راہ اعتدال و اعتماد
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم راہ اعتدال و اعتماد! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 20:42, 20 جولائی 2015 (م ع و)
دوہرا کھاتہ
ترمیمدوہرا کھاتہ بنانا ویکیپیڈیا اصول کے مطابق جرم ہے۔ اور اس وجہ سے آپ کے آئی پی ایڈریس پر ہی پابندی لگا دی جائے گی۔ اپنا یہ کھاتہ ختم کرنے کی درخواست دیں، دوسری صورت میں آپ مستقل طور پر ویکیپیڈیا پر ترمیم کرنے سے قاصر ہونگے۔--« عبید رضا » 06:03, 21 جولائی 2015 (م ع و)
محترم عبید رضا کے نام جولائی 2015ء
ترمیممحترم عبید رضا پاکستان ایک بین الاقوامی اقوام مین شامل ہے۔
ویکیپیڈیا ایک بین الاقوامی دائرۃ المعارف ہے
اس پر موجود میرے ملک پاکستان کیخلاف پرپیگنڈہ مواد ہوا تو میں آزاد شہری ہونے کے ناطے یہ حق رکھتا ہوں کہ اسکا توڑ نکالوں۔
محترم منتظم ویکیپیڈیا آپ بھی اس میں پروپیگنڈہ میں برابر شریک ہیں۔
تحریک اسلامی طالبان کے مضمون میں پاکستان آرمی و سیکورٹی اداروں پر بے بنیاد لازامات لاگائے گئے۔ پاکستان کی مائیہ ناز خفیہ سیکورٹی ایجنسی آئی ایس آئی کو طالبان کے ساتھ جوڑا گیا۔ایک آزاد شہری ہونے کے ناطے اسے ختم کیا گیا اور بار بار آپ کے صفحہ تبادلہ خیال میں اسکی وضاحت بھی کردی گئی۔ تو فورا آپکی جانب سے ایکشن لیا گیا۔
اور اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔ چونکہ آپکے پاس اختیار ہے۔آپ کر سکتے ہیں۔
اگر تو درج بالا وجاھت میں ایسا آزاد شہری ہونے کے ناطے ملک کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت اختیار رکھتے ہوئے کرنا جرم ہے تو سو دل و جان سے قبول ہے۔
- میں نے صرف استرجع کیا، ممکن ہے پہلے والا مواد بھی نامناسب ہو، لیکن آپ کا تو مناسب نہیں تھا۔ اس میں الزام اور گالیاں تھیں، الزام بھی بے حوالہ۔
- آپ نے لکھا تحریک اسلامی طالبان میں
- ملا محمد عمر مجاہد، (اسے صرف ملا عمر لکھنا چاہیے)۔
- آپ نے جملہ
- طالبان نے ان تین فریقوں ( پاکستان امریکہ افغان مجاہدین ) کے زیر سایہ جنگ کی
- کو ذیل سے بدلہ
- ٪90 فیصد رقبے سے ظالموں کا خاتمہ کرکے مکمل طور پر شریعت نافذ کردی گئی۔
- افعانستان میں آگ وخون کا کھیل کھیلنے والے اتحادیوں کے حوصلے کس حد تک پست ہوچکے ہیں.
- آپ نے لکھا عبداللہ ذاکری میں، اور یہ پورا مضمون ایک ویب سائٹ سے کاپی پیسٹ کیا گیا، اس میں القابات اور دعائیہ کلمات ہیں، جانبداری اور تعصب ہے۔ ایک مثال
- شیطانی چال چل کر ایک قاتلانہ حملے میں امت مسلمہ کے اس قابل فخر رہنما کو شہید کر دیا گیا۔
14 نومبر 1935ء کو شاہ حسین بن طلال (وفادار اسرائیل) پیدا ہوا۔ (وفادار اسرائیل کے الفاظ آّ نے شامل کیے)
- 3 مارچ 1924ء کو حسین بن علی (غدار شریف مکّہ) نے خلافت عثمانیہ کو انگریز کے ساتھ مل کر گرانے کے بعد حجازمقدس پر اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کردیا۔ (غدار مکہ، نام نہاد خلافت، یہ کیا الفاظ ہیں؟)
4 جولائی 1916ء میں مکہ کو عثمانی فوج سے حسین بن علی (غدار) کے ذریعے خالی کروالیا گیا۔ (غدار کے الفاظ یہاں بھی ہیں)
- 9 جنوری 1919ء کو فخری پاشا نے (Bir Barwish) کے مقام پر 456 آفیسروں اور 9،364 جوانوں کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے حسین بن علی (غدار شریف مکّہ) کو ہتھیار سپرد کردیئے۔ (غدار شریف مکہ کے الفاظ یہاں بھی ہیں۔
- اگست 1918ء فخری پاشا (گورنر مدینہ) کو حسین بن علی (شریف مکہ) کی طرف سے ٹیلی فون پر انگریزی غلامی کیلئے ہتھیار ڈالنے کو کہا تو فخری پاشا نے صاف انکار کردیا۔ (انگریزی غلامی کیلئے ہتھیار ڈالنے کو کہا، یہ الفاظ اور بات چیت آپ نے سنی تھی)
- 11 فروری 1979ء کو خمینی نے امریکی مہرے رضا شاہ پہلوی کا تختہ الٹ دیا۔ (امریکی مہرے آپ نے شامل کیا)
- اسکے چمچے محمد ہاشم اور شاہ محمود غازی نے چلایا۔ (چمچے کا لفظ)
92 سال کی عمر میں کابل میں ان کا انتقال ہوا۔ حرامزادے کی رسی دراز (حرامزادے کی رسی دراز، یہ جملہ آپ نے شامل کیا۔
اب بتائیں، افواہ سازی، الزام، گالیاں اور یہ سارا کام تھا بھی بغیر حوالہ کہ۔ محترم! ویکیپیڈیا، کا کام چیزوں کو بیان کرنا ہے، ان کو غلط یا درست ثابت کرنا نہیں، ہر بات کو باحوالہ، بلا تعصب، غیر جانبدار رہتے ہوئے لکھنا ہے۔ بس حق و باط کا فیصلہ کرنا ہمارا کا منہیں، اگر کسی نے کہا کہ وہ غدار مکہ ہے تو آپ اسے اس طرح لکھیں کے فلاں شخصیت نے اس کو غدار کہا، یا حرام زادہ کہا یا قاتل کہا، جس نے کہا ہو یا لکھا ہو اس کی طرف نسبت کر کے لکھیں با حوالہ لکھیں، غیر جانب داری سے لکھیں، کاپی پیسٹ کرنے سے گریز کریں، دوہرے کھاتے نا بنائیں، اگر کسی صفحہ پر کچھ غلط معلومات ہوں تو اس کے تبادلہ خیال پر بات کریں، منتطمین کو متوجہ کریں، آپ نے اعظم طارق کے تبادلہ خيال پر بات کی، اسی طرح باقی پر بھی تبادلہ خیال کریں، لیکن صرف یہ کہنا کہ یہ درست نہیں اس سے ہم نہیں سمجھ سکتے کہ آخر کون سی بات جملہ پیرا درست نہیں۔ وضاحت کیا کریں کہ اعطم طارق نامی مضمون میں کون کون سی بات غلط ہے۔ اور درست کیا ہے یا کہاں پر موجود ہے ماخذ کی نشاہدہی کریں۔--« عبید رضا » 08:32, 21 جولائی 2015 (م ع و)