مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

(مصطفوی طلباء تحریک سے رجوع مکرر)

تحریک منہاج القرآن کے زیرسایہ ملک بھر میں طلبہ کی فلاح و بہبود محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے ملک گیر سطح پر یونیورسٹیز ،کالجز اور اسکولوں میں سرگرمِ عمل ہے۔[1]

تاسیس

ترمیم

ملک کی ترقی میں طلبہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انھیں تشدد اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے اور ان کے جذبات کو مثبت راہیں فراہم کرنے کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ[2] .[3] کے نام سے طلبہ تنظیم مصروف عمل ہے، جو طلبہ کی فلاح و بہبود محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے ملک گیر سطح پر یونیورسٹیز، کالجز، اسکولوں اور دینی مدارس میں سرگرم عمل ہے۔ ملک سے جہالت کے خاتمے اور علم کا نور عام کرنے، منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی، بے راہ روی، فحاشی، عریانی اور مغربی تہذیب و ثقافت کے فروغ پزیر رجحانات کو ختم کرنے اور طلبہ کی توجہ تشددانہ رویوں سے ہٹا کر تعلیمی، ملی اور قومی مقاصد کی جانب مبذول کرانا، موومنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ علم امن قدم قدم کے سلوگن کے ساتھ وجود میں آئی۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احیائے اسلام، استحکامِ پاکستان اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے مصروفِ عمل ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے طلبہ کی اخلاقی و رُوحانی تربیت، کردار سازی اور تعمیرِ شخصیت کے لیے ہمیشہ بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری[4] کے زیرسایہ 6 اکتوبر1994ء[5] میں قائم ہوئی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ورکنگ کو 3 جہتوں میں تقسیم کریں تو پہلی جہت امر بلمعروف ونہی عنِ لمنکر، دوسری جہت طلبہ کی تعمیرِ شخصیت اور تیسری جہت بیداریِ شعور کی ہے۔

امر بلمعروف و نہی عن لمنکر

ترمیم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے امر بلمعروف ونہی عنِ لمنکر کے فریضہ کے لیے اپنی دعوتی سرگرمیوں کو 4 چار حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

درودسرکلز

ترمیم

احیائے اسلام کے جذبہ سے سرشار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پچھلے 28 سال سے بے راہ روی کا شکار طلبہ کو آقا صلوۃ واسلام کی محبت اور عشق سے آشنا کر رہی ہے اور ان کے دلوں میں محبتِ مصطفیٰ کے دیپ جلانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ میں تزکیہِ نفس، تصفیہِ قلب، ذوقِ عبادت و تقویٰ کے فروغ اور وحدت کے کردار کے لیے کوشاں ہے۔ آقائے دو جہاں کی موودت طلبہ کے سینوں میں پیوست کرنے کے لیے ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں ایم ایس ایم کی تمام تنظیمات درود سرکلز کا انعقاد کرتی ہیں تاکہ آقائے دو جہاں صہ کی محبت کو طلبہ کے دلوں میں ایسے میں ڈالا جائے کہ وہ اپنی زندگیاں سیرتِ رسول صہ کی اتباع میں گزاریں۔

قرآن سرکلز

ترمیم

قرآنی تعلیمات کے فروغ اور قرآن فہمی کے لیے مہینے کے دوسرے ہفتے میں سینکڑوں مقامات پر قرآن سرکلز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کو صحیح معنوں میں قرآن پاک کی تعلیمات اور قرآن فہمی کے ساتھ منسلک رکھ کے انھیں اپنی زندگیاں قرآن کے اُلوحی اصولوں کے مطابق گزارنے کی رغبت دی جاتی ہے تاکہ پھر سے قرآن کی دعوت کو لے کر اُمتِ مسلمہ اُٹھے اور پوری دنیا پر چھا جائے۔

سٹڈی سرکلز

ترمیم

چونکہ علم اور امن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی پہچان ہے۔ سٹڈی سرکلز کے ذریعے طلبہ فروغِ علم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ تعلیم سے ہی ترقی مشروط ہے اور وہ قومیں اور معاشرے ترقی کرتے ہیں جو تعلیم میں ترقی کرتے ہیں۔ اس لیے فروغِ علم کے لیے مہینے کے تیسرے ہفتے میں تمام یونیورسٹیز، کالجز اور تحصیلات کی تنظیمات سٹڈی سرکلز کا انعقاد کرتی ہیں۔سٹڈی سرکلز کے انعقاد کا بنیادی مقصد آج کے اس بے راہ روی کے دور میں طلبہ کے دلوں کے اندر علم کا شغف پیدا کرنا ہے۔ سٹڈی سرکلز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو اپنی عملی زندگیاں اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق گزارنے کے لیے مصطفوی تعلیمات سے روشناس کروایا جاتا ہے تاکہ معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کا دور دورہ ہو سکے۔

شب بیداری

ترمیم

ہر ماہ کے چوتھے ہفتہ میں شبِ بیداری کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ اللہ کے ساتھ تعلقِ بندگی کو مضبوط کیا جائے اورتعلیمی اداروں اور نوجوانوں کے اندر بڑھتی ہوئی ملحدیت کے اس دور میں رجوع الی اللہ کے لیے کی جانے والی اس اہم سرگرمی کا مقصد طلبہ کے دلوں میں خشوع و خضوع اور حقیقی خالق و مالک کی محبت ڈالنا ہے تاکہ نوجوان طلبہ کو پھیلتی ہوئی مایوسی، ڈیپریشن اور احساسِ کمتری سے دور رکھا جا سکے۔ ان دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران رجوع الی اللہ، رجوع الی الرسول صہ، رجوع الی القرآن اور رجوع الی العلم کے فروغ کے لیے اپنا زبردست کردار ادا کرتے ہیں۔

معاشرے میں امن، محبت اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنا بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔

تعمیرِ شخصیت

ترمیم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہمیشہ طلبہ کی اخلاقی و روحانی ، تنظیمی و انتظامی تربیت اور شخصیت سازی کے لیے کوشاں رہٰی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے طلبہ کی شخصیت سازی کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی جدوجہد کی ہے۔ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے تحصیلی و ضلعی سطح پہ اور کالجز و یونیورسٹیز میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ سال میں دو مرتبہ ششماہی بنیادوں پر زونل اور مرکزی سطح پر 3 روزہ تربیتی کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں۔جس میں ملک کے نامور ٹرینرز ، موٹیوشنل سپیکرز اور لائف کوچز کے ذریعے طلبہ ء کی ٹریننگ کی جاتی ہے۔ طلبہ کی سپیکنگ سکیلز اور کمیونیکیشن سکیلز کو نکھارے کے لیے ان تربیتی ورکشاپس کے ذریعے انھیں مختلف قسم کی سرگرمیاں کروائی جاتی ہیں تاکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سے منسلک ہر طالبِ علم معاشرے میں ایک مؤثر آواز بن سکے اور وہ اپنا موقف اور بیانیہ بہتر طریقے سے دوسروں تک پہنچا سکے۔ پاکستان میں جہاں کیریئر کونسلنگ کی کمی کا شکار لاکھوں طلبہ اپنے نیچرل فیلڈ کو سیلیکٹ کرنے کی بجائے حادثاتی طور پہ ڈگری کا انتخاب کرکے معاشرے پہ بوجھ بنتے جا رہے ہیں وہیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک و قوم کے ان ہونہار طلبہ کو اپنا نیچرل فیلڈ پہچاننے کے لیے کیرئیر کونسلنگ سیشنز کو اہتمام کرتی ہے۔

بیداریِ شعور

ترمیم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تیسری جہت بیداریِ شعور ہے۔ اس کے ذریعے طلبہ میں نہ صرف پاکستان کی تعمیر و ترقی کا جوش و جذبہ پیدا کیا جاتا ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے انھیں تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ تعلیمی اداروں سے فراغت کے بعد جب عملی زندگی میں قدم رکھیں تو وہ معاشرے کی نشو و نما کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہمیشہ طلبہ کے شعور کی بیداری کے لیے کوشاں رہی ہے۔ طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے ایم ایس ایم نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ قومی سطح کا مسئلہ ہو یا طلبہ کے علاقائی سطح کے مسائل ، ایم ایس ایم نے ہمیشہ طلبہ حقوق کی محافظ ہونے کا ثبوت دیاہے۔ ہر سال مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام یکساں نظام ِ تعلیم کے نفاذ ، طبقاتی نظامِ کے خاتمے اور تعلیمی بجٹ کو کم از کم 5 فیصد تک بڑھانے کے لیے مہم چلائی جاتی ہے۔ “Education for All” کے عنوان سے چلنے والی اس مہم کے تحت ملک بھر میں ریلیز، مظاہرے، پریس کانفرنسز اور سیمنارز منعقد کیے جاتے ہیں۔مذکورہ بالا سرگر میوں کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک طلبہ کی آواز پہنچائی جاتی ہے اورتعلیمی نظام و نصاب کی بہتری کا لائحہ عمل پیش کیا جاتا ہے تاکہ تعلیمی نصاب کو مذہبی ، علاقائی ، لسانی ، طبقاتی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک کیا جاسکے۔

دعوتی سرگرمیاں

ترمیم

اس کے علاوہ محر م الحرام میں نواسہِ رسول حضرت امام ِ حسین ؑ کی شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں شہدا ِ کربلا کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔ جن کے ذریعے طلبہ کو پیام ِ کربلا سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ماہِ میلاد جو امتِ محمدی ﷺ کے لیے عید کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ربیع الاول کے اس مہینہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے نبیِ آخر و زماں ﷺ کی آمد کی خوشی میں ملک بھر کی تنظیمات میلاد ریلیزمنعقد کرتی ہیں جبکہ نوجوان طلبہ کے دلوں کو حقیقی عشق ِ رسول ﷺ سے منور کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے اندر سیرت النبی ﷺ کے عنوا ن سے محافلِ میلاد ، میلاد کانفرنسز اور سیرت النبی سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں جب بھی آقائے دوجہاں ﷺ کی ناموس پر کسی طرف سے انگلی اٹھانے کی مزموم کوشش کی گئی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اس گستاخانہ حرکت کے خلاف میدان ِ عمل نظر میں آئی ۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ میں تزکیہِ نفس، تصفیہِ قلب، ذوقِ عبادت و تقویٰ کے فروغ اور وحدت کے کردار کے لیے کوشاں ہے۔ ہر سال رمضان المبار ک کے آخری عشرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں ہونے والے شہر اعتکاف میں ایم ایس ایم کے سینکڑوں طلبہ معتکف ہوتے ہیں جہاں ان کی شخصیت کو سنوارنے کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز اور ورکشاپس کا اہتما م کیا جاتا ہے۔

دیگر سرگرمیاں

ترمیم

یوم کشمیر کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی ِ کشمیر کے عنوان سے ریلیز نکالی جاتی ہیں اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اقدام ِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اہلیانِ کشمیر کو انکا حق ملنا چاہیے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ"
  2. یومِ تاسیس,Daily Jang, Retrieved 07 October 2022
  3. رہنمائے کارکن, Minhaj Books, Retrieved 17 October 2022
  4. [1] ایم ایس ایم کے 22ویں یومِ تاسیس پر طاہرالقادری کی گفتگو, Urdu Point, Retrieved 07 October 2022
  5. ایم ایس ایم کا یومِ تاسیس, Urdu Point, Retrieved 07 October 2022

پاکستان کی طلبہ تنظیمیں

نمبرشمار نام تنظیم صدر مقام بانی موجودہ صدر تاریخ قیام وابستگی ویب سائٹ
1 انجمن طلبہ اسلام کراچی مولانا یعقوب قادری شہید مبشر حسین حسینی 20 جنوری 1968ء غیر سیاسی
2 آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی الطاف حسین 11 جون 1978ء متحدہ قومی موومنٹ
3 اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید ابوالاعلی مودودی محمد زبیر حفیظ شیخ 25 دسمبر 1947ء جماعت اسلامی jamiat.org.pk
4 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈاکٹر محمد علی نقوی علی مہدی 22 مئی 1972ء تحریک جعفریہ
5 انصاف وفاق طلباء لاہور عمران خان ملک مزمل جانگلہ پاکستان تحریک انصاف
6 پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لاڑکانہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی
7 جمعیت طلبائے اسلام جمعیت علمائے اسلام
8 مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام آباد حافظ اقرار محسن خان عباسی 11 جنوری 2002ء -
9 مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور قائد اعظم 31 دسمبر 1937ء پاکستان مسلم لیگ
10 مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عرفان یوسف 6 اکتوبر 1994ء تحریک منہاج القرآن msmpakistan.org
11 ورچوئل سٹوڈنٹس فیڈریشن ملتان کاشف بلوچ کاشف بلوچ 15دسمبر 2023ء - [http://www.twitter.com/virtualstdnfed/