ابو اللیث صدیقی

ماہر لسانیات، محقق، پروفیسر
(ابواللیث صدیقی سے رجوع مکرر)

پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی (پیدائش: 15 جون، 1916ء - وفات: 7 ستمبر، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر تھے۔

ابو اللیث صدیقی
معلومات شخصیت
پیدائش 15 جون 1916ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگرہ ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 ستمبر 1994ء (78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن
جامعہ کولمبیا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری مشیر رشید احمد صدیقی   ویکی ڈیٹا پر (P184) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری طلبہ ابوالخیر کشفی ،  فرمان فتح پوری ،  معین الدین عقیل   ویکی ڈیٹا پر (P185) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہرِ لسانیات ،  صحافی ،  ادبی نقاد ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل لسانيات ،  اردو ادب ،  ادبی تنقید ،  صرف و نحو   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اورینٹل کالج لاہور ،  جامعہ کراچی ،  اردو لغت بورڈ ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،  جامعہ کولمبیا   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

ابواللیث صدیقی 15 جون، 1916ء کو آگرہ ،برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1]۔ انھوں نے آگرہ ، بدایوں اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے اسکالر تھے۔ انھوں نے 1943ء میں دبستان لکھنؤ پر مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، ابواللیث صدیقی ابتدا میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ رہے[2]۔ 1948ء میں لندن اسکول آف ایشین اینڈ افریقن اسٹڈیز چلے گئے اور شمالی ہندوستان میں ہند-آریا زبانوں پر تحقیق کی[1]۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے۔ پہلے لاہور اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی۔[2]

ملازمت

ترمیم

ابو اللیث صدیقی اورینٹل کالج لاہور اور جامعہ کراچی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے اور اردو شعبہ کے سربراہ رہے۔ اسی دوران انھوں نے کچھ عرصے اردو لغت بورڈ کراچی کے مدیر اعلیٰ کی خدمات بھی سر انجام دیں [2]۔ اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر بھی رہے۔[1]

تصانیف

ترمیم
  1. لکھنؤ کا دبستان شاعری
  2. کلیات مصحفی
  3. غزل اور متغزلین(1968)
  4. آج کا اردو ادب(1975)
  5. تاریخ زبان ادبیات اردو
  6. تاریخ اصول تنقید
  7. جدید اردو ادبیات
  8. جامع القوائد (حصہ صرف)1971
  9. رفت و بود (خودنوشت)
  10. اردو میں سائنسی ادب کا اشاریہ (1981)
  11. تجربے اور روایت(اکتوبر 1959ء)
  12. مصحفی اور ان کا کلام
  13. جرات اس کا عہد اور شاعری,
  14. نظیر اکبر آبادی اس کا عہد اور شاعری,
  15. تاریخ زبان و ادب اردو,
  16. بیسویں صدی کا اردو ادب.

وفات

ترمیم

ڈاکٹر ابواللیث صدیقی 7 ستمبر، 1994ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے اور جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت اردو ماہر ین لسانیات اور ابو اللیث صدیقی ، ڈان نیوز، 7 ستمبر 2009ء
  2. ^ ا ب پ ت پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 748