مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن
اُس زمانے میں طلبہ کی ایک تنظیم ’’آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ قائم تھی جس میں اگرچہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے مگر اس پر اُن ہندو طلبہ کا غلبہ تھا جو آل انڈیا کانگریس کی پالیسیوںکے ہمنوا تھے۔ چنانچہ مسلمان طلبہ نے 1937ء میں اپنی ایک الگ تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو قائد اعظمؒ کی مکمل تائید و حمایت حاصل تھی۔ ان مسلمان طلبہ نے ’’آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ کے نام سے یہ تنظیم قائم کی جس کا اوّلین اجلاس 27تا 28دسمبر 1937ء کلکتہ میں منعقد ہوا۔ اس کے اختتامی اجلاس میں قائد اعظمؒ بھی شریک ہوئے۔ 31دسمبر 1937ء کو ڈھاکہ یونیورسٹی میں اس تنظیم کا باقاعدہ قیامِ عمل میں آیا۔ اس تنظیم کے یومِ تاسیس کے موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت تحریک پاکستان اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے انتہائی سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محترم ڈاکٹر مجید نظامی نے کی۔
پاکستان کی طلبہ تنظیمیں