مشٹی چکرورتی

بھارتی فلمی اداکارہ

اندرانی چکرورتی (پیدائش 20 دسمبر 1987) ، جسے اس کے متناسب اسٹیج کا نام مشٹی چکرورتی کے نام سے جانا جاتا ہے ، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو ہندی، تیلگو، بنگالی اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ [3] [4]

مشٹی چکرورتی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 دسمبر 1987ء (37 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فلمی کیرئیر

ترمیم

مشٹی نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات ہدایت کار سبھاش گھئی کی فلم کانچی : ان بریک ایبل سے کی، کارتک آریان، رشی کپور، متھن چکرورتی کے ساتھ اس فلم میں انھوں نے مرکزی ٹائٹلر کردار نبھایا۔[5] [6] ، اس سے قبل وہ ایک بنگالی زبان کی فلم پوریچوئی میں کام کرچکی تھیں۔[7]اس کے بعد اداکار نتن کے ساتھ ہدایت کاری اے . کروناکرن کی تیلگو فلم چنناڈما نی کوسم کے ساتھ ٹالی ووڈ میں قدم رکھا . [8] [9] اور اس کے علاوہ ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکار پرتھوی راج سکمارنکے ساتھ ہدایت کار جینو ابراہیم کی فلم ایڈم جوآن میں کام کیا۔ [7]

مشتی کی اگلی تلگو فلم ، کولمبس ، اداکار سمنتھ اشون کے ساتھ تھی ھسے ایم ایس راجو نے پروڈیوس کیا ہے۔ [10] اس کے علاوہ وہ مستی فلم سیریز کی تیسری فلم ،ہدایت کار اندرا کمار کی گریٹ گرینڈ مستی کے ساتھ بالی ووڈ میں واپس لوٹیں۔ وہ اس فلم میں وویک اوبرائے کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں ۔[11] [12] 2017 میں ، وہ سریجیت مکھر جی کی تاریخی فلم بیگم جان میں نصیرالدین شاہ اور ودیا بالن کے ساتھ نظر آئیں ۔ یہ فلم ایک کوٹھے کے پس منظر میں سیٹ کی گئی تھی اور اس فلم میں انھوں نے شبنم کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس انڈیا میں اوسط کمانے والی تھی۔

2018ء میں مشٹی نے کنڑ زبان کی فلم برہاس پتی میں منورنجن روی چندرن کے ساتھ اور تمل زبان میں اتھرواکے ساتھ فلم سیما بوتھا آگاتھا سے دونوں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

مشٹی نے 2019ء میں بالی ووڈ کی تاریخی فلم منیکرنیکا کوئین آف جھانسی میں کاشی بائی کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کنگنا رناوٹ، محمد ذیشان ایوب، انکیتا لوکھانڈے، اتل کلکرنی بھی شامل تھے۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

مشتی کی پیدائش 20 دسمبر 1987ء کو کولکتہ ، مغربی بنگال ، ہندوستان میں ایک بنگالی خاندان میں ہوئی تھی ۔ مشٹی کا اصل نام اندرانی چکرورتی ہے ( آنہیں مٹھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)۔اس کی والدہ بینا چکرورتی گھریلو خاتون ہیں اور اس کے والد کنسٹرکشن بزنس مین ہیں۔ اس کا ایک بھائی ہے جس کا نام انیرودھا ہے۔ مشتی نے ابتدائی تعلیم کولکتہ سے پوری کی ہے۔

اشتہارات

ترمیم

مشٹی ویکو ہلدی کے اشتہارات کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ [13]

فلموں کی فہرست

ترمیم
کلید
ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال فلم کردار ساتھی فنکار زبان نوٹ
2014 پورچوئی ریمی پروسنجیت چیٹرجی بنگالی [14] [15]
کانچی: ان بریک ایبل کانچی کارتک آریان، رشی کپور، متھن چکرورتی ہندی ہندی پہلی فلم
چنڈانا نی کوسم نینڈینی ریڈی نتن، نصر تیلگو تیلگو کی پہلی فلم

ہندی ڈب: ہارٹ اٹیک2

2015 کولمبس اندھو سمنتھ اشون، سیرت کپور تیلگو ہندی ڈب: کولمبس
2016 گریٹ گرینڈ مستی ریکھا میت مہتا وویک اوبرائے، رتیش دیش مکھ، آفتاب شیوداسانی، اروشی روتیلا ہندی
2017 بیگم جان شبنم ودیا بالن، نصیر الدین شاہ، ہندی
بابو باگا بزی رادھا سرینیواس اوسرلا، سری مکھی، تیجسوی مدیواڑا تیلگو
ایڈم جوآن ایمی پرتھوی راج سکمارن، بھاونا ملیالم ملیالم کی پہلی
2018 برہاس پتی شالنی منورنجن روی چندرن، سائی کمار، سادھو کوکیلا کنڑ کنڑا کی پہلی فلم

نامزد - بہترین ڈیبٹینٹ اداکارہ - کنڑا کا فلمی بیوٹ ایوارڈ

سیما بوتھا آگاتھا مدھو اتھروا، انائیکا سوتی تمل تمل پہلی فلم، ہندی ڈب: کہانی قسمت کی
شربھا دیویا آکاش کمار سیہدیو، جیا پردہ، نصر تیلگو ہندی ڈب:سرابھا دی گاڈ
2019 مانیکرنیکا کوئین آف جھانسی کاشی بائی کنگنا رناوٹ، محمد ذیشان ایوب، انکیتا لوکھانڈے، اتل کلکرنی ہندی [16]
برا کتھا ہیپی آدی، رجیندر پرساد تیلگو [17] ہندی ڈب: براکتھا

حوالہ جات

ترمیم
  1. بنام: Mishti — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/291096
  2. https://nativuspeople.com/mishti-chakraborty/
  3. ""Mishti Is One Of The Best Actors I Have Found" Subhash Ghai - Koimoi"۔ 6 March 2013 
  4. "Kaanchi: Subhash Ghai picks Bengali debutante Mishti - Times of India" 
  5. "News18.com: CNN-News18 Breaking News India, Latest News Headlines, Live News Updates"۔ News18۔ 22 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2019 
  6. "Trailer of Subhash Ghai's new film 'Kaanchi' starring Kartik Tiwari and newcomer Mishti tells tale of power"۔ 7 March 2014 
  7. ^ ا ب "Mishti and Miya join Prithviraj in Adam - Times of India" 
  8. "Mishti Chakraborty happy to be part of India's second largest film industry"۔ 26 December 2014 
  9. "Nithin- Karunakaran's movie heroine is Mishti - Telugu Movie News - IndiaGlitz.com" 
  10. "آرکائیو کاپی"۔ 25 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2019 
  11. "Masti for Mishti" 
  12. Bollywood Hungama (17 June 2015)۔ "Mishti, Ankita Shorey to star in Great Grand Masti - Bollywood Hungama" 
  13. "Mishti Chakraborty actress better known as 'Vicco Girl': Unseen Pics & Wallpapers"۔ boxofficecollection.in۔ 17 September 2015 
  14. Subhash K (28 January 2013) Jha۔ "Subhash Ghai's 'new discovery' is my heroine from Porichoi - Prosenjeet Chatterjee"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2014 
  15. quintdaily (1 September 2017)۔ "Adam Joan Review Rating – Live Audience Report – QuintDaily" 
  16. "Mishti Chakraborty: I was initially hesitant to take up secondary characters"۔ Mumbai Mirror۔ 17 December 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2018 
  17. "Burra Katha starring Aadi and Mishti"۔ Mumbai Mirror۔ 5 July 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2019 

بیرونی روابط

ترمیم
  • Mishti