ارفع کریم

پاکستانی کمپیوٹر پروگرامر

ارفع کریم (2 فروری 1995ء – 14 جنوری 2012ء) ایک پاکستانی طالبہ اور غیر معمولی ذہین بچی تھی، جو 2004ء میں محض نو سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) بن گئی، جب کہ دس سال کی عمر میں پائلٹ کا اجازت نامہ (لائسنس) حاصل کیا۔ اس بنا پر ارفع کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج گیا گیا۔[1] یہ اعزاز 2008ء تک ارفع کے پاس رہا۔ ارفع نے پاکستان کی طرف سے، مختلف بین الاقوامی فورموں اور ٹیک ایڈ ڈویلپرز کانفرنس میں نمائندگی کی۔ 2005ء میں حکومت پاکستان نے ارفع کو صدارتی تمغائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہور میں ایک سائنس پارک ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے نام پر ارفع ہی کے نام پر بنایا گیا ہے۔[2][3][4][5] مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کو صدر دفتر، امریکا میں مدعو کیا اور خود ملاقات کی۔[6] ارفع 14 جنوری 2012ء کو 16 سال سال کی عمر میں عارضۂ قلب کی وجہ سے وفات پا گئی۔

ارفع کریم رندھاوا

معلومات شخصیت
پیدائش 2 فروری 1995(1995-02-02)
چک نمبر 4 ج ب، رام دیوالی، فیصل آباد، پاکستان
وفات 14 جنوری 2012(2012-10-14) (عمر  16 سال)
لاہور، پاکستان
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن رام دیوالی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاہور
قومیت پاکستانی
مذہب اسلام
عارضہ مرگی   ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم اے لیول (پہلا سال)
مادر علمی لاہور گرامر اسکول
پیشہ طالبعلم
مادری زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سند پیشہ ور، 2004ء-2008ء
اعزازات
فاطمہ جناح طلائی تمغا
سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ
صدارتی تمغا حسن کارکردگی

ولادت

ترمیم

ارفع کریم فیصل آباد کے ایک نزدیکی گاؤں رام دیوالی میں 2 فروری 1995ء کو پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد امجد عبد الکریم رندھاوا ایک آرمی آفیسر ہیں۔

کم ترین عمرمیں اعزاز

ترمیم

نو برس کی عمر میں 2004 میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک تہلکہ مچا دیا۔ ،ارفع کریم رندھاوا نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزازحاصل کیا۔ اس سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔

ارفع کریم کے اعزازت

ترمیم
  • ارفع کریم رندھاوا مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 میں اپنے والد کے ہمراہ امریکا گئیں۔ جہاں اسے دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند دی گئی۔
  • ارفع کریم جب بل گیٹس سے ملی تو اس کے بارے میں کہا گیا کہ پاکستان کا دوسرا رخ۔ ارفع کریم کو پاکستان کے دوسرے چہرے کا نام دیا۔ ایک روشن چہرے کا نام۔ بل گیٹس نے ارفع کریم سے دس منٹ ملاقات کی۔
  • اس کے علاوہ دبئی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے انھیں مد عو کیا گیا جہاں انھیں مختلف تمغا جات اور اعزازات د ئیے گئے۔
  • ارفع کریم نے دبئی کے فلائینگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا۔
  • ارفع کریم کو 2005 میں اس کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ِ ” صدارتی ایوارڈ “” پرائڈ آف پرفارمنس” دیا گیا
  • ”مادرملت جناح طلائی تمغے ” بھی عطا کیا گیا
  • ” سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا۔
  • مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ سن 2006 کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا۔
  • حکومت نے بعد از مرگ لاہور کے ایک پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم نام سے منسوب کر دیا علاوہ ازیں ان کے گاؤ ں کو بھی ارفع کریم کا نام دے دیا گیا ۔[7]

وفات

ترمیم

ارفع کریم کو 22 دسمبر، 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، بعد میں طبیعت بگڑنے پر انھیں لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری، 2012ء کی شب کو 16 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔[8]

ارفع کے نام پر یادگاری ٹکٹ

ترمیم

جنوری، 2012ء میں پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ارفع کے نام پر ڈاک کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔[9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Arfa Karim in Guinness Book"۔ Tribune.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2018 
  2. "Software Technology Park name changed to Arfa Software Technology Park"۔ دی نیوز (newspaper)۔ 16 جنوری 2012۔ 16 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2012 
  3. "9-year-old earns accolade as Microsoft pro"۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2012 
  4. "Remembering a remarkable girl who made a mark on Microsoft"۔ 30 دسمبر 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2012 
  5. In smarts, she's a perfect 10 – Seattle Pi۔
  6. "پاکستان کا اصلی چہرہ ارفع کریم رندھاوا! | Geo Urdu"۔ 14 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2017 
  7. "کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقال کر گئیں"۔ بی بی سی اردو موقع۔ 15 جنوری 2012ء۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. ارفع کریم کے نام پر یادگاری ٹکٹ کی منظوری

بیرونی روابط

ترمیم

سانچہ:پاکستانی بچے