مارٹن بوبر (عبرانی: מרטין בובר‎‎؛ (جرمنی: Martin Buber)‏؛ (یدیش: מארטין בובער)‏؛ 8 فروری 1878ء – 13 جون 1965ء) ایک آسٹریائی نژاد اسرائیلی یہودی فلسفی تھے۔ وہ اپنے فلسفۂ گفتگو (philosophy of dialogue) نظریۂ وجودیت کی ایک شکل جو میں–تو (I–Thou) اور میں–یہ (I–It) کے تعلق کے درمیان میں فرق پر مرکوز ہے، کے لیے مشہور ہیں۔ [11] مارٹن بوبر ویانا میں پیدا ہوئے۔ مارٹن بوبر کا تعلق ایک یہودیت پر کاربند خاندان سے تھا، مگر ان کی دلچسپی فلسفہ کے سیکولر مطالعہ میں تھی اسی لیے انھوں نے یہودی رسوم ترک کر دیے۔ سنہ 1902ء میں وہ ہفتہ وار اخبار ڈائی ویلٹ (جو صیہونی تحریک کا مرکزی عضو تھا) کے مدیر بنے، اگرچہ انھوں نے بعد میں صیہونیت کے تنظیمی کام سے ہٹ گئے۔ سنہ 1923ء میں مارٹن بوبر نے وجود پر اپنی مشہور انشا Ich und Du (بعد ازاں انگریزی میں I and Thou کے نام سے ترجمہ ہوا) لکھی اور سنہ 1925ء میں انھوں نے عبرانی بائبل کا جرمن زبان میں ترجمہ کرنا شروع کیا۔

مارٹن بوبر
(جرمنی میں: Martin Buber ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش فروری 8, 1878
ویانا، آسٹریا-مجارستان
وفات جون 13، 1965(1965-60-13) (عمر  87 سال)
یروشلم، اسرائیل
شہریت جمہوریہ وایمار
اسرائیل
آسٹریا [1]
جرمنی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب یہودیت غَیر واضِح مذہب
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ویانا
جامعہ ہومبولت
جامعہ زیورخ
جامعہ لائپزش   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلسفی [2][1]،  مترجم [1]،  ماہر تعلیم [1]،  مصنف [2][1]،  محرر ادبی ،  استاد جامعہ [1]،  مترجم بائبل ،  معلم ،  الٰہیات دان [1]،  غنائیہ نگار [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عبرانی [3]،  جرمن [4][3][5]،  پولش زبان ،  یدیش زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل علم الوجود ،  یہودیت ،  فلسفہ [6]،  ادب [6]،  ترجمہ [6]،  نطام تعلیم [6]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت گوئٹے یونیورسٹی فرینکفرٹ ،  جامعہ عبرانی یروشلم   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر امانوئل کانٹ ،  نطشے ،  بعل شیم توو   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک مغربی فلسفہ   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اراسموس اعزاز (1963)[7]
بیالک انعام (1961)
 اسرائیل پرائز (1958)[8]
پیس پرائز آف دی جرمن بک ٹریڈ (1953)[9]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
دستخط
 
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انھیں نوبل انعام برائے ادب کے لیے دس دفعہ نامزد اور نوبل امن انعام کے لیے سات دفعہ نامزد کیا گیا۔[12]

سوانح حیات

ترمیم

مارٹن (عبرانی نام: מָרְדֳּכַי، مردکائی) بوبر ویانا کے ایک راسخ العقیدہ یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مارٹن بوبر کا نسب سیدھا سولہویں صدی کے ربی میئر کاٹزینیلینبوگن المعروف مہارام پدوا سے جا ملتا ہے، جن کا دعویٰ تھا کہ وہ آل داؤد سے ہیں۔ کارل مارکس بھی ان کے قابل ذکر رشتہ دار ہیں۔[13] جب وہ تین برس کے تھے تو ان کے والدین کا طلاق ہو گیا اور لیوؤ میں ان کے دادا جان نے ان کی پرورش کی۔[13] ان کے دادا سلیمان بوبر مدراش اور ربیائی ادب کے ایک عالم تھے۔ گھر پر مارٹن بوبر یدِش اور جرمن زبانیں بولتے تھے۔ سنہ 1892ء کو مارٹن بوبر لمبرگ موجودہ لیویو، یوکرین میں اپنے والد کے گھر میں واپس آ گئے۔

سنہ 1898ء میں انھوں نے صیہونی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ سنہ 1899ء میں جب وہ زیورخ میں پڑھتے تھے تو ان کی ملاقات پولا ونکلر سے ہوئی جو ایک ”بویریائی کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی زبردست کاتھولک مصنفہ“[14] تھی۔ بعد ازاں پولا ونکلر کی شادی مارٹن سے ہو گئی اور پولا نے بعد میں یہودیت قبول کر لی۔[15]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118516477 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 جولا‎ئی 2024
  2. abART person ID: https://cs.isabart.org/person/26330 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  3. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990009521 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  4. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb118944280 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  5. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/5808739
  6. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990009521 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  7. https://www.kb.nl/themas/boekkunst-en-geillustreerde-boeken/de-blauwe-schuit-en-hn-werkman-1941-1944/de-blauwe-schuit-chassidische-legenden-1 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2020
  8. https://cms.education.gov.il/EducationCMS/Units/PrasIsrael/Tashyag/Tashkab_Tashyag_Rikuz.htm?DictionaryKey=Tashyah — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جون 2021
  9. https://www.friedenspreis-des-deutschen-buchhandels.de/alle-preistraeger-seit-1950/1950-1959/martin-buber
  10. ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=1421
  11. "Buber"، Island of freedom ۔
  12. "Nomination Database"۔ www.nobelprize.org۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2017 
  13. ^ ا ب Neil Rosenstein (1990)، The Unbroken Chain: Biographical Sketches and Genealogy of Illustrious Jewish Families from the 15th–20th Century، 1, 2 (revised ایڈیشن)، New York: CIS، ISBN 0-9610578-4-X ۔
  14. The Pity of It All: A History of Jews in Germany 1743–1933. P. 238. (2002) آئی ایس بی این 0-8050-5964-4
  15. "The Existential Primer"۔ Tameri۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2011