چنگ خاندان، (چینی: 清朝، انگریزی: Qing Dynasty) جسے مانچو خاندان بھی کہا جاتا ہے، چین پر حکومت کرنے والا آخری شاہی خاندان تھا، جس کی حکومت 1644ء سے 1912ء تک قائم رہی (1917ء میں مختصر سے دور میں ناکام بحالی کی کوشش بھی کی گئی)۔ یہ منگ خاندان کا جانشیں تھا اور اس کے بعد چین میں جمہوری دور کا آغاز ہوا۔

چنگ خاندان
Qing Dynasty
大清
1644–1912
پرچم Qing Dynasty
ترانہ: 
چنگ سلطنت 1890.
چنگ سلطنت 1890.
دار الحکومتبیجنگ
عمومی زبانیںمینڈارن, مانچو, منگؤلی, تبتی, ترکی (جدید اویغور),[1] متعدد علاقائی زبانوں اور چینی زبان کی اقسام
مذہب
جنت کی عبادت, شامانیت, کنفیوشس مت, بدھ مت, تاؤ مت, چینی لوک مذہب, دیگر
حکومتمطلق بادشاہت
شہنشاہ 
• 1644–1661
شہنشاہ شنزہی
• 1908–1912
شہنشاہ زوانتونگ
ریجنٹ 
• 1908–1912
ملکہ دواگر لونگیو
وزیر اعظم 
• 1911
ییکونگ
• 1911–1912
یوان شیکائی
تاریخی دورشاہی دور
• 
25 اپریل 1644
• درہ شانہائی کی جنگ
27 مئی 1644
• پہلی چین جاپانی جنگ
1 اگست 1894–17 اپریل 1895
• ووچانگ بغاوت
10 اکتوبر 1911
• 
12 فروری 1912
رقبہ
1760 تقریباْ13,150,000 کلومیٹر2 (5,080,000 مربع میل)
1790 تقریباْ (incl. vassals)[2]14,700,000 کلومیٹر2 (5,700,000 مربع میل)
آبادی
• 1740
140,000,000
• 1776
268,238,000
• 1790
301,000,000
کرنسیٹیل (ایک چینی وزن کا پیمانہ - تقریباً چار تولے کے برابر)
ماقبل
مابعد
منگ خاندان
جمہوریہ چین (1912–1949)
موجودہ حصہ بھوٹان
 برما
 چین
 ہانگ کانگ
 بھارت
 قازقستان
 کرغیزستان
 مکاؤ
 منگولیا
 پاکستان
 روس
 تائیوان
 تاجکستان
 ویت نام
چنگ خاندان
Qing Dynasty
چینی نام
چینی
عظیم چنگ کی سلطنت
Empire of the Great Qing
روایتی چینی 帝國
سادہ چینی 帝国
بعد میں جن
Later Jin
روایتی چینی
سادہ چینی
مانچو نام
مانچو Daicing Gurun

Amaga Aisin Gurun

چنگ خاندان کی حکومت بمطابق 1820ء

اس خاندان کی حکومت کا آغاز آج کے شمال مشرقی چین میں ایک مانچو خاندان ایسن گیورو نے کیا۔ یہ علاقہ منچوریا بھی کہلاتا ہے۔ 1644ء میں قیام کے بعد اس خاندان کی حکومت اصلی چین اور ملحقہ علاقوں تک پھیل گئی۔ شاہ کانگ سی کے دور تک 1683ء میں چین بھر میں مکمل امن قائم کر دیا گیا۔

اپنے دور اقتدار میں چنگ خاندان نے چینی ثقافت کو بھرپور انداز میں فروغ دیا۔ لیکن 1800ء میں اس کی عسکری قوت کمزور ہو گئی اور اسے بین الاقوامی دباؤ، بغاوتوں اور جنگوں میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور یوں 19 ویں صدی کے وسط کے بعد اسے زوال نے گھیر لیا۔ 12 فروری 1912ء کو سنہائی انقلاب (Xinhai Revolution) کے بعد چنگ خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا جب ملکہ دواگر لونگیو آخری بادشاہ پوئی کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Elliott 2001، صفحہ 290–291
  2. Peter Turchin؛ Jonathan M. Adams؛ Thomas D. Hall (دسمبر 2006)۔ "East-West Orientation of Historical Empires" (PDF)۔ Journal of world-systems research۔ ج 12 شمارہ 2: 219–229۔ ISSN:1076-156X۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-12آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jwsr.ucr.edu (Error: unknown archive URL)