بھارت ایشیا میں واقع ہے۔ یہ دنیا کا رقبہ کے اعتبار سے ساتواں بڑا ملک ہے۔ اس کا کل رقبہ 3,287,263 کلومربع میٹر (1,269,219 مربع میل) ہے۔[2][3][4] شمال کا جنوب اس کی طوالت 3,214 کلومیٹر (1,997 میل) ہے اور مشرق تا مغرب اس کا عرض 2,933 کلومیٹر (1,822 میل) ہے۔ خشکی سرحد کی کل لمبائی 15,200 کلومیٹر (9,445 میل) اور سمندری سرحد 7,516.6 کلومیٹر (4,671 میل) پر مشتمل ہے۔[1] بھارت کے مغرب میں بحر ہند میں واقع بحیرہ عرب ہے۔ جنوب مغرب میں بحیرہ لاکادیو ہے۔ مشرق میں خلیج بنگال اور جنوب میں مکمل بحر ہند ہے۔ جنوب مشرق میں خلیج منار اور آبنائے پالک بھارت اور سری لنکا کے درمیان حائل ہیں۔ آٹھ درجہ چینل کے اس پار لکشادیپ سے 125 کلومیٹر (410,000 فٹ) جنوب میں مالدیپ واقع ہے۔ اسی طرح بھارت کے مشرق میں اصل سرزمین ہند سے 1,200 کلومیٹر (3,900,000 فٹ) دور جزائر انڈمان و نکوبار ہے۔ یہاں بھارت کی سمندری سرحد میانمار، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے ملتی ہے۔ سرزمین بھارت کے عین جنوب میں آخری آبادی (8°4′38″N, 77°31′56″E) پر کنیاکماری ہے جبکہ بھارت کی سرحد میں جنوب میں سب سے آخری نشان عظیم تر نکوبار جزیرہ میں اندرا پوائنٹ ہے۔ بھارت کا جنوبی ترین حصہ اندرا کول، سیاچین گلیشیئر ہے۔[5]

جغرافیہ بھارت
براعظمایشیا
علاقہجنوبی ایشیا
(برصغیر)
متناسقات21°N 78°E / 21°N 78°E / 21; 78
رقبہدرجہ 7th
 • کل3,287,263 کلومیٹر2[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی]
 • زمین91%
 • پانی9%
ساحل7,516.6 کلومیٹر[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی]
سرحدیںفہرست ممالک وعلاقہ جات بلحاظ زمینی سرحد:[1]
15,200 کلومیٹر (9,400 میل)
بنگلہ دیش:
4,096.70 کلومیٹر (2,545.57 میل)
چین:
3,488 کلومیٹر (2,167 میل)
پاکستان:
3,323 کلومیٹر (2,065 میل)
نیپال:
1,751 کلومیٹر (1,088 میل)
میانمار:
1,643 کلومیٹر (1,021 میل)
بھوٹان:
699 کلومیٹر (434 میل)
بلند ترین مقامکنگچنجنگا
8,586 میٹر (28,169 فٹ)
پست ترین مقامکوٹاناڈ
−2.2 میٹر (−7.2 فٹ)
طویل ترین دریادریائے گنگا (or Ganga)
2,525 کلومیٹر (1,569 میل)
سب سے بڑی جھیلLoktak Lake (freshwater)
287 کلومیٹر2 (111 مربع میل) to 500 کلومیٹر2 (190 مربع میل)
چیلیکا جھیل (brackish water)
1,100 کلومیٹر2 (420 مربع میل)

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Annual Report 2016–17, Ministry of Home Affairs" (PDF)۔ 7 مارچ 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2018 
  2. "India"۔ Encyclopædia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2012  Total area excludes disputed territories not under Indian control.
  3. "India at a Glance: Area"۔ Ministry of Home Affairs: Government of India۔ 2001۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2020 
  4. "Jammu and Kashmir – CIA" (PDF)۔ Central Intelligence Agency۔ 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2020 
  5. "Manorama Yearbook 2006 (India – The Country)"۔ Manorama Year Book۔ Malayala Manorama: 515۔ 2006۔ ISSN 0542-5778