Think good do good
س؟
ترمیم- سمرقندی بھائی! میں وسیلہ کی شرعی حیثیت کے تعلق سے کچھ لکہنا چاہتا ہوں ،مگرجب تلاش کے خانہ میں وسیلہ لکھ کر انٹر کرتا ہوں تو وسیلہ کے استعمالات کے بارے میں لکہا ہے، اب مجہے کیا کرنا چاہیے؟
ج
ترمیم- صاحب ایسے ملتے جلتے ناموں والے متعدد موضوعات کو ایک مشترکہ صفحہ ، ضدابہام ، کے اضافے کے ساتھ بنا کر اس پر درج کر دیا جاتا ہے جیسا کہ آپ نے وسیلہ کے سلسلے میں دیکھ ہی لیا۔ اب اگر کوئی اور عنوان ایسا ہو جو اسی موضوع پر بن سکتا ہو تو اس کا اضافہ اس صفحے کی فہرست میں کر دیا جاتا ہے؛ جیسے کہ اب آپ کو اس وسیلہ کے صفحے پر وسیلہ کے مذہبی استعمال کا ربط بنام ، وسیلہ (شرع) ، نظر آۓ گا۔ اب آپ اس سرخ رنگ کے ربط کو نیلگوں کر سکتے ہیں فائل:Smile.PNG۔ --سمرقندی 10:14, 17 جون 2009 (UTC)
س ؟
ترمیم- السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔ سمرقندی بھائی! آپ کب کب آن لین رہتے ہیں؟ بتائیے! تاکہ مجہے آپ سے کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ سکوںفائل:Smile.PNG۔--Think good do good 16:43, 17 جون 2009 (UTC)
بن مانگےمشورہ
ترمیمسلام برادر محترم۔ امیدہے مزاج بخیر ہوں گے۔ میں اگر چہ کہ وکی اردو کا منتطم نہیں ہوں مگر پھر بھی میرے لئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ آپ کے وکی اردو پر اپنا حصہ ڈالنے کی سعی فرمارہے ہیں۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو جس صارف کو آپ نے جوابی مراسلہ لکھنا ہو اسی کے صفحہ پر جاکر تبادلہ خیال یا گفتگو کے صفحہ پر لکھیں تو یہ مناسب ہوگا۔ اس طرح آپ کا پیغام فوری طورپر پہنچ جائے گا بالکل اسی طرح جیے یہ پیغام آپ تک پہنچتا ہے۔ ایک اوربات یہ کہ وکی پیڈیا میں خطوط کو مٹایا یا ختم نہیں کیا جاتا یہ تاریخ کا ایک حصہ رہتا ہے۔ ویسے بھی جو چیز ایک بارلکھ دی جائے جب تک منتظمین اسے ختم نہ کریں وہ ختم نہیں کی جاسکتی۔ وہ اسے کسی بھی وقت بحال کرسکتے ہیں۔ امید ہے آپ بن مانگے دیئے ہوئے مشورے پر برا نہیں منائیں گے۔ ایک مسلمان بھائی کی حیثیت سے یہ بھی عرض کرنے کی جسارت کروں گا کہ وکی اردو پر ایسا علمی کام کریں جو بنی نوع انسان کی معلومات کے ساتھ اصلاح کا بھی باعث ہو۔ ویسے تو آپ چاہے کچھ بھی لکھیں اگر وکی انسائیکلو پیڈیا کے معیار کے مطابق ہوا تو اسے سراہا جائے گا۔ یہ بات تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ وکی پیڈیا پر کبھی بھی یکطرفہ رائے شامل نہیں| کی جاتی ہمیشہ ہی اس کا دوسرا پہلو بھی سامنے لایا جاتا ہے چاہے کوئی اس سے اتفاق کرے یانہ کرے۔ میرے خیال میں یہ مناسب ہوگا کہ فرقہ وارانہ موضوعات کے بجائے دیگر موضوعات پر علمی کام کیا جائے۔ اس سلسلے میں وکی انگریزی کے لاکھوں مضامین ایسے موجود ہیں جن اردو میں ترجمہ نہیں ہے ان کے تراجم بھی ایک اچھا کام ہوسکتا ہے۔ ویسے میں خود بھی ادب برائے اصلاح کا قائل ہوں۔ ایک نامعلوم شاعر کا شعر ہے یہ آپ کے لئے نہیں ہے ان بھائیوں کے لئے جو حق گوئی کے دوران تلخی پر اتر آتے ہیں۔
یہ مانا حق گوئی ذکر دیں ہے مگر نہ اتنی کہ زہر گھولو---------- ہو گفتگو گر بنائے فتنہ تو اس سے بہتر ہے کچھ نہ بولو
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ ہمیں اچھے کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین
والسلام۔ آپ کا مخلص۔ عبید مغل۔ --Ubaidmughal 20:55, 17 جون 2009 (UTC)
شکریہ
ترمیم- بھائی صاحب! سلام مسنون، خیریت حاصل ومطلوب!
آپ نے مجھے صحیح مشورہ دیا اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایسے ہی مشوروں سے نوازتے رہیے، میں وکی کا نیا صارف ہوں ،مجھے پتہ نہیں تھا،آئیندہ نہیں مٹاؤنگا۔انشاء اللہ آپکا چھوٹا بھائیفائل:Smile.PNG۔--Think good do good 21:12, 17 جون 2009 (UTC)
ج
ترمیم- حضرت سب کچھ چھوڑیۓ یہ دنیا تو چلتی ہی رہتی ہے اور چلتی ہی رہے گی؛ آپ یہ فرمایۓ کہ آپ کو کس نام سے پکارا جاۓ؟ بندۂ ناچیز کو اگر ٹک بیٹھنے کا موقع مل جاۓ تو وہ دن عید کا دن معلوم ہوتا ہے، آتا ہوں ایک جھلک دیکھتا ہوں کوئی پیغام ہو یا چند سطر لکھنی ہوں تو لکھ کر دوڑ لگا دیتا ہوں۔ روزگار زندگی کی نوعیت ایسی ہے کہ شمارندے پر ٹکنے نہیں دیتی۔ آپ پوچھنے پاچھنے کی فکر ہرگز نا کیجیۓ، انشااللہ پہلی فرصت میں جلد از جلد جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ ویسے آپ اگر چاہیں تو اس صفحے بنام تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام پر بھی پوچھ سکتے ہیں اس طرح کوئی بھی ساتھی آپ کو فوری جواب دے دے گا۔ --سمرقندی 05:02, 18 جون 2009 (UTC)
- سلام مسنون عرض ہے! بھائی صاحب، حدیث المسلم اخ المسلم کے تحت مجھے بھائی کہ کر بلائیےگا، اچھا صاحب آپ نے اپنی کوئ تفصیل صفحۂ صارف میں نہیں بتلائی ہے، بندہ تفصیل چاہتا ہے، اور ہاں! ایک بات آپ سے یہ بھی پوچہنی تھی کہ اس آزاد دائرۃ المعارف میں اکاؤنٹ کھلوانے کا فائدہ کیا ہے؟فائل:Smile.PNG۔--Think good do good 05:32, 18 جون 2009 (UTC)
وکیپڈیا میں اکاؤنٹ کہلوانے کا فائدہ
ترمیم- آپ کو ہر صفحے پر اوپر کی جانب تاریخچہ کا بٹن نظر آۓ گا، جب آپ اس پر ٹک یا انگریزی میں click کرتے ہیں تو اس میں آپ کو ان تمام افراد کے نام مل جائیں گے جنہوں نے وہ مضمون لکھنے میں حصہ لیا ہوگا؛ بس یہی ایک سب سے بڑا فائدہ ہے کھاتہ کھولنے کا۔ مزید یہ کہ گمنام اشخاص کی ترامیم پر عام طور پر ان سے رابطہ کرنے میں بے تکلفی پیدا نہیں ہو پاتی۔ آپ نے میرے بارے میں پوچھ لیا اور میری تو صاحب عقل ہی مفلوج ہوگئی ، کچھ سمجھ میں ہی نہیں آرہا کہ کہوں، بس روزمرہ روٹی روزی کی تگ و دو میں مصروف ایک عام سا آدمی ہوں۔ --سمرقندی 08:29, 18 جون 2009 (UTC)
- سمرقندی بھائی! میں عربی لکہنے کے وقت تکلیف میں پڑجاتا ہوں، ڈبے ڈبے کی شکل کیوں بنتی ہے؟ قرآنی آیات کو عربی فاونٹ کے ساتھ لکہنے اور اعراب لگانے میں مشکل پیش آرہی ہے،رہنمائی فرمائیے، فائل:Smile.PNGآپ کا دوست--Think good do good 09:44, 18 جون 2009 (UTC)
- محترم بھائی۔ تیرتے تیرتے آپ بھی تیراک بن ہی جائیں گے۔ --فوجدار 13:50, 18 جون 2009 (UTC)
- سمرقندی بھائی صاحب! میں اہل حدیث کے صفحہ پر ترمیم کرنا چاہونگا صفحہ مقفل ہے، مجہے اس میں اہل حدیث کے تعلق سے صحیح تر بات لکہنی ہے،رہنمائی فرمائیے۔ فائل:Smile.PNG۔صارف خیر--Think good do good 14:27, 18 جون 2009 (UTC)
ہدایات
ترمیم- آپ نے جس کتاب کا حوالہ دیا ہے وہ اہل حدیث کے عالم کی کتاب ہے اس لۓ اس حوالے کا صحیح نام "عقائد،افکار ،نظریات،اور مقاصد اہل حدیث عالم کے آئینہ میں " زیادہ مناسب ہے۔--فوجدار 15:03, 18 جون 2009 (UTC)
- حضرت آپ کو بتادیا گیا ہے کہ براہ کرم "ضرور پڑھیے " ، "ضرور دیکھیۓ " قسم کی عبارتوں سے پرھیز کیجۓ ۔ قاری کی توجہ کسی خاص چیز کی طرف مبذول کرانی ہو تو بین السطور اشارہ دیا جاسکتا ہے مگر قاری کو کسی دوسری ویب پیج کی تلقین وکی پر مناسب نہیں ۔--فوجدار 15:30, 18 جون 2009 (UTC)
- جناب عالی، آپ اسلام سے متعلق تمام صفحات پر IslamHouse کی ویب سائٹ کا لنک ڈال رہے ہیں۔ اس سے اس ویب سائٹ کی بےجا تشہیر کا گمان ہوتا ہے۔ اوپر سے آپ لنک ان کے ہوم پیج کا دیتے ہیں۔ برائے مہربانی یہ رابطہ صرف ان صفحات پر دیں جہاں یہ متعلقہ ہو اور رابطہ ہوم پیج کا نہیں بلکہ اس خاص صفحے کا ہونا چاہیے جو مقالے سے متعلق ہو۔ کاشف عقیل 18:30, 18 جون 2009 (UTC)
- میں نے تبلیغی جماعت کے مقالے پر ربط کو درست کر دیا ہے۔ اسے دیکھ لیجیے اور باقی جگہوں پر اسی طرح ٹھیک کر دیجیے۔ --کاشف عقیل 19:21, 18 جون 2009 (UTC)
عربی عبارت کا اندراج کس طرح ہو
ترمیمالسلام علیکم جناب اور جواب میں تاخیر کی معذرت۔ شمارندے پر عربی کو اعراب کے ساتھ درج کرنا اور پھر یہ توقع رکھنا کہ وہ تمام دنیا میں ہر شمارندے پر درست نظر آوۓ گی ایسا ہی ہے کہ جیسے انڈوں پر بیٹھی مرغی کے نیچے سے تمام چوزے ، سفید رنگت کے ہی نکلنے کی امید لگائی جاوۓ۔ اس وقت میری معلومات کے مطابق ایک ہی بین الاقوامی یا عالمگیر font ایسا ہے کہ جس میں اعراب (قریب قریب) درست نظر آسکتے ہیں اور اس کا نام ہے traditional arabic ۔ اسی وجہ سے اگر آپ اعراب کے ساتھ عبارت درج کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو عربی عبارت سے قبل اس font کی coding دینی لازمی ہے۔ ویکیپیڈیا پر اسکا طریقہ یہ ہے کہ متعلقہ عبارت سے قبل سانچہ ع کو درج کر دیا جاوۓ۔
- آپ کو یوں لکھنا ہوگا ---: {{ع}}هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَى أَجَلاً وَأَجَلٌ مُّسمًّى عِندَهُ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ{{ڑ}}
- اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا ---: هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ ثُمَّ قَضَى أَجَلاً وَأَجَلٌ مُّسمًّى عِندَهُ ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُونَ
میرا خیال ہے کہ آپ تدوینی خانے میں بعد الذکر عبارت کے لکھنے کا طریقہ باآسانی دیکھ سکتے ہیں { { ع } } کا سانچہ عبارت سے قبل لگانے سے وہ عبارت traditional arabic میں نظر آۓ گی اور بالفرض اگر کسی کے شمارندے میں یہ font نہیں ہوا تو پھر بھی وہ عبارت times new roman میں درست ہی نظر آۓ گی لیکن اعراب اتنے واضح نہیں ہونگے جیسے اول الذکر font میں آتے ہیں۔ عبارت لکھنے کے بعد آپ اس font کو { { ڑ } } کا سانچہ لگا کر بند کرنا نا بھولیۓ گا ورنہ اس کے بعد آنے والی تمام مضمون کی اردو میں ڑ ں ے وغیرہ ڈبے بن کر نظر آنے لگیں گے۔
- اہل حدیث کا مضمون مقفل نہیں بلکہ نیم مقفل ہے اس لیۓ آپ بھی سب کی طرح اس میں ترامیم کر سکتے ہیں۔ --سمرقندی 05:22, 19 جون 2009 (UTC)
- جناب آپ نے یزید بن معاویہ کے صفحے پر ترمیم فرماتے ہوئے آخر میں حوالہ کی سرخی "یزید بن معاویہ کے بارہ میں ہماراموقف" کی سطر لکھی ہے ۔ اب کیا یہ آپ کی نظر میں یزید بن معاویہ کے بارے میں وکیپیڈیا کا موقف ہے یا آپ نے وکی کی انتظامیہ سے اس کا موقف بیان کرنے کی سند حاصل کرلی ہے ؟ --فوجدار 14:53, 19 جون 2009 (UTC)
- میرے بھائی وہاں پھر آپ اس طرح لکھیے یزید بن معاویہ کے بارہ میں سلفی موقف نہ کہ اس طرح "یزید بن معاویہ کے بارہ میں ہماراموقف" ۔--فوجدار 15:23, 19 جون 2009 (UTC)
خاکسار کو ہدایت
ترمیم- بھائی صاحب، یہ سلفی کیا چیز ہے؟ اگر ہو سکے تو سلفی پر جو مقالہ ہے اس میں وضاحت کر دیں۔ --کاشف عقیل 19:59, 19 جون 2009 (UTC)
- آپ بکثرت IslamHouse اور islam-qa کے روابط تمام مضامین میں ڈال رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ اس سے ان مواقع جال کی تشہیر کا گمان ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ وکیپیڈیا کے قارئین کو ان مواقع جال کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور ان روابط کے ذریعے گوگل پر بھی ان کا پیج رینک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مضمون کے اصل مواد میں اپنی کوششوں سے اضافہ کیجیے اور تشہیر سے پرہیز۔
اہل حدیث کے مضمون میں اپنی سے جسارت کرتا ہوں ، براہ مہربانی کوئی بات قابل اعتراض لکھ جاؤں تو فوری طور پر اسی مضمون کے تبادلۂ خیال پر راہنمائی فرمایۓ گا۔ --سمرقندی 13:36, 22 جون 2009 (UTC)
ہدایت نمبر2-
ترمیمplease do not give external references in the article content, use the "ref" tag --Urdutext 23:30, 19 جون 2009 (UTC)
- please pay serious attention to the advice given by experienced wikipedians above. --Urdutext 23:48, 19 جون 2009 (UTC)
وکیپیڈیا کے 5 ستون پڑھیے!
ترمیمبرادر محترم، اسلام علیکم۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ وکیپیڈیا پر دین اور اردو زبان کے لئے سچے دل سے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال آپکو وکیپیڈیا کا مقصد اور اسلوب سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ برائے مہربانی انگریزی وکیپیڈیا کا یہ مقالہ ملاحظہ فرمائیں: وکیپیڈیا کے 5 ستون، امید ہے کہ اس سے آپکو کافی مدد ملے گی۔ مخلص: کاشف عقیل 21:40, 23 جون 2009 (UTC)
عبدالقادر جیلانی سے متعلق مضامین
ترمیماسلام علیکم۔ عبدالقادر جیلانی سے متعلق آپ کے مضامین دیکھے، بہت خوشی ہوئی۔ ماشاءاللہ آپ تو راتوں رات تجربہ کار وکیپیڈین بن گئے۔ اللہ تعالٰی زورِ بازو اور بڑھائے اور آپ کو آپکے نیک ارادوں میں کامیاب کرے۔
عادت سے مجبور ہیں اس لئے اب بھی ایک گزارش کرنی ہے، براہِ کرم برا نہ مانیے گا۔ اردو کے ہندسے (۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰) تمام شمارندوں پر اور تمام فونٹس کے ساتھ تاحال ٹھیک نہیں نظر آتے، اس لئے وکیپیڈیا پر ہم لوگ انگریزی اعداد ہی استعمال کرتے ہیں۔ آپ بھی برائے مہربانی اپنے حوالہ جات میں صفحہ نمبر یا آیت نمبر درج کرنے کے لیے انگریزی اعداد استعمال کریں۔
شکریہ۔ کاشف عقیل 19:32, 25 جون 2009 (UTC)
شکیل بھائی سے
ترمیم[انتباہ: یہ صفحہ 41 ہزار بائت طویل ہے؛ کچھ متصفح (براؤزر) 32 ہزار بائت سے طویل صفحات کی تدوین کے وقت مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں، اگر ممکن ہو تو اس صفحہ کو منقسم کر کہ طوالت کم کرنے پر غور کیجیۓ۔] صفحہ کو کیسے منقسم کیا جاتا ہے شکیل بھائی!،، کئ صفحات لکھنا ہوتو کیا کرنا چاہیے؟ تفصیل مطلوب ہے! فائل:Smile.PNG--Think good do good 20:44, 25 جون 2009 (UTC)
السلام عليكم
ترمیمHi my friend.. can you see this article دفتری زبان thanks --عزيز 04:20, 26 جون 2009 (UTC)
- اہل حدیث کا مضمون تو میں پہلے بھی دیکھ چکا ہوں اور اس وقت سمرقندی بھائی اس پر کام کر رہے ہیں۔ انھیں اپنا کام مکمل کر لینے دیں پھر دیکھتے ہیں۔ --کاشف عقیل 18:35, 29 جون 2009 (UTC)
- وعلیکم السلام ٹی بھائی۔ کرلیا۔ --سمرقندی 08:38, 30 جون 2009 (UTC)
وحدت الوجود
ترمیمکیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ جناب نے وحدت الوجود سے میری تحریر / اضافہ یعنی ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ کا نظریہ کیوں حذف فرما دیا ہے؟ اور برائے مہربانی اپنی کارگزاری کے ساتھ اپنے دستخط بھی ثبت فرمادیں کریں تو بڑی عنایت ہوگی۔ اس کے بغیر پتہ نہیں چلتا کون صاحب کرم نوازی فرما گئے ہیں۔ شکریہ۔ --Ubaidmughal 18:05, 30 جون 2009 (UTC)
انتظامی سانچے، تبادلہء خیال ضروری ہے
ترمیماسلام علیکم ٹی بھائی۔ اس قسم کے انتظامی سانچوں کو یکطرفہ طور پر حذف نہیں کیا جاسکتا۔ یہ وکیپیڈیا کا اصول ہے۔ اس کے لئے مضمون کا تبادلہء خیال صفحہ پر پہلے گفتگو کرنا ضروری ہے۔ میں آپ سے اس بات پر اتفاق کرتا ہوں کہ مضمون اب قطعات میں تقسیم کردیا گیا ہے اس لیے صفائی نو لکھائی کا وہ حصہ نکال رہا ہوں۔ مگر مضمون تاحال غیر جانبدار نہیں ہے۔ غیر جانبدار مضمون کی تعریف وکیپیڈیا پر یہ کی جاتی ہے کہ آپ کو مضمون پڑھ کر یہ پتہ نہ چلے کہ مضمون لکھنے والے کا اپنا مذہب کیا ہے اور اس کی اپنی ہمدردیاں کس طرف ہیں۔ مضمون میں ایک سرخی ہے "اہل حدیث کی امتیازی خوبیاں" جو مجھے صاف صاف بتا رہی ہے کہ مضمون نگار اہل حدیث ہے یا ان کی طرف ہمدردی رکھتا ہے۔
میں صرف وکیپیڈیا کے اصول لاگو کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے اور وکیپیڈیا پر اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ مخلص: --کاشف عقیل 13:47, 3 جولائی 2009 (UTC)
- اہل حدیث کی امتیازی خوبیاں جو وہ لوگ بیان کرتے ہیں میں نے ذکر کردی ہیں، ان کے عقائد اور ان کی باتیں ہو بہو بیان کرنا جانبداری ہے؟ میری سمجھ میں نہیں آتا!
،انصاف کا تقاضا تو یہی ہے کہ انکے عقائد ہو بھو ،اور ان کی باتیں بلا کسی کم بیشی کے نقل کردی جائیں،میر ا کام صرف اتنا ہی ہے۔میں نے وکیپیڈیا کے اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ہاں اس میں یہ ضروری ہوتاہے کہ جو بھی بات ذکر کی جائے وہ دلائل سے مزین ہوں، میں نے ان سب کا حوالہ دے دیا ہوں،
- ٹی بھائی، بہت سی باتوں کو اہل حدیث کا دعوی تو ضرور کہا جا سکتا ہے لیکن انہیں حقائق کے طور پر نہیں پیش کیا جاسکتا۔ مثلاً درج ذیل عبارت
- اس مسلک میں اعتدال کا ایک حسن ہے۔
- عبارت سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک مسلمہ اور غیر متنازع حقیقت ہے جبکہ درحقیقت یہ اہل حدیث کا دعوی ہے اور ایسے دعوے دیگر مسالک بھی کرتے ہیں۔ مضمون میں اس طرح کی چیزوں کی موجودگی میں اسے غیر متنازع نہیں قرار دیا جا سکتا۔ اگر آپ کو میری غیر جانبداری پر شک ہے، تو میں بھی آپ ہی کی طرح ایک صارف ہوں، منتظم نہیں۔ اس اختلاف رائے کے حل کے لئے منتظمین سے رائے لی جا سکتی ہے۔ --کاشف عقیل 16:44, 3 جولائی 2009 (UTC)
- ٹی بھائی جی! آپ سے بحث ایسے ہے کہ جیسے ؛ اندھے کے آگے روئے ، اپنے نین کھوئے۔ --سمرقندی 12:02, 7 جولائی 2009 (UTC)
حوالہ جات
ترمیمسمرقندی بھائی سے دخل در معقولات پر معذرت کے ساتھ کیونکہ آپ نے یہ سوال ان سے پوچھا تھا۔ حوالہ دینے کے لئے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ حوالہ جات سے متعلق سانچے استعمال کریں۔ آپ زیادہ تر کتابوں کے حوالے دیتے ہیں، اس کے لئے سانچہ ہے سانچہ:حوالہ کتاب۔ استعمال کے متعلق مذید تفصیل آپکو صفحہ سانچہ پر ہی مل جائے گی۔ --کاشف عقیل 16:52, 7 جولائی 2009 (UTC)
- جناب عالی سلام —[1] مضمون دعا پر رائے دیجیۓ۔
اسلام نے دعا گو کے ہاتھوں کو کبھی Broadcasting Device نہیں بتایا۔ یہ صرف مانگنے والے کے اپنے معبود کے سامنے پھیلے ہوئے ہاتھ ہیں جن میں مماثلت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا نیز یہ مماثلت کسی اور مزہب میں کیوں نہیں ہے ( 09:01, 22 December 2008 یہ مضمون وکی اسلام پر موجود ہے [2] ) تبادلۂ خیال صارف:Maqsoodshah01
یزید
ترمیمجیسا کہ آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ایسی ترمیم جس احباب نے حوالے دے کر لکھا ہو اس میں صرف ذاتی نقطہ نظر کی بنا پر تبدیلی کرنا جبکہ تمام حوالے بھی دیے گئے ہوں درست نہیں مگر آپ نے یہ کوشش جاری رکھی اور یزید پر مضمون کی شکل بدل کر رکھ دی۔ میں نے اسے پرانی شکل پر بحال کر دیا ہے۔ کسی تبدیلی کے لیے تبادلہ خیال پر اس کی وجہ بتائیں کہ ایسی معلومات جن کے حوالے دیے گئے ہیں انہیں بدلنے کی وجہ کیا ہے۔ یہ بات میں دیوان عام پر بھی لے آتا ہوں تاکہ مضامین کا حلیہ بگاڑ کر اپنا نقطہ نظر نہ ٹھونسا جائے۔ موجود (پرانی) شکل کے مضمون میں تین مکتبہ فکر کو حوالوں کے ساتھ لکھا گیا ہے جسے یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔--سید سلمان رضوی 10:56, 19 جولائی 2009 (UTC)
اقوال
ترمیماگر آپ کو شخصیات کے اقوال لکھنے ہیں، تو بائیں جانب "وکی اقتباسات" موجود ہے، وہاں لکھیں۔ وکیپیڈیا پر شخصیات کے مضامیں میں اقوال کا قطع بنا کر اپنا فلسفہ ٹھونسنے کی روش قابل قبول نہیں۔ براہ کرم اس مشورہ کو نظر انداز مت کریں۔ --Urdutext 23:03, 22 جولائی 2009 (UTC)
- وکیپیڈیا 'مولانا وحید الدین' کی بیاض نقل کرنے کی جگہ نہیں۔ براہ کرم مضامین میں غیر متعلقہ مواد ڈالنے سے گریز کریں۔ --Urdutext 03:36, 25 جولائی 2009 (UTC)
نظرانداز نا کیجیے
ترمیمالسلام علیکم۔ برائے مہربانی دیوان عام میں کی گئی اس درخواست کو نظر انداز نہیں کیجیے فائل:Smile.PNG اور ویکیپیڈیا:رائے شماری برائے ترتیب روابط کے صفحے پر اپنی آراء ضرور درج کیجیے؛ یہ صارفی سطح البین کا معاملہ ہے اس لیے ہر صارف کی رائے کی اشد ضرورت ہے۔ شکریہ۔ --سمرقندی 02:47, 25 جولائی 2009 (UTC)
Wahiduddin spam
ترمیمYou are strongly advised to stop spamming articles with "wahiduddin" spam references. This is your last warning. --Urdutext 12:51, 25 جولائی 2009 (UTC)
وحید الدین خان
ترمیماسلام علیکم برادر محترم،
کسی ایک یا دو مقالات میں کسی بھی آدمی کا قول نقل کرنا وکیپیڈیا کے قوانین کے خلاف نہیں ہے اگر یہ شخصیت مقالے کے عنوان سے متعلقہ اور جانی پہچانی ماہر ہوں۔ کسی بھی شخصیت خواہ وہ کتنی ہی ماہر یا معروف ہو، کے اقوال مضامین کی ایک بڑی تعداد میں نقل کرنا SPAM اور اشتہار بازی کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں۔
وحید الدین خان صاحب کون ہیں، یہ میں اب تک نہیں جانتا اس لیے ان کا قول کسی ایک مقالے میں نقل کرنے پر بھی میں اعتراض کروں گا۔ اگر یہ صاحب کوئی عالم دین ہیں بھی تو کوئی جانی پہچانی شخصیت معلوم نہیں ہوتے اور علماء اسلام بالعموم ان کی علمیت کا احترام کرتے ہیں یا نہیں یہ بھی نہیں معلوم۔ اگر آپ ان کے اقوال نقل کرنا چاہتے ہی ہیں، تو پہلے ان کا تفصیلی تعارف ان کے متعلق الگ مضمون بنا کر کروائیں اور اس میں غیر جانبدارانہ اور مستند حوالہ جات سے انھیں ایک ماہر اور جانی پہچانی شخصیت ثابت کریں۔
اگر آپ انہیں ایک معروف ماہر ثابت کر دیتے ہیں تو پھر ان کے اقوال ان چند مقالات پر رکھے جا سکتے ہیں جو ان کے شعبے سے متعلق ہیں۔ اگر یہ عالم دین ہیں تو اس صورت میں انھیں معروف ثابت کرنے کے بعد اسلام سے متعلق مضامین پر ان کے متعلقہ اقوال پر میں اعتراض نہیں کروں گا۔ دوسرے منتظمین اعتراض کر سکتے ہیں اور ایسا کرنا یا نہ کرنا ان کی صوابدید پر ہے۔ لیکن ان کے اقوال دوسری جنگ عظیم یا گھریلو چڑیا کے مضامین پر رکھنے کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں ہے۔
Urdutext صاحب ایک سینئر منتظم ہیں۔ آپ ان کے انتباہ کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ اب تک آپ وحید الدین صاحب کے اقوال متعدد اور غیر متعلقہ مضامین میں نقل کر چکے ہیں۔ یہ رویہ واضع طور پر SPAM کے زمرے میں آتا ہے۔
مخلص: --کاشف عقیل 16:47, 25 جولائی 2009 (UTC)
- معذرت کے ساتھ ٹی بھائی، لیکن دور حاضر کی مذہبی شخصیات پر لکھنا میری دلچسپیوں میں شامل نہیں۔ یہ کوشش آپ کو خود ہی کرنا ہوگی۔
- ایک بات اور۔ وکیپیڈیا پر صرف آپ نہیں بلکہ جتنے بھی لوگ کام کرتے ہیں، رضاکارانہ کرتے ہیں۔ یہ سب لوگ بھی بالکل آپ کی طرح اپنا وقت اردو زبان کی خدمت کے لیے صرف کرتے ہیں اور سمرقندی اور UrduText جیسے پرانے منتظمین تو کئی سالوں سے ایسا کر رہے ہیں، آپ اور میں ہی نئے ہیں اور ہم نے وکیپیڈیا کو ان لوگوں کی نسبت کم وقت دیا ہے۔ اس لیے بار بار یہ جتانا کہ آپ رضاکارانہ کام کر رہے ہیں، کچھ مناسب نہیں۔ --کاشف عقیل 00:00, 26 جولائی 2009 (UTC)
- بھائی صاحب، اگر آپ مولانا پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں، تو شوق سے لکھیں۔ آپ سے صرف یہ عرض کیا ہے کہ دوسے موضوعات کے مضامیں میں غیر متعلقہ مواد مت ڈالیں۔ دوسرے موضوعات کے مضامین میں حوالہ جات صرف مستند ذرائع کے ڈالے جا سکتے ہیں، میری یا آپ کی بیاض کے نہیں۔ ایسے ذرائع جو مشترکہ طور پر قابل اعتبار اور مناسب سمجھیں جائیں۔ حوالہ کا مطلب ref tag کا استعمال نہیں۔--Urdutext 02:08, 26 جولائی 2009 (UTC)
- آپ نے مولانا صاحب پر انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون کا حوالہ دیا ہے۔ اس مضمون پر تو اعتراضات کی بھرمار ہے؛ آج کی گنتی کے مطابق 19 اعتراضات لگے ہوئے ہیں۔ اس مضمون میں درج کسی بھی بات کو بطور حوالہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اس مضمون سے کم از کم مجھ پر یہ ثابت نہیں ہوتا کہ مولانا صاحب کوئی معروف یا کسی بھی مسلم فرقے کے غیر متنازعہ عالم دین ہیں اس لیے ان کے اقوال استعمال کرنے پر میرا اعتراض برقرار ہے۔ --کاشف عقیل 02:39, 26 جولائی 2009 (UTC)
- ارے میرے بھائی، مولانا صاحب کی اپنی ویب سائٹ تو یقیناً ان کے بارے میں اچھا ہی کہے گی۔ اس کو مولانا کی علمی قابلیت یا معروفیت کی دلیل کیسے مانا جا سکتا ہے؟ اس کے لیے غیر جانبدار مستند حوالوں کی ضرورت ہوگی، ان کی اپنی ویب سائٹ کی نہیں --کاشف عقیل 03:24, 26 جولائی 2009 (UTC)
- مولانا کی تحریریں اگر دائرہ عام میں ہیں (حقوق اشاعت محفوظ نہیں)، تو ان کی جگہ وکی ماخذ ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر کسی کی تحریر نہیں چھاپی جا سکتی۔ --Urdutext 03:36, 26 جولائی 2009 (UTC)
- جی نہیں، مولانا کے فرمان کسی دوسرے مضمون میں قطعی نہیں لکھے جا سکتے۔ مولانا پر اگر آپ کوئی مضمون بنائیں تو بے شک اس مضمون میں ان کے کچھ اقوال یا فرمان لکھ دیں۔ --Urdutext 03:49, 26 جولائی 2009 (UTC)
معاملہ فہمی
ترمیمٹی بھائی ، سچ بتاؤں ؟ میں بھی آپ کے مضامین پر اعتراض تو کرتا رہتا ہوں لیکن اس کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ میں آپ کے خلوص اور قابلیت کا دل سے قائل ہوں۔ اصل میں بات یہ ہے کہ اس ویکیپیڈیا پر شروع سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ جو عالمگیر پیمانے پر کسی بھی زبان سے اردو کو مدمقابل ہونے کے قابل بنا سکتا ہو، اس سلسلے میں ہم لوگوں کو بہت اردو میں رائج عام انداز سے ہٹ کر بہت کچھ الگ انداز میں کرنا پڑتا ہے، ممتازصدیقی بھائی کے صفحے پر لکھا ایک شعر مجھے ہمیشہ پسند رہا ہے کہ
شکیب اپنے تعارف میں بس اتنی بـات کـافی ہے
اس سے ہٹ کر چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے
بس ٹی بھائی یہ ویکیپیڈیا بھی عام اردو کتابوں اور اخباروں و رسالوں کی راہ سے ہٹ کر چلتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہاں کام کرنے والے مسلمان اب مسلمان نہیں رہے اور اس کا یہ مطلب بھی نہیں یہاں کام کرنے والے ہندوستانی یا پاکستانی اب ہندوستانی نہیں رہے؛ بات صرف اتنی ہے کہ ہمارا مقابلہ انگریزی ویکیپیڈیا سے ہے اور ایک اعلیٰ رتبے کی سائنسی اور عالمگیز زبان سے مقابلہ کوئی اتنا آسان کام نہیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ میری گذارش سمجھ گئے ہوں گے اور اس سے اتفاق فرمائیں گے۔ آپ کو اگر وحید صاحب کی کتاب میں ایسی باتیں ملتی ہیں جو آپ کے خیال میں اردو میں لوگوں کی معلومات میں اضافہ کرسکتی ہیں تو آپ اردو ٹیکسٹ بھائی کی رائے کے مطابق ایسا کیجیے کہ اس کتاب پر ایک صفحہ بنا کر اس کو زمرہ:کتب میں رکھ دیجیے، لیکن برائے مہربانی اس قدر احتیاط کیجیے گا کہ کتاب کو جوں کا توں نقل نہیں فرمایے گا بلکہ اس کے وہ نکات (بلکہ یہاں نقاط کا لفظ زیادہ بہتر لگتا ہے فائل:Smile.PNG) درج کیجیے گا جو کہ اس کتاب کی خصوصیات میں شمار کیۓ جاسکتے ہوں۔ آپ اس کتاب کو شائع کرنے والے ادارے کا نام بھی درج کرسکتے ہیں اور تاریخ اشاعت بھی۔
اصل میں سائنسی مضامین کا معیار ہم نے اس دائرۃ المعارف پر اس قدر بلند رکھا ہے کہ صرف وہی اس کو پڑھے گا جو واقعی اس علم کا متلاشی ہوگا جس پر وہ صفحہ لکھا گیا ہے، آپ آسان قطعے کا اضافہ بھی مضمون میں کرسکتے ہیں یا بچوں کی سائنس کے حصے میں اسی موضوع پر آسان الفاظ میں بھی لکھ سکتے ہیں اور ایسا کرنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن معیار کا خیال وہاں بھی رکھا جائے گا۔ سائنسی مضامین کے اس بلند یا یوں کہہ لیں کہ ----- خالص اور خالص سائنسی ------ معیار کی وجہ سے ہی ان مضامین میں کوئی ایسا حوالہ کہ جو اس مضمون کے بارے میں تو نہیں ہو بلکہ اس مضمون کا ناجائز سہارا لے کر کسی اور نظریے کی وضاحت کر رہا ہو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ امید ہے کہ آپ میری باتوں کو سمجھ رہے ہوں گے اور اگر کوئی پہلو تشنہ رہ گیا ہو تو برائے مہربانی ناچیز کو آگاہ کیجیے گا۔ --سمرقندی 09:05, 26 جولائی 2009 (UTC)
- اگر آپ ہر بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اس قسم کے اندراجات (اور وہ بھی بلا داخل نوشتہ ہوۓ) جاری رکھیں گے تو کوئی نا کوئی آپ پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے ویکیپیڈیا قوانین کے مطابق پابندی عائد کر سکتا ہے۔ --سمرقندی 14:11, 26 جولائی 2009 (UTC)
مولانا وحیدالدین خان
ترمیمٹی بھائی آداب۔ خان صاحب سے آپ کی دلی محبت دیکھ کر میں نے خان صاحپ کا مضمون شروع کیا۔ سمجھتا ہوں کہ آپ کو بھی مسرت ہوئی ہوگی۔ خان صاحب کو جہاں تک میں سمجھتا ہوں، سنجیدہ مزاج اور ایک مفکر دین ہیں۔ ان کے نام سے مضمون اردو ویکی میں ہونا لازم سمجھا۔ اس مضمون کو آپ ایک اچھا روپ دے سکتے ہیں، مجھے آپ سے توقع ہے۔ لیکن ایک گذارش بھی سن لیجیے، آپ اس مضمون کو ان کی زندگی، فکر، مشن، کاوشیں، تصانیف، اور دیگر لوگوں سے روابط پر روشنی ڈالیے۔ لوگ بھی اس بات کو پسند کریں گے۔ آپ نے تصاویر اپلوڈ کیا ہے۔ اچھی بات ہے۔ پہلی تصویر اچھی ہے۔ مگر دیگر تصاویر کو دیکھ کرایسا لگا کہ، کہیں قارئین، صارفین یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ یہ مضمون کم اور البم زیادہ ہے۔ آپ کے پاس، خان صاحب کے تصاویر بہت سارے ہونگے۔ اگر ان تصاویر میں، گوربچیف کے ساتھ یا صدر ہند کے ساتھ کھینچی گئی تصویر ہوتو اپلوڈ کیجے۔ اور دیگر تصاویر خارج کردیجیے، امید کہ میری اس بات کا آپ برا نہ مانیں گے۔ :-) Ahmadnisar 18:39, 29 جولائی 2009 (UTC)
- تصاویر بارے وکیپیڈیا حکمت عملی ذہن میں رکھیں۔ تصویر دائرہ عام میں ہونی چاہیے، یا پھر fair use کا قوی جواز ہونا چاہیے، ورنہ وکیپیڈیا پر قابل حذف ہے۔ --Urdutext 23:24, 29 جولائی 2009 (UTC)
- and please try to use descriptive filenames for images you upload on wikipedia.
--Urdutext 23:41, 29 جولائی 2009 (UTC)
- جناب ہم آپکی مدد ہی کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ مولانا کے مضمون کو ان کی مدح سرائی اور قصیدہ گوئی کا نمونہ بنا دیں گے تو کوئی اس مضمون پر اعتبار نہیں کرے گا۔ مضمون میں عموما صرف چند اہم تصانیف دی جاتی ہیں، 120 کتابوں کی فہرست نہیں۔
وکیپیڈیا کا ایک معیار ہے۔ صارفین کو اپنی پسند کے مضامین لکھنے کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ جب کوئی بھی کچھ کام کرتا ہے تو اسے دیکھ کر ہم سب خوش ہوتے ہیں۔ لیکن کسی کو وکیپیڈیا کے معیار اور اصولوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسا صرف آپکے مضامین کے ساتھ نہیں بلکہ سب مضامین کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ افسوس کا پہلو یہ ہے کہ جن مضامین پر اس طرح کے اعتراضات لگانے پڑتے ہیں وہ زیادہ تر اسلام یا اسلامی شخصیات سے متعلق ہوتے ہیں۔ ہمارا ہر مسلمان بھائی صرف اپنے آپ کو صحیح مسلمان سمجھتا ہے اور اپنے فرقے اور اس کے علما کی مدح سرائی چاہتا ہے۔ مثال کے لیے دیکھیں الیاس قادری۔ برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں کہ ہمارا مقصد وکیپیڈیا کا معیار برقرار رکھنا اور مضامین کی نوعیت کو غیر متنازع رکھنا ہے۔ اس کے لیے آپکو جو تجاویز دی جائیں، ان پر خوشدلی سے عمل کرنے کی کوشش کریں، اس سے مضمون کا معیار بہتر ہوگا۔
--کاشف عقیل 17:33, 30 جولائی 2009 (UTC)
regarding your messgae, make sure that java script is enabled on your web browser --Urdutext 19:48, 8 اگست 2009 (UTC)
بسلسلہ عبدالقادر جیلانی
ترمیموعلیکم اسلام ورحمۃ اللہ جناب ٹی بھائی،
- آپ نے اپنے لکھے ہوئے مضمون کو بحال کرنے کی گذارش کی ہے، اس کا مطلب مجھ پر واضع نہیں۔ اس مضمون پر تو کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تو بحالی کس بات کی؟
- جملہ حقوق پر اعتراض دور کرنے کےلئے ضروری ہے کہ آپ کے دوست اپنی ویب سائٹ پر یہ واضع کریں کہ اس مضمون کا تمام متن ان کی جانب سے دائرہ عام میں داخل ہے اور جو کوئی چاہے، جہاں چاہے اور جیسے چاہے اسے نقل کرسکتا ہے اور اس میں ردوبدل کرسکتا ہے۔ وکیپیڈیا کے اجازہ میں یہ خصوصی شق شامل ہے کہ نقل کرنے والے صارف (اس صورت میں اردو وکیپیڈیا) کو ہر طرح کے ردوبدل کی اجازت ہے اور مضمون کے ساتھ اصل مصنف کا حوالہ دینے کی بھی ضرورت نہیں۔ اصل مصنف کو اپنے تمام حقوق نسخہ سے دستبردار ہونا ہوتا ہے۔
- جہاں تک آپ کے نقل کردہ مضمون کو رکھنے اور دوسرے کو حذف کرنے کا تعلق ہے، فی الحال ایسا ممکن نہیں۔ دونوں مضامین غیر متوازن ہیں۔ آپ اگر دوسرے مضمون کا مواد اپنے مضمون میں لے آئیں اور غیر سلفی نقطہ نظر کو بھی اچھی طرح پیش کریں تو اس کے بعد ایسا کیا جا سکتا ہے۔
شکریہ، اسلام --کاشف عقیل 20:20, 8 اگست 2009 (UTC)
تبدیلی اسم
ترمیمالسلام علیکم جناب، آپ کے کہنے کے مطابق آپ کا نام sedami کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کے کوئی اور صارف بھی اس نام سے موجود ہے (دیکھیۓ تبادلۂ خیال صارف:Sedami) چونکہ ایک نام سے دو صارف نہیں ہوسکتے اس لیۓ آپ کو کوئی اور نام منتخب کرنا ہوگا۔ جیسے بھی فیصلہ ہو ، آگاہ فرما دیجیۓ گا۔ --سمرقندی 06:51, 23 نومبر 2009 (UTC)
لاپتہ وکیپیڈین
ترمیمآپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --طاھر روبہ (تبادلۂ خیال) 11:26, 8 نومبر 2012 (UTC)
آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے
ترمیممکرمی ! تسلیمات! اردو ویکی پیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015 تک مکمل کرنا ہے! موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف کو مل کر پائیں۔ وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔
۔
دن | تاریخ | تعداد مضامین | فی صد | آج کا اضافہ | مزید درکار مضامین |
---|---|---|---|---|---|
1 | 1 اکتوبر | 81641 | 81.64% | 025 | 18334 |
2 | 2 اکتوبر | 81666 | % 81.66 | 027 | 18307 |
3 | 3 اکتوبر | 81693 | % 81.69 | 025 | 18282 |
4 | 4 اکتوبر | 81718 | % 81.71 | 029 | 18253 |
5 | 5 اکتوبر | 81747 | % 81.74 | 034 | 18219 |
6 | 6 اکتوبر | 81781 | % 81.78 | 013 | 18206 |
7 | 7 اکتوبر | 81794 | % 81.79 | 065 | 18141 |
8 | 8 اکتوبر | 81859 | جاری | جاری | جاری |
9 | 9 اکتوبر | ||||
100 | 30 دسمبر | 100000 | % 100 | ۔ | ۔ |
نوٹ: یومییہ 216 مضامین کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:53, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
ترمیم500 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:16, 6 اگست 2017 (م ع و)