حبیب جالب
حبیب جالب (24 مارچ 1928 -13 مارچ 1993) بیسوی صدی کے ایک ناموراشتراکیت پسند انقلابی اردو شاعر تھے۔اپنی فعالیت کے ذریعے استبداد، ریاستی ظلم اورفوجی حکمرانی کا سخت مخالف رہے۔فوجی انقلابات کی مزاحمت کرنے کے وجہ سے کئی بار قید میں جانے پرے۔[1] پاکستانی انقلانی شاعر اور ہم عصر فیض احمد فیض کے مطابق جالب ایک عوامی شاعر تھے۔[2]
حبیب جالب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 مارچ 1928ء ہوشیارپور ، برطانوی پنجاب |
وفات | 13 مارچ 1993ء (65 سال) لاہور ، پاکستان |
مدفن | سبزہ زار، لاہور |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، غنائی شاعر ، نغمہ نگار ، کارکن انسانی حقوق |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
تحریک | ترقی پسند تحریک |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیم24 مارچ 1928ء میں قصبہ دسویا ضلع ہوشیار پور، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش عید الفطر کے دن ہوئی،اینگلو عربک ہائی اسکول دہلی سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول جیکب لائن کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی، روزنامہ جنگ اور پھر لائلپور ٹیکسٹائل مل سے روزگار کے سلسلے میں منسلک ہوئے۔[3]
پہلا مجموعہ کلام برگ آوارہ کے نام سے 1957ء میں شائع کیا، مختلف شہروں سے ہجرت کرتے ہوئے بالآخر لاہور میں مستقل آباد ہو گئے اور ان کا یہ شعر ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا۔
- یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا
- جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے
آزادی کے بعد کراچی آ گئے اور کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا۔ یہیں ان میں طبقاتی شعور پیدا ہوا اور انھوں نے معاشرتی ناانصافیوں کو اپنی نظموں کا موضوع بنایا۔ 1956ء میں لاہور میں رہائش اختیار کی۔
سیاسی حالات زندگی
ترمیمایوب خان اور یحیی خان کے دور آمریت میں متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ جالب کو 1960ء کے عشرے ميں جيل جانا پڑا اور وہاں انھوں نے کچھ اشعار لکھے ”سرِمقتل” کے عنوان سے جو حکومتِ وقت نے ضبط کر لیے ليکن انھوں نے لکھنا نہيں چھوڑا۔ جالب نے 1960ء اور 1970ء کے عشروں میں بہت خوبصورت شاعری کی جس ميں انھوں نے اس وقت کے مارشل لا کے خلاف بھرپور احتجاج کيا۔[4]
جب پاکستان میں پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگائی تو مشرف کے سیاسی مخالفین کے جلسوں میں حبیب جالب کی شاعری دلوں کو گرمانے کے لیے پڑھی جاتی تھی۔
کارہائے نمایاں
ترمیمشہرت
ترمیم1958ء میں پہلا آمریت کا دور شروع ہوا، 1962ء میں اسی ایوبی آمریت نے نام نہاد دستور پیش کیا جس پر جالب نے اپنی مشہور زمانہ نظم کہی جس نے عوام کے جم غفیر کے جذبات میں آگ لگا دی،
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا [5] 1970ء کے انتخابات کے بعد جنرل یحییٰ خان نے اقتدار اکژیتی پارٹی کو منتقل نہیں کیا اور اس کے جواب میں ان پر گولیاں برسایئں اس وقت مغربی پاکستان اس فوج کشی کی حمایت کر رہا تھااس وقت یہ جالب صاحب ہی تھے جو کہے رہے تھے؛
محبت گولیوں سے بو رہے ہو | ||
وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو | ||
گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے | ||
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو |
1974ء میں وزیر اعظم بھٹو جن کے کندھوں پے بیٹھ کر مسند اقتدار پر پہنچے تھے ان سب کو نام نہاد حیدرآباد سازش کیس میں بند کر دیا، اسی دور میں جالب صاحب کی یہ نظم بہت مشہور ہوئی:
قصر شاہی سے یہ حکم صادر ہوا | ||
لاڑکانے چلو، ورنہ تھانے چلو |
ضیاء الحق کے مارشل لا میں جب حیدرآباد سازش کیس ختم ہوا اور اس کے اسیروں کو رہائی ملی تو انھوں نے اوروں کی طرح بھٹو دشمنی میں نہ ضیاءالحق سے ہاتھ ملایا اور نہ فسطائیت کے ترانے گائے بلکہ انھوں تو کہا :
- ظلمت کو ضیا ء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
آمریت کے بعد جب پیپلز پارٹی کا پہلا دور حکومت آیا اور عوام کے حالات کچھ نہ بدلے تو جالب صاحب کو کہنا پڑا:
- وہی حالات ہیں فقیروں کے
- دن پھریں ہیں فقط وزیروں کے
- ہر بلاول ہے دیس کا مقروض
- پاؤں ننگے ہیں بے نظیروں کے [6]
حبیب جالب اور الیکشن
ترمیمحبیب جالب نے 1970 کا الیکشن لاہور سے لڑا،لیکن ساری زندگی عوام کی خاطر مصیبت لینے والے کو صرف 1700 افراد نے ووٹ دیا۔[7]
تصانیف
ترمیمان کے شعری مجموعوں کی تفصیل یہ ہے، کام کی
- صراط مستقیم
- ذکر بہتے خوں کا
- گنبدِ بے در
- کلیات حبیب جالب
- اس شہرِ خرابی میں
- گوشے میں قفس کے
- حرفِ حق
- حرفِ سرِ دار
- احادِ ستم
- رات کلہنی
فلمی کام
ترمیمانھیں مشہور پاکستانی فلم زرقا میں ’رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے‘ لکھنے پر شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ بھی انھوں نے کئی فلموں کے لیے گیت لکھے جن میں:ہم ایک ہیں‘موت کا نشہ ‘ناگ منی‘دو راستے‘ زخمی‘ بھروسا اور چند اور فلمیں بھی شامل ہیں
تاثرات
ترمیمابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہتے تھے۔ حبیب جالب کی سیاسی شاعری آج بھی عام آدمی کو ظلم کے خلاف بے باک آواز اٹھانے کا سبق دیتی ہے۔ حبیب جالب کی پوری زندگی فقیری میں گذری۔[8]
اپنی زندگی میں حکومتی مخالفتوں کے ساتھ ساتھ عوامی حمایت کا بھی ایک جم غفیر ان کے ساتھ تھا۔ جن میں ہر شعبۂ زندگی کے لوگ شامل تھے۔ جن سے آپ کسی نہ کسی قسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے مگر انھوں نے ایک معمولی سا فائدہ نہ اپنی ذات کے لیے اٹھایا اور نہ اپنے اہل خانہ کو کچھ حاصل کرنے دیا۔ ان کے بچے معمولی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر کے جوان ہوئے۔
اعزازات
ترمیم- ان کو نگار فلمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
- اس کے علاوہ 2006ء سے ان کے نام سے حبیب جالب امن ایوارڈ کا اجرا کیا گیا۔
وفات
ترمیمان کا انتقال 13 مارچ 1993ء کو ہوا۔ لاہور کے قبرستان سبزہ زار میں دفن ہیں۔
اولاد
ترمیمان کی اولاد کے نام یہ ہیں،
ناصر عباس جالب (بیٹا)
ترمیموہ حبیب جالب میموریل فاؤنڈیشن کے بانی تھے۔ناصر جالب نے اپنے والد کے بارے میں 2013ء میں کتاب لکھی تھی ناصر جالب نے کتاب کا انتساب اپنی دادی (والدہ حبیب جالب) رابعہ بصری اور اپنی والدہ (بیگم حبیب جالب) ممتاز جالب کے نام کیا ہے۔ کتاب کا نام ’’حبیب جالب۔ روداد وفا‘‘ ہے یہ نام جالب صاحب کے اس شعر سے لیا گیا ہے۔
اب نام رہے یا نہ رہے عشق میں اپنا
’’روداد وفا‘‘ دار پہ دہرا تو گئے ہم
ناصر جالب نے حال ہی میں اپنے والد حبیب جالب کے بارے میں ان کی سوانح "حبیب جالب ، شاعری، منظر پسِ منظر" کے عنوان سے شائع کی تھی۔انہوں نے 20 ستمبر 2020ء کو لاہور میں طویل علالت کے بعد وفات پائی۔نمازِ جنازہ ناصر عباس جالب 21 ستمبر کو بعد نماز ظہر اویسیہ مسجد آمنہ پارک منصورہ میں ہوئی اور شاہ فرید قبرستان حبیب جالب (والد) اور ممتاز بیگم (والدہ) کے قدموں میں آسودہ خاک کیے گئے۔[9]
یاسر عباس جالب (بیٹا)
ترمیمیاسر عباس جالب مرغیوں کی دکان پہ نوکری کرتا ہے.
طاہرہ حبیب جالب (بیٹی)
ترمیمطاہرہ حبیب جالب 30 ستمبر کو پیدا ہوئی، لاہور میں نجی ٹیکسی سروس کی کیپٹن کے طور پر کام کر رہی ہے۔ جس کی آمدن سے ان گھر کا گذر بسر ہوتا ہے۔ان کے مطابق انہوں نے یہ گاڑی بنک سے قرض لے کر خریدی ہے۔
جمیلہ نور جالب (بیٹی)
ترمیمجمیلہ 1968ء کو پیدا ہوئیں، وہ 28 جولائی 2009ء کو لاہور جنرل ہاسپٹل میں بوجہ برین ہیمرج بعمر 41 برس وفات پائی، ان کی تدفین شاہ فرید قبرستان ، سبزہ زار میں والد کے پہلو میں ہوئی، پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- دیوان عام از کالم نگار سعید پرویز "جالب جالب کہتے ہيں"آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdu-columns.com (Error: unknown archive URL)
- کلیات حبیب جالب
- "جالب جالب " مصنفہ از مجاہد بریلوی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "چھوبیسواں برس پہ انقلابی شاعر حبیب جالب کی یاد میں"۔ ڈاون نیوز۔ 12 مارچ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022
- ↑ "حبیب جالب"۔ LetsStartThinking۔ 05 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022
- ↑ الطاف غفار (21 مارچ2013)۔ http://bazmeurdu.net/blogs/133 مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ ۔ MyPakistan`s۔ 20 ستمبر 2005 http://www.mypakistan.com/?p=64 مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ http://pakistanica.com/writers/habib-jalib/main-nahi-manta/ مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ الطاف غفار (Mar 21,2013)۔ ۔ بزم اردو http://bazmeurdu.net/blogs/133 مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ "حبیب جالب"۔ Fruit Chat۔ 25-4-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2023
- ↑ کرنل (ر) اکرام اللہ (26 مارچ 2013)۔ ۔ نوائے وقت گروپ http://www.nawaiwaqt.com.pk/mazamine/28-Jan-2013/169708 مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ "حبیب جالب کے سب سے بڑے صاحبزادے ناصر جالب انتقال کرگئے"۔ jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولائی 2024