استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی )پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس پارٹی کی بنیاد جہانگیر ترین نے 8 جون 2023 کو رکھی تھی۔ اسے 5 اکتوبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی ) میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ [1]


استحکامِ پاکستان پارٹی
Pakistan Stability Party
مخففآئی پی پی
رہنماجہانگیر ترین
صدرعلیم خان
سیکرٹری جنرلعامر محمود کیانی
ترجمانعون چوہدری
نظریات

تاریخ

ترمیم

جہانگیر ترین اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدگی تھی۔ 9 مئی کے ہنگامے بعد بالآخر متعدد سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دے دیا اور اس کے نتیجے میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل ہوئی۔

علیم خان کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں پورے پاکستان سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں یہ انکشاف ہوا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ [2] پارٹی کے رہنما، جہانگیر ترین نے اس موقع پر اپنے اہداف کے بارے میں بتایا، " قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کرنا، سیاسی اور سماجی تقسیم کا خاتمہ اور سیاسی اور اقتصادی اصلاحات لانا"۔ [3] [4] [5]

18 جولائی 2023 کو، آئی پی پی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے پاس پارٹی رجسٹریشن کے لیے ایک درخواست جمع کرائی۔ پارٹی کے انتخابی نشان کے لیے انھوں نے عقاب مانگا۔ [6]

5 اکتوبر 2023 کو، ای سی پی نے درخواست قبول کر لی اور آئی پی پی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ [7] 26 اکتوبر کو پارٹی کو ان کے انتخابی نشان کے طور پر عقاب الاٹ کیا گیا۔ [8]

تنظیم

ترمیم

12 جون 2023 کو، ترین نے علیم خان کو آئی پی پی کا پہلا صدر، عامر محمود کیانی کو پہلا سیکرٹری جنرل اور عون چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ [9] عدالتوں کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کی وجہ سے، وہ آئی پی پی میں کوئی سرکاری عہدہ رکھنے سے قاصر ہیں، لیکن انھیں پارٹی کا "سرپرست" سمجھا جاتا ہے۔ [10]

دفتر عہدہ دار آغاز مدت
صدر علیم خان 12 جون 2023
سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی 12 جون 2023
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری 12 جون 2023
ترجمان
مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان 14 جون 2023 [11]
سندھ چیپٹر کے صدر محمود مولوی 23 جون 2023 [12]

پنجاب میں قیادت

ترمیم

12 اگست 2023 کو، عامر محمود کیانی ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے صوبہ پنجاب میں ڈویژنل تنظیموں کے سربراہوں کا اعلان کیا۔ [13]

ڈویژن صدر جنرل سیکرٹری
لاہور ڈویژن مراد راس میاں خالد محمود
فیصل آباد ڈویژن محمد وارث عزیز میاں کاشف اشفاق
گوجرانوالہ ڈویژن رانا عمر نذیر خان مامون جعفر تارڑ
ساہیوال ڈویژن نوریز شکور دیوان اخلاق
بہاولپور ڈویژن مخدوم سید افتخار حسن گیلانی تحسین گردیزی
سرگودھا ڈویژن چوہدری فیصل فاروق چیمہ امیر حیدر سنگھا

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ECP registers Istehkam-e-Pakistan Party". Dunya News (بزبان انگریزی). 5 Oct 2023. Retrieved 2023-10-05.
  2. "Tareen announces Istehkaam-e-Pakistan Party"
  3. "Tareen forms new political party"۔ 8 جون 2023
  4. "Jahangir Tareen's new party to be named 'Istehkam-e-Pakistan'"
  5. "Tareen returns to political arena"۔ 8 جون 2023
  6. "IPP applies for party registration, seeks 'Eagle' election symbol". ARY NEWS (بزبان امریکی انگریزی). 18 Jul 2023. Retrieved 2023-07-18.
  7. "ECP registers Istehkam-e-Pakistan Party". Dunya News (بزبان انگریزی). 5 Oct 2023. Retrieved 2023-10-26.
  8. "IPP to contest general election on this symbol". ARY NEWS (بزبان امریکی انگریزی). 26 Oct 2023. Retrieved 2023-10-26.
  9. Qazafi Butt (12 Jun 2023). "Aleem Khan named president of Istehkam-e-Pakistan Party". Samaa (بزبان انگریزی). Retrieved 2023-06-13.
  10. Haseeb Bhatti (15 Dec 2017). "Imran Khan not out, Jahangir Tareen disqualified for being 'dishonest': Supreme Court". DAWN.COM (بزبان انگریزی). Retrieved 2023-06-13.
  11. "Jahangir Tareen appoints Dr Firdous Ashiq Awan as IPP's central secretary information". www.geo.tv (بزبان انگریزی). Retrieved 2023-06-14.
  12. "Mahmood Moulvi appointed IPP Sindh president". ARY NEWS (بزبان امریکی انگریزی). 23 Jun 2023. Retrieved 2023-06-23.
  13. Tikka Sani (20 Jun 2023). "IPP announces regional committees". Samaa (بزبان انگریزی). Retrieved 2023-06-23.