روڑالہ روڈ
روڑالہ روڈ تحصیل جڑانوالہ کا ایک قصبہ ہے۔ جو ضلع فیصل آباد میں وسطی پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔
روڑالہ روڈ | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل جڑانوالا |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 31°12′N 73°18′E / 31.2°N 73.3°E |
بلندی | 592 فٹ |
فون کوڈ | 041 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1388859 |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمروڑالہ روڈچک نمبر 283گ ب اور منڈی روڑالہ روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ روڑالہ روڈ کا تمام علاقہ میدانی ہے۔ یہ قصبہ تحصیل جڑانوالہ اور تحصیل تاندلیانوالہ کے درمیان میں ریلوے لائن کی پٹی پر واقع ہے۔ اس کا رمز ڈاک (پوسٹ کوڈ) 37200 ہے اور رمز بعید تکلم (ٹیلی فون کوڈ) 041 ہے۔ اس قصبہ میں ایک روڑالہ روڈ ریلوے اسٹیشن بھی واقع ہے جہاں پر ریلوے ٹرینوں کا جنکشن بھی موجود ہے۔ اس میں ایک بس سٹینڈ بھی ہے جہاں سے جڑانوالہ اور فیصل آباد جانے کے لیے بسیں مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ٹیکسی سٹینڈ بھی ہے جہاں سے ہر وقت آپ کو ٹیکسی میسر آ سکتی ہے۔
محکمہ خوراک
ترمیمروڑالہ روڈ میں پنجاب حکومت کے محکمہ خوراک نے گندم وغیرہ ذخیرہ کرنے کے گودام بھی بنا رکھے ہیں۔[2]
تعلیم و تربیت
ترمیمروڑالہ روڈ میں درج ذیل ااسکول معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
سرکاری اسکول
ترمیم- گورنمنٹ بوائز ہائی ااسکول 282 گ ب
- گورنمنٹ گرلز ہائی ااسکول
- گورنمنٹ بوائز پرائمری ااسکول
نجی اسکول
ترمیم- کوالٹی ایجوکیشنل کمپلیکس
- علامہ اقبال پبلک ااسکول
- جناح پبلک ااسکول
- اسامہ پبلک ااسکول
- مغل پبلک ااسکول
- مسلم ماڈل ہائی ااسکول
مساجد
ترمیماس قصبہ میں بہت خوبصورت اور وسیع مساجد موجود ہیں۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
- جامعہ مسجد نور القرآن
- جامع مسجد مکی
- جامعہ مرکزی مسجد اہل حدیث
- جامع مسجد پیراں والی
تہذیب و تمدن
ترمیم- علاقائی کھیل
- شادی کی تقاریب
شخصیات
ترمیمروڑالہ روڈ کی مندرجہ ذیل شخصیات ملکی اور غیر ملک سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
حاجی محمد صدیق جنجوعہ مرحوم زرگر روڑالہ
طاہر عدیم ملک پاکستان کے ایک بڑے شاعر ہیں جو جرمنی میں مقییم ہیں ۔
ملک ریاض نوید کی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ انھوں نے فٹ بال پاکستان کی ویب بنا کر پاکستان مِیں فٹ بال کے کھیل کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ فٹ بال کے جرمنی میں ریفری بھی ہیں۔[5]
شرافت امجد وقار قصبہ روڑالہ روڈ کے مشہور کرکٹ کھلاڑی تھے۔ 2008ء میں تاندلیانوالہ، فیصل آباد روڑ پر ایک حادثہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی برسی کے موقع پر ہر سال شرافت امجد وقار میمیوریل کرکٹ ٹورنامنٹ کروایا جاتا ہے جس میں علاقے کے بہتریں ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
کھیل
ترمیمروڑالہ روڈ میں کرکٹ اور فٹ بال مشہور کھیل ہیں۔ قصبہ کے مشہور کلب درج ذیل ہیں۔
- کرکٹ
- فٹ بال
قریبی شہر
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ روڑالہ روڈ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2025ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "حکومت پنجاب کی طرف سے خوراک کو ذخیرہ کرنے کے گوداموں کی تفصیل"۔ 2012-02-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-15
- ↑ طاہر عدیم کی کتاب بی بی سی اردو پر
- ↑ ملک ریاض نوید
- ↑ بحوالہ وکی پیڈیا
- ↑ اسامہ فٹ بال کلب
بیرونی روابط
ترمیم- روڑالہ روڈ ٹیگیو کی ویب پر
- روڑالہ روڈ ورچوئل ٹورسٹ کی ویب گاہ پرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ members.virtualtourist.com (Error: unknown archive URL)
- روڑالہ روڈ میپ لینڈیا کی ویب پر
- روڑلہ روڈ فورم جار کی ویب پرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ forumjar.com (Error: unknown archive URL)
- روڑالہ روڈ فیکٹولیکس کی ویب پرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ en.factolex.com (Error: unknown archive URL)
- ملک ریاض نوید
- ملک ریاض نوید[مردہ ربط]
- فٹ بال پاکستان