بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔۔۔

پاکستان کے ایک مشہور ماہنامہ کمپیوٹنگ کے شمارہ جنوری 2014 کا اداریہ درج ذیل ہے۔ اس اداریہ میں اردو ویکیپیڈیا کے متعلق کچھ تلخ مگر درست حقائق کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

فائل:Editorial Computing Jan 2014.JPG

امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:29, 28 جنوری 2014 (م ع و)

انتظامی نوٹ: شاید اداریہ نگار کو یہ اطلاع نہیں ملی کہ جن منتظمین کا انہوں نے ذکر کیا ہے وہ اب اس ویکیپیڈیا سے رخصت اور تقریبا غیر متحرک ہوچکے ہیں، اور اب نئی انتظامیہ ہے جو رائج اردو کو اردو ویکی پر فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ امید ہے کہ برادر امانت علی گوہر صاحب یہ انتطامی نوٹ پڑھنے کے بعد اگلے شمارہ میں اس کی اطلاع بھی قارئین کو مہیا فرمادیں گے۔  —خادم—  07:38, 29 جنوری 2014 (م ع و)

وزیر اعظم طالبان سے مذاکرات کرنےوالی کمیٹی کومکمل اختیار دینے کا اعلان کریں گے

وزیر اعظم طالبان سے مذاکرات کرنےوالی کمیٹی کومکمل اختیار دینے کا اعلان کریں گے۔ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کمیٹی کو مکمل بااختیار اور لامحدود مینڈیٹ دینے کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم ہائوس میں آج ہونے والے کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ارکان کو ان کی زمہ داریوں سے آگاہ کیاجائےگا۔ واضح رہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران اس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی کریں گے معلوم ہوا ہے کہ رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند طالبان کے ساتھ اپنے رابطوں سے وزیر اعظم کو جبکہ میجر عامر فوج کو اعتماد میں لیں گے سہیل محمود

تبصرے کے لئے درخواست: C: وکی میڈیا کامنز کے لئے لنک سابقہ

There is a cross-wiki discussion in progress as to whether c: should be enabled globally as an interwiki prefix for links to the Wikimedia Commons. As your wiki has several pages or redirects whose titles begin with "C:", they will need to be renamed if this proposal gains consensus. Please take a moment to participate in the discussion. Thank you.

چاہے سی کے طور پر ترقی میں ایک کراس وکیپیڈیا بحث ہے: وکی میڈیا کامنز کے لنکس کے لئے ایک interwiki سابقہ کے طور پر عالمی سطح پر فعال کیا جانا چاہئے. آپ ویکی کئی صفحات ہیں یا جن کے عنوان کے ساتھ شروع ری ڈائریکٹس کے طور پر "C:" یہ تجویز اتفاق رائے حاصل ہے، وہ نام تبدیل کر دیا جائے کی ضرورت ہو گی. بحث میں حصہ لینے کے لئے ایک لمحے کے لے، براہ مہربانی. آپ کا شکریہ. TeleComNasSprVen (تبادلۂ خیال) 10:12, 11 مارچ 2014 (م ع و) Chot

مبارک باد

ماہنامہ کمپیوٹنگ کے جانب سے مبارکباد!

 

فیس بک پیج پر اصل پوسٹ کا ربط۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:50, 16 مارچ 2014 (م ع و)

انتہائی شکریہ   ان شاء اللہ جلد ہی اگلا ہدف بھی عبور کرلیں گے۔ -- —خادم—  18:57, 16 مارچ 2014 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا بھارتی میڈیا میں

اردو ویکیپیڈیا کے پچاس ہزار مضامین کی تکمیل پر بھارت کے ایک مشہور اخبار روزنامہ ہندوستان ایکسپریس میں 27 اپریل بروز اتوار صفحہ نمبر 7 پر اس سنگ میل کے حوالہ سے خبر شائع ہوئی ہے، اس خبر کا تراشہ پیش خدمت ہے:  

اصل خبر کا ربط :)  —خادم—  09:33, 1 مئی 2014 (م ع و)

ویکی اقتباسات

  یہاں جاری گفتگو صفحہ ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات#ویکی اقتباسات میں منتقل کردی گئی۔:  —خادم—  10:36, 1 مئی 2014 (م ع و)

ساجد امجد ساجد صاحب کو صدمہ

ہمارے دیرینہ ساتھی ساجد امجد ساجد صاحب کی خوشدامن انتقال کر گئیں ہیں۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور جنت میں انکے درجات بلند کرے۔ آمین

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:02, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)

انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے نیز انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ --:)  —خادم—  05:04, 14 اکتوبر 2014 (م ع و)

انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014 اور اردو

اردو وکیپیڈیا کے عزیز و محترم منتظمین، صارفین اور ناظرین حضرات، آپ کی خدمت میں چند اطلاعات رکھنا چاہتا ہوں. ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے انڈیا چاپٹر اور سنٹری فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی بنگلور کے انسلاک سے ایک کانفرنس "انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن ٢٠١٤" منعقد کیا تھا. شہر بنگلور میں بتاریخ 4 اور 5 اکتوبر ٢٠١٤ کو ہوٹل موونپیک میں اس کانفرنس کا انعقاد ہوا.

• `اس پروگرام کے ایجنڈا کو اس لنک پر دیکھیں. https://meta.wikimedia.org/wiki/India_Community_Consultation_2014

• اس کانفرنس م یں ہوۓ پروگرام کی تفصیلات اور ایتھر پیڈ کے پریزنٹیشن کو اس لنک پر دیکھیں https://etherpad.wikimedia.org/p/Indiacommunityconsultation-Day1 http://etherpad.wikimedia.org/p/ICC2014Roadmap

• کامنز میں فوٹوز کے لیے ذیل کی لنک پر دیکھیں https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:WMF_India_Community_Consultation_2014


• اور اس پروگرام کے رپورٹ کو ذیل کی لنک پر دیکھ سکتے ہیں. https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Blog/Drafts/WMF_India_Community_Consultation_2014 ویسے میں اردو وکیپیڈیا کا صارف اور تیلگو وکیپیڈیا کا اڈمن ہوں. اور تیلگو وکیپیڈیا کے نمائندے کی حیثیت سے مذکورہ کانفرنس میں شریک رہا. اس پروگرام میں اردو احباب کی نمائندگی مجھے ہی کرنی پڑی، کیونکہ اردو کا کوئی نمائندہ نہ تھا. میں نے اردو کے لیے بھی آواز اٹھائی اور حاظرین کی توجہ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا. اور بھارت میں اردو وکیپیڈیا گروپ کے قیام اور آؤٹ ریچ پروگرامس کے انعقاد کے لیے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چاپٹر اور سی.آئی.یس. کو توجہ دلائی. جس کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چیپٹر، سنٹر فار انٹرنیٹ سوسائٹی اور دیگر لوگوں نی تسلیم کیا.

  • اسی سلسلے میں "اردو وکیپیڈیا انڈیا" کمیونٹی کے نام سے فیس بک میں ایک پیج بھی تخلیق کرکے ناظرین، صارفین کو متوجہ کروانے کی کوشس شروع کی گئی ہے.

https://www.facebook.com/pages/Urdu-Wikipedia-India/263224550468205?ref=hl


لہٰذا آپ حضرات سے التماس ہے کہ بھارت میں اردو صارفین اور ناظرین کی کمی کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوۓ، بھارت میں اردو وکیپیڈیا کو مقبول بنانے کے اس کام میں اپنا بھرپور تعاون کریں. بھارت کے الگ الگ ریاستوں میں اردو کی الگ الگ بولیاں ہیں، سادی اور آسان زبان بھارت میں عام ہے. بالخصوص سائنسی اور تکنیکی زبان اتنی عام نہیں جتنی کہ پاکستان میں عام ہے. ہاں بھارت میں شعر و سخن کی زبان کچھ عام ضرور ہے. اس لیے بھارتی صارفین حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ، ان کی رہنمایی ضرور کریں. اور اردو کے لسانی اور تہذیبی ورثے کو پھلنے پھولنے کا موقع عنایت کریں. అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:58, 17 اکتوبر 2014 (م ع و)

اردو ویکی اقتباسات پر رائے شماریاں

اردو ویکی اقتباسات پر منتظمین کے لیے رائے شماریاں جاری ہیں

--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:21, 19 اکتوبر 2014 (م ع و)

بنگالی ویکی کمیونٹی پروگرام کا دعوت نامہ

'बंगाली विकिपीडिया की १० वीं वर्षगांठ समारोह सम्मेलन २०१५' के लिए आमंत्रण

 

Hi Community members,

Bengali Wikipedia community is organizing its 10th Anniversary Celebration Conference at Kolkata on 9 & 10 January 2015.
You can see our Official event page and the Facebook event page.

We are planning to invite our friends and well-wishers from different language wiki communities in India to this most auspicious occasion hosted by Bengali Wikimedia community! We are also planning to arrange few 30 scholarships for non-Bengali Indic Wikimedians who are interested in participating in this event. Please select your Five (5) scholarship [1] delegates from your community member for this conference and announce it here before 10th December 2014.


We look forward to see you at Kolkata on 9 & 10 January 2015

1) Scholarship included with Travel reimbursement upto 2000/- + dormitory or shared accommodation + meals during the conference hours

On behalf of Bengali Wikipedia Community (Sorry for writing in English)

بنگالی ویکی کمیونٹی پروگرام کا دعوت نامہ

سکالر شپ کے لیے شعیب بھائی اور نثار بھائی اور بھارت کے ہمارے سب دوستوں کو نامزد کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:16, 16 نومبر 2014 (م ع و)
بنگالی ویکی دس سالہ اجلاس کا دعوت نامہ ہے یہ۔ انڈک (بھارتی) زبانوں کے دیگر صارف حضرات بھی اس میں شرکت لے سکتے ہیں۔ جو شریک ہونا چاہتے ہیں وہ اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ چوں کہ مجھے (شہر پونہ) سے کولکتہ کافی لمبا سفر ہے میرا جانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ البتہ شعیب بھائی کو شاید شہر ناگپور سے کولکتہ قریب (میرے خیال سے تو نہیں) پڑسکتا ہے۔ اگر وہ شریک ہونا چاہتے ہیں تو اردو ویکی کمیونٹی کی جانب سے نامزد کیا جاسکتا ہے۔
یہاں پر اسکالرشپ کا مطلب، اپنے مقام سے کولکتہ جانے آنے، رہنے سہنے کے اخراجات ہیں۔
  • دوسری اہم بات: اس جلوس کے دعوت نامہ کو یہاں چسپاں کرنے کا اہم مقصد یہ بتانا ہے کہ دیگر زبانوں کے ویکی اجلاس اکثر و بیشتر ہوا کرتے ہیں۔ اسی طرح اردو ویکی کے بھی اجلاس ہوسکتے ہیں۔ جیسے پاکستان میں شہر لاہور، کراچی جیسے شہروں میں اجلاس انعقاد کیے جاسکتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح بھارت میں بھی شہر ناگپور دہلی، لکھنو، حیدرآباد، پونہ جیسے شہروں میں بھی انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ اور اس اجلاس کے لیے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، انڈیا چاپٹر، سی۔آئی۔یس۔ اے ٹو کے، جیسے ادارہ معاونت کرتے ہیں۔ چوںکہ یہ پروگرام ویکیمیڈیا کا ہے تو اس کے اخراجات بھی وہی برداشت کرے گا۔ اگر کوئی احباب کسی شہر میں ویکی میٹ اپ اجلاس منعقد کرنا چاہتا ہے تو ضرور گفتگو کریں۔ جس کے لیے ایک الگ صفحہ شروع کرسکتے ہیں۔ پاک میں عبید بھائی اور طٰہٰ طاہر اور بھارت میں شعیب بھائی اس کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:51, 16 نومبر 2014 (م ع و)
فی الحال تو ہمارا کولکتہ جیسے دور دراز شہر کا سفر انتہائی مشکل ہے، اس لیے کمیونٹی سے معذرت طلب کرتے ہیں۔ --:)  —خادم—  10:14, 16 نومبر 2014 (م ع و)

پاکستان کے آنلائن نیوز پورٹل “ڈان“ پر اردو ویکی

اردو ویکیپیڈیا کے متعلق  :

ایک برادر جناب Saqib Qayyum Choudhry کی جانب سے یہ خبر آئی۔ اردو ویکیپیڈیا ان کا ممنون ہے۔ (saqib.qayyum@hotmail.com)

అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:11, 16 نومبر 2014 (م ع و)

ہم نے بھی اسے اردو فورم پر لگا دیا تھا۔ --:)  —خادم—  10:15, 16 نومبر 2014 (م ع و)

میٹا ویکی پر ایشیائی پروجیکٹس

ایک دلچسپ پروجیکٹ جس میں حصہ لینے والے ایشیائی صارفین۔ ذرا دیکھیے۔

అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:25, 16 نومبر 2014 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کا اعزاز

اردو ویکیپیڈیا کے دیرینہ ساتھی اور کمپیوٹر سائنسدان انجنیئر رحمت عزیز چترالی نے ایک سافٹ ویر کے زریعے چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں میں تحریر کو ممکن بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، http://daily.urdupoint.com/livenews/2014-11-15/news-325474.html یہ سافٹ ویر بالکل مفت ہے اور اسے خریدنے کی بھی ضرورت نہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے کمپیوٹر کی سیٹنگ کو تبدیل کیئے بغیر اس سافٹ ویر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، اس سافٹ ویر سے اردو، پنجابی، ہندکو، چترالی، ڈوماکی، فارسی، یدغہ، دامیلی، پالولہ، شینا، بلتی، سرائیکی، مداک لشٹی، کھوار، منجی، بلوچی،ارمڑی، گاوری، دری، اوشوجی، توروالی، انڈس کوہستانی سمیت کل چالیس زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے جوکہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، سافٹ مفت حاصل کرنے کے لیے اس ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے rachitrali@yahoo.com

ویکیپیڈیا 2015ء تبدیلیوں کا سال

ہم 2014 ء کو الوداع کہنے والے ہیں، 2015ء میں اردو ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، اس سلسلے میں صفحہ اول کو نئے سرے سے بنانا، مضامین کی تعداد ایک لاکھ کرنا، دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے اردو ویکیپیڈیا کی طرف اردو دان طبقہ کی توجہ دلانا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف صارفین نے اپنے اپنے سر مختلف اہداف لیے ہیں جن کے تحت مختلف موضوعات پر مضامین کا اضافہ کیا جائے تا کہ اردو ویکیپیڈیا متنوع نظر آئے نا کہ جغرافیہ کا کوئی دائرۃ المعارف، سر دست آج ہم نے سرخیوں کے ساتھ نظر آنے والے نمبرات کا رنگ تبدیل کر کےسلیٹی کر دیا ہے۔ جس سے مضمون کے اندر سرخیوں کی فہرست کے ساتھ اب نمبر مدہم نظر آئیں گے، جس سے اب سرخیوں کی فہرست زیادہ واضح نظر آئے گئی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:06, 29 دسمبر 2014 (م ع و)