افریقا میں اسلام
آغاز سے ہی اسلام براعظم افریقا میں مرکزی خصوصیت کا حامل رہا ہے۔ افریقا میں اسلام کا پیغام پہنچا اور وسیع پیمانے پر اس کی اشاعت ہوئی، پھر اسلام براعظم افریقا کی تہذیب وثقافت اور تمدن وتاریخ کا اٹوٹ حصہ بن گیا۔[1] افریقا میں مسلم آبادی کے تناسب سے متعلق کافی متضاد اعداد وشمار بیان کیے جاتے ہیں۔ بریٹانیکا آن لائن کے مطابق 2010ء میں افریقا میں مسلم آبادی 421,938,820 (40.84فیصد) تھی، جبکہ مسیحی آبادی 488,880,000 (47.32فیصد)، افریقا کے روایتی مذاہب کے پیروکاروں (نسلی مذہب پسندوں) کی تعداد 109,592,000 (10.6فیصد) اور بقیہ مذاہب کے متبعین کی تعداد 12,632.200 (1.22فیصد) تھی اور افریقا کی مجموعی آبادی 1,033,043,000 تھی۔[2] برطانوی دائرۃ المعارف (2003ء) اور ورلڈ بک انسائیکلوپیڈیا اسلام افریقا کا سب سے بڑا مذہب ہے اس کے بعد مسیحیت کا درجہ ہے۔[3][4] نیز مسلمانوں کی دنیا بھر کی مجموعی آبادی کے لحاظ سے افریقا میں ایک چوتھائی مسلمان آباد ہیں۔[5]
تاریخ
ترمیمافریقا میں اسلام کی آمد کی تاریخ ساتویں صدی عیسوی سے ملتی ہے، جب حضرت محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو کفار مکہ کی اذیتوں اور تکلیفوں سے بچنے کے لیے بحیرہ احمر کے پار واقع زیلع کے جانب ہجرت کی اجازت دی؛ یہ علاقہ اس وقت نجاشی شاہ حبشہ کے زیر نگین تھا۔ اس ہجرت کو ہجرت اولی اور ہجرت حبشہ کہا جاتا ہے۔ ان اولین مسلم مہاجرین رضی اللہ عنہم کو اس ہجرت میں کامیابی ملی اور صومالیہ کا ساحل اولین مسلمانوں کی پہلی پناہ گاہ بنا۔ جزیرہ نمائے عرب کے باہر یہی پہلا خطہ تھا جہاں اسلام کے قدم پہنچے۔ حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے سات سال بعد 639ء مطابق 17ھ میں مسلمان افریقا کی طرف بڑھے اور محض دو نسلیں گذرنے کے بعد اسلام قرن افریقا، شمالی افریقا اور وسطی المغرب کے مکمل علاقوں تک پہنچ گیا۔[1][3]
مکاتب فکر
ترمیمافریقا میں اکثریت اہل سنت و جماعت مسلمانوں کی ہے، اگرچہ اہل تشیع کی بھی کافی تعداد ہے۔ اس کے علاوہ، تصوف سے وابستہ مسلمان بھی موجود ہیں۔ فقہی مکاتب فکر میں اہل سنت کی اکثریت مالکیہ فقہ کی پیروی کرتی ہے۔ جبکہ شافعی فقہ کے پیروکار قرن افریقا، مشرقی مصر اور سواحلی کوسٹ میں ہیں اس کے علاوہ حنفی افراد کی ایک بڑی تعداد مغربی مصر میں ہے۔
قابل ذکر سلطنتیں
ترمیم
|
|
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب [1] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamandafrica.com (Error: unknown archive URL) اسلام اور افریقا
- ↑ "Religion: Year in Review 2010 : Worldwide Adherents of All Religions"۔ Britannica Online Encyclopedia. http://www.britannica.com/EBchecked/topic/1731588/Religion-Year-In-Review-2010/298437/Worldwide-Adherents-of-All-Religions. Accessed 09/Jan/2013
- ^ ا ب حسین حسان۔"افریقا میں اسلام" آرکائیو شدہ 2008-08-21 بذریعہ Stanford Web Archive (RS22873)۔ کانگریشنل ریسرچ سروس (مئی 9, 2008)۔
- ↑ Encyclopædia Britannica. Britannica Book of the Year 2003. Enncyclopedia Britannica, (2003) ISBN 978-0-85229-956-2 p.306
- ↑ Muslim Societies in African History (New Approaches to African History) – David Robinson (ISBN 0-521-53366-X | ISBN 978-0-521-53366-9 | Publication Date: جنوری 12, 2004)
- ↑ Hans Kung, Tracing the Way : Spiritual Dimensions of the World Religions۔ Continuum International Publishing Group. 2006. page 248