آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
اس مضمون میں کئی امور غور طلب ہیں۔ براہِ مہربانی اسے حل کرنے میں ہماری مدد کریں یا ان امور پر گفتگو کے لیے تبادلہ خیال صفحہاستعمال کریں۔ (ان پیامی اور انتظامی سانچوں کو کب اور کیسے نکالا جائے)
(جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے)
|
آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 11 جون 1978ء کو پاکستان کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی میں قائم ہوئی۔ اس کے بانی الطاف حسین ہیں، جو اس وقت متحدہ قومی موومنٹ نامی سیاسی جماعت کے قائد ہیں۔ اس طلبہ تنظیم کو پاکستان کی دوسری تمام طلبہ تنظیموں پر یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ دوسری طلبہ تنظیموں کی طرح کسی سیاسی جماعت کی کوکھ سے وجود میں نہیں آئی بلکہ خود اس طلبہ تنظیم کے اندر سے پاکستان کی ایک بہت بڑی سیاسی جماعت نے جنم لیا۔ یہ سیاسی جماعت مہاجر قومی موومنٹ تھی جو بعد میں متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل ہوئی اور ساتھ ہی مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن بھی متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن میں تبدیل ہو گئی۔
پاکستان کی طلبہ تنظیمیں