اثر بہرائچی

اثر صاحب کا ادبی سفر چار دہائیوں پر مشتمل ہے۔اس دوران آپ کا اپنے وقت کے تمام بڑے ادیبوں اور شاعروں سے رابطہ رہا۔

سید مبشر حسین اثر ؔ بہرائچی کی ولادت شہر بہرائچ کے محلہ چکی پورہ چھوٹی بازار میں سید عنایت حسین صاحب کے گھر میں 1اکتوبر1946ء کو ہوئی۔ آپ کی والدہ کا نام محترمہ مسلمہ خاتون تھا۔ اثر صاحب نے ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی۔ اثر صاحب جب ہائی اسکول میں تھے تبھی آپ کے والد کا انتقال ہو گیا جس کے سبب آپ ہائی اسکول تک ہی تعلیم لے پاے او ر 1964ء میں سرکاری ملازمت اختیار کر لی اور ڈی۔ ایم۔ آفس میں۔ سن 2006ء میں آپ ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔

اثرؔ بہرائچی
پیدائشسید مبشر حسین
1- اکتوبر1946ء
محلہ چکی پورہ چھوٹی بازارشہر بہرائچ اتر پردیش بھارت
پیشہسرکاری ملازمت سے ریٹائر
زباناردو
قومیتبھارتی
شہریتبھارتی
تعلیمہائی اسکول
موضوعنعت ،غزل
شریک حیاتعقیلہ خاتون
رشتہ داراظہار وارثی

ادبی خدمات

ترمیم

اثر بہرائچی کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا۔ آپ کے چچا جناب حکیم محمد اظہر ؔ وارثی صاحب شہربہرائچ کے مشہور حکیم ہونے کے ساتھ ایک مشہور استاد شاعر بھی تھے اور حکیم اظہر صاحب نے ہی آپ کو اثر ؔ کا تخلص دیا اور آج آپ اثرؔ بہرائچی کے نام سے پوری ادبی دنیا میں مشہو رہیں۔ اثر بہرائچی کے استاد حکیم محمد اظہر وارثی صاحب تھے، حکیم اظہر صاحب کے انتقال کے بعد آپ نے جناب اظہار وارثی سے شرف تلمذ حاصل کیا جو آج بھی حاصل ہے۔ اثر کا ادبی سفر 1969ء میں ملک محمد جائسی کی سرزمین جائس رائے بریلی کے ایک مشاعرے سے ہوا،اور اب تک ملک و بیرون ملک میں سیکڑوں مشاعرے پڑھ چکے ہے۔ آپ نے 3 بار کاٹھ مانڈو میں 1969ء، 1970ء اور 1972ء کے مشاعروں مین شرکت کی اور نیپال کے بادشاہ مہندرا ویر وکرم شاہ دیو اور ہندوستانی صفیر کے سامنے آپ نے کلام پیش کیااور داد تحسین حاصل کی۔ اس کے علاوہ سن 2010ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے مختلف شہروں جیسے نیویارک، ہوسٹن، شکاگو،نیو جرسی،کیلی فورنیا وٖغیر ہ میں تقریباً 12مشاعروں میں شرکت کی اور سامعین کو اپنے کلام سے متاثر کیا۔ آپ کا کلام ملک زادہ منظور احمد کے رسالے امکان میں شائع ہوتا رہا ہے۔

 
اظہار وارثی صاحب کے ساتھ اثر بہرائچی

نعمت بہرائچی اپنی کتاب تذکرہ شعرائے ضلع بہرائچ میں اثر صاحب کے بارے میں لکھتے ہیں کہ اثر صاحب غزل گو شاعر ہیں۔ ان کے یہاں غزل محض عشق و محبت کے جذبات کی عکاسی کے لیے وقف نہیں بلکہ غزل میں تمام زندگی کے بکھرے ہوئے وسیع موضوعات بھی ملتے ہیں۔[1]

ادبی سخصیات سے رابطہ

ترمیم

اثر صاحب کا ادبی سفر چار دہائیوں پر مشتمل ہے۔ اس دوران میں آپ کا اپنے وقت کے تمام بڑے ادیبوں اور شاعروں سے رابطہ رہا۔ جس میںفراق گورکھپوری،نشور واحدی،شکیل بدایونی،مجروح سلطان پوری،خمار بارہبنکوی،کیفی اعظمی،جمال بابا،ڈاکٹر نعیم اللہ خیالیؔ بہرائچی،شفیع ؔبہرائچی،محسن زیدی،شوق ؔ بہرائچی،عمر قریشی گورکھپوری،عبرت بہرائچی،ملک زادہ منظور احمد،ساحرلدھیانوی،فنا نظامی،دل لکھنوی،انورمرزاپوری،خاموش غازی پوری،اجمل سلطان پوری،ساغرمہدی بہرائچی،رزمی صاحب،وصفی بہرائچی،وغیرہم سے آپ کے قریبی تعلقات رہے۔ اظہار وارثی صاحب کی سرپرستی میں آج بھی آپ کی شاعری پرواز پر ہے۔

ادبی کاویشے

ترمیم

اثر بہرائچی صاحب کے دو مجموعہ کلام اب تک منظر عام پر آئے اور داد تحسین حاصل کی۔ پہلا مجموعہ نعتیہ مجموعہ ہے جس کا نام ’’قلوب‘‘ ہے۔ جبکہ دوسرہ مجموعہ غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے اور اس مجموعہ کا نام ’’حرف حرف خوشبوں ‘‘ ہے ۔

انعامات

ترمیم

اثرصاحب کو بہت سی ادبی تنظیموں نے انعامات سے نوازا ہے جون پور کی ایک تنظیم نے آپ کو ’منظوم‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ ضلع بہرائچ کے ڈی۔ ایم۔ صاحب نے بھی انعامات سے نوازا ہے۔ آل انڈیا ریڈیو لکھنوء اور دور درشن لکھنوء سے آ پ کئی بار اپنا کلام پڑھ چکے ہیں۔

نمونہ کلام

ترمیم
ممتا سے مہکی مہکی ہوائیں چلی گیئںبیٹا پکارنے والی صدائیں چلی گیئں
بخشے گا کون مر ہم زخم جگر اثرؔگھر سے ہمارے ماں کی دعائیں چلی گیئں

حوالہ جات

ترمیم
  • روزنامہ ہندوستان میں شائع مضمون
  • اثر بہرائچی صاحب کا انٹرویو

مزید دیکھے

ترمیم