نائلہ چوہان
محترمہ نائلہ چوہان 6 مئی 1958ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ ایک اچھی سفارتکار اور خاتون ارٹسٹ کے طور پر شہرت رکھتی ہیں۔ اپنے کیریئر میں نائلہ چوہان ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر آف اوورسیزایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان، انٹر اسٹیٹ ویسٹ سسٹم وغیرہ رہی ہیں۔ نائلہ چوہان نے پوری دنیا میں کیمیکل ہتھیاروں کے خلاف مہم بھی چلائی ہے اس ضمن میں وہ پہلی سویلین اور خاتون پیڈ آف نیشنل اتھارٹی فار تخفیف کیمیکل ہتھیار رہیں۔ 2013ء کے خاتمے تک نائلہ چوہان ارجنٹائن، پیرو، اوروگوائی اور ایکواڈور میں پاکستان کی سفیر رہیں۔ وہ لاطینی جنوبی امریکا اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانے کی خواہاں رہیں اس وقت وہ ایڈیشنل سیکریٹری منسٹری آف فارن افیرز اسلام آباد مقرر تھیں کہ ان کی پوسٹنگ آسٹریلیا میں ہوئی۔
نائلہ چوہان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 مئی 1958ء (66 سال) راولپنڈی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول نیشل سپیریئر اسکول آف فائن آرٹس جامعہ قائداعظم |
پیشہ | سفارت کار ، مصور ، کارکن انسانی حقوق |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، فرانسیسی ، بنگلہ ، اردو ، پنجابی ، فارسی ، ہسپانوی |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمنائلہ چوہان نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں قائد اعظم یونورسٹی سے ماسٹرڈگری حاصل کی ہے اور پیرس سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی سیشن سرٹفیکیٹ حاصل کیا ہے۔ انھوں سے پیرس میں مشہور سینٹرز سے بھی تربیت حاصل کی ہے۔ انھوں نے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ ہارورڈ یونورسٹی میں ایگزیکوٹو ڈیولپمنٹ پروگرام بھی کیا۔ انھیں کئی زبانوں پے عبور حاصل ہے۔ 35 سال کی عمر تک انھوں نے انگریزی، فرانسیسی، بنگالی، پنجابی، اردو، فارسی اور 51 سال کی عمر میں ہسپانوی زبان پر عبور حاصل کیا۔
کیریئر
ترمیماپنے سفارتکاری کیریر میں دو ہائی کمیشن آف پاکستان اوٹاوا کینیڈا رہیں۔ 1987ء میں جرنل اسمبلی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نامزد سفیر رہیں اور تہران میں 1989ء سے 1993ء تک جبکہ کوالا لمپور میں 1997 سے 2001ء تک خدمات انجام دیں۔
خاندان
ترمیمنائلہ چوہان کے شوہر کا نام موسی جاوید چوہان ہے اور ان کے دو بیٹے ہیں جن کے نام عثمان وقاص چوہان اور ابراہیم ابوبکر چوہان ہیں۔