طبقات کتب حدیث
طبقات کتب حدیث احادیث نبوی کی کتابوں کے مراتب و طبقات۔ کتب حدیث کے طبقات پانچ ہیں :
پہلا طبقہ
ترمیمپہلا طبقہ ان کتابوں کا ہے جن میں صرف صحیح حدیثیں بیان کی گئی ہیں ، چنانچہ ان میں کوئی ایسی حدیث نہیں ملے گی جس پر ضعیف ہونے کا حکم لگایا گیا ہو ،موضوع حدیث کا ہونا تو بہت دور کی بات ہے ، جیسے مؤطا امام مالک ،صحیح بخاری ،صحیح مسلم ،صحیح ابن حبان ، مستدرک حاکم المختارۃ للضیاء المقدسی ، صحیح ابن خزیمہ ، صحیح ابن عوانہ ، صحیح ابن السکن المنتقی لابن جارود ۔
دوسرا طبقہ
ترمیمدوسرا طبقہ ان کتابوں کا ہے جن کی احادیث ان احادیث سے کم درجہ کی نہیں ہیں جو لائق احتجاج اور مقبول ہیں،بلکہ علی العموم ان کی احادیث صالح للاحتجاج اور مقبول ہوتی ہیں،جیسے سنن ابی داؤد ،جامع ترمذی ،اور مسند امام احمد ، کیونکہ اس طبقہ کی ضعیف حدیث بھی حسن حدیث سے قریب ہوتی ہے ،چنانچہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے بھی اسی طرح فرمایا ہے اور اکثر محدثین کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ سنن نسائی بھی اسی قبیل سے ہے ۔ ،بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ اس کا حل اس طرح ہو سکتا ہے کہ مصنف نے اس مقام پر ان کتابوں کو صرف صحت کے اعتبار سے ذکر کیا ہے اور عجالۂ نافعہ میں صحت ، شہرت اور قبولیت میں سے ہر ایک کا لحاظ رکھا ہے ، پس ظاہر ہے کہ ان کتابوں کا شہرت اور قبولیت کے اعتبار سے طبقۂ اولیٰ میں داخل ہونا تو دور ہے طبقۂ ثانیہ میں بھی ان کا شمار نہیں ہو سکتا )۔
تیسرا طبقہ
ترمیمتیسرا طبقہ ان کتابوں کا ہے جن میں ہر نوع کی احادیث ہیں ، یعنی ان میں حسن ، صالح اور منکر ہر طرح کی ملی جلی حدیثیں موجود ہیں ، جیسے سنن ابن ماجہ ، مسند ابی داؤد طیالسی ، زیاداتِ ابن احمد بن حنبل ، مسند عبدالرزاق ، مسند سعید بن منصور ، مصنف ابی بکر بن ابی شیبہ ، مسند ابی یعلیٰ موصلی ، مسند بزار مسند ابن جریر اور ان کی کتابیں تہذیب الآثار، تفسیر القرآن اور تاریخ ، تفسیر ابن مردویہ )اور اسی طرح ساری تفسیریں ، معاجم ثلثہ (الکبیر والاوسط والصغیر )للامام الطبرانی ، سنن دارقطنی اور ان کی غرائب ،حلیہ ابی نعیم ، سنن بیہقی اور ان کی کتاب شعب الایمان ۔
چوتھا طبقہ
ترمیمچوتھا طبقہ ان کتابوں کا ہے جن میں عموما ً ایسی حدیثیں ہوتی ہیں جن پر ضعف کا حکم لگایا جاتا ہے ، جیسے نوادرالاصول للحکیم الترمذی ، تاریخ الخلفاء للعلامۃ السیوطی ، کامل ابن عدی ، تاریخ الخطیب البغدادی اور تاریخ ابن عساکر (ابو القاسم ) ۔
پانچواں طبقہ
ترمیمپانچواں طبقہ ان کتابوں کا ہے جو صرف موضوع حدیثوں کے لیے جمع کی گئی ہیں ۔ جیسے موضوعات ابن الجوزی تنزیہ الشریعہ (للشیخ ابی الحسن علی الکنانی اور موضوعات شیخ محمد طاہر پٹنی النہروالی وغیرہ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عجالۂ نافعہ۔شاہ عبد العزیز دہلوی۔جامعہ ربانیہ اشفاقیہ، انکھولی بیلپکونہ، مظفرپور، بہار