جمہوریہ ترکی کا خط زمانی
کام جاری
1919ء – 1923ء
ترمیم- مزید پڑھیں: ترک جنگ آزادی کا خط زمانی
1923ء – 1930ء
ترمیم- 29 اکتوبر 1923ء: ترکی کے جمہوریہ ہونے کا اعلان کیا گیا۔ مصطفٰی کمال اتاترک کو ترکی کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
- 30 اکتوبر 1923ء: عصمت انونو وزیراعظم ترکی نے جمہوریہ ترکی کی پہلی کابینہ تشکیل دی۔
- 1924ء: ایک نئی پالیسی کے تحت یہ قرار دیا گیا کہ مساجد میںاماموں کا تعین حکومت ترکی خود کرے گی۔
- 3 مارچ 1924ء: ترک قومی اسمبلی نے خلافت عثمانیہ ختم کردی۔
- 3 مارچ 1924ء: وزارت مذہبی اُمور سلطنت عثمانیہ کا ادارہ ختم کر دیا گیا اور تمام مذہبی تعلیم دیے والے اسکول بند کردیے گئے۔ تعلیم کا نیا قانون توحید تدریسات منظور کر لیا گیا۔
- 6 مارچ 1924ء: عصمت انونو نے دوسری کابینہ تشکیل دی۔
- 8 اپریل 1924ء: شرعی عدالتوں کو ختم کر دیا گیا اور اُن کی جگہ سوال عدالتوں کا نظام قائم ہوا۔
- 20 اپریل 1924ء: ترکی کا نیا آئین منظور کر لیا گیا۔
- 26 اگست 1924ء: ترک اسٹیٹ بنک قائم ہوا۔
- 30 اکتوبر 1924ء: ترک قومی اسمبلی نے نئے قانون کے مطابق اُن عسکری جنرلوں کو یہ حکم دیا کہ یا تو وہ سیاست اختیار کریں یا فوج، لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا اور ترک عسکریہ میں بحران پیدا ہو گیا۔
- 17 نومبر 1924ء: ترکی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت پروگریسو ریپبلکن پارٹی کی تاسیس ہوئی۔
- 22 نومبر 1924ء: علی فتحی اوکیار جمہوریہ ترکی کا دوسرا وزیراعظم بنا اور ترکی کی تیسری کابینہ تشکیل دی گئی۔
- 8 فروری— مارچ : ترکی کے مشرقی صوبوں میں شیخ سعید بغاوت کا آغاز ہوا۔
- 25 فروری : ترک قومی اسمبلی نے دین اسلام کو سیاست سے الگ کرنے کا ایک نیا قانون منظور کر لیا۔
- 3 مارچ : علی فتحی اوکیار بحیثیتِ وزیراعظم ترکی معزول۔ عصمت انونو نے چوتھی ترک کابینہ تشکیل دی۔
- 5 مئی :مصطفیٰ کمال اتاترک کے قتل کی سازش میں مانوک منوکیان کو پھانسی دے دی گئی۔
- 3 جون: پروگریسو ریپبلکن پارٹی پر پابندی عائد کردی گئی۔
- 29 جون: دیار بکر میں شیخ سعید اور اُن کے 46 ساتھیوں کو شیخ سعید بغاوت کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔
- یکم ستمبر: پہلی ترک طبی کانفرنس استنبول میں منعقد ہوئی۔
- 4 ستمبر: پہلی بار ترک خواتین عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہوئیں۔
- یکم اکتوبر: مصطفیٰ کمال اتاترک نے بورصہ میں پہلی ٹیکسٹائل مل کا افتتاح کیا۔
- 5 نومبر: انقرہ میں جامعہ قانون طلبہ کے لیے کھول دی گئی۔
- 25 نومبر: مذہبی ملبوسات پر پابندی عائد کردی گئی۔ مردوں کے لیے ہیٹ پہننے کا قانون منظور ہوا۔
- 26 دسمبر: عیسوی تقویم کو رائج کیا گیا اور ہجری تقویم بطور سرکاری تقویم ختم کردی گئی۔
1931ء – 1940ء
ترمیم- 7 جولائی: ریاست ھتای ترکی میں ضم ہو گئی۔
1941ء – 1950ء
ترمیم1951ء – 1960ء
ترمیم1961ء – 1970ء
ترمیم1971ء – 1980ء
ترمیم- 12 ستمبر: جنرل کنان اورین نے مارشل لا نافذ کر دیا۔