ڈینیال برنولی
ڈینیال برنولی برنولی خاندان کا ایک مشہور ماہر ریاضیات وطبیعیات 8 فروری 1700ء کو ہالینڈ میں پیدا ہوا۔ وہ میکانیات (mechanics) اور سیالی میکانیات (fluid mechanics) میں کیے گئے کام کے لیے بہت مشہور ہوا۔ وہ احتمال (probability) اور احصاء (statistics) کے بانیوں میں سے تھا۔ اس کا کام آج بھی دنیا بھر کے اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے۔ 17 مارچ 1782ء کو بازیل میں اس کا انتقال ہو گیا۔
ڈینیال برنولی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(جرمنی میں: Daniel Bernoulli) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 فروری 1700ء [1][2][3][4][5][6] خرونیگین [7][8] |
||||||
وفات | 17 مارچ 1782ء (82 سال)[1][8][2][9][10][3][4] بازیل [11][8] |
||||||
شہریت | سویٹزرلینڈ | ||||||
رکن | رائل سوسائٹی ، سائنس کی روسی اکادمی [12]، سائنس کی پروشیائی اکیڈمی ، فرانسیسی اکادمی برائے سائنس [13] | ||||||
والد | جون برنولی | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | برنولی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
ریکٹر جامعہ باسل | |||||||
برسر عہدہ 1744 – 1744 |
|||||||
| |||||||
ریکٹر جامعہ باسل | |||||||
برسر عہدہ 1756 – 1756 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ بازیل (1713–1716)[12] جامعہ ہائیڈل برگ (–1718) جامعہ بازیل (–1720) |
||||||
تخصص تعلیم | فلسفہ ،طب ،طب | ||||||
ڈاکٹری مشیر | جون برنولی | ||||||
ڈاکٹری طلبہ | جون برنولی سوم | ||||||
پیشہ | ریاضی دان [14]، طبیعیات دان [14]، استاد جامعہ ، ماہر معاشیات ، طبیب ، ماہر شماریات | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان ، جرمن [15]، روسی ، فرانسیسی [16] | ||||||
شعبۂ عمل | ریاضیاتی تحلیل ، نظریۂ احتمال ، تفریقی حسابان ، طبیعیات ، میکانیات ، ریاضیاتی طبیعیات | ||||||
ملازمت | جامعہ بازیل ، سائنس کی روسی اکادمی [12] | ||||||
اعزازات | |||||||
رائل سوسائٹی فیلو |
|||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیموہ ہالینڈ کے شہر گوننگن میں پیدا ہوا۔ ڈینیال جون برنولی کا بیٹا اور جیکب برنولی کا بھتیجا اور جون برنولی دوم کا بڑا بھائی تھا۔ اس کے اپنے باپ کے ساتھ کچھ اچھے تعلقات نہیں تھے۔ جب دونوں نے جامعہ پیرس کے ایک مقابلہ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کی تو اس کے پاب جون برنولی نے اس شرم سے بچنے کے لیے کہ وہ اپنے بیٹے ڈینیال جیسا قابل نہیں ہے اس کے گھر میں آنے پر پابندی لگا دی۔ مزید یہ کہ جون برنولی نے کچھ ڈینیال برنولی کا کام اس کی کتاب سے نقل کر کے اپنی کتاب میں پرانی تاریخ ڈال کر لکھ دیا۔ ڈینیال کی مفاہمت کی کوششوں کے باوجود اس کا باپ کو اس سے مرتے دم تک شکایت رہی۔
جب ڈینیال سات سال کا تھا تو اس کا چھوٹا بھائی جون برنولی دوم پیدا ہوا۔ اس کے باپ نے اسے تجارت پڑھانے کی کوشش کی۔ مگر ڈینیال نے منع کر دیا وہ ریاضی پڑھنا چاہتا تھا۔ بعد میں اس نے اپنے باپ کی خواہش پر تجارت بھی پڑھی۔ اس کے باپ نے پھر اسے طب پڑھنے کو کہا جو اس نے اس شرط پر پڑھنا قبول کیا کہ وہ خود اسے ریاضی پڑھائیں جو وہ کچھ عرصے پڑھاتا بھی رہا۔ وہ لیونہارڈ اویلر کا بہت قریبی دوست تھا۔ وہ 1724ء میں روس سینٹ پیٹرز برگ میں ریاضی کا استاد بن کر چلا گیا مگر وہاں وہ زیادہ خوش نہیں رہا۔ 1733ء میں ایک عارضی بیماری نے اسے وہاں سے جانے کا بہانہ دے دیا۔ وہ واپس جامعہ بازیل آگیا اور مرتے دم تک وہیں رہا۔ 17 مارچ 1782ء کو اس کا بازیل سویٹزر لینڈ میں انتقال ہو گیا۔
ریاضی تصنیف
ترمیمریاضی میں اس کی سب سے اولین کاوش 1724ء میں گولڈباغ کی مدد سے شائع ہوئی۔ دو سال بعد اس نے گردشی حرکت کے بارے میں اپنی کتاب شائع کی۔ 1734ء میں اس کی سب سے اہم تصنیف شائع ہوئی۔ اویلر اور برنولی دونوں نے مل کر سیالی حرکات کے بارے میں جاننے کی بہت کوششیں کیں۔ خاص طور پر وہ جاننا چاہتے تھے کہ خون کی رفتار اور دباؤ کے درمیان کیا تعلق ہے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایک نلی کی دیوار میں کچھ سوراخ کیے تا کہ وہ دیکھ سکے کہ سیال دباؤ کی وجہ سے کتنا اوپر تک آتا ہے۔
جلد ہی یورپ کے تمام معالجوں نے مریضوں فشار خون (blood pressure) معلوم کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کر لیا کی وہ ششیے کی نلیاں مریض کی شریان میں لگا دیتے تھے۔ تقریبا 170 سالوں تک فشار خون معلوم کرنے کا یہی طریقہ رائج رہا پھر ایک اطالوی معالج نے 1896ء میں کم تکلیف دہ طریقہ دریافت کیا جو آج تک استعمال ہوتا ہے۔ تاہم برنولی کا دباؤ جانچنے کا طریقی آج تک جدید ہوائی جہازوں میں گزرتی ہوئی ہوا کی رفتار معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈینیال نے پھر اپنا پرانا کام قانون بقائے توانائی (law of conservation of energy) دوبارہ شروع کر دیا۔ اس وقت یہ معلوم تھا کہ حرکت کرتی ہوئی اشیا جب ان کی اونچائی بڑھائی جاتی ہے تو وہ اپنی حرکی توانائی (kinetic energy) کو جہدی توانائی (potential energy) سے تبدیل کرتی ہیں۔ ڈینیال برنولی نے جانا کہ حرکت کرتا ہوا سیال اپنی حرکی توانائی (kinetic energy) دباؤ سے تبدیل کرتی ہے۔ اسے ریاضی کی زبان میں اس طرح لکھ سکتے ہیں۔
یہاں P دباؤ (pressure) ہے سیال کی کثافت (density) ہے اور u اس کی سمتار (velocity) ہے۔ اس قانون سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اگر ہم سمتار (velocity) بڑھائیں گے تو دباؤ (pressure) کم ہو جائے گا۔ اسی قانون کا ہوائی جہاز کے پر (wing) بنانے میں استحصال (exploited) کیا جاتا ہے جو اس طرح سے بنائے جاتے ہیں کہ اس کے اوپر کی سطح پر ہوا کی سمتار زیادہ ہو جائے تا کہ اس کی سطح کے نیچے دباؤ کم ہو جائے اور اسی وجہ سے جہاز اوپر کی طرف اٹھتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118656503 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118656503 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اگست 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6zg9cr5 — بنام: Daniel Bernoulli — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0009528.xml — بنام: Daniel Bernoulli
- ↑ GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=bernoullid — بنام: Daniel Bernoulli
- ↑ عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/11955 — بنام: Daniel Bernoulli
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118656503 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ عنوان : Русский биографический словарь — ربط: https://d-nb.info/gnd/118656503
- ↑ عنوان : Daniel Bernoulli — Biografisch Portaal van Nederland ID: http://www.biografischportaal.nl/persoon/30303734
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Daniel-Bernoulli — بنام: Daniel Bernoulli — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118656503 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ عنوان : Становление физиологии в России: XVIII век — جلد: 8 — صفحہ: 9-24 — شمارہ: 2
- ↑ ربط: این این ڈی بی شخصی آئی ڈی
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118656503 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb122991859 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/8914275