سلوئی
سلوئی (انگریزی: Saloi) پاکستان کے پنجاب کے ضلع چکوال تحصیل چوآ سیدن شاہ کا ایک گاؤں، [1]یونین کونسل اور انتظامی سب ڈویژن ہے۔ یہ تحصیل چوآ سیدن شاہ کا حصہ ہے۔
سلوئی | |
---|---|
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | چکوال |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
یونین کونسل
ترمیمسلوئی ( ضلع چکوال کی یو نین کونسل نمبر -36 ہے)۔سلوئی تحصیل چو آسید نشاہ کی یو نین کو نسل ہے اور چو آسید نشاہ شہر سے تقریباً15 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی طرف واقع ہے، سلوئی کے مغرب میں کھجولہ، موہڑہ، کندلا اور شمال میں مکھیالہ، گڑھا، کو ٹلی سید اں، ڈھوک مہرا، پھلاہی، شہانہ کوٹ، ڈھوک لوہاراں، کھوتھیاں، وگھوال زیر لبڑی حاجیاں، مہینوال مشرق میں کالی کو ٹھی، ڈھوک موہن، ڈھوک کالو والی، پریڑا جبکہ جنوب میں مہین، تکوٰی، چنالا واقع ہیں۔
وجہ شہرت
ترمیمیہ قصبہ باوا جی سلوئی والے جو حضرت سیدپیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ آف گولڑہ شریف کے خلیفہ تھے کی نسبت سے اپنی پہچان رکھتا ہے۔
مقام
ترمیمسلوئی چکوال، پاکستان سے 35 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ پہاڑوں کے درمیان میں واقع ہے۔ اس کی بنیاد محمود غزنی نے تقریباً ایک ہزار سال قبل رکھی تھی۔
قومیں
ترمیماکثریت قطب شاہی اعوان لوگوں کی ہے، جبکہ چند خاندان راجپوتوں، مغلوں اور بلوچوں کے بھی ہیں
بود و باش
ترمیمیہ ایک ترقی یافتہ قصبہ ہے، لٹریسی ریٹ قریباً اس فیصد ہے۔ہائی اسکول کی بنیاد باواجی صاحب نے جنرل ایوب خان کے دور میں رکھی تھی اس کے علاوہ یہاں مدرسہ، بنک، ڈاکخانہ، ڈسپنسری اور پرائیوٹ اسکولز بھی ہیں، بولی جانے والی مقامی زبانیں اردو، ہندکو، پنجابی اور پوٹھوہاری ہیں۔ معیشت کی بنیاد زراعت پر ہے۔ ہر خاندان کا کوئی نا کوئی فرد آرمی ضرور جوائن کرتا ہے
ملحقہ دیہات
ترمیمکانڈلہ۔ کسک۔ موہرا۔ رتوچاہ۔ موہن۔ تکوان۔ واہلی۔ لہڑ۔ بشارت۔ ڈھگون۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر سلوئی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
|
|