بھارتی پارلیمان
28°37′2″N 77°12′29″E / 28.61722°N 77.20806°E
بھارتی پارلیمان | |
---|---|
قسم | |
قسم | |
ایوان | راجیہ سبھا لوک سبھا |
تاریخ | |
قیام | 26 جنوری 1950 |
ماقبل | مجلس دستور ساز |
قیادت | |
رام ناتھ کووند از 25 جولائی 2017ء | |
وینکائیا نائیڈو از 11 اگست 2017ء | |
ساخت | |
نشستیں | 790 245 ارکان راجیہ سبھا 545 ارکان لوک سبھا |
راجیہ سبھا سیاسی گروہ | قومی جمہوری اتحاد (اکثریت) متحدہ ترقی پسند اتحاد |
لوک سبھا سیاسی گروہ | قومی جمہوری اتحاد (اکثریت) متحدہ ترقی پسند اتحاد |
انتخابات | |
سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ | |
First-past-the-post | |
راجیہ سبھا پچھلے انتخابات | 16 جنوری، 23 مارچ اور 21 جون 2018ء |
لوک سبھا پچھلے انتخابات | 7 اپریل – 12 مئی 2014ء |
راجیہ سبھا اگلے انتخابات | مئی – جون 2019ء |
لوک سبھا اگلے انتخابات | مئی – جون 2019ء |
مقام ملاقات | |
سنسد بھون، سنسد مارگ، نئی دہلی، بھارت | |
ویب سائٹ | |
parliamentofindia | |
آئین | |
آئین ہند |
بھارتی پارلیمان (بھارتیہ سنسد) بھارت کا قانون ساز ایوان ہے جو بنیادی طور دو ایوانی ہے۔ پارلیمان کے ایوان بالا کو راجیہ سبھا اور ایوان زیریں کو لوک سبھا کہا جاتا ہے۔ لوک سبھا میں 545 نشستیں ہیں اور راجیہ سبھا میں 245 نشستیں ہیں۔ لوک سبھا کے اراکین کا انتخابات براہ راست عوام کرتے ہیں جبکہ راجیہ سبھا کا انتخاب ریاستی اسمبلیاں کرتی ہیں۔ بھارت کے صدر کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ لوک سبھا (بمعنی قومی اسمبلی) کو تحلیل کریں۔ پارلیمان کا اجلاس سنسد بھون کہا جاتا ہے۔
28 مئی 2023ء کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ آئین ہند کی دفعہ 60 کے مطابق صدر کو یہ اختیار ہے کہ وہ تمام منظور شدہ قوانین کی جانچ پڑتال کرے۔ صدر نئے قانون کو مسترد بھی کر سکتے ہیں۔ صدر کا انتخاب قانون ساز ایوانوں کے اراکین کرتے ہیں اور صدارت کی مدت پانچ سال ہوتی ہے۔
تاریخ
ترمیمدستور ہند لکھنے کے لیے ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کا انتخاب کیا گیا۔ 1947 میں ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی کے بعد ، اس کے ارکان نے ملک کی پہلی پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں