حسن علوی
اپنا پیغام یہاں دیں یا برقی خط لکھیں۔
مختصر تعارف | ||
| ||
| ||
| ||
| ||
| ||
|
انسان کی تاریخ میں سب سے پہلے إخوان الصفا عباسی دور میں مسلمان عالموں کی وہ تنظیم تھی، جھنوں نے مل کر دسویں صدی کے اواخر میں ٥١ رسائل تصنیف کئے اور اس زمانے کے مروجہ علوم کی ا نسا ئیکلوپیڈیا مرتب کی . ان رسائل میں الہیات، سائنس، تصوف ، اخلاقیات ،جمالیات، سیاسی فلسفہ، علمیات، ماوراء الطبیعیات، منطق، کائنات، ، معدنیات ، حیوانات اور انسان پر بحثسيں ملتيں ہیں.
اٹھارویں صدی میں سائنس کی ہمہ گیر اشا عت نے اس فکری تحریک کو جنم دیا جسے تاریخ میں خرد افروزی کا نام دیا جاتا ہے. ہر طرف عقلیت پسندی کا دور دورہ ہو گیا. فرانس کے مفکرین میں اسے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی. فرانس کے تمام اہل علم نے تمام علوم کو ایک قاموس ( ا نسا ئیکلوپیڈیا) میں مرتب کرنے کا ارادہ کیا. ان میں دیدروٹ ، منٹیسکو ، بونے، ہولباخ، کندورسے، کباے، لامترے مشہور ہوے. پا یرے بیل (١٦٤٧-١٧٠٦) نے اس فکری تحریک کا آغاز کیا. انہوں نے علم کی روشنی پھیلانے کے لیے ٣٥ جلدوں میں قاموس ( ا نسا ئیکلوپیڈیا) مرتب کی . اس کی پہلی ١٧ جلدیں اکیلے دیدروٹ نے لکھی تھیں. جس سے انسانی معاشرے میں انقلاب آ گیا تھا.
اردو پاکستان کی قومی زبان ہے . پاکستانی سماج میں فکری انقلاب لانے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کے لیے ایسی قاموس مرتب کی جائے جو پاکستان میں تحریک خرد افروزی کو جنم دے. جدید دور میں انٹرنیٹ کی سہولت سے وکیپیڈیا اس دور کا ا نسا ئیکلوپیڈیا ہے جس کے لیے جلدوں کی تعداد کی کوئی بندش نہیں ہے . دنیا کی ٢٦٤ زبا نوں پر مشتمل اس قاموس میں اردو میں صرف ١٣.٨٦٤ مقالات موجود ہیں. جبکہ انگریزی زبان میں ٣.٣٦٦.٧٨٩ مقالات موجود ہیں . انگریزی وکیپیڈیا پر باقاعدگی سے لکھنے کے بعد جب اردو وکیپیڈیا کی طرف متوجہ ہوا تو معلوم ہوا کہ،
” | شمع يہ سودائی دل ابھی سوزی پروانہ ہے
گیسوئے اردو ابھی مِنت پزیر شانہ ہے |
“ |
تعارف
ترمیم- نام: حسن علوی
- تعلق: پاکستان
- میری کوششیں: حالیہ ترامیم ، اعداد و شمار: اردو - بین الویکی
- تعلیم: بالغ العلوم القانون، مالک العلوم القانون، دانش گاہ، پنجاب
[