وحید الدین خاں

بھارتی اسلامی اسکالر
(وحید الدین خان سے رجوع مکرر)

وحیدالدین خاں، (1925ء-2021ء)ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر، مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اور مفکر تھے، یہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے اور1967ء سے 1974ء تک الجمعیۃ ویکلی(دہلی) کے مدیر رہ چکے تھے۔ ان کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہے, خان صاحب، پانچ زبانیں جانتے تھے، (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی) ان زبانوں میں لکھتے اور بیان بھی کرتے تھے، ٹی وی چینلوں میں خانصاحب کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ مولانا وحیدالدین خاں، عام طور پر دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انھیں دور کرنا، مسلمانوں میں مدعو قوم (غیر مسلموں) کی ایذا و تکلیف پر یک طرفہ طور پر صبر اور اعراض کی تعلیم کو عام کرنا تھا جو ان کی رائے میں دعوت دین کے لیے ضروری ہیں۔[8]

مولانا   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وحید الدین خاں
(ہندی میں: वहीदुद्दीन खान ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1925ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعظم گڑھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 اپریل 2021ء (96 سال)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات کووڈ-19 [4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت [4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1925–1947)
بھارت (1947–2021)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مدرسۃ الاصلاح   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم [5]،  مترجم ،  فلسفی ،  جنگ مخالف کارکن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [6]،  اردو ،  ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پدم وبھوشن   (2021)[7]
گاندھی امن انعام  
 پدم بھوشن    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فائل:BigImg8422627102008.jpg
مولانا کی خود نوشت سوانح کا سرورق
فائل:Img 1650.jpg
مولانا وحید الدین خاں ایک پروگرام میں
فائل:File0083.jpg
مولانا وحید الدین خاں موت کی حقیقت پر ایک پروگرام میں

ولادت

ترمیم

مولانا کی پیدائش 1925 میں ضلع اعظم گڑھ، کے گاؤں بڈھریا میں پٹھان زمینداروں کے ایک خاندان میں ہوئی، چار سال کی عمر میں ان کے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور ان کی پرورش ان کی والدہ زیب النساء اور ان کے چچا صوفی عبد الحمید خان نے کی۔ انھوں نے اپنی تعلیم 1938 میں سرائے میر (اعظم گڑھ) کے مدرسہ الاصلاح میں حاصل کی۔ انھوں نے اپنے عالمیت کا کورس مکمل کرنے میں چھ سال گزارے اور 1944 میں گریجویشن کیا۔

ماہ نامہ الرسالہ

ترمیم

الرسالہ نامی ایک ماہ نامہ جو اردو اور انگریزی زبان میں شائع کیا جاتا ہے۔ الرسالہ (اردو) کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے اور الرسالہ (انگریزی) کا خاص مقصد اسلام کی دعوت کو عام انسانوں تک پہنچانا ہے، دور جدید میں الرسالہ کی تحریک، ایک ایسی تحریک ہے جو مسلمانوں کو منفی کارروائیوں سے بچ کر مثبت راہ پر ڈالنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔ مولانا لکھتے ہیں کہ

1976ء میں الرسالہ کے اجراء کے بعد سے جو کام میں کررہاہوں، اس کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ میں مسلمانوں کو یہ سبق دے رہا ہوں، کہ وہ منفی سوچ سے اوپر اٹھیں اور مثبت سوچ کا طریقہ اختیار کریں

[9]

الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن مولانا کی دختر محترمہ ڈاکٹر فریدہ خانم کی تنہا کوششوں سے 1984ء میں جاری ہوا اور اب تک جاری ہے، مولانا کی اردو کتب کے جو انگریزی ترجمے شائع ہوئے ہیں وہ تمام تر ڈاکٹر فریدہ خانم کی تنہا کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جس کا اعتراف مولانا نے اپنی ڈائری (1990ء1989ء) کے صفحہ 85 میں کیاہے۔

سفرنامے

ترمیم

ان کے سفر نامے کافی مشہور ہیں۔ جیسے سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول ودوم، سفرنامہ اسپین وفلسطین، اسفار ہند وغیرہ۔

افکار ونظریات

ترمیم

خان صاحب لکھتے ہیں کہ:(میری پوری زندگی پڑھنے،سوچنے اور مشاہدہ کرنے میں گذری ہے۔ فطرت کا بھی اور انسانی تاریخ کا بھی۔ مجھے کوئی شخص تفکیری حیوان کہہ سکتاہے۔ میری اس تفکیری زندگی کا ایک حصہ وہ ہے جو الرسالہ یا کتب میں شائع ہوتا رہاہے۔ اس کا دوسرا،نسبتاً غیر منظم حصہ ڈائریوں کے صفحات میں اکھٹا ہوتا رہاہے۔ یہ کہنا صحیح ہوگا کہ میری تمام تحریریں حقیقتاً میری ڈائری کے صفحات ہیں۔ اس فرق کے ساتھ کہ لمبی تحریروں نے مضمون یا کتاب کی صورت اختیار کرلی۔ اور چھوٹی تحریریں ڈائریوں کا جزء بن گئیں۔)[10]

ان سب کے باوجود مولانا کی کچھ تحریریں اور ونظریات ایسے ہیں جن کی وجہ سے اہل علم ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔ اختلاف معمولی نہیں ہے بہت سی باتوں میں یہ جمہور علما اسلام سے الگ رائے رکھتے ہیں۔ جیسے انسان کامل، جہاد، دجال، مہدی، ختم نبوت کا مفہوم، ظلم کو برداشت کرنا اور جوابی کارروائی سے گریز کی تلقین، تقلید شخصی، وغیرہ

خود نوشت

ترمیم

مولانا وحید الدین خاں کی خودنوشت تحریروں پر مبنی سوانح عمری "اوراق حیات" شائع ہو گئی ہے، جو ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کو اردو زبان معروف سوانح نگار شاہ عمران حسن نے دس سال کی طویل محنت کے بعد مرتب کیا ہے۔ اس جاں گسل کام پر تبصرہ کرتے ہویے مولانا وحید الدین خاں نے ایک بار کہا کہ جو کام میں پوری زندگی نہ کر سکا اسے شاہ عمران حسن صاحب نے کیا ہے۔.۔

کتب و رساہل

ترمیم

اردو کتب

ترمیم

خاں صاحب نے عصری اسلوب میں 200 سے زائد اسلامی کتب تصنیف کی ہیں۔ جو آپ کی علمی قابلیت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ان میں سے چند قابل ذکر تصانیف مندرجہ ذیل ہیں۔

  • تذکیر القرآن
  • اللہ اکبر
  • الاسلام
  • الرّبانیہ
  • حقیقت حج (اردو اورعربی)
  • پیغمبر انقلاب
  • رازِ حیات
  • مذہب اور سائنس
  • مذہب اور جدید چیلنج
  • ہند۔ پاک ڈائری (2006)
  • اسلام دور جدید کا خالق
  • عقلیات اسلام
  • علما اور دور جدید
  • تجدید دین
  • سفرنامہ غیر ملکی اسفار جلد اول
  • سفرنامہ غیر ملکی اسفار،جلد دوم
  • سفرنامہ اسپین وفلسطین
  • اسفار ہند
  • خلیج ڈائری
  • ڈائری جلد اول(1983-1984)
  • ڈائری( 1989- 1990)
  • ڈائری(1991-1992)
  • فسادات کا مسئلہ
  • سوشلزم اور اسلام
  • مطالعہ قرآن
  • تعبیر کی غلطی
  • دین کی سیاسی تعبیر
  • اظہارِ دین

عربی کتب و تراجم

ترمیم
  • القضیة الکبری
  • قضیة البعث الإسلامى
  • واقعنا ومستقبلنا فى ضوء الإسلام
  • الإسلام يتحدى
  • من نحن
  • عليكم بسنتى
  • إمكانات جديدة للدعوة الإسلامية
  • التفسير السياسى للدين
  • تاريخ الدعوة إلي الإسلام
  • خطأ في التفسير
  • مأساة كربلاء الحسن والحسين

نوٹ:الاسلام یتحدی:(مذہب اور جدید چیلنج) پانچ عرب ملکوں:(قطر، قاہرہ ،طرابلس، خرطوم اور تیونس) کی جامعات میں داخل نصاب ہے۔

انگریزی کتب و تراجم

ترمیم
  • Islam and peace
  • In search of God
  • An Islamic Treasury of Virtues
  • The Moral Vision
  • Muhammad: A Prophet for All Humanity
  • Principles of Islam
  • Prophet Muhammad: ASimple Guide to His Life
  • The Quran for All Humanity
  • The Quran: An Aiding Wonder
  • Religion and Science
  • Simple Wisdom(HB
  • Simple Wisdom (PB
  • The True jihad
  • A Treasury of the Quran
  • Woman Between Islam and Western Society
  • Woman in Islamic Shari'ah
  • The Ideology of Peace
  • Indian Muslim
  • Introducing Islam
  • Islam: Creator of the Modern Age
  • Islam: The Voice of Human Nature
  • Islam Rediscovered
  • Words of the Prophet Muhammad
  • God Arises
  • The call of the Qur'an
  • Building a Strong and Prosperous India and Role of Muslim
  • Islam As It Is

اعزازات

ترمیم
  • ڈیمورگس بین الاقوامی اعزاز، جو گوربہ چیف کے ہاتھوں دیا گیا
  • جنوری 2021 میں انھیں ہندوستان کا دوسرا اعلی شہری اعزاز ، پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔[11]
  • قومی یکجہتی اعزاز (بھارت)
  • کمیونل ہارمونی اعزاز (بھارت حکومت)
  • دیوالی بن موہنلال مہتا اعزاز
  • اردو اکاڈمی ایوارڈ
  • قومی اتحاد اعزاز (بھارت حکومت)
  • دہلی اعزاز (دہلی حکومت)
  • ارونا آصف علی، بھائی چارگی اعزاز
  • قومی شہری اعزاز (بھارت حکومت)
  • سیرت بین الاقوامی اعزاز
  • جنوری 2000 میں بھارت کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ، پدم بھوشن.

(12مئی،1989ء میں حکومت پاکستان نے مولانا کی کتاب، پیغمبر انقلاب(انگریزی) پر پہلا بین الاقوامی انعام دیا۔)[12]

وفات

ترمیم

21 اپریل 2021ء کو بعمر 96 برس وفات پاگئے، نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے[13] پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttps://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb156529199 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2019 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. https://twitter.com/JavedIqbalReal/status/1384945287186337793?s=20
  3. ^ ا ب پ تاریخ اشاعت: 22 اپریل 2021 — Padma awardee scholar Maulana Wahiduddin dies of Covid at 97 Read more at:http://timesofindia.indiatimes.com/articleshow/82187190.cms?utm_source=contentofinterest&utm_medium=text&utm_campaign=cppst — سے آرکائیو اصل فی 22 اپریل 2021
  4. ^ ا ب پ تاریخ اشاعت: 22 اپریل 2021 — Islamic scholar Wahiduddin Khan passes away due to Covid-19
  5. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/104186860 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 مارچ 2015 — اجازت نامہ: CC0
  6. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/073464775 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2020
  7. https://web.archive.org/web/20210125161945/https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1692337 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جنوری 2021 — سے آرکائیو اصل فی 25 جنوری 2021
  8. Maulana Wahiduddin Khan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cpsglobal.org (Error: unknown archive URL), CPS Television.
  9. مولانا وحید الدین خاتون اسلام، ص:203
  10. مولانا وحید الدین خاں ،ڈائری (1989-1990) ص:4
  11. "Highlights: Ram Vilas Paswan, Keshubhai Patel, Tarun Gogoi awarded Padma Bhushan | Hindustan Times"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 22/4/2021 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)
  12. مولانا وحید الدین خاں، ڈائری(1990-1989) ص:90
  13. https://dailypakistan.com.pk/22-Apr-2021/1279702

بیرونی ورابط

ترمیم