جنوب ایشیائی کھیل 2025ء
2025جنوب ایشیائی کھیل، باضابطہ طور پر XIV ساؤتھ ایشیائی گیمز، پاکستان میں منعقد ہونے والا ایک کھیل ایونٹ ہوگا۔[1] لاہوران کھیلوں کا مرکزی میزبان شہر ہوگا۔[2] فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،اسلام آباد اور سیالکوٹ کچھ کھیلوں کی میزبانی کریں گے۔[3] یہ کھیل مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے تھے لیکن کمبوڈیا میں اولمپک کونسل آف ایشیا کانفرنس میں جنوبی ایشیا اولمپک کونسل کے اراکین نے مارچ 2025 تک ملتوی کردیا۔[4] بعد میں، اسے دوبارہ نومبر 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔[5] یہ تیسرا موقع ہوگا جب پاکستان نے 1989 اور 2004 کے بعد ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کی ہے، اور پہلی بار پاکستان نے اسلام آباد سے باہر اس کی میزبانی کی۔[6]
میزبان شہر | |
---|---|
ملک | پاکستان |
شعار | Let's Celebrate the Games |
کھلاڑی | 2,672 |
تقریبات | 37 کھیل |
آغاز | نومبر 2025 |
اختتام | نومبر 2025 |
اسٹیڈیم | |
میزبان کا انتخاب
ترمیم2019 میں سری لنکا کی وزارت کھیل نے اعلان کیا کہ سری لنکا نے مالدیپ کے ساتھ شراکت میں بولی لگائی ہے۔ تاہم، پاکستان کو دسمبر 2019 میں جنوب ایشیائی اولمپک کونسل نے میزبان کے طور پر اعلان کیا گیا تھا۔[7][8] 10 دسمبر کو، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر، عارف حسن نے کھیلوں کا جھنڈا وصول کیا۔[9]
پس منظر
ترمیممقامات اور بنیادی ڈھانچہ
ترمیماس مقصد حکومت پاکستان نے بنیادی ڈھانچے کے لیے تقریباً 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔[10] جولائی 2020 میں، یہ اعلان کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے 3.5 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔[11]
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے اے) ان کھیلوں کی بنیاد لاہور میں رکھنا چاہتی ہے۔ گوجرانولہ کو ویٹ لفٹنگ اور کشتی کے مقابلوں کے لیے جبکہ سیالکوٹ اور نارووال کو والی بال کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔ [12] فیصل آباد ہینڈ بال کے لیے جبکہ اس کے ساتھ، گوجہا فیلڈ ہاکی کے لیے زیر غور ہے۔ [12] قصور بھی ان مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ [12] یہ بھی بتایا گیا کہ پی او اے کراچی سندھ میں فٹ بال مقابلے کا انعقاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ [12] مئی 2020 میں، مردان خیبر پختونخوا نے میزبان شہر نہ ہونے کے باوجود ایک جمنازیم میں تقریبات کی میزبانی کا اظہار کیا۔[13] خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعاقل شاہ نے درخواست کی کہ پی او اے کو پشاور کو کھیلوں کے میزبان شہروں میں شامل کرنا چاہیے۔[14] 12 جولائی 2021 کو اس بات کی تصدیق کی گئی کہ فیصل آباد، گجرانوالہ، اسلام آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں کچھ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ [15] 11 فروری 2022 کو، یہ اعلان کیا گیا کہ حکومت بالترتیب اسلام آباد اور لاہور میں افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور لاہور میں فٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد چاہتی ہے۔[16] 13 فروری 2022 کو حکومت نے مارچ 2023 تک لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں اس تقریب کے انعقاد کے منصوبوں کا اعلان کیا۔[17]
گیمز
ترمیمشریک ممالک
ترمیمسات ممالک کے مقابلے میں حصہ لینے کی توقع ہے۔
کھیل
ترمیم
مقامات
ترمیمبعد میں اعلان کیا جائے گا۔
کیلنڈر
ترمیمبعد میں اعلان کیا جائے گا۔
مزید دیکھیے
ترمیم- پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد
- 1989 ساؤتھ ایشین گیمز-اسلام آباد
- 2004 ساؤتھ ایشین گیمز-اسلام آباد
- 2025 ساؤتھ ایشین گیمز-لاہور
- ساؤتھ ایشین گیمز
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Shahzad Malik (2021-01-14)۔ "South Asian Games moved to March 2023"۔ ARYSports.tv۔ 11 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "OCA " Pakistan to use four cities to host 2021 South Asian Games"۔ www.ocasia.org۔ 15 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2020
- ↑ "POA Hosts South Asian Olympic Council Meeting"۔ UrduPoint (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2021
- ↑ "SAOC decides to postpone SAG until March 2024"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2023
- ↑ "South Asian Games now proposed for Nov 2025"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2024
- ↑ "14th South Asian Games to be held in Lahore, Sialkot, Faisalabad, Gujranwala and Islamabad in March 2023"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2021-07-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2021
- ↑ Dinushki Ranasinghe (2019-11-14)۔ "Sri Lanka bid to bring back SAG after 15 years"۔ ThePapare.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2020
- ↑ "Pakistan To Host 14th SA Games"۔ GoalNepal۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2020
- ↑ "14th South Asian Games to be held in Lahore, Sialkot, Faisalabad, Gujranwala and Islamabad in March 2023"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2021-07-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2022
- ↑ "Hosting the South Asian Games | Sports | thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2020
- ↑ "POA wants 2022 SAG in Lahore and Faisalabad"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2020
- ^ ا ب پ ت "2021 SOUTH ASIAN GAMES: POA wants to hold major events in Punjab"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2020
- ↑ "Gymnasium in Mardan can host South Asian Games events: Aqil"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2020
- ↑ "14th South Asian Games: Aqil wants Peshawar as one of host cities"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2020
- ↑ "Pakistan Olympic Association"۔ www.nocpakistan.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2021
- ↑ "Difficult to conduct SAG by March 2023, says POA chief"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)
- ↑ "Imperfect preparations | Sports | thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)