ابو اللیث صدیقی
پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی (پیدائش: 15 جون، 1916ء - وفات: 7 ستمبر، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سربراہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر تھے۔
ابو اللیث صدیقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جون 1916 آگرہ، برطانوی ہند |
وفات | 7 ستمبر 1994 (78 سال) کراچی، پاکستان |
مدفن | جامعہ کراچی |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ علی گڑھ اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن جامعہ کولمبیا |
ڈاکٹری مشیر | رشید احمد صدیقی |
ڈاکٹری طلبہ | ابوالخیر کشفی، فرمان فتح پوری، معین الدین عقیل |
پیشہ | ماہرِ لسانیات، صحافی، ادبی نقاد، پروفیسر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
شعبۂ عمل | لسانيات، اردو ادب، ادبی تنقید، صرف و نحو |
ملازمت | اورینٹل کالج لاہور، جامعہ کراچی، اردو لغت بورڈ، جامعہ علی گڑھ، جامعہ کولمبیا |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
حالات زندگیترميم
ابواللیث صدیقی 15 جون، 1916ء کو آگرہ ،برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1]۔ انہوں نے آگرہ ، بدایوں اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے اسکالر تھے۔ انہوں نے 1943ء میں دبستان لکھنؤ پر مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، ابواللیث صدیقی ابتدا میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ رہے[2]۔ 1948ء میں لندن اسکول آف ایشین اینڈ افریقن اسٹڈیز چلے گئے اور شمالی ہندوستان میں ہند-آریا زبانوں پر تحقیق کی[1]۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے۔ پہلے لاہور اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی۔[2]
ملازمتترميم
ابو اللیث صدیقی اورینٹل کالج لاہور اور جامعہ کراچی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے اور اردو شعبہ کے سربراہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے کچھ عرصے اردو لغت بورڈ کراچی کے مدیر اعلیٰ کی خدمات بھی سر انجام دیں [2]۔ اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر بھی رہے۔[1]
تصانیفترميم
- لکھنؤ کا دبستان شاعری
- کلیات مصحفی
- غزل اور متغزلین(1968)
- آج کا اردو ادب(1975)
- تاریخ زبان ادبیات اردو
- تاریخ اصول تنقید
- جدید اردو ادبیات
- جامع القوائد (حصہ صرف)1971
- رفت و بود (خودنوشت)
- اردو میں سائنسی ادب کا اشاریہ (1981)
- تجربے اور روایت(اکتوبر 1959ء)
- مصحفی اور ان کا کلام
- جرات اس کا عہد اور شاعری,
- نظیر اکبر آبادی اس کا عہد اور شاعری,
- تاریخ زبان و ادب اردو,
- بیسویں صدی کا اردو ادب.
وفاتترميم
ڈاکٹر ابواللیث صدیقی 7 ستمبر، 1994ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے اور جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]
حوالہ جاتترميم
- ^ ا ب پ ت اردو ماہر ین لسانیات اور ابو اللیث صدیقی ، ڈان نیوز، 7 ستمبر 2009ء
- ^ ا ب پ ت پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 748