محمد الیاس قادری
محمد الیاس قادری ایک پاکستانی میمن مسلمان عالم دین ہیں جنھوں نے تحریک دعوت اسلامی کی بنیاد رکھی۔[2] محمد الیاس قادری 26 رمضان 1369ھ بمطابق 1950ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔[3] آپ کی کنیت "ابوبلال"اور تخلص "عطار" ہے۔[4] محمد الیاس قادری کو کئی سلاسل طریقت میں بیعت کی اجازت حاصل ہے، لیکن صرف سلسلۂ قادریہ میں بیعت کرتے ہیں۔ آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جو اپنے نام کے ساتھ عطاری لکھتے ہیں۔ الیاس قادری کی قائم کردہ تنظیم دعوت اسلامی اس وقت تک 200 سے زائد ممالک میں اپنے قافلے روانہ کر چکی ہے۔ دعوت اسلامی سو سے زائد شعبوں میں تقسیم ہے، اس کے تحت دنیاوی تعلیم کے ادارے دارالمدینہ کی پاکستان و بیرون پاکستان میں قائم شاخوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اور دینی تعلیم کے ادارے مدرسۃ المدینہ کی 500 سے زیادہ۔ الیاس قادری نے اپنی تحریک کے لیے فیضان سنت کے نام سے ایک ضخیم کتاب مرتب کی ہے، جس کی نئی اشاعت دو جلدوں پر مشتمل ہے اس کتاب کے کئی زبانوں میں ترجمے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں، عورتوں اور نوجوان نسل کے لیے سو سے زیادہ چھوٹے بڑے رسائل لکھ چکے ہیں۔ جن کو دعوت اسلامی کا ادارہ مکتبۃ المدینہ 35 زبانوں میں شائع کر رہا ہے۔ الیاس قادری اپنے سبز عمامہ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ جو دعوت اسلامی کی علامت بن چکا ہے۔ الیاس قادری کا دیا ہوا نعرہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، ان شاء اللہ عزوجل مدنی مقصد کہلاتا ہے۔ الیاس قادری جدید ذرائع ابلاغ سے تبلیغ اسلام میں یقین رکھتے ہیں، اردو میں اولین اسلامی ویب گاہ 1996ء میں جاری کی اور اپنے پریس لگائے جہاں سے قرآن مقدس سمیت تنظیمی و اسلامی کتابوں کو شائع کرنا شروع کیا، 2008ء میں اپنا ٹی وی مدنی چینل کے نام سے شروع کیا۔ حال ہی میں فیضان مدینہ کے نام سے اردو و ہندی زبان میں ماہ وار رسالہ شائع کرنا شروع کیا ہے۔ الیاس قادری احتجاج، ہڑتال اور سیاست سے دور رہتے ہیں۔
محمد الیاس قادری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جولائی 1950ء (74 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | حنفی |
مکتب فکر | بریلوی |
اولاد | عبید قادری ، بلال قادری ، آمنہ قادریہ |
تعداد اولاد | 3 |
مناصب | |
سربراہ | |
آغاز منصب 1981 |
|
عملی زندگی | |
استاذ | ضیاء الدین مدنی ، وقار الدین قادری |
تلمیذ خاص | مشتاق قادری |
پیشہ | مصنف ، عالم دین ، واعظ ، ٹی وی پروڈیوسر |
مادری زبان | میمنی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
کارہائے نمایاں | دعوت اسلامی ، فیضان سنت ، جامعۃ المدینہ ، فیضان مدینہ ، مدرسۃالمدینہ ، مکتبۃ المدینہ ، دارالمدینہ ، مدنی چینل |
مؤثر | ابوبکر صدیق ، احمد رضا خان |
متاثر | محمد عمران عطاری، مشتاق قادری، مفتی محمد امین |
تحریک | دعوت اسلامی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ[1] |
درستی - ترمیم |
آبا و اجداد
آپ کے آبا و اجداد بھارت تقسیم ہند سے پہلے جوناگڑھ کتیانہ میں مقیم تھے۔ آپ کا تعلق کتیانہ میمن برادری سے ہے۔ پاکستان بننے کے بعد آپ کے والدین ہجرت کر کے پاکستان کے شہر حیدر آباد پھر کراچی منتقل ہو گئے۔[3] آپ کے والد کا نام حاجی عبد الرحمان تھا جو ایک نیک اور پارسا انسان تھے۔ انھوں نے سری لنکا کی حنفی میمن مسجد کی بہت سال تک خدمت کی وہاں اس وقت لوگوں نے قصیدۂ غوثیہ پڑتے ہوئے آپ کی کرامت بھی دیکھی۔ مولانا الیاس قادری کے والد 1370ھ میں ادائیگی حج کے دوران میں بیماری کی وجہ سے وفات پا گئے۔ اس وقت مولانا کی عمر صرف ایک سال تھی۔ آپ کے بڑے بھائی اور والدہ بالترتیب 1396ھ اور 1398ھ میں وفات پا گئے۔[5]
ابتدائی تعلیم
آپ نے علم دین کسی مدرسے میں باقاعدہ حاصل نہیں کیا بلکہ مفتی اعظم پاکستان علامہ مفتی وقارالدین کی خدمت میں 22 سال مسلسل جاتے رہے۔[6] مفتی مرحوم سے کتنا علم حاصل کیا اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا کہ علامہ الیاس قادری پوری دنیا میں ان کے واحد خلیفہ ہیں۔ 1981ء میں جب علما کرام اہلسنت کی دینی اصلاحی تنظیم بنانے کے لیے تگ و دو کر رہے تھے۔ اس وقت بھی مفتی وقارالدین نے آپ کا نام اس کام کے لیے پیش کیا، کیونکہ الیاس قادری پہلے سے ہی خود ہی اس طرز پر کام کر رہے تھے۔[7]
بیعت و ارادت
امام احمد رضا خان سے بے حد عقیدت کی بنا پر مولانا الیاس قادری کو آپ کے سلسلے میں داخل ہونے کا شوق پیدا ہوا۔ خود لکھتے ہیں:
” | (مرید ہونے کے لیے) ایک ہی ہستی مرکز توجہ بنی، گو مشائخِ اہل سنت کی کمی تھی نہ ہے مگر۔۔ پسند اپنی اپنی خیال اپنا اپنا۔ اس مقدس ہستی کا دامن تھام کر ایک ہی واسطے سے اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن سے نسبت ہوجاتی تھی اور اس ’’ہستی‘‘ میں ایک کشش یہ بھی تھی کہ براہِ راست گنبد خضرا کا سایہ اُس پر پڑ رہا تھا۔ اس ’’مقدس ہستی‘‘ سے میری مراد حضرت شیخ الفضیلت آفتابِ رَضَویت ضیائے الْمِلَّت، مُقتدائے اَہلسنّت، مُرید و خلیفہ اعلیٰ حضرت، پیرِ طریقت، رَہبرِ شریعت، شَیخُ العرب و العَجَم، میزبانِ مہمانانِ مدینہ، قطبِ مدینہ، حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین اَحمد مدنی قادِری رَضَوی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی ذات گرامی (ہے) | “ |
۔[8]
القابات
پاک و ہند کے علما و عوام میں آپ "امیر اہلسنت" کے نام سے مشہور ہیں۔ مریدین نام سے پہلے "شیخ طریقت" کا اضافہ کرتے ہیں۔ بعض اوقات آپ کو "حضرت صاحب" کہہ کر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے بانی ہونے کی وجہ سے آپ کو "بانیء دعوت اسلامی" بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کی آل و اولاد اور متعدد اسلامی بھائی آپ سے عرض و معروض کے وقت "باپا" کے اپنائیت بھرے الفاظ سے بھی پکارتے ہیں۔ پاک و ہند کے مختلف علماء کرام و مفتیان کرام نے مختلف مواقع پر امیر اہلسنت کو جن القابات سے تحریرا" یاد کیا ہے، ان میں چند ملاحظہ ہوں: عالم نبیل، فاضل جلیل، عاشق رسول مقبول، یادگارِ اسلاف، نمونہء اسلاف، مبلغ اسلام، رہبر قوم، عاشق مدینہ، فدائے مدینہ، فدائے غوث الوری، فدائے سیدنا امام احمد رضا خان، صاحب تقوی، مسلک اعلیٰ حضرت کے عظیم ناشر و مبلغ پاسبان و ترجمان، ترجمان اہلسنت، مخدوم اہلسنت، محسن اہلسنت، حامی سنت، شیخ وقت، پیر طریقت، امیر ملت[9]
دعوت اسلامی کا قیام
1401ھ میں اسلامی اصلاحی تحریک دعوت اسلامی قائم کی۔ یہ آپ کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ مختصر سے عرصے میں دعوتِ اسلامی کا پیغام (تادم تحریر) دنیا کے 200 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور لاکھوں عاشقانِ رسول نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں۔ مختلف ممالک میں کُفار بھی مُبلِّغینِ دعوت ِ اسلامی کے ہاتھوں مُشرف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں۔ آپ کی جہدِ مسلسل نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا جس کی بدولت وہ فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سر پر سبز عمامے اور چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی بھی سجا لیتے ہیں۔[10]
تبلیغی زندگی
قیام دعوت اسلامی کے قیام سے لے کر آج تک مولانا الیاس قادری اسلام کی تبلیغ میں مشغول ہیں، شروع شروع میں خود دور دراز شہروں کا تبلیغی سفر کرتے رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ نوجوان نسل آپ کی طرف متوجہ ہوئی اور تعداد بڑھنے لگی، 1990 کے لگ بھگ اپنی درسی کتاب فیضان سنت شائع کی، اس کے بعد کراچی میں فیضان مدینہ کے نام سے دعوت اسلامی کا مرکز قائم کیا جس میں مسجد، مدرسہ اور رہاہشی کمرے بنائے گئے ہیں۔ تعداد بڑھنے کی وجہ سے الیاس قادری صاحب خود تنظیم کی تربیت کی طرف توجہ دینے لگے، اس دوران میں ان پر دو بار قاتلانہ حملہ ہوا، جس کی وجہ سے اب خود تبلیغ کے لیے پاکستان کے اندر سفر نہیں کرتے۔[11]
کتب و رسائل
اب تک 120 رسائل، چند کتب اس کے علاوہ 2 ضخیم جلدوں میں فیضان سنت جو تقریباً 3300 صفحات پر شائع ہو چکی ہے، جب کے آپ کی کتب کو دنیا کی 35 زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔
- فیضان سنت جلد اول – 1586 صفحات
- بیانات عطّاریہ جلد دوم – 472 صفحات
- نیکی کی دعوت – 616 صفحات
- رفیق الحرمین حج و عمرہ کا طریقہ
- وسائل بخشش (نعتیہ دیوان) – 737 صفحات
- کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب – 692 صفحات
- پردے کے بارے میں سوال جواب– 397 صفحات
- غیبت کی تباہ کاریاں – 504 صفحات
- مدنی پنج سورہ اوراد و وظائف – 419 صفحات
- اسلامی بہنوں کی نماز حنفی – 308 صفحات
- نماز کے احکام – 524 صفحات
- فیضانِ رمضان – 686 صفحات
اولاد
آپ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بڑا بیٹا عبید رضا ہے جس کو عالم دین بنایا ہے، چھوٹا بیٹا جس کا نام محمد بلال ہے اس کی آواز میں بہت سوز ہے، وہ آج کل حمد، نعت اور مناقب صحابہ و اولیاء کرام میں مشغول ہے اور بہت زیادہ سنا جا رہا ہے۔ جبکہ بیٹی کا نام آمنہ ہے۔ دونوں بیٹے شادی شدہ ہیں جن کی شادی کی انتہائی سادہ تقریب براہ راست مدنی چینل پر بھی نشر کی گئی۔
مزید دیکھیے
|
|
حوالہ جات
- ↑ https://www.arabicdawateislami.net/
- ↑ N. K. Singh (2009)۔ global encyclopaedia of islamic mystics and mysticism۔ بھارت: Global Vision Publishing House, بھارت۔ صفحہ: 270۔ ISBN 978-81-8220-673-1
- ^ ا ب محمد وسیم قادری (2003)۔ امیر اہلسنت، امیر دعوت اسلامی کی خدمات۔ لاہور: علمی پبلشرز۔ صفحہ: 53
- ↑ "ولادت با سعادت"۔ 03 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2016
- ↑ "امیر اہلسنت کے آبا و اجداد"۔ 03 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2016
- ↑ وقار الدین، مفتی۔ وقار الفتاوی۔ کراچی: مکتبہ الغنی پبلشرز
- ↑ "خلافت و اجازات"۔ 03 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2016
- ↑ "بیعت و ارادت"۔ 03 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2016
- ↑ "القابات"۔ 10 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2013
- ↑ "دعوت اسلامی کا قیام"۔ 03 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2014
- ↑ امیر اہلسنت کی تبلیغی خدمات، (مختلف صفحات)
مزید پڑھیے
تعارف
- تعارف امیر اہلسنت، اردو، انگریزی، عربی مجلس المدینہ العلمیہ، دعوت اسلامی ڈاٹ کام پر
- امیر اہلسنت کی دینی خدمات، دعوت اسلامی ڈاٹ کام پر
- اردو اور ہندی میں، فیضان امیر اہلسنت، مکتبۃ المدینہ
- اردو، عربی، گجراتی، ہندی، انگریزی اور سندھی، تذکرہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ حصہ اول، حصہ دوم، حصہ سوم، حصہ چہارم، حصہ پنجم، حصہ ششم
جامعاتی تحقیق
- مقالہ برائے پی ایچ ڈی، برسٹل یونی ورسٹی، امام احمد رضا خان اور تحریک دعوت اسلامی: سماجی اصلاحات کے ذریعے اسلامی احیاءآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bris.ac.uk (Error: unknown archive URL)، محمد اکرم رضا
- مقالہ برائے ایم فل، شعبہ علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، دعوت اسلامی فکر و تنظیم کار ایک جائزہ
- مقالہ برائے ایم فل، دعوت اسلامی فکر و تنظیم کار، محمد یوسف قادری، کتاب محل، لاہور
تنقیدی کتب
- میٹھی میٹھی سنتیں اور دعوت اسلامی، محقق ابو کلیم فانی
- -خلاف-پروپیگنڈے-کا-جاہزہ دعوت اسلامی کے خلاف پروپیگنڈے کا جائزہ، محمد یونس ظہور
تاثرات
- امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں 1163 علما اہلسنت کے تاثرات
- مدنی چینل کے بارے میں علما و شخصیات کے تاثرات 6 حصے
رسائل و جرائد
- دعوت اسلامی نمبر، ماہنامہ جام نور، بھارت
- دعوت اسلامی نمبر، ماہنامہ جہان رضا، لاہور