جمالوال
جمالوال (انگریزی: Jamalwal) پاکستان کے شہر چکوال میں یونین کونسل بلوکسر کے اندر موجود ایک گاؤں ہے جو 1840ء کے بعد وجود میں آیا۔ جمالوال کا نام ایک مغل جاگیردار جمال خان کے نام پر رکھا گیا جو لاکھو خان (جن کے نام پر لکھوال گاؤں موجود ہے) مغل کسر کے بیٹے ہیں وہی پہلے شخص تھے جنھوں نے اس گاؤں کو آباد کیا وہ اسی گاؤں جمالوال کے شہر خاموشاں میں مدفون ہیں۔
جمالوال | |
---|---|
یونین کونسل بلو کسر | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | چکوال |
تحصیل | چکوال |
آبادی | |
• کل | 10,000 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
یہاں کی زبان پنجابی اور اردو ہے
خواندگی کی شرح 70 فیصد ہے
محل وقوع
ترمیمجمالوال گاؤں بلوکسر یونین کونسل میں واقع ہے اس کے مشرق میں شاہ پور مغرب میں مہرو پیلو شمال میں اُٹھوال اور جنوب میں ڈھوک بڈھا گاؤں واقع ہے۔
تعارف
ترمیمزمین
ترمیمجمالوال کی زمین نسبتاً ہموار ہیں ہیں کہیں پہاڑی سلسلہ ہے کہیں ریتلا علاقہ کہیں پانی زمین کے بہت نزدیک ہے تو کہیں بہت دوریہاں آب پاشی کا کوئی خاص نظام نہیں ہیں فصلوں کا انحصار عموماً بارشوں پر ہی رہتا ہے مگر اب جدید دور کے تکازوں کو پورا کرتے ہوئے لوگوں نے زمینوں میں منی ٹیوب ویل(بورنگ موٹرز) لگانا سٹارٹ کردی ہیں یہاں پر عموماً مونگ پھلی، جوار، باجرہ، مکئی، گندم، سرسوں، چنا، خربوزہ، تربوز اور ٹینڈہ کاشت کیا جاتا ہے مگر یہاں کی سب سے مشہور اور زیادہ کاشت ہونے والی فصل مونگ پھلی اور ٹینڈے کی فصل ہے
افراد
ترمیمیہاں کے لوگ نسبتاً خوش حال، خوش اخلاق اوربھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہیں گاؤں کے 40 فیصد لوگ آرمی میں ہیں 30 فیصد لوگ بیرون ملک اور 30 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے اس گاؤں کو آباد کرنے والی قوم مغل کسر ہے مگر اب یہاں بہت ساری قومیں بستیں ہیں جن میں راجپوت، مغل کسر، مئیر منہاس، گوندل، اعوان وغیرہ شامل ہیں
علاقائی کھیل
ترمیمیہاں آج بھی چکوال کی وہ پرانی تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے جو ویسے آج کل معدوم ہو چکی ہے یہاں چکوال کے روایتی کھیل شکار، بیل دوڑ، کتوں کی دوڑ، وغیرہ شوق سے کھیلے جاتے ہیں
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر جمالوال سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
|
|