رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن
رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے اور یہاں مرکزی ریلوے لائن سے گزرنے والی کافی ٹرینں روکتیں ہیں۔[1]
رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن Rahim Yar Khan Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | رحیم یار خان | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | کراچی-پشاور ریلوے لائن | ||||||||||
تعمیرات | |||||||||||
معذور رسائی | موجود ہے | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | RYK | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، بہاولپور، سکھر، روہڑی، جھنگ، نوابشاہ، گجرات، جہلم، نوشہرہ، جیکب آباد سبی، اٹک، خانیوال، کوٹری اور نارووال شامل ہیں۔
تاریخ
ترمیمرحیم یار خان کا پرانا نام نوشہرہ تھا اس شہر کا نام اس وقت تبدیل ہوا جب 1881 میں ریلویز اٹھارٹیز نے اس کا نام بدلنے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ اسی نام (نوشہرہ) کا اسٹیشن ضلع پشاور میں بھی تھا تو ریاست بہاولپور کے نواب سر صادق محمد خان نے اپنے پہلے بیٹے کے نام پر اس شہر کا نام نوشہرہ سے بدل کر رحیم یار خان رکھ دیا تھا۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Rahim Yar Khan Railway Station"۔ Traveler Trails (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023
- ↑ "Rahim Yar Khan Railway Station"۔ Traveler Trails (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.gov.pk (Error: unknown archive URL)