تبادلۂ خیال:رام پرساد بسمل
·
یہ تبادلۂ خیال رام پرساد بسمل میں مزید اصلاح وبہتری پر گفتگو کے لیے ہے مضمون کے موضوع پر عام بحث کے لئے یہ کوئی فورم نہیں ہے |
|||
|
|
|
پیش نظر مضمون ویکی منصوبہ ہندومت کے تحت تخلیق کیا گیا ہے۔ |
سرخ روابط
ترمیمسرخ روابط پر کام کیا جائے۔ میں نے کچھ سعی کی ہے لیکن کچھ مضامین انگریزی میں نہیں مل سکے۔ مزمل بھائی اگر یہ ہندی میں ہوں تو انہیں دیکھ لیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:48, 13 مئی 2016 (م ع و)
- ضرور کروں گا، انشاءاللہ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:16, 13 مئی 2016 (م ع و)
- اردو اور املائی غلطیوں کو سنوار رہا ہوں۔ دیکھ لیجئے گا۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:39, 13 مئی 2016 (م ع و)
- علی نقی صاحب، اس کار خیر میں معاونت کے لیے میں مشکور ہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:43, 13 مئی 2016 (م ع و)
- کسی نے انضمام کا مشورہ دیا ہے۔ عمومًا زیادہ معلوماتی اور افادیت والے مضمون میں کم تر درجے والے کا انضمام ہونا چاہیے۔ مواد کے حساب سے بسمل شاہجہانپوری اور اس مضمون کا تقابل کر کے دیکھ لیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:02, 13 مئی 2016 (م ع و)
- محنت ،افادیت اور جامع معلومات تو اسی مضمون میں ہے مگر بسمل شاہجہانپوری قدیم تر ہے اب ضابطہ کیا ہے؟علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:28, 13 مئی 2016 (م ع و)
- میرا خیال ہے کہ بسمل شاہجہاں پوری کو یہاں ضم کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ نام غالبا زیادہ معروفیت رکھتا ہے۔-- 07:08, 14 مئی 2016 (م ع و)
- تائید-- ضم کرنے کی صورت میں بہتر مضمون میں نسبتا کمتر مضون کو ضم کیا جاتا ہے، ہاں بہتر مضون کو عنوان درست ہونا چاہیے۔ میرے خیال میں رام پرساد بسمل اصل مضمون ہونا چاہیے بسمل شاہجہانپوری کو ضم کے بعد رجوع مکرر بنا دیا جانا چاہیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:20, 14 مئی 2016 (م ع و)
- یہی صحیح لگتا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:53, 14 مئی 2016 (م ع و)
- میرا خیال ہے کہ بسمل شاہجہاں پوری کو یہاں ضم کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ نام غالبا زیادہ معروفیت رکھتا ہے۔-- 07:08, 14 مئی 2016 (م ع و)
- علی نقی صاحب، اس کار خیر میں معاونت کے لیے میں مشکور ہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:43, 13 مئی 2016 (م ع و)
- اردو اور املائی غلطیوں کو سنوار رہا ہوں۔ دیکھ لیجئے گا۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:39, 13 مئی 2016 (م ع و)
رام پرساد بسمل یا بسمل عظیم آبادی
ترمیمابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ آیا سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے۔ والا شعر رام پرسادبسمل کا ہے یا بسمل عظیم آبادی کا ہے ۔اردو کےاہم تنقید نگار شارب ردولوی صاحب، بغاوت کے اوزار۔ جنگ آزادی کے غیر معروف اردو شعرا (ادب ساز، جلد۔۲، شمارہ۔۴،۵، جولائی تا دسمبر 2007ء، خاص نمبر اٹھارہ سو ستاون اور اردو ادب )کے عنوان کے https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81:%D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84_%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%82_%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84تحت رقم طراز ہیں کہ رام پرساد بسمل اردو کے بہت اچھے شاعر تھے۔ ان کی پہچان جس شعر سے ہوئی وہ دراصل بسمل عظیم آبادی کا شعر ہے جو تخلص کے تسامہ کی وجہ سے ان کے نام سے وابستہ ہو گیا۔ لیکن نیشنل آرکائیوز کی ضبط شدہ نظموں کے اندراج نمبر 1636 میں وطن کا راگ مرتبہ اکسیر سیال کوٹی کے حوالے سے ان کے نام سے درج ہے۔ جس کا مطلع اور مقطع اس طرح ہے:
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے | دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتال میں ہے | |
اب نہ اگلے ولولے ہیں اور نہ ارمانوں کی بھیڑ | ایک مٹ جانے کی حسرت اب دل بسمل میں ہے |
شارب ردولوی صاحب نے چوں کہ مطلع اور مقطع کی بات کہی ہے ، یہ طے ہو جاتا ہے کہ یہ نظم نہیں (جیسا کہ مضموں سرفروشی کی تمنا میں کہا گیا ہے) غزل ہی ہے۔ اب رہی بات اس کے اصل شاعر کی تو وہ طے کرنا ابھی باقی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:26, 15 مئی 2016 (م ع و)
- اس میں کوئی شک نہیں کہ مطلع بسمل عظیم آبادی کا ہے مگر بقیہ غزل دونوں کی علیحدہ علیحدہ اور مختلف ہے۔ (بقول بسمل عظیم آبادی کے پوتے منور حسن: (دادا کی) یہ غزل آزادی کی لڑائی کے وقت قاضی عبد الغفار کی میگزین 'صباح' میں 1922ء میں شائع ہوئی تو انگریز حکومت تلملا گئی تھی۔ اور رام پرساد نے 1926ء میں اسی مطلع اور چند اشعار کو اپنی علیحدہ غزل میں لیا تھا۔) حکم ہو تو دونوں لکھ دوں علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:01, 15 مئی 2016 (م ع و)
- سرکار! حکم کی چنداں ضرورت نہیں۔ یہ کا م بہت پہلے ہو جانا چائیے تھا۔ پہلی فرصت میں کیجئے۔ اس سے نہ صرف بات کھل کر سامنے آئے گی بلکہ اردو ویکی پیڈیا (اوپ) ۔۔جسے اب بھی ایک طبقہ مستند نہیں خیال کرتا اپنی رائے بد لے گا۔۔اپنی شناخت بھی بنا پائے گا۔ راقم کی کوشش بھی رہے گی کہ ذاتی اور سرکاری کتب خانوں سے بھی اور مواد مہیا ہو اور مضمون خوب سے خوب تر بلکہ خوب ترین (sic)ہو جائے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:07, 16 مئی 2016 (م ع و)
- تکمیل-علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:59, 16 مئی 2016 (م ع و)
- سرکار! حکم کی چنداں ضرورت نہیں۔ یہ کا م بہت پہلے ہو جانا چائیے تھا۔ پہلی فرصت میں کیجئے۔ اس سے نہ صرف بات کھل کر سامنے آئے گی بلکہ اردو ویکی پیڈیا (اوپ) ۔۔جسے اب بھی ایک طبقہ مستند نہیں خیال کرتا اپنی رائے بد لے گا۔۔اپنی شناخت بھی بنا پائے گا۔ راقم کی کوشش بھی رہے گی کہ ذاتی اور سرکاری کتب خانوں سے بھی اور مواد مہیا ہو اور مضمون خوب سے خوب تر بلکہ خوب ترین (sic)ہو جائے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:07, 16 مئی 2016 (م ع و)
- دیکھیں سرفروشی کی تمنا-علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:14, 17 مئی 2016 (م ع و)
سرخ روابط اور دیگر کمیاں
ترمیمالحمدللہ، آپ صاحبوں کی رہنمائی میں سرخ روابط کو جو اصل مضمون میں تھے، مکمل طور دور کرنے کی میں نے کوشش کی ہے۔ اس اثنا کچھ ایسے مختصر مگر مستند ذرائع کے مضامین بنے ہیں جو نہ ہندی میں ہیں نہ انگریزی میں۔ جیسے کہ بربائی کا مضمون! خیر، آپ حضرات اگر کچھ اور سقم اس میں دیکھیں تو مجھے مطلع فرمائیں، یا اگر کوئی سرخ ربط ہنوز باقی ہو، اس کی بھی اطلاع دیں تاکہ کمیوں کو دور کر کے اس مضمون کو اس کا مستحقہ مقام مل سکے۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:48, 16 مئی 2016 (م ع و)
- حضور 1918ء سے 1925ء کے دورانیے کے بہت سے واقعات جیسے تحریک خلافت، مولانا حسرت اور حکیم اجمل وغیرہ کی حمایت نیز چوری چورا سانحہ اور اس کے بعد گاندھی سے اختلاف وغیرہ گول ہو گئے ہیں بیچ سے۔
اس کے علاوہ پھانسی کے وقت کے کلمات اور اس سے پہلے جان بخشی کے لالچ وغیرہ میں نہ آنا بھی قیمتی ہے۔ علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:25, 16 مئی 2016 (م ع و)
- چونکہ بسمل کا تحریک خلافت وغیرہ سے براہ راست کچھ تعلق نہیں تھا، اس لیے متعلقہ مواد کا شامل کرنا مشکل ہے۔ البتہ ایک پروپگنڈا کا پہلو اسی سے منسلک ہے جس کا اس کے وضاحتی نوٹ کے ساتھ ذکر کر دیا گیا۔ موت کو لے کر بسمل اور ان کی ماں کے رویے کو مضمون میں جگہ دے دی گئی ہے۔ امید کہ یہ اضافے مضمون کی افادیت اور قبولیت کو بڑھانے میں معاون ہوں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:35, 18 مئی 2016 (م ع و)
- مزاج گرامی پر گراں نہ گزرے تو کچھ تلاش کیجئے مجھے یاد پڑتا ہے (بچپن میں جو میں نے ہندوستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا تھا کہ) مرتے وقت رام پرساد نے بہت عمدہ جملات کہے تھے۔ نیز اس کو پھانسی سے پہلے باہر بھجوانے اور پیسوں کی لالچ دی گئی جو اس نے ٹھکرا دی۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:30, 19 مئی 2016 (م ع و)
- جناب والا، یہ مضمون اصل میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر کی تحقیق کا نچوڑ ہے۔ اتنی اہم باتیں چھوٹ گئی ہوں، اس کا امکان کم ہی لگتا ہے۔ تاہم آپ عمیق مطالعہ رکھتے ہیں۔ اگر فی الواقع کوئی ایسی اہم بات ہو، تو حوالے کے ساتھ مضمون میں شامل کرلیجیے۔ میں آپ کا ممنون رہوں گا۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:39, 19 مئی 2016 (م ع و)
- مزاج گرامی پر گراں نہ گزرے تو کچھ تلاش کیجئے مجھے یاد پڑتا ہے (بچپن میں جو میں نے ہندوستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا تھا کہ) مرتے وقت رام پرساد نے بہت عمدہ جملات کہے تھے۔ نیز اس کو پھانسی سے پہلے باہر بھجوانے اور پیسوں کی لالچ دی گئی جو اس نے ٹھکرا دی۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:30, 19 مئی 2016 (م ع و)
- چونکہ بسمل کا تحریک خلافت وغیرہ سے براہ راست کچھ تعلق نہیں تھا، اس لیے متعلقہ مواد کا شامل کرنا مشکل ہے۔ البتہ ایک پروپگنڈا کا پہلو اسی سے منسلک ہے جس کا اس کے وضاحتی نوٹ کے ساتھ ذکر کر دیا گیا۔ موت کو لے کر بسمل اور ان کی ماں کے رویے کو مضمون میں جگہ دے دی گئی ہے۔ امید کہ یہ اضافے مضمون کی افادیت اور قبولیت کو بڑھانے میں معاون ہوں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:35, 18 مئی 2016 (م ع و)
- گستاخی معاف، جیسے چوری چورا سانحہ ان سے چھوٹ گیا تھا یہ بھی ممکن ہے۔ انگریزی مضمون میں نہیں ملا ہندی میں دیکھیں شاید کچھ مل جائے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:02, 19 مئی 2016 (م ع و)
- پچھلی بار جب آپ نے آخری جملوں اور انگریزوں کی لالچ طمع دینے کی بات کہی تھی، اس پر تحقیق کرنے سے بسمل کی موت کو لے اس کے اور اس کی ماں کے مکالمے کا خلاصہ شامل کیا جو کہ نہ انگریزی میں ہے اور نہ ہندی میں۔ اس سے آپ کی یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کوئی شخص چاہے کتنی تحقیق کیوں نہ کرلے کوئی نہ کوئی پہلو سے بے خبر رہ سکتا ہے۔ جب ایک پی ایچ ڈی اسکالر کے لکھنے میں یہ امر واضح ہو سکتا ہے، تو ہم تو layman کے زمرے میں آتے ہیں۔ چونکہ مجھے آپ کے مطلوبہ مواد کے حوالہ جات نہیں مل رہے ہیں اس لیے میں خود سے انہیں شامل کرنے سے قاصر ہوں۔ ویسے آپ کو یہ بھی بتادوں کہ اس طرح کے کئی پہلو منتخب مضامین میں بھی کبھی ممکن ہے کہ شامل نہ ہو، مگر اگر اس کے باوجود اگر کوئی مضمون جامع معلومات فراہم کرے تو ہم منتخب کر لیتے ہیں۔ آپ محمد علی جناح ہی کو لیجیے۔ کافی معلومات فراہم کرنے کے باوجود بعض اہم موضوعوں پر خاموش یا کم گفتار ہے۔ مثلاً ڈان کے اس مضمون یا اس اصل موضوع بحث ہی کو لیجیے جس پر مضمون میں ایک قطعہ شامل کیا جا سکتا ہے: http://www.dawn.com/news/1040709 --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:56, 19 مئی 2016 (م ع و)
دیکشت نہ کہ دیکشٹ یا ڈکشت یا ڈکشٹ
ترمیماس مضمون میں شامل نام (یا کوئی اور ویکیپیڈیا مضمون میں) اصل نام دیکشت ہے نہ کہ ڈکشت یا ڈکشٹ۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:04, 19 مئی 2016 (م ع و)
- بجا فرمایا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:06, 19 مئی 2016 (م ع و)
- مجھے اس سے پہلے ایک منتظم نے اس بات پر بحث کی تھی کہ دیسائی کی جگہ ڈیسائی ہی صحیح ہے جیساکہ کچھ مضامین میں ہمارے یہاں مستعمل ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اول الذکر یا دیسائی ہی صحیح ہے۔ ممکن ہے کہ اس طرح کے ناموں کی تصحیح میں آپ کا روبہ کام میں آئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:11, 19 مئی 2016 (م ع و)
- جی کیوں نہیں۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:44, 19 مئی 2016 (م ع و)
- مجھے اس سے پہلے ایک منتظم نے اس بات پر بحث کی تھی کہ دیسائی کی جگہ ڈیسائی ہی صحیح ہے جیساکہ کچھ مضامین میں ہمارے یہاں مستعمل ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اول الذکر یا دیسائی ہی صحیح ہے۔ ممکن ہے کہ اس طرح کے ناموں کی تصحیح میں آپ کا روبہ کام میں آئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:11, 19 مئی 2016 (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (اپریل 2023)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے رام پرساد بسمل پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- https://sites.google.com/site/lucknowtravelguide/gpo-lucknow میں https://web.archive.org/web/20190408050145/https://sites.google.com/site/lucknowtravelguide/gpo-lucknow شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 18:31، 21 اپریل 2023ء (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (مئی 2023)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے رام پرساد بسمل پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- https://news.webindia123.com/news/articles/India/20091209/1401248.html میں https://web.archive.org/web/20190408050149/https://news.webindia123.com/news/articles/India/20091209/1401248.html شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 18:04، 29 مئی 2023ء (م ع و)