نیول کالونی

ہارون بحریہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی

نیول کالونی (سرکاری طور پر ہارون بحریہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک سوسائٹی ہے جو حب ریور روڈ پر واقع ہے۔


ہارون بحریہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی
H.B.C.H.S
ہارون بحریہ باہمی رہائشی انجمن
نیول کالونی کا مرکزی دروازہ
نیول کالونی کا مرکزی دروازہ
متناسقات: 24°56′46″N 66°56′16″E / 24.94611°N 66.93778°E / 24.94611; 66.93778
ملکپاکستان
صوبہسندھ
شہرکراچی
ٹاؤنبلدیہ
قیام1985ء
سیکٹر
چار
  • سیکٹر I
  • سیکٹر II
  • سیکٹر III
  • سیکٹر IV
رقبہ
 • کل0.625 کلومیٹر2 (0.24131 میل مربع)
ڈاک نمبر75790
ہارون بحریہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی
نیول کالونی
ماقبل
سیکٹر I
سیکٹر II
سیکٹر III
سیکٹر IV

نیول کالونی کو چار سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے، دو سیکٹروں میں 12 گلیاں جبکہ دو میں 14 گلیاں ہیں اور ہر گلی میں تقریبا 72 گھر ہیں (کچھ گلیوں میں 72 سے کم گھر ہیں)۔ یہاں دو مرکزی دوہری سڑکیں، ایک تجارتی اور چار عوامی دو طرفہ سڑکیں ہیں۔

یہاں مساجد، مدارس، اسکول، کالج، بینک، شادی ہال، پارک وغیرہ بھی ہیں۔

ایک مینجنگ کمیٹی کا انتخاب عوامی سروے کے ذریعے کیا جاتا ہے جو معاشرے کے انتظامی امور کا جائزہ لیتی ہے۔

سڑکیں ترمیم

  • مرکزی

شاہراہ رحمان جو نیول کالونی کے مرکزی داخلے سے نیول کالونی کی آخری گلی تک جاتی ہے۔

یہ سڑک سیکٹر I اور II کو سیکٹر III اور IV سے جدا کرتی ہے۔

شاہراہ رحیم جو نیول کالونی کے عوامی داخلے سے شروع ہوتی ہے اور شاہراہ مالک پر ختم ہوتی ہے۔

یہ سڑک سیکٹر II اور III کو سیکٹر I اور IV سے جدا کرتی ہے۔

  • تجارتی

شاہراہ خالق جو نیول کالونی کی پہلی سڑک ہے اور شاہراہ رزاق کو (شاہراہ رحمان سے ہوتے ہوئے) شاہراہ مالک سے جوڑتی ہے۔

اسی سڑک پر نیول کالونی کا مرکزی دروازہ ہے۔

  • عوامی

شاہراہ رزاق جو نیول کالونی کے شمال میں واقع ہے۔ اسی سڑک پر نیول کالونی کا عوامی دروازہ موجود ہے۔

شاہراہ ملک جو نیول کالونی کے جنوب میں واقع ہے۔ اس سڑک پر شاہراہ رحیم ختم ہوتی ہے۔

شاہراہ کریم جو سیکٹر I اور سیکٹر IV میں واقع ہے۔ یہ سڑک دونوں سیکٹروں کی چھٹی گلی کے بعد آتی ہے۔

شاہراہ حفیظ جو سیکٹر II اور سیکٹر III میں واقع ہے۔ یہ سڑک دونوں سیکٹروں کی ساتویں گلی کے بعد آتی ہے۔

مساجد ترمیم

  • سرکاری
  1. جامع مسجد قباء جو انتظامیہ کی زیر نگرانی ہے۔ یہ سیکٹر IV، شاہراہ رحمان پر واقع ہے۔ یہ تین منزلہ مسجد ہے جبکہ رقبہ میں کم ہے۔
  2. جامع مسجد نمرہ جو انتظامیہ کی زیر نگرانی ہے۔ یہ سیکٹر III، شاہراہ حفیظ پر واقع ہے۔ یہ رقبہ کے لحاظ سے نیول کالونی کی بڑی مسجد ہے۔
  • عوامی
  1. مسجد قادریہ جو دعوت اسلامی کی زیر نگرانی ہے۔ یہ سیکٹر I کی گلی نمبر 5 میں واقع ہے۔ یہ 360 گز پر تین منزلہ مسجد ہے۔
  2. مسجد فرحانہ جو دعوت اسلامی کی زیر نگرانی ہے۔ یہ سیکٹر II کی گلی نمبر 10 میں واقع ہے۔ یہ 480 گز پر تین منزلہ مسجد ہے۔

مدارس ترمیم

  • سرکاری
  1. مدرسہ تعلیم القران، مسجد قباء
  2. مدرسہ تعلیم القران، مسجد نمرہ
  • نجی
  1. مدرستہ المدینہ، گلی پانچ، سیکٹر ایک۔
  2. مدرستہ المدینہ، گلی دس، سیکٹر دو۔
  3. مدرسہ جامع القران، گلی نو، سیکٹر چار۔
  4. مدرستہ القران، گلی دس، سیکٹر دو۔

اسکول ترمیم

سرکاری

ابراہیم علی بھائی ہارون بحریہ اسکول، شاہراہ حفیظ

نجی

دی پینیکل اکیڈمی، شاہراہ رحمان

ڈان پبلک اسکول، گلی نمبر سات

دی ایجوکیٹرز، گلی نمبر ایک

الائیڈ اسکول، گلی نمبر ایک

الصادق پبلک اسکول، گلی نمبر آٹھ

تقوی اکیڈمی، گلی نمبر آٹھ

لاوینس اسکول، گلی نمبر نو

دی یونیک کیمبرج اسکول، گلی نمبر چھ

کالج ترمیم

ا

بینک ترمیم

ا

آبادیات ترمیم

یہاں کئی نسلی گروہ موجود ہیں جیسا کہ پنجابی، بلوچ، سندھی، کشمیری، سرائیکی، پختون، بروہی، ہزارے وال، میمن، راجپوت وغیرہ۔ یہاں کی 99 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ دیگر مذاہب میں ہندو، سکھ، عیسائی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں ترمیم