دعوت اسلامی

ایک غیر سیاسی عالمی اسلامی تبلیغی تحریک
(دعوتِ اسلامی سے رجوع مکرر)

دعوتِ اسلامی پاکستان سے شروع ہونے والی بین الاقوامی اسلامی تبلیغی تنظیم ہے۔[1] دعوتِ اسلامی کی بنیاد محمد الیاس قادری نے 1981ء میں رکھی۔[2] تا حال دعوتِ اسلامی کے کارکنان دنیا کے کم و بیش 200 ممالک میں موجود ہیں۔[3] دعوتِ اسلامی 100 سے زائد شعبہ جات [4] میں اسلام کی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

دعوت اسلامی
قِسماسلامی اصلاحی تحریک
قانونی حیثیتفعال
ہیڈکوارٹرکراچی، پاکستان
مقام
  • محلہ سودا گران، پرانی سبزی منڈی، کراچی
ارکانhipکوئی بھی سنی عقیدے کا حامل
دفتری زبان
اردو، عربی، انگریزی، ہندی، بنگلہ (بنیادی)
مزید تمام علاقائی زبانیں جہاں جہاں تنظیم کے لوگ موجود ہیں۔
امیر
محمد الیاس قادری
نگران شوری
عمران عطاری
اہم لوگ
عبید رضا عطاری، عبد الحبیب عطاری، مفتی محمد قاسم قادری
ویب سائٹwww.dawateislami.net

آغاز

2 ستمبر 1981ء کو کراچی سے اس تحریک کا آغاز ہوا۔

تبلیغ اسلام

دعوت اسلامی 200 سے زائد ملکوں میں تادمِ تحریر کم و بیش 92‎ شعبہ جات میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔۔ غیر مسلموں میں تبلیغ کا بھی ایک پرامن طریقہ کار ہے۔ مَدَنی قَافِلے پاکستان اور دنیا بھر میں جاتے ہیں۔ علاقائی، تحصیل سطح، ڈویژن سطح، صوبائی سطح اور سالانہ بین الاقوامی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث 3 سال سے سالانہ اجتماع نہیں ہو سکا۔

مرکز

دعوت اسلامی کا مرکز کراچی پاکستان میں فیضان مدینہ کے نام سے ہے۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان و دنیا بھر میں فیضان مدینہ کے نام سے ذیلی مراکز ہيں، جن کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

مقاصد

دعوت اسلامی کا منشور ہے کہ "مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔[5] ذاتی اصلاح کے لیے دعوت اسلامی نے مدنی انعامات کے نام سے ایک پورا نظام پیش کیا گیا ہے، جس پر مکمل طور پر عمل کرنے سے ایک مسلمان کی ذاتی اصلاح ممکن ہو سکتی ہے۔ یہ مدنی انعامات مردوں کے لیے 72، عورتوں کے لیے 63، نابالغوں کے لیے 40 نکات پر مشتمل ہے۔ بانی تحریک نے ان کا مقصد بیان کیا ہے کہ:

مدنی کاموں میں ترقی، اخلاقی ترتیب، اور تقوی ملے، اس غرض سے میں نے مدنی انعامات کا سلسلہ شروع کیا اگرہم اخلاص کے ساتھ کوشش کریں تو ان مدنی انعامات پر عمل کر سکتے ہیں

[6]

جدید ذرائع ابلاغ

دعوتِ اسلامی کا اپنا ذرائع ابلاغ کا ایک وسیع نظام ہے۔ دعوت اسلامی نے 1996 میں ہی اپنی ویب سائٹ بنا لی تھی، جو اردو میں پہلی اسلامی ویب گاہ ہے۔ 2009ء مدنی چینل کے نام سے ٹی وی چینل شروع کیا گیا، جس پر اردو، عربی، انگریزی، بنگلہ، ہندی وغیرہ میں دینی نشریات ہوتی ہیں۔ یہ پاکستان کا پہلا چینل ہے جو موسیقی اور اشتہارات نہيں دکھاتا یہ چینل دنیا کی سیٹلائٹس سے نشر ہوتا ہے۔[7][8][9]

تعلیمی ادارے

دعوت اسلامی نے فیضان مدینہ، مدرسۃ المدینہ، دارالمدینہ اور جامعۃ المدینہ جیسے ناموں سے دنیا بھر میں سینکڑوں دینی اور عصری تعلیم و تربیت کے لیے ادارے قائم کیے ہیں۔ جلد ہی اسلام آباد میں دارالمدینہ یونی ورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کو منظور کرا لیا گیا ہے۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے جس کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے قرآن کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ 2013ء میں دعوت اسلامی نے دار المدنیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، جس کے لیے 2013ء میں پاکستان سینیٹ میں منظوری دی گئی۔[10]اپریل 2018ء میں سندھ حکومت نے اسی مقصد کے لیے دعوت اسلامی کو 150 ایکڑ زمین وقف کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دسمبر 2016ء میں فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے انتظامیہ کو یونیورسٹی کے قیام کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو معاونت کی ہدایت کی تھی۔[11]

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی

80 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ  انفارمیشن ٹیکنولوجی (I T) کا ہے ۔ یہ شعبہ دعوت اسلامی کی ابتدائی جدو جہد  سے ہی امیر اہلسنت کے بیانات، محافل نعت   کو آڈیو کی صورت میں پیش کرتا اور انٹر نیٹ کے ذریعے دنیا بھی تشہیر کرتا تھا اور جب وقت کی بساط جوں جوں  پھیلتی گئی، ٹیکنولوجی میں جدت آنے لگی تو اس شعبہ نے بھی اپنے دائرہ کار میں وسعت پیدا کی اوردعوت اسلامی کے دینی کاموں کو آئی ٹی  میں ہونے والی تبدیلوں کے ساتھ اور خوب صورت انداز میں پیش کرنے کے لیے کمر کسی۔

ایک کمرے   میں موجود چند افراد سے جس   آئی ٹی کا آغاز ہوا  تھا آج   وہ شعبہ ایک  وسیع وعریض خوبصورت جد ید طرز    عمارت    میں موجود 120 سے زائد افراد پر مشتمل  ہے ۔

نشر و اشاعت

دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے کا نام مکتبۃ المدینہ ہے۔ جس سے کتب و رسائل شائع کیے جاتے ہیں۔ مکتبة المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل کے جدا جدا زبانوں میں تراجِم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالِک میں بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے۔ اس وقت دنیا کی 34 سے زائد زبانوں میں تراجِم ہو رہے ہیں : (1)عربی(2) فارسی (3)انگریزی(4) فرانسیسی (5)سواہلی(6) تامِل (7) سنگلا (8) چائنیز (9) ہندی (10)گجراتی (11)کریول (12) جرمن (13) اسپینش (14)رشین (15) بنگلہ (16) ہائوسا (17) پشتو (18)ڈینش وغیرہ [12]

سماجی خدمات

دعوت اسلامی نے معاشرے میں اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پاکستان میں آنے والے 2008 میں آنے والے ہولناک زلزلے، 2010 میں سیلاب کی ہر طرح سے مدد کی گی۔ جیل خانوں میں بھی تبلیغ کا کام کر رہے ہیں۔ جیل خانوں میں قرآن پاک کا حفظ و ناظرہ کی تعلیم، کنزالایمان کی تقسیم، محافل زکر و نعت، جب کے کراچی کی سینڑل جیل میں جامعہ کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ے۔ اس کے علاوہ گونگے، بہرے اور نابینا افراد کے لیے بھی ایک الگ شعبہ قائم ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹر حضرات اور ایسے افراد کے والدین، دعوت اسلامی کی بہت تعریف کرتے ہیں

انسانیت کی خدمت میں دعوت اسلامی کا کردار

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی غلام اظفرمیسر نے دعوت اسلامی ویلز کے نگران اور ایف جی آر ایف برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری سے ملاقات کے دوران کہا کہ دعوت اسلامی عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے اس ملاقات میں سید فضیل رضا عطاری کو سندھ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ غلام اظفرمیسر نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف نے پاکستان اور اسلام کی نیک نامی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر سید فضیل رضا عطاری نے برطانیہ سمیت غزہ (فلسطین)، ترکی، مراکش، شام، افریقہ، اندرون سندھ اور پاکستان میں دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف کے فلاحی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں نیکی کے کاموں اور انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں اور معاشرتی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں تاکہ معاشرہ کا ہر فرد ایک اچھا شہری بن سکے۔ [13]

تصاویر

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. YouTube
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2012-08-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-31
  3. "Departments of DawateIslami | Dawat-e-Islami Introduction"۔ 2013-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-31
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 2015-05-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-31
  5. محمد الیاس قادری، فیضان سنت، مکتبۃالمدینہ، کراچی 2006ء، جلد اول، صفحہ 1532
  6. مجلس المدینۃالعلمیہ، مدنی تحفہ، مکتبۃالمدینہ کراچی، صفحہ 22
  7. https://economictimes.indiatimes.com/topic/Madani-Channel
  8. https://www.spacedaily.com/reports/Madani_Channel_Broadcasts_Across_Asia_Pacific_On_AsiaSat_3S_999.html
  9. https://pakistani.pk/madani-channel/
  10. http://www.senate.gov.pk/uploads/documents/1362663195_884.pdf
  11. سہیل، ریاض (2 مئی 2018)۔ "دعوت اسلامی کو زمین دینے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی پر تنقید"۔ BBC News اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-10
  12. "آرکائیو کاپی"۔ 2013-02-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-31
  13. "Jang Epaper London دعوت اسلامی پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے ، غلام اظفرمیسڑ"۔ e.jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-06-20

کتابیات

بیرونی روابط