کاؤنٹی سطح شہر
ایک کاؤنٹی سطح شہر (کاؤنٹی سطح شہر) (چینی: 县级 市؛ پنین: xiànjí shì) عوامی جمہوریہ چین کی ایک انتظامی تقسیم ہے۔ کاؤنٹی سطح شہر عام طور پر پریفیکچر سطح تقسیم کے زیر انتظام ہوتے ہیں لیکن چند ایک صوبہ سطح تقسیم کے زیر انتظام بھی ہیں۔
زیادہ تر کاؤنٹی سطح شہر 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں کاؤنٹیوں کو تبدیل کر کے بنائے گئے۔