ملک محمد رفیق رجوانہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابقہ گورنر ہیں، وہ 10 مئی 2015ء سے 18 اگست 2018ء تک اس عہدہ پر فائز رہے۔ ان سے پہلے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور تھے جو ایک معروف سیاست دان تھے۔ آپ نے 2 اگست 2013ء کو یہ عہدہ، سابقہ گورنر مخدوم احمد محمود کے استعفی کے بعد سنبھالا تھا۔ 29 جنوری، 2015ء کو انھوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دے دیا ان کے استعفٰی کے بعد وفاقی حکومت نے ملک رفیق رجوانہ کو یہ عہدہ دیا۔[1]

رفیق رجوانہ
(انگریزی میں: Malik Muhammad Rafique Rajwana)،(اردو میں: ملك محمد رفيق رجوانہ‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

گورنر پجاب
مدت منصب
10 مئی 2015ء – 18 اگست 2018ء
صدر ممنون حسین
وزیر اعظم نواز شریف
شاہد خاقان عباسی
چودھری محمد سرور
چودھری پرویز الہی (نگران)
رکن ،ایوان بالا پاکستان
مدت منصب
12 مارچ 2012ء – 07 مئی 2015ء
صدر آصف علی زرداری
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
رکن ،ایوان بالا پاکستان
مدت منصب
3 جون 1997ء – 5 جولائی 1999ء
معلومات شخصیت
پیدائش 20 فروری 1947ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملتان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج
گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیشہ وارانہ اور سیاسی زندگی

ترمیم

ملک رفیق رجوانہ 1987ء میں عدلیہ سے منسلک ہوئے۔1996ء میں آپ عدالت عالیہ لاہور میں ملتان بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔

سیاست کا آغاز انھوں نے پاکستان مسلم لیگ ن سے کیا اور اسی پارٹی سے وہ دو مرتبہ 1997ء اور 2012ء میں رکن سینیٹ پاکستان منتخب ہوئے۔ فروری 2014ء میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخاب چیف الیکشن کمشنر کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ رفیق رجوانہ کئی دیگر پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین رہے ہیں۔ جنوری 2015ء میں چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفٰی دیا، ان کے بعد مئی 2015ء میں ملک رفیق رجوانہ نے یہ عہدہ سنبھالا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Abdul, Manan. "Governor Punjab Chaudhry Sarwar resigns after making anti-govt remarks". http://tribune.com.pk/. دی ایکسپریس ٹریبیون۔ Retrieved 29 January 2015
سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر پجاب
10 مئی 2015ء - 18 اگست 2018ء
مابعد