جیا بچن

بھارتی فلمی اداکارہ
(جیا بہادری سے رجوع مکرر)

جیا بہادری بچن (ولادت: 10 اپریل 1948ء) (بنگالی: জয়া ভাদুড়ী বচ্চন، ہندی: जया बच्चन)، بھاری اداکارہ، سیاست دان اور سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں جنھوں نے 2004ء کے بعد سے خاص طور پر چار بار خدمت انجام دیں۔[3][4] وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونا کی سابق طالبہ ہیں۔ جیا ہندی سنیما کے اداکار امیتابھ بچن سے رشیہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کامیاب بھارتی اداکار ہیں۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انھوں نے نو فلم فیئر ایوارڈ جیتے: جن میں بہترین اداکارہ کے لیے تین اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے تین شامل ہیں۔ انھیں 2007ء میں فلم فیئر حاصل زیست اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ 1992ء میں، حکومت ہند نے جیا بچن کو فنون میں پدم شری، بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز سے نوازا۔[5]

جیا بچن
(ہندی میں: जया बच्चन ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 اپریل 1948ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جبل پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت سماج وادی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات امتابھ بچن (3 جون 1973–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد ابھیشیک بچن ،  شاویتا بچن نندا   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن راجیہ سبھا [1][2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
2004 
حلقہ انتخاب اتر پردیش  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ ،  سیاست دان ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں گڈی (1971ء فلم) ،  ابھیمان ،  شعلے ،  نوکر ،  کبھی خوشی کبھی غم ،  کل ہو نہ ہو   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
دستخط
 
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

جیا بچن کا تعلق بنگالی گھرانے سے ہے۔ ان کے والدین کا نام اندرا اور ترن کمار بہادری ہے جو جبل پور میں مصنف، صحافی اور اسٹیج کے اداکار تھے۔ جیا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھوپال کے سینٹ جوزف کونونٹ اسکول سے حاسل کی۔

اداکاری

ترمیم

جیا بہادری نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ستیاجیت رائے کی بنگالی فلم مہانگر سے 15 سال کی عمر میں کیا۔ 1971 میں بنگالی مزاحیہ فلم دھنی میے جیا بچن کے ابتدائی کامیاب فلم فلموں میں سے ایک ہے۔

اپنے علاقہ مغربی بنگال میں ابتدائی کامیابی کے بعد فلم گڈی جس میں انھوں نے ایک اسکول کی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلم اداکار دھرمیندر کی دیوانی تھی جس کے بعد وہ ممبئی چلی آئیں اور کئی کامیاب ہندی فلموں جیسے جوانی دیوانی، کوشش، انامیکا، پیا کا گھر اور باورچی میں اداکاری کی۔ اپنے شوہر امیتابھ بچن کے ساتھ انھوں نے کئی کامیاب فلمیں کیں جن میں زنجیر (1973)، ابھیمان (1973)، چپکے چپکے (1975) اور شعلے (1975) شامل ہیں۔

ان کی بیٹی شویتا کی پیدائش اس وقت ہوئی جب امیتابھ اور جیا فلم شعلے میں کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد جیا بچن نے اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنے بچوں کی پرورش میں لگ گئیں۔ ان کی اداکارہ کے طور پر آخری فلم سلسلہ (1981) تھی جس میں انھوں نے امیتابھ کے ساتھ اداکاری کی (حیرت انگیز طور پر سلسلہ ایک ناکام فلم ثابت ہوئی)۔ اس کے بعد انھوں نے فلموں میں اداکاری چھوڑ دی۔

سیاسی سفر

ترمیم

جیا بچن پہلی بار مارچ 2006ء تک راجیہ سبھا میں اترپردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں تھیں۔[6] انھوں نے جون 2006ء سے جولائی 2010ء تک دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔[7]جیا بچن 2012ء میں تیسری مدت کے لیے اور پھر 2018ء میں سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا میں اپنی چوتھی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

جیا بہادری بچن، ایک صحافی، مصنف اور شاعر اور کی ترون کمار بہادری اور اندرا کی بیٹی ہیں۔

3 جون 1973ء کو جیا بہادرینے امیتابھ بچن سے شادی کی۔

اعزازات

ترمیم

شہری اعزاز

ترمیم
  • 1992ء - فنون میں پدم شری، بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز

فلم فیئر ایوارڈ

ترمیم

فاتح

ترمیم

نامزد

ترمیم

آئیفا ایوارڈ

ترمیم

فاتح

ترمیم

دیگر فلمی اعزازات

ترمیم

فاتح

ترمیم
  • 1972ء -بنگال فلم جرنلسٹس کے ایسوسی ایشن ایوارڈز - خصوصی ایوارڈ (ہندی فلم)،فلم گڈدی کے لیے[8]
  • 1999ء -آنندلوک پورسکر،خصوصی ایڈیٹرز ایوارڈ،
  • 2001ء -بنگال فلم جرنلسٹس کے ایسوسی ایشن ایوارڈز ،بہترین معاون اداکارہ،فلم فضا کے لیے[9]
  • 2001ء -زی سین اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ،فلم فضا کے لیے
  • 2002ء -سنسوئی ناظرین چوائس ایوارڈ - بہترین معاون اداکارہ، فلم کبھی خوشی کبھی غم کے لیے[10]

دیگر اعزازات

ترمیم
  • 2004ء - سنسوئی حاصل زیست اعزاز[11]

حوالہ جات

ترمیم

َ

  1. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  2. http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
  3. Gulzar, p. 457
  4. Somaaya, Bhaawana (22 December 2000)۔ "His humility appears misplaced"۔ دی ہندو۔ 27 مارچ 2002 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2011۔ Probably the only actress to make a virtue out of simplicity, Jaya was the first whiff of realistic acting in an era when showbiz was bursting with mannequins 
  5. "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ 15 نومبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2015 
  6. "Jaya Bachchan loses Rajya Sabha seat"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2017 
  7. "Jaya Bachchan back in Rajya Sabha"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2017 
  8. "STL.News | Breaking News | Latest News | St Louis News | News Videos"۔ STL.News۔ 22 اپریل 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019 
  9. "STL.News | Breaking News | Latest News | St Louis News | News Videos"۔ STL.News۔ 02 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019 
  10. "dharma-production.com"۔ dharma-production.com۔ 09 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2011 
  11. "mid-day.com"۔ 15 مئی 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2019