محمد حسین مشاہد رضوی
ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی دور حاضر کے ایک محقق ہیں۔ وہ شعر و ادب اردو ادب اور مذہبی تاریخی تحقیقات میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ بالخصوص نعتیہ ادب ان کا شناخت نامہ ہے۔ موصوف نثر و نظم دونوں اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔ اردو کے اُبھرتے ہوئے عمدہ نعت گو شاعر، قلم کاراور نعتیہ ادب کے جواں سال محقق و ناقد کے طور پر آپ کا شمار ہوتا ہے۔ آپ کا طرزِ تحریر انتہائی دل نشین، شگفتہ اور سلیس ہے ،مذہبی، اصلاحی،سماجی،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اب تک درجنوں تحقیقی و تنقیدی اور تجزیاتی مضامین و مقالات نہ صرف مقامی اخبارات بل کہ ملکی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ یہی نہیں بل کہ موصوف کے کئی اہم مضامین کے دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں۔ شاعری میں حمد و مناجات و دعا، نعت گوئی، سلام، اولیاے کرام کی شان میں مناقب اور مقتدر علماے کرام کے لیے نذرانۂ عقیدت کو اپنا مطمحِ نظر بنایا۔
محقق محمد حسین | |
---|---|
پیدائش | دسمبر1979ء |
نسل | بھارت |
عہد | دور حاضر |
شعبۂ زندگی | جنوبی ایشیاء |
مذہب | اسلام |
فقہ | حنفی |
مکتب فکر | سنی |
شعبۂ عمل | تحقیق اردو ادب مذہبی ادب |
مؤثر
|
پیدائش
ترمیمڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی عبد الرشید برکاتی کے گھر بھارت کے ضلع ناشک، مہاراشٹر کے نگر مالیگاؤں میں محرم الحرام 1400ھ مطابق دسمبر1979ء کو پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیمایم۔ اے اور ڈی۔ ایڈ کے بعد انھوں نے پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی جس کا موضوع "(مفتیِ اعظم علامہ) مصطفیٰ رضا نوری بریلوی کی نعتیہ شاعری کا تحقیقی مطالعہ" ہے جسے آپ نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی، اورنگ آباد، مہاراشٹر میں محترمہ ڈاکٹر شرف النہار صاحبہ، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فور ویمن، اورنگ آباد، مہاراشٹر کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ مشاہد رضوی[مردہ ربط]
مجموعہ ہائے کلام
ترمیم- لمعات بخشش نعتیہ دیوان 2009
- تشطیرات بخشش نعتیہ دیوان 2011
- مشکوٰۃ بخشش نعتیہ دیوان ویب ایڈیشن
تصانیف
ترمیمڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی سیرت، قرآنیات، احادیث، شاعری، تنقید و تحقیق، ادب اور مذہبی ادب پر تین درجن سے زائد کتب لکھ چکے ہیں۔ جن میں درج ذیل قابل ذکر ہیں۔
|
|
مزید کئی کتب و رسائل کی ترتیب و تالیف اور تحقیق و تصنیف کا سلسلہ جاری و ساری ہے، نیز ڈاکٹر مشاہدرضوی کی مرقومہ بیش تر نعتیں بھی جو ادھر ادھر بکھری ہوئی ہیں اُن کو جمع کرکے آپ کا چوتھا نعتیہ مجموعہ عنقریب پیش کیا جائے گا۔ واضح ہوکہ ہیرور، کرناٹک (ہندوستان) سے نعتیہ ادب کے اولین ماہ نامے جہانِ نعت نے جنوری 2013ء میں ڈاکٹر مشاہدرضوی پر خصوصی گوشہ بھی شائع کیا تھا۔ ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی کی شعری و نثری نگارشات پر اصحاب علم و فن نے کھل کر دادو تحسین دی ہے اور توصیفی و تنقیدی مضامین و مقالات قلم بند کیے ہیں ۔
اعزاز
ترمیمانھیں مختلف اداروں سے بے شمار انعامات اور اعزازات مل چکے ہیں۔ انعامات و اعزازات
بیرونی روابط
ترمیم- ہماری ویب ڈاٹ کام پر مشاہد رضوی کی شاعری
- ہماری ویب ڈاٹ کام پر مشاہد رضوی کے مضامین
- ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | کی فی الحال (72 ) کتاب / کتابیں / مضامین و مقالات میسر ہیںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ books.nafseislam.com (Error: unknown archive URL)
- برکات لائبریری پر مشاہد رضوی کی مطبوعات
ڈاکٹر مشاہدرضوی کے اس علمی بلاگ پر ضرور وزٹ کریںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mushahidrazvi.in (Error: unknown archive URL)
- مشاہد رضوی[مردہ ربط]
- انعامات و اعزازات
- ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | کی فی الحال (72 ) کتاب / کتابیں / مضامین و مقالات میسر ہیںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ books.nafseislam.com (Error: unknown archive URL)
- ڈاکٹر مشاہد رضوی Dr. Mushahid Razvi
- ڈاکٹر مشاہد رضوی ۔۔۔۔ اک تعارف ،،، ازقلم : شبیر آصف، مالیگاؤں
- مشاہد رضوی کا فیس بک صفحہ
- تشطیراتِ بخشش یونیکوڈ میں[مردہ ربط]