طاہرہ صفدر

بلوچستان ہائیکورٹ (پاکستان) کی پہلی خاتون چیف جسٹس

سیدہ طاہرہ صفدر (پیدائش: 5 اکتوبر1957ء) پاکستانی قانون دان جو اس وقت بلوچستان عدالت عالیہ کی منصف اعظم ہیں۔انھیں  پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

طاہرہ صفدر
منصف اعظم بلوچستان ہائیکورٹ
آغاز منصب
یکم ستمبر 2018ء
محمد نور مسکن زئی
 
سینئر جج بلوچستان ہائیکورٹ
مدت منصب
11 مئی 2011ء31 اگست 2018ء
محمد نور مسکن زئی
جمال خان مندوخیل
ایڈیشنل جج بلوچستان ہائیکورٹ
مدت منصب
7 ستمبر 2009ء10 مئی 2011ء
چئیرپرسن بلوچستان سروسز ٹربیونل
مدت منصب
10 جولائی 2009ء6 ستمبر 2009ء
رکن بلوچستان سروسز ٹربیونل
مدت منصب
22 اکتوبر 1998ء6 ستمبر 2009ء
ڈسٹرکٹ و سیشن جج
مدت منصب
27 فروری 1996ء21 اکتوبر 1998ء
سینئر سول جج
مدت منصب
29 جون 1987ء26 فروری 1991ء
سول جج
مدت منصب
22 اپریل 1982ء26 فروری 1991ء
معلومات شخصیت
پیدائش 5 اکتوبر 1957ء (67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوئٹہ ،  بلوچستان ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بلوچستان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی حالات و تعلیم ترمیم

سیدہ طاہرہ صفدر 5 اکتوبر 1957ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں۔ طاہرہ صفدر نے ابتدائی تعلیم کینٹومنٹ پبلک اسکول، کوئٹہ (بلوچستان) سے حاصل کی اور اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری جامعہ بلوچستان سے حاصل کی۔ 1980ء میں قانون کی تعلیم یونیورسٹی لا کالج، کوئٹہ سے حاصل کی۔

بطور منصف ترمیم

22 اپریل 1982ء کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ سول جج کے عہدے پر فائز ہوئیں[1]۔ 29 جون 1987ء کو انھیں ترقی دے کر سینئر سول جج کے عہدے پر فائز کر دیا گیا جبکہ اِس کے بعد وہ 27 فروری 1991ء کو وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بن گئیں۔یکم مارچ 1996ء کو ڈسٹرکٹ سیشنز جج بنیں۔اِس دوران انھوں نے لیبر کورٹ کی قیادت بھی کی۔22 اکتوبر 1998ء کو وہ رکن بلوچستان سروسز ٹربیونل مقرر ہوئیں جبکہ 10 جولائی 2009ء کو انھیں چئیرپرسن بلوچستان سروسز ٹربیونل مقرر کیا گیا جس پر وہ 6 ستمبر 2009ء تک فائز رہیں۔ 7 ستمبر 2009ء کو انھیں ایڈیشنل جج بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کیا گیا۔ 11 مئی 2011ء کو وہ سینئر جج بلوچستان ہائیکورٹ مقرر ہوگئیں اور 31 اگست 2018ء تک اِسی عہدے پر فائز رہیں۔ 27 نومبر 2017ء کو وہ بلوچستان ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس مقرر ہوئیں تھیں جب محمد نور مسکانزئی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بیرون ملک کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔[2]

منصف اعظم بلوچستان عدالت عالیہ ترمیم

18 جولائی 2018ء کو بلوچستان ہائیکورٹ کے منصف اعظم محمد نور مسکانزئی کی ریئاٹرمنٹ (31 اگست 2018ء) کے بعد اُن کی تعیناتی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا [3][4]۔ 23 جولائی 2018ء کو منصف اعظم پاکستان میاں ثاقب نثار نے اُن کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کو حتمی قرار دیا۔[5][6] طاہرہ صفدر نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ یکم ستمبر 2018ء کو حلف اٹھایا۔اِس اعتبار سے وہ پہلی خاتون ہیں جو پہلی بار اِس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔وہ اِس عہدے پر 4 اکتوبر 2019ء تک فائز رہیں گی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم