چودھری محمد سرور

پاکستان میں سیاستدان
(چوہدری محمد سرور سے رجوع مکرر)

چوہدری محمد سرور (پیدائش:8 اگست 1952ء) موجودہ اور 33ویں گورنر پنجاب ہیں۔ اس سے قبل 2013ء میں پاکستان نواز شریف نے پنجاب کا گورنر چُنا۔ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔[6] برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔[7] ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انھوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے (ورنہ عدالت عظمی ان کی نامزدگی منسوخ کر سکتی تھی)۔

چودھری محمد سرور
(انگریزی میں: Mohammad Sarwar ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن مملکت متحدہ 52 وین پارلیمان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1 مئی 1997  – 14 مئی 2001 
منتخب در مملکت متحدہ عام انتخابات 1997ء  
حلقہ انتخاب گلاسکو گوان  
پارلیمانی مدت 52ویں برطانوی پارلیمان  
رکن مملکت متحدہ 53 وین پارلیمان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
7 جون 2001  – 11 اپریل 2005 
منتخب در مملکت متحدہ عام انتخابات 2001ء  
حلقہ انتخاب گلاسکو گوان  
پارلیمانی مدت 53ویں برطانوی پارلیمنٹ  
رکنِ 54ویں برطانوی پارلیمنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
5 مئی 2005  – 12 اپریل 2010 
منتخب در مملکت متحدہ عام انتخابات 2005ء  
حلقہ انتخاب مرکزی گلاسکو  
پارلیمانی مدت 54ویں برطانوی پارلیمنٹ  
گورنر پنجاب [1] (31  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2 اگست 2013  – 29 جنوری 2015 
مخدوم احمد محمود  
رفیق رجوانہ  
رکن ایوان بالا پاکستان [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
12 مارچ 2018  – 4 ستمبر 2018 
گورنر پنجاب [1] (33  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 ستمبر 2018  – 3 اپریل 2022 
رفیق رجوانہ  
عمر سرفراز چیمہ  
معلومات شخصیت
پیدائش 18 اگست 1952ء (72 سال)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیر محل   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت لیبر پارٹی [4]
پاکستان تحریک انصاف
پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [5][4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چودھری سرور برطانیہ میں تھوک کریانہ، بنام یونائیٹڈ ہول سیل (اسکاٹ لینڈ) کا کاروبار چلاتے ہیں جس سے انھوں نے لاکھوں کمائے ہیں۔[8]

چوہدری محمد سرور مسلم فرینڈ آف لیبر کے بانی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران چوہدری سرور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے۔

چونتیس برس پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے چوہدری سرور کو ہاوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مسلم لیگ نون کے بر سر اقتدار آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ چوہدری سرور کو کسی اہم سرکاری عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی اطلاعات تھیں کہ انھیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد کیا جا رہا ہے تاہم چند روز پہلے چوہدری سرور پاکستان پہنچے اور انھوں نے لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے اور اب وہ سیاست کے میدان میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انھوں نے سماجی خدمات سر انجام دی ہیں اور اگر انھیں کوئی سیاسی ذمے داری دی گئی تو وہ ان شعبوں میں بہتری کے لیے کام کریں گے۔ نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے معزول کر کے قید کیا، تو چودھری سرور نے برطانیہ نمائندہ کی حیثیت سے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ جلاوطنی کے زمانہ میں نوازشریف اور چودھری سرور کے تعلقات میں اضافہ ہوا۔ اقتدار میں واپس آ کر ان شخصی تعلقات کی وجہ سے نواز شریف نے انھیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ کی گورنری سے نوازا۔

29 جنوری، 2015ء کو انھوں نے گورنر پنجاب، پاکستان کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ 5 ستمبر 2018ء کو دوبارہ گورنر کے منصب پر فائز ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. بنام: Chaudhry Mohammad Sarwar — اخذ شدہ بتاریخ: 28 مئی 2022
  2. http://www.senate.gov.pk/en/profile.php?uid=930&catid=&subcatid=&cattitle=
  3. UK Parliament ID: https://beta.parliament.uk/people/jm7RCvpK
  4. ^ ا ب https://www.workwithdata.com/person/mohammad-sarwar-1952 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2024
  5. Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/mr-mohammad-sarwar — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
  6. "Mohammad Sarwar "honoured" at Pakistan appointment"۔ دی سکاٹز مان۔ 3 اگست 2013ء۔ 08 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. "SARWAR, Mohammad"۔ Who's Who 2010 online edn۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ نومبر 2009۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2010 
  8. "United cashing in on success of wholesale arm"۔ ہیرالڈ اسکاٹ لینڈ۔ 19 جولائی 2012ء۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر پنجاب
2 اگست 2013ء - 29 جنوری 2015ء
مابعد 
رفیق رجوانہ