میں ہوں ملالہ: اس لڑکی کی کہانی جو علم کی لیے کھڑی ہوئی اور طالبان نے جسے گولی ماری (I Am Malala: The Story of the Girl Who Stood Up for Education and was Shot by the Taliba) کرسٹینا لیمب کے اشتراک سے لکھی گئی ملالہ یوسفزئی کی خود نوشت سوانح حیات ہے۔ یہ 8 اکتوبر 2013 کو برطانیہ میں وڈن فیلڈ اور نیکولسن اور امریکا میں لٹل ، براؤن اینڈ کمپنی کے ذریعہ شائع ہوئی۔ کتاب میں یوسف زئی کی ابتدائی زندگی ، ان کے والد کی اسکولوں کی ملکیت متعلقہ سرگرمیاں ، وادی سوات میں تحریک طالبان پاکستان کے عروج و زوال اور یوسف زئی کے خلاف کیے جانے والے قاتلانہ حملے کی تفصیل ، اپنی 15 سالہ زندگی کی کہانی اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ان کی کوششیں شامل ہیں۔ اس کتاب پر مثبت تنقیدی رد عمل دیکھا گیا اور یہ کئی ایوارڈز جیت چکی ہے ، اگرچہ پاکستان کے بہت سے اسکولوں میں اس پر پابندی عائد کی گئی۔

میں ملالہ ہوں
Malala Yousafzai wearing a pink hijab
Book cover
مصنفملالہ یوسفزئی
Christina Lamb
ملکUnited Kingdom
United States
زبانEnglish
موضوعAutobiography
ناشرWeidenfeld & Nicolson (UK)
Little, Brown and Company (US)
تاریخ اشاعت
8 October 2013
صفحات288
او سی ایل سی1407766175
371.8
ایل سی درجہ بندیLC2330

خلاصہ

ترمیم

پہلے حصہ میں ملالہ یوسف زئی کی "طالبان سے پہلے" کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وہ اپنے بچپن کے گھر یعنی وادی سوات کے حالات بیان کرتی ہیں۔ میوند کی ملالائی کے نام سے موسوم ، یوسف زئی اپنے والد ضیاالدین ، اس کی والدہ تور پکئی اور دو چھوٹے بھائی خوش حال اور اٹل کے ساتھ رہتے تھے۔ ضیاءالدین کے والد روح الامین ایک پیش امام اور ایک استاد تھے۔ ضیاءالدین نے جہانزیب کالج میں انگریزی میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کی۔ اس نے خوش حال اسکول اپنے ساتھی نعیم کے ساتھ کھولا ، جو بعد میں اس نے مالی مشکلات کے سبب چھوڑ دیا۔ بعد میں ضیاالدین ایک نئے ساتھی ہدایت اللہ کے ہمراہ اسکول کو آہستہ آہستہ منافع بخش بنا لیتے ہیان۔ جب ضیاءالدین نے مزید اسکول کھولنا شروع کیے تو ، تور پکئی اپنے ساتھ کئی ضرورت مند بچوں کو اسکول میں رہائش کے لیے لاتے ہیں اور ضیاالدین غریب بچوں کو اپنے اسکولوں میں مفت جگہ فراہم کرتے ہیں۔ یوسف زئی نے ساتھ ہی پاکستان میں بدلتی سیاسی حکومتوں کی تفصیل بیان کی ہے ، گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد 2004 میں پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ ہوا تھا ۔

دوسرا حصہ ، "موت کی وادی" ، سوات میں تحریک طالبان پاکستان کے عروج کی تفصیلات کے بارے میں ہے۔ 2006 میں ، فضل اللہ "ریڈیو ملا" کے نام سے مشہور نشریات کا آغاز کیا جس نے ابتدا میں رسم وضو اور منشیات سے پرہیز جیسے معاملات کے بارے میں وعظ دئے جاتے تھے ، لیکن بعد میں ان دروس میں موسیقی اور ناچ کی مذمت اور گھر میں رہنے والی خواتین سے متعلق ہدایات میں اضافہ ہوا۔ اس کتاب میں شمال مغربی پاکستان میں جاری جنگ اور پاکستان میں بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ، جو ان کے قتل کا اختتام ہوتا ہے۔ اس دوران طالبان نے قتل عام شروع کی جس میم شبانہ جیسوں کے قتل بھی شامل ہیں جبکہ ضیاءالدین یوسفزئی بھی کھل کر اپنی سرگرمی جاری رکھتے ہیں۔ سوات کی پہلی جنگ کے دوران ملالہ نے "گل مکئی" کے تخلص کے ساتھ بی بی سی اردو بلاگ لکھنا شروع کیا۔ 2009 میں طالبان کے ایک حکم کے بعد انکا اسکول بند کر دیا گیا تھا اور ان کا کنبہ تین ماہ کے لیے شانگلہ منتقل ہونے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

حصہ تین کا عنوان "تین گولیاں ، تین لڑکیاں" ہے۔ اگست 2009 تک ، فوج نے سوات میں طالبان کو شکست دیتے ہیں اور یوسف زئی خاندان واپس آجاتے ہیں۔ ملالہ کا اسکول دوبارہ کھل جاتا ہے اور وہ اسکول کے دوستوں کے ساتھ اسلام آباد کا دورہ کرتی ہیں وہ میجر جنرل اطہر عباس سے ملاقات اور عوامی تقریر کرتی رہیں۔ اپنے والد کے ساتھ ، یوسفزئی بہت سارے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہیں ، جن میں طالبان اور فوج کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہیں۔ 2010 کے پاکستان میں آنے والے سیلاب نے سوات کو تباہ کر دیا ، عمارتیں تباہ اور متعدد افراد کھانے ، صاف پانی اور بجلی سے محروم ہوئے۔ جبکہ ملک کے باقی حصوں میں کئی اہم واقعات پیش آئے جن میں سی آئی اے کے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو افراد کا قتل اور امریکی سیلرز نے بن لادن کو قتل کیا ، جس کی وجہ سے عوام میں پاکستان میں امریکی اثر و رسوخ پر عدم اعتمادی میں اضافہ ہوا۔ 2011 کے آخر میں ، یوسف زئی کو اپنی سرگرمی پر پزیرائی ملنی شروع ہوجاتی ہے۔ وہ جیو ٹی وی سے گفتگو کے لیے کراچی کا سفر کرتی ہیں اور محمد علی جناح کے مزار پر بھی جاتی ہیں۔ ان حالات میں یوسف زئی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں ، جس سے اس کے والدین پریشان ہوتے ہیں۔ اگست 2012 میں زاہد خان کی قتل کے بعد ، ضیاالدین کو اگلہ نشانہ بننے کی توقع کی جارہی تھی۔ ملالہ کو بھی اس حملے کا اندیشہ ہونے لگتا ہے۔ وہ رات گئے تک جاگتے ہوئے اپنی امتحانات کی تیاری کرتی ہیں۔ 9 اکتوبر کوپاکستان اسٹڈیز کے پیپرز کے بعد ، دو افراد ان کی بس کو روک کر سوار ہوجاتے ہیں۔ ایک چیختا ہے اور پوچھتا ہے "ملالہ کون ہے؟" اور تین گولیاں چلائیں جاتی ہیں۔

چوتھے حصہ کا نام "زندگی اور موت کے درمیان" رکھا گیا ہے۔حملہ میں ایک گولی یوسف زئی کی بائیں آنکھ سے ان کے کندھے میں گئی اور اس کی دوست شازیہ اور کائنات بھی غیر مہلک طور پر زخمی ہو گئیں۔اس دوران یوسف زئی کے والد نے اسپتال پہنچنے سے پہلے نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تقریر کی ، جب کہ یوسف زئی کی والدہ پڑھنا سیکھ رہی تھیں اور نماز کے لیے گھر پہنچ گئیں۔ ملالہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال لے جایا گیا بعد میں انھیں راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ یوسف زئی کو 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے جیٹ پر برمنگھم کے ملکہ الزبتھ اسپتال لے جایا گیا ، ان کے والد نے ہمراہ آنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ باقی افراد پاسپورٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکتے تھے۔

حصہ پنجم کو "ایک دوسری زندگی" کا عنوان دیا گیا ہے۔ یوسف زئی 16 اکتوبر کو برمنگھم میں بیدار ہوئیں اور انھوں نے اپنے والد کی غیر موجودگی اور اپنے علاج کی فیس ادا نہ کرپانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دن گزاری ، حالانکہ پاکستانی حکومت اس کے اخراجات اٹھا رہی تھی۔ یوسف زئی کو 8000 تہنیتی کارڈز اور بہت سے تحائف ملے۔ ہوش میں آنے پر وہ حاصل ہونے والے تمام کارڈوں کے بارے میں الجھن میں پڑ گئیں ، پاکستان میں ان کی روانگی کو خفیہ رکھا گیا لیکن ان کی برطانیہ منتقلی کی بات باہر نکل آئی اور کافی تیزی سے پھیل گئی۔انکا کنبہ 25 اکتوبر کوبرمنگھم پہنچا۔ برمنگھم پہنچنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو جس دن اسپتال پہنچا تھا وہ بھی پہلا دن تھا جب ان کو کھڑکیوں تک رسائی دی گئی۔ ملالہ نے اب وہ شہر نہیں دیکھا تھا جس میں اسے 10 دن سے رکھا جارہا تھا۔ [1] ان کے چہرے کے اعصاب کی درستی کے لیے 11 نومبر کو سرجری ہوئی۔ جنوری 2013 میں ، اسے فارغ کر دیا گیا تھا اور فروری میں اسے کوچری امپلانٹ کرنے کے سرجری ہوئی۔ یوسفزئی برمنگھم میں رہائش پزیر ہیں ، اگرچہ وہ سوات کو یاد کرتی ہیں ، لیکن وہ اپنی سرگرمی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ وہ "طالبان کی طرف سے گولی مار دی گئی لڑکی" کے طور پر نہیں بلکہ "تعلیم کے لیے لڑی ہوئی لڑکی" کے طور پر جانی جائیں۔

رد عمل

ترمیم

پبلشرز ویکلی کے مطابق ، 2017 میں اس کتاب کی تقریبا 20 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں ، جبکہ بچوں کے ایڈیشن کی 750،000 کاپیاں چھپی ہوئی تھیں۔ [2] مارچ 2018 میں ، دی بک سیلر نے اطلاع دی کہ کتاب کی 328،000 کاپیاں برطانیہ میں فروخت ہو چکی ہیں ، جس میں 2.47 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کا اندازہ کیا گیا ہے۔ [3]

انعامات

ترمیم

تنقیدی جائزے

ترمیم

سعیدہ وارثی نے ، ڈیلی ٹیلی گراف کے لیے لکھنے والی کتاب کو پانچ میں سے چار ستارے دیتے ہوئے لکھا ، "ملالہ نے ایک المیے کو مثبت چیز میں تبدیل کر دیا ہے"۔ انٹرٹینمنٹ ویکلی نے کتاب کو "B +" دیا ، "ملالہ کی دلیری بے چین آواز کو یہاں تھوڑا سا پھیکا کردیتا ہے، لیکن ممکنہ طور پر اپنے شریک مصنفہ کے سبب ، لیکن ان کا طاقتور پیغام پھر بھی پاک رہی ہے۔" میٹرو اخبار نے اس کتاب کو "2013 کی 20 بہترین نان فکشن کتاب" میں سے ایک کے طور پر فہرست میں شامل کیا ، اس تعریف کی کہ یوسف زئی کی کہانی "آئیڈیل ازم اور ضدی ہمت کی ہے"۔

دی آبزرور کے جائزہ نگار یونو رابرٹس نے "نوعمر کی آواز کبھی نہیں کھوتی ہے" ، کو یقینی بنانے پر لیمبب کی تعریف کی اور خلاصہ کیا کہ "اس غیر معمولی طالبہ کے الفاظ ان سب بہترین چیزوں کی یاد دہانی ہیں جو انسانی میں ہیں"۔ دی گارڈین میں فاطمہ بھٹو نے اس کتاب کو "نڈر" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ "نفرت کرنے والے اور سازشی تھیوریسٹ اس کتاب کو پڑھنے میں اچھی کوشش کریں گے" ، اگرچہ انھوں نے "غیر ملکی نمائندے کی سخت اور" ہر چیز جاننے "والی انداز پر بھی تنقید کی جسے ایوسف زئی کی باتوں میں ملایا گیا ہے۔ دی سپیکٹیٹر، کے صحافی اوون بینیٹ جونز نے یوسف زئی کی کہانی کو "حیران کن" قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے ، ملالہ کی آواز یقینا واضح اور منحرف ہوجاتی ہے"۔ واشنگٹن پوسٹ میں میری اریانا نے اس کتاب کو "سحر انگیز" کہا ہے اور لکھا ہے "ماسوائے این فرینک کی ڈائری کے کسی جنگ کی کارستانی کو مزید اثرانگیز کرنے کا تصور کرنا مشکل ہے۔"

پاکستان میں رد عمل

ترمیم

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن نے اعلان کیا کہ اس کے 152،000 رکنی اداروں میں کتاب پر پابندی عائد کی جائے گی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے اسلام کی توہین کی ہے اور اس کا "منفی" اثر پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی تفتیشی ایڈیٹر انصر عباسی نے ان کے کام کو بطور " اسلام اور پاکستان کے خلاف مغرب کا ایجنٹ" ثابت کرنے کے لیے 'ٹھوس' ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔

کتاب کے منظرعام پر آنے کے بعد ، پاکستانی طالبان نے ایک بیان جاری کیا جس میں یوسف زئی کو جان سے مارنے اور کتاب فروخت کرنے والے دکانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔ [7]

اشعاعتی تفصیلات

ترمیم

میں ہوں ملالہ 8 اکتوبر 2013 کو برطانیہ میں وڈن فیلڈ اور نیکلسن اور امریکا میں لٹل ، براؤن اینڈ کمپنی کے ذریعہ شائع ہوئی تھی۔ [8] [9] اس کتاب کا 40 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ [10]

بچوں کے لیے ان یادداشتوں کا ایڈیشن 2014 میں آئی ایم ملالہ: ہاؤ ون گرل اسٹڈ اپ فار ایجوکیشن اینڈ ورلڈ چینجڈ کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔ [11] نیلہ واسوانی کے بیان کردہ آڈیو بک ایڈیشن نے بہترین بچوں کے البم کا 2015 ء کا گریمی ایوارڈ جیتا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Malala Yousafzai (2013)۔ I Am Malala۔ Back Bay Books۔ ISBN 978-0-316-32242-3 
  2. Sarah J. Robbins (12 October 2017)۔ "Four Questions with Malala Yousafzai"۔ Publishers Weekly۔ 20 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2017 
  3. Katherine Cowdrey (12 March 2018)۔ "Malala signs We Are Displaced with W&N"۔ The Bookseller۔ 13 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2018 
  4. "Malala Yousafzai wins at Specsavers National Book Awards"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ 11 December 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2017 
  5. "Results for Best Memoir & Autobiography"۔ Goodreads۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2017 
  6. "Shortlist announced for the Paddy Power Political Book Awards 2014"۔ Politicos۔ 11 February 2014۔ 12 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2017 
  7. Rob Crilly (11 October 2013)۔ "Malala Yousafzai: Taliban threatens shops that sell teenage activist's book"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2018 
  8. Malala Yousafzai، Christina Lamb۔ "I Am Malala"۔ Orion Publishing Group۔ 31 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2018 
  9. "I Am Malala by Malala Yousafzai | Little, Brown and Company"۔ Little, Brown and Company۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2018 
  10. "I Am Malala by Malala Yousafzai"۔ Curtis Brown۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2018 
  11. Malala Yousafzai (2014)۔ I Am Malala: How One Girl Stood Up for Education and Changed the World۔ Little, Brown Books for Young Readers۔ ISBN 978-0-316-32793-0 

بیرونی روابط

ترمیم