تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2009/اول

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

تعدادِ ناظمین

اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کا اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے اور اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ہم یہاں ہونے والے کام کو بھرپور طریقے سے منظم کریں۔ اس سلسلے میں ایک چیز جو کئی دنوں سے نظروں میں کھٹک رہی ہے کہ وکیپیڈیا پر منتظمین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن انتظامی کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث وکیپیڈیا کو چھوڑ جانے والے بہت سارے منتظمین اب یہاں کا رخ نہیں کرتے اور نئے آنے والے وہ متحرک صارفین جنہیں انتظامی اختیارات کی ضرورت پڑتی ہے انہیں بھی منتظم بنا دیا جاتا ہے اس طرح یہ تعداد ماہ بہ ماہ بڑھتی جا رہی ہے اور اب 13 تک جا پہنچی ہے جو کہیں زیادہ ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ منتظمین جو عرصۂ دراز سے یہاں کا رخ نہیں کر رہے اور اس کی امید بھی نہیں ہے ان سے انتظامی اختیارات واپس لیے جائیں۔ اس سلسلے میں دیوان عام پر دیگر ساتھیوں سے رائے طلب کی جاتی ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • میں بھی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ موجودہ صورتحال خاصی تکلیف دہ ہے اور اس رد و بدل میں ، میں تمام ساتھیوں کی راۓ سے مکمل اتفاق کروں گا جو فیصلہ آپ لوگ مناسب سمجھیں کر لیجیۓ۔ ایک بات قابلِ توجہ و تشویش صرف یہ ہے کہ چکی میں گندم کے ساتھ جَو نا پیس دی جاوۓ ؛ یعنی پہلے ---- روپوش کاملین ---- کے بارے میں درست فیصلہ کیا جانا چاہیۓ۔ مثال کے طور پر وہاب صاحب بھی آتے جاتے رہتے ہیں اور خاور صاحب بھی جھلک دکھاتے رہتے ہیں۔ خاور اور ثاقب صاحبان کو تو میرے خیال میں نا آنے کے باوجود بھی اعزازی منتظمین کی حیثیت سے رکھا جانا چاہیۓ کہ ان دونوں نے اس وقت اس دائرہ المعارف کو زندہ رکھا جب اس کی رگوں میں خون تھا نا پھیپھڑوں میں سانس۔ سمرقندی 06:23, 1 جنوری 2009 (UTC)
  •   تائید میں فہد صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ایسے منتظمین جوکہ عرصہء دراز سے غیر فعال ہیں، منتظم رہنے کے اہل نہیں۔ ان سے انتظامی اختیارات واپس لئے جائیں تاکہ اہل افراد منتظم بن کر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 06:26, 1 جنوری 2009 (UTC)
  •   تائید خاکسار، جناب فہد اور سمرقندی صاحب کی آراء سے اتفاق کرتا ہے. --محبوب عالم 08:39, 1 جنوری 2009 (UTC)
  • کیا منتظمین کی تعداد کی کوئی خاص حد مقرر ہے؟ وہ دوست جو کافی عرصے سے نہیں آرہے ان سے رابطہ ضرور کر لینا چاہیے تاکہ ان کی دل شکنی نہ ہو

202.125.156.122 10:05, 1 جنوری 2009 (UTC)

  •   مخالفت: بدقسمتی سے اس سلسلہ میں ایسے قوانین بنانا جو سب پر یکساں لاگو ہوں ممکن نہیں۔ ملک میں internet کی سہولت آسانی سے دستیاب نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ لوگ ملازمت کے سلسلہ میں ایسی جگہ مقیم ہوں جہاں یہ سہولت میسر نہیں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آئندہ اگر کسی کو منتظمی اختیارات (حذف وغیرہ) کی ضرورت پڑے تو منتظمی تین ماہ کے عرصہ کے لیے عارضی طور پر دی جائے۔ یہ طریقہ وکیپیڈیا میں رائج بھی ہے۔ مثال کے طور پر مجھے تین ماہ کے لیے "وکی کتب" کی منتظمی دی گئی تھی۔ موجودہ منتظمین سے رابطہ کر کے انہیں یہ تجویز دی جا سکتی ہے کہ اگر ان کا وکیپیڈیا پر کام کرنا ممکن نہیں تو وہ رضاکارانہ طور پر استعفی دے دیں۔

فہد صاحب سے گذارش ہے کہ وہ یہ تجویز "برقی فہرست" پر بھی ارسال کر دیں تاکہ زیادہ لوگ اس بحث میں حصہ لے سکیں۔ --Urdutext 17:13, 1 جنوری 2009 (UTC)

  • اردو ٹیکسٹ صاحب نے بہت اہم اور ممکنہ طور پر حقیقی وجۂ مخالفت بیان کی ہے اور میرا خیال ہے کہ ان کی بات سے انکار ممکن نہیں۔ --سمرقندی 01:27, 2 جنوری 2009 (UTC)
  • میرے خیال میں جبری رخصت کے بجائے، رضاکارانہ مستعفی ہونے کی تجویز زیادہ بھلی معلوم ہوتی ہے تاکہ کسی کی دل شکنی بھی نہ ہو اور فعال منتظمین وکی پیڈیا کو مئیسر آئیں۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 09:24, 2 جنوری 2009 (UTC)

شگفتہ جدول ساز

وِکی پر جدول بنانا قدرے مشکل کام ہوتا ہے. ایک روئے خط ربط پر وکی جدول بنانے کیلئے اوزار دیئے گئے ہیں. ہوسکتا ہے کچھ دوست اِس سے باخبر ہوں. تاہم، نہایت مفید اوزار ہے. اِس ربط پر آپ بہت آسان طریقے سے جدول بناکر وکی میں استعمال کرسکتے ہیں. --محبوب عالم 14:46, 3 جنوری 2009 (UTC)

  • اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ویکیپیڈیا پر نۓ آنے والوں کے لیۓ مفید اور سہولت کا باعث ہوگا تو اسے معاونت کے صفحات میں سے کسی موزوں صفحے پر درج کر دیجیۓ۔ --سمرقندی 16:29, 4 جنوری 2009 (UTC)
  • جناب معذرت کے ساتھ. مجھے کوئی موزوں معاونتی صفحہ نہیں ملا جس پر اِس اوزار کے بارے میں درج کیا جاسکے. اگر کسی ساتھی کو موزوں صفحہ ملے تو براہِ کرم اِس کو شامل کرلیجئے گا. --محبوب عالم 17:33, 4 جنوری 2009 (UTC)

instrument

اُردو ویکی پر tool کیلئے اوزار جبکہ instrument کیلئے پرزہ کا لفظ استعمال کیا جارہا ہے. ٹول کیلئے اوزار کا لفظ صحیح ہے لیکن انسٹرومنٹ کیلئے پرزہ کا استعمال بالکل غلط ہے (وضاحت کیلئے یہ ربط ملاحظہ فرمائیے). حتٰی کہ بعض جگہ تو اِس کیلئے بھی اوزار کا لفظ درج ملتا ہے. عام زبان میں انسٹرومنٹ کو آلہ کہاجاتا ہے، لیکن چونکہ اُردو ویکی پر آلہ مشین کیلئے اپنایا گیا ہے لہٰذا ہمیں انسٹرومنٹ کیلئے کوئی اَور لفظ اپنانا پڑے گا. میرے خیال میں لفظ ادات (جمع: ادوات) موزوں رہے گا (ادات کا مفہوم). --محبوب عالم 17:16, 5 جنوری 2009 (UTC)

    • instrument کیلئے اَب لفظ ‘‘ادات’’ اپنایا گیا ہے. اگر کسی ساتھی کو اعتراض ہو یا اِس سے کوئی بہتر اِصطلاح تجویذ کرنا چاہتے ہوں تو براہ مہربانی اِس صفحے پر اپنی آراء سے نوازئیے. شکریہ! --محبوب عالم 17:07, 7 جنوری 2009 (UTC)

حرکات کے معاملہ میں رائے درکار

میں زمرہ یہودیت میں کئی مضامین لکھ رہی ہوں جن کے عنوان عبرانی زبان سے لیے گئے ہیں ـ صحیح تلفظ کے لیے میں نے ان پر زبر زیر پیش لگائی ہوئی ہےـ کیا آپ سب کی نظر میں یہ ٹھیک ہے؟ مثلاً لفظ "شُول" کا مطلب یہودی عبادت گاہ ہے ـ مضمون کے متن میں تو شول پر پیش لگانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن عنوان میں لگانا چاہیے یا نہیں، اس معاملہ میں کسی ٹھوس نتیجہ تک نہیں پہنچ پا رہی ـ آپ کی رائے کیا ہے؟

  • تاریخی اور اسلامی مضامین کے تلفظ وغیرہ کے بارے میں تو میرا خیال ہے کہ جناب فہد اور سلمان صاحبان ان کو دیکھ لیں گے۔ رہی بات عنوانات میں اعراب کے استعمال کی تو مناسب یہی محسوس ہوتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے عنوان میں اعراب کو نہیں لگایا جاۓ۔ مضمون کے ابتدائیہ اور یہ پہلی ہی سطر میں اس لفظ کو اعراب کے ساتھ لکھ دینا کافی ہوگا۔ اگر آپ محسوس کریں کہ لفظ کی جسامت چھوٹی ہونے کی وجہ سے مرکب اعراب درست نہیں نظر آرہے تو آپ سانچہ {{جسامت}} اور {{جسامتعر}} کو استعمال کرنے پر غور کرسکتی ہیں ، یہ سانچے بالترتیب یہاں پر اور یہاں پر مل جائیں گے۔ مثال کے طور پر اگر لفظ شُول کو یوں {{جسامتعر|160%|شُول}} لکھا جاۓ تو وہ یوں ---- شُول ---- نظر آۓ گا۔ --سمرقندی 04:53, 11 جنوری 2009 (UTC)

I am Visiting After A Long Time

may aik bohat arsay kay baad is wiki ka visit kar rha hoo aur ye jaan kar khushi hoi kay wiki pedia ab urdu me bhi hay any way may basically web dsigning karta ho aur urduworld.110mb.com

عنوان کی تبدیلی

اسلام و علیکم، میں چاھتا ہوں کہ بہائی مت کا نام تبدیل کر کے امر بہآئی رکھ دوں جو اُس کا در حقیقت نام ہے۔ کوئی مدد فراہم کرے تو ممنون ہوں گا۔ --ڈاکٹرمُتلاشی 18:23, 12 جنوری 2009 (UTC)


Betawiki update

* Currently 20.04% of the MediaWiki messages and 1.68% of the messages of the extensions used by the Wikimedia Foundation projects have been localised to your language. Please help us help your language by localising and proof reading at Betawiki. This is the recent localisation activity for your language.
PS Please help us complete the most wanted messages..

Thanks, Malafaya 01:23, 17 جنوری 2009 (UTC)


میں اردو وکیپیڈیا پر نو وارد ہوں اور اردو وکیپیڈیا کی ترویج اور تحقیقی انداز میں اسکی توسیع کیلئے کوشاں ہوں۔ مجھے یہاں کچھ مشکلات در پیش ہیں جو آپ حضرات کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

میں نے کچھ روز پہلے سطحی روش سے ہٹ کر تحقیقی اور علمی انداز میں کچھ اسلامی مضامین میں توسیع کی کوشش کی اور کچھ ایسے مضامین جو صرف 20-25 الفاظ کے ایک پیرا کی شکل میں تھے انھیں وسعت دے کر 500-1000 الفاظ کے مضمون کی شکل میں مدووں کیا۔ اس دوران میں نے غیرجانبداری کو برقرار کھتے ہوئے متوازن انداز میں توسیع کی ہر ممکن سعی کی۔ علاوہ ازیں میری خواہش تھی کہ ڈگر سے ہٹتے ہوئے صرف سطحی کام کرنے کے بجائے گہرائی میں جاکر تحقیقی انداز میں قرآنِ مجید، احادیثِ نبویہ اور تایخِ اسلام کی مختلف کتابوں سے حوالے اکھٹے کرکے پیش کئے جائیں اور مستند حوالوں کے بغیر کوئی بات نہ لکھی جائے۔ میری شب و روز کی محنت کے جواب میں کوئی سمرقندی صاحب اور ان کے کچھ ساتھی میرے کام میں رکاوٹ بننا شروع ہوگئے۔ انکا کھنا یہ تھا کہ کسی بھی مکتبہ فکر کا اُسکے اپنےعقئد پر اُسکا موقف بیان کرنے سے پہلے سمرقندی اینڈ کمپنی کے سامنے اِن اصحاب کے عقائد کی روشنی میں صحیح ثابت کیا جائے کہ وہ عقیدہ اِن حضرات کیلئے بھی ٹھیک ہے یا نھیں۔ اور میرے کام کو یہ کہ کر رد کرنا شروع کردیا کہ چونکہ یہ موقف سمرقندی صاحب کے مسلک اور نقطہ نظر سے ٹکراتا ہے اس لئے اُن کو یہ موقف کسی دوسرے مکتبہ فکر کیلئے بھی قابلِ قبول نھیں۔ بالآخر جب میں نے قرآن و حدیث سے حوالے دے کر انھیں مطمئن کیا تو محترم نے مجھے توسیع کی اجازت دی لیکن اگلے روز میرے توسیع کردہ 8-10 مضامین کو یہ کہ کر واپس پچھلی حالت پر لوٹادیا کہ میں نے حد سے زیادہ القابات استعمال کئے ہیں۔ حالانکہ حیرت انگیز طور پر میں نے تمام مضامین میں القابات کو چھوڑ کر ایک لقب بھی استعمال نھیں کیا۔ تمام مضامین میں مجھے جو القاب سمجھ میں آئے وہ "عزوجل" اور "صلی اللہ علیہ وسلم" ہیں۔ کیا سمرقندی صاحب انکو القاب کہتے ہیں اور کیا وکیپیڈیا پر یہ ممنوع ہے؟؟؟

بعد ازاں پتا چلا کہ سمرقندی صاحب وکیپیڈیا پر انتظامی منصب رکھتے ہیں۔ اور یہ کہ موصوف وکیپیڈیا کی بہت خدمت کر چکے ہیں، میں اُن کی اس خدمت کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن وکیپیڈیا کا مقصد یہ رہ گیا ہے کہ اپنے مخالف نقطہ نظر کو چھپایا جائے؟؟؟ کیا موصوف اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کررہے؟؟؟

کیا ہی اچھا ہوتا کہ موصوف اپنے اعترازات پر تبادلہ خیال کرلیتے اور باہمی طریقے سے اپنے حقیقی تحفظات دور کرلیتے؟؟؟

میری شب و روز کی محنت کو جس طرح محترم نے واپس لوٹادیا تو کیا اب ہمیں گہرائی میں تحقیق و تصدیق کرکے مضامین لکھنے کے بجائے 20-25 الفاظ پر مشتمل سطحی مضامین کی ڈگر پر ہی قائم رہنا چاہے؟؟؟

میں ایک مثال آپ حضرات کی خدمت میں رکھنا چاہتا ہوں کہ ایک جملہ "12 ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے" کو لکھنے کیلئے میں نے 57 اسلامی مملک کے بارے میں ویب پر مختلف سائٹس پر تحقیق و تصدیق کی اور بہت وقت صرف کیا، لیکن شائد یہ جملہ سمرقندی صاحب کے مسلکی نظریات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا لہذا میرے دو تین دفعہ لکھنے کے باوجود موصوف ہر دفعہ واپس نکالتے رہے۔ میری سمجھ میں یہ نھیں آیا کہ اس جملے میں کون سی جانبداری ہے یا کسی مکتبہ فکر کی کون سی دل آزاری کا پہلو ہے؟؟؟

کیا اس طرح کا طرزِ عمل اختیار کرکے ہم اردو وکیپیڈیا کی خدمت کررہے ہیں یا الٹا وکیپیڈیا کو نقصان پہنچارہے ہیں؟؟؟

میں تمام مکاتبِ فکر کا تہ دل سے احترام کرنے اور برداشت کا قائل ہوں اور میں نے مختلف مضامیں پر کام کرتے ہوئے جانبدار رہنے کی پوری کوشش کی اور اپنے طور پر کسی مخالف نقطہ نظر کے فریق کے متعلق موضوع کو چھیڑنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا تاکہ فطری رجحان کی وجہ سے کھیں جانبداری اور دل آزاری کا مظاہرہ نہ ہو۔ لیکن مجھے اپنے مسلک پر حقیقی نقطہ نظر کو ظاہر کرنے سے روکا جارہا ہے۔

کیا ہم اسی طرح علمی روش کو اپنانے کے بجائے لٹھ اٹھا کر اور دوسروں کے نقطہ نظر کو چھپا کر اپنا موقف اور نکتہ نظر ٹھونستے رہیں گے؟؟؟


میں آپ حضرات کے سامنے اپنے تبدیل کردہ موضوعات رکھنا چاہتا ہوں تاکہ آپ خود فیصلہ کریں کہ آیا کون غلط ہے (اہلسنت و الجماعت، معاویہ بن یزید، بریلوی، بدعت، امام احمد رضا خان، بریلوی مسلک) وغیرہ


براہ کرم ان موضوعات کے ضمن میں تبادلہ خیال بھی ملاحضہ فرمائیں کہ کس طرح موصوف دوسروں کو اُنکے عقائد کا اپنے مسلک کی روشنی میں ثبوت لانے کیلئے فرماتے ہیں


کیا سمرقندی صاحب مذہب کے ٹھکیدار ہے جو کسی کے عقائد صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں؟ کیا وکیپیڈیا پر مختلف فرقوں کو چھپا دینے سے فرقے ختم ہوجائیں گے؟ کیا قادیانی کو وکیپیڈیا پر چھپانے سے وہ ختم ہوجائیں گے؟ کیا شیعہ کو وکیپیڈیا پر چھپانے سے وہ ختم ہوجائیں گے؟ کیا دیوبندی یا وہابی مسالک کو وکیپیڈیا پر چھپانے سے وہ ختم ہوجائیں گے؟ کیا یھودیوں کو وکیپیڈیا پر چھپانے سے وہ ختم ہوجائیں گے؟ کیا وکیپیڈیا کا یہ مقصد رہ گیا ہے کہ وہ حقائق چھپاتا پھرے؟


میرے خیال میں وکیپیڈیا پر کچھ چھپانے کے بجائے دوسروں کا احترام کرتے ہوئے حقیقت کو کھول کر واغع کرنے کی روش اپنانی چاہیے۔ مخالف نقطہ نظر کے اپنے مسلک سے مخالف حقائق چھپا کر ہم وکیپیڈیا کو فائدہ ہرگز نہیں پہنچاسکتے اور لوگ دل برداشتہ ہو کر تحقیقی کام کے بجائے سطحی اور لفظی لڑائیاں لڑتے رہینگے۔--Jalalakram 11:45, 19 جنوری 2009 (UTC)

    • جناب جلال اکرم صاحب. دراصل بات یہ ہے کہ اُردو ویکی پر دینی یا دین سے منسلک مقالات کی نہایت باریک بینی سے جانچ کرنی پڑتی ہے. ہم فرقہ واریت کے سخت خلاف ہیں. اور لوگ یہاں آکر اپنے خود ساختہ فرقے کی تعریفات کی لڑیاں پرونے کی کوشش کرتے ہیں. اِس کے ساتھ ساتھ دوسرے مسلکوں کے خلاف باتیں تحریر کرتے ہیں، بعد میں اس مسلک سے منسلک افراد آکر جواب میں کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اِس طرح اُردو ویکی پر مقالات مناظرات کی صورت اختیار کرجاتے ہیں جس سے اُردو ویکیپیڈیا کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچتا ہے. آپ نے بریلوی مسلک پر جو حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے نور ہونے کا حوالہ دینے کی کوشش کی ہے، میرے خیال میں یہ دُرست نہیں. اگر اِس طرح آسانی سے یہ باتی ثابت ہوتی تو اب تک تمام دیوبندی اِس نظریہ کو مان گئے ہوتے. لیکن ایسا نہیں ہے. لہٰذا، ایسی باتیں اُردو ویکیپیڈیا پر لکھنا تلخیوں کو جنم لیتی ہیں، اور نقصان اُردو ویکی کا ہی ہوتا ہے. تو جناب میری آپ سے گزارش ہے کہ دینی و اسلامی مقالات میں بات تعاریف تک ہی محدود رکھئے تو بہتر رہے گا. ہمارے لئے بھی اور اُردو ویکیپیڈیا کیلئے بھی. شکریہ! --محبوب عالم 20:09, 18 جنوری 2009 (UTC)
  • محترم جلال اکرم صاحب۔ آپ کی اوپر کی لمبی بحث پڑھ کر کچھ افسوس ہوا کیونکہ یزید بن معاویہ (جسے شائد آپ نے غلطی سے معاویہ بن یزید لکھ دیا ہے) پر آپ کو اپنا نقطہ نظر حوالوں کے ساتھ بتانے سے کسی نے نہیں روکا بلکہ اب وہ مضمون کا حصہ ہے۔ میرا اشارہ یزید کے بارے میں دیوبندی نظریات کے بارے میں ہے۔ وہاں آپ نے مناسب حوالوں سے اضافہ کیا ہے اور کسی نے نہیں روکا اور اب وہ مضمون میں شامل ہے۔ دوسری طرف دیگر نکات جن کے کتب سے مناسب حوالے دیے گئے ہیں وہ اس بنا پر ہٹائے نہیں جا سکے کہ آپ ان کو پسند نہیں کرتے۔ دوسرا مضمون جس کا آپ نے حوالہ دیا وہ بدعت ہے لیکن وہاں بھی آپ کو نہیں روکا گیا۔ جہاں تک سمرقندی صاحب کا تعلق ہے تو ان کی ویکیپٹیا کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور چونکہ آپ نئے ہیں اس لیے آپ جانتے نہیں۔ انہوں نے مذہبی موضوعات پر عموماً کبھی نہیں لکھا بلکہ وہ زیادہ تر سائنسی مضامین لکھتے ہیں۔ بحیثیت ناظم ان کا فرض ہے کہ اگر انہیں کچھ تبدیلیاں مناسب نہ لگیں انہیں رد کر سکتے ہیں۔ ہم سب مل کر یہاں کافی عرصہ سے کام کر رہے ہیں اور کوشش یہی ہے کہ ایک علمی فضا قائم کی جا سکے۔ اس لیے مذہبی بحثوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ کچھ نہ چھپانا چاہئے۔ درست ہے مگر اسے مناسب حوالوں سے سامنے لانا بہتر ہے۔ اس کے لیے ایک معیار انگریزی ویکیپیڈیا بھی ہے جہاں عموماً تعصب سے پاک کام کیا جا رہا ہے۔کیونکہ بےشمار لکھنے والے ہیں۔ لیکن اگر آپ صرف کچھ مخصوص مضامین کا صرف ترجمہ ہی اردو میں کر دیں تو یہاں آسمان سر پر اٹھا لیا جائے۔ اس لیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ بحث کو رواج نہ دیا جائے۔ مثلاً میں نے مذہبی مضامین سے زیادہ تاریخی اور سائنسی خصوصاً فلکیات کے موضوع پر لکھا ہے۔ مذہبی مضامین بھی لکھے ہیں مثلاً حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بیشتر حصہ میرا لکھا ہوا ہے۔ حضرت امام مہدی (ع) بھی میں نے ہی لکھا ہے اور آپ خود دیکھیں گے کہ اسے فرقہ پرستی سے پاک رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حقائق بھی حوالوں کے ساتھ دیے ہیں اور مختلف نقطہ نظر پیش کیے ہیں۔ عرض صرف اتنی ہے کہ اس میں ایک توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔ آپ کو کبھی اس بات سے نہیں روکا جائے گا کہ آپ حوالوں کے ساتھ کچھ لکھیں۔ کتابوں سے حوالے وہاں ضروری ہو جاتے ہیں جہاں پر اختلاف ہو۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ التماس ہے کہ اپنی صلاحیتیں دیگر مضامین لکھنے پر بھی استعمال کریں۔ یہاں پر کمپیوٹر سائنس اور دیگر علمی موضوعات پر لکھنے کی شدید ضرورت ہے۔ ایک اور التماس ہے کہ ہر پیغام کے نیچے دستخط ضرور کر دیا کریں جوترمیم کے خانے کے بٹنوں میں دائیں سے 10واں بٹن ہے۔ امید ہے کہ آپ کی شکایت مستقبل میں رفع ہو سکے گی اور ہم مل جل کر اردو کی خدمت کر سکیں گے۔ والسلام۔--سید سلمان رضوی 20:14, 18 جنوری 2009 (UTC)
  • صاحب ، سائنسی مضامین میں مجھ بدنام کو اب مذہبی موضوعات میں کھینچ کر بدنام نہیں کیجیۓ۔ مجھے کوئی سروکار نہیں جناب، میں نے اپنی تمام ترمیمات حذف کر دی ہیں اور آپ کا خود ساختہ تفرقہ کھلا ہے۔ جو کرنا ہیں کرلیں اور میرا نام دوبارہ کسی جگہ استعمال کرنے سے پرہیز فرما لیں تو خاکسار ممنون ہوگا۔ --سمرقندی 01:52, 19 جنوری 2009 (UTC)

مجھے کچھ دیر پہلے محترم سرمدی صاحب نے پیغام دیا جو میں یہاں آپ حضرات کے پیشِ خدمت کرنا چاہتا ہوں میرا یہاں دیوانِ عام میں لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس مسئلے کو الجھانے کے بجائے سلجھایا جائے اور اپنی طاقتوں کو بجائے لڑنے کے مثبت تعمیری انداز میں استعمال کیا جائے۔ پہلے آپ سرمدی صاحب کا پیغام پڑہ لیں

کیا اہل سنت والا مضمون بریلوی مسلک پر ہے یا سنی پر؟؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ تمام سنی میلاد مناتے ہیں؟؟ کئی بار عرض کیا ہے کہ اس مضمون میں صرف مجموعی سنی تصورات لکھے جا سکتے ہیں ؛ انفرادی خصوصیات ان کے ذیلی خود ساختہ تفرقوں پر لکھی جانی چاہیں۔ بار بار آپ اپنی انا کا مسئلہ بنا کر مضمون میں ابہام پیدا کر رہے ہیں اور اصلاح کی جاۓ تو الٹا الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں۔ --سمرقندی 09:02, 19 جنوری 2009 (UTC)


جنابِ والا آداب ۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے مضمون محفوظ (لاک) کرنے کے بجائے تبادلہ خیال کو ترجیع دی

عرفِ عام میں عالم اسلام میں شیعہ حضرات کے علاوہ دیگر مکاتبِ فکر کیلئے مجموعی طور پر سُنی (نہ کہ اہلسنت یا اہلسنت والجماعت) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ جیسا کہ اکثر میڈیا پر بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔

عید میلاد النبی تمام عالمِ اسلام بشمول پاک و ہند اور تمام جملہ عرب ممالک (علاوہ سعودی عرب) میں اہلسنت مکتبہ فکر میں بطور تہوار منایا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ بیشتر غیر مسلم مملک میں بھی اہلسنت مکتبہ فکر کے حامل افراد اس تہوار کو بکثرت مناتے ہیں۔ اسکی مثال آپ کو تیونس، لیبیا، فلسطین، شام، مصر سے لیکر پاک و ہند اور مشرقی ایشیا میں ملائشیا، انڈونیشیا اور برونائی دارسلام تک مل سکتی ہے۔ کیا ان تمام مملک میں عید میلاد النبی منانے والے بریلی نقطہ نظر کے افراد ہیں؟ وہ تو شائید بریلی لفظ سے بھی واقف نہ ہوں۔ لیکن وہ عیدِ میلاد النبی مناتے ہیں اور خود کو اہلسنت کہتے ہیں۔

عید میلاد النبی تمام مسلم مملک (بشمول سعودی عرب) میں بطورعام تعطیل منایا جاتا ہے۔ اسکے لئے آپ جملہ اسلامی ممالک کے سرکاری گزٹ میں سرکاری تعطیلات کی فہرست سے تصدیق کر سکتے ہیں۔ یا علاوہ ازیں ویب پر بھی مختلف غیر جانبدار ذرائع سے اسکی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ اور یہ کہ اس تعطیل کو سرکاری طور پر (بشمول سعودی عرب) میلاد النبی کی تعطیل ہی کہا جاتا ہے۔ بلکہ آپ کو شائید حیرت ہوگی کہ برونائی دارسلام میں عید میلاد النبی کی سات روز تک سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

جہاں تک تعلق ہے دیوبند مکتبہ فکر کا وہ بھی خود کو اہلسنت کہتے ہیں تو میں اُن کے اس نقطہ نظر کا پورا تہ دل سے احترام کرتا ہوں۔ اور اگر وہ عید میلاد النبی منانے کے خلاف ہیں تو یہ انکا پورا حق ہے۔ اسکا بھی صد احترام

رہا سوال اہلسنت کے مضمون میں عید میلاد النبی کے درج کرنے کا تو اسکا بہترین غیر جانبدارانہ حل اس طرح نکالا جاسکتا ہے کہ عید میلاد النبی کے موضوع کے ذیل میں درج کردیا کہ اہلسنت کے دیوبند مکتبہ فکر کے حضرات عید میلاد النبی کے حق میں نھیں اور عید میلاد النبی منانے کے خلاف نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ مزید برآں ایک ذیلی موضوع بنا کر انکے مخالفت نقطہ نظر کو بطور موقف بیاں کیا جاسکتا ہے تاکہ کسی فریق کی دلشکنی نہ ہو اور غیرجانبداری بھی برقرار رہے اور وکیپیڈیا کا اصل مقصد معلومات کو ظاہر کرنا نہ کہ چھپانا ہی رہے۔

لیکن اسکے برعکس اگر اس روش کو اپنایا کہ ایک فریق اگر ایک نقطہ نظر کو نہیں مانتا تو دوسرے کو بھی مجبور کیا جائے کہ وہ بھی اُسے چھپائے۔ اگر ایک فریق عید میلاد النبی کو نہیں مانتا تو باقی کو بھی مجبور کیا جائے کہ وہ بھی اپنے لئے میلاد النبی کے موقف کو ظاہر نہ کریں اور چھپا کر رکھیں۔ یہ طرح علمی فروغ اور غیر جانبداری کے خلاف ہوگی اور اردو وکیپیڈیا کیلئے بھی سود مند نھیں۔

مجھے یقیں ہے کہ آپ تمام حضرات اس مسئلے کو سلجھانے میں معاون ہوں گے--Jalalakram 11:45, 19 جنوری 2009 (UTC)

اردو کے اعداد

صاحبان سلام۔ میں بوجہ مصروفیت یہاں کم حاضری دیتا ہوں مگر سمجھتا ہوں کہ یہ سائت اردو کی بہترین سائت ہے۔ آج یہ سوال ہے کہ آخر یہاں اردو کے اصل اعداد جیسے ۱، ۲، ۳ وغیرہ کیوں نہیں استعمال ہوتے۔ کیا اس کی کوئی تکنیکی وجہ ہے؟ مجھے دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عربی میں وہ اپنے اعداد استعمال کرتے ہیں، فارسی میں بھی ایسا ہی ہے تو کیا اردو بیچاری اپنے اعداد استعمال نہیں کر سکتی؟--اردو دوست 12:14, 19 جنوری 2009 (UTC)

  • اردو کے ہندسے صرف "نفیس ویب نسخ" جیسے فونٹ میں درست نظر آتے ہیں۔ چونکہ یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وکیپیڈیا کا ہر پڑھنے والا ہمارا چنا ہؤا فونٹ نصب کیا ہو گا اس لیے ان کا استعمال نہیں ہو سکتا۔ م‌س کے فونٹ میں یہ عربی شکل اختیار کر کے عجیب لگتے ہیں۔ دوسرا بی بی سی کے فونٹ میں جو اکثر "اردو دانوں" نے نصب کیا ہوتا ہے کچھ ہندسوں کے یکرمزی غلط ہیں۔ پھر م‌س کے کلیدی تختہ میں یہ ہندسہ ڈالنے کی صلاحیت بھی نہیں۔ --Urdutext 12:25, 19 جنوری 2009 (UTC)


  • بہت شکریہ اردو ٹیکسٹ ۔ اردو کے اخبارات سوائے انقلاب (بھارت) کے سب انگریزی کے ہندسے استعمال کر رہے ہیں۔ جو دکھ کی بات ہے۔ اللہ کرے کہ مستقبل میں اس کا کوئی حل نکل سکے۔ --اردو دوست 12:28, 19 جنوری 2009 (UTC)
  • میرا خيال ہے کہ اعداد کے معاملے پر جذباتی ہونے یا تشویش میں مبتلا ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے کیونکہ موجودہ رائج اعداد کو انگریزی میں بھی عربی اعداد ہی کہا جاتا ہے، میں اردو اعداد لانے کا مخالف نہیں ہوں لیکن فی الحال ایسا کرنا خود اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا ، تمام ریاضی مضامین مفلوج ہو جائیں گے۔ --سمرقندی 13:57, 19 جنوری 2009 (UTC)
  • صرف معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ عربی والوں نے اپنے ریاضی کے مضامین کو مفلوج ہونے سے کیسے بچایا ہے؟ کیا ان کے فونٹ ان کا مسئلہ حل کر دیتے ہیں؟--اردو دوست 14:07, 19 جنوری 2009 (UTC)
  • عربی ویکیپڈیا پر موجود ریاضی مضامین انگریزی ویکیپیڈیا کے معیار کے نہیں ہیں اور گمان غالب ہے کہ موجودہ اردو ویکیپیڈیا سے بھی معیار میں کم ہیں۔ اگر ریاضی کی بات آجاۓ تو آپ کے بھی علم میں ہوگا کہ ریاضی کی زبان محض اعداد پر مشتمل نہیں ہے بلکہ اس میں متعدد اقسام کے محارف (characters) استعمال ہوتے ہیں اور جب تک وہ تمام کے تمام اردو میں کر کہ ویکیپیڈیا کے نظام پر زبر اثقال نہیں کیۓ جائیں کے ریاضی کے مضامین مکمل اردو میں لکھنا ممکن نہیں۔ اور یہ کام چند روز کا نہیں ، اگر آپ میں جذبہ ہے تو ابتداء کیجیۓ تمام ویکیپیڈیا کے ساتھی آپ کے ساتھ ہونگے فائل:Smile.PNG۔ --سمرقندی 14:13, 19 جنوری 2009 (UTC)

بریلوی پر راۓ درکار

مضمون بریلوی مسلک پر دو مضامین موجود ہیں؛ ایک تو یک طرفہ انداز میں کسی بریلوی پیروکار نے تحریر کیا ہے جو یہاں فائل:Fwarr.PNG

بریلوی مسلک پر دیکھا جاسکتا ہے ؛ واضح رہے کہ یہاں یک طرفہ کا لفظ میں نے بیجا استعمال نہیں کیا ہے آپ خود مذکورہ بالا مضمون کر پڑھ کر اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ مضمون کیا ہے۔ پھر دوسرا مضمون یہاں فائل:Fwarr.PNG
بریلوی مسلک (متوازن) موجود ہے؛ بریلوی مسلک والے صفحے پر متعلقہ مصنف چونکہ ہر اصلاح کو حذف کر دیتے تھے اور مضمون محفوظ کرنے پر الزام تراشی کرتے تھے اس لیۓ مجھے یہ مضمون عارضی طور پر الگ نام سے بنانا پڑا۔ مضمون میں وہ تمام مواد ویسے کا ویسا ہی درج کر دیا گیا ہے جو کہ بریلوی پیروکار نے درج کیا تھا ، میں نے صرف ان کے بیان کے نیچے تنقیدی جائزہ درج کیا ہے تاکہ دونوں جانب کا نقطۂ نظر سامنے آجاۓ۔ ناچیز کی راۓ یہ ہے کہ بریلوی مسلک (متوازن) کو بریلوی مسلک کی جگہ منتقل کر دیا جاۓ اور اس منتقلی کے بعد مضمون کو محفوظ کر دیا جانا بہتر ہے کیونکہ اب دونوں جانب کا نقطۂ نظر اپنے اپنے الفاظ میں موجود ہے۔ محفوظ کرنے کے بعد مزید اضافے کی ضرورت ہو تو تبادلۂ خیال پر مشورے کے بعد مضمون میں درج کیا جاسکتا ہے۔ جو میرے بس میں تھا میں نے کر دیا ،  آگے جو دیگر منتظمین و صارفین بہتر سمجھیں کر لیجیۓ؛ اس طرح ایک موضوع پر دو صفحات رکھ کر کوئی مفید نتیجہ نکل سکتا ہے نا ہی ویکیپیڈیا حق ادا ہوتا ہے۔ --سمرقندی 06:33, 24 جنوری 2009 (UTC)


جناب سمرقندی صاحب آداب

میں نے اپ کا لکھا ہوا مضمون پڑھا اور مجھے دوران مطالعہ بالکل بے ربطی کا احساس ہوا۔

آپ نے پورا زور بدعت کو ناجائز ثابت کرنے پر صرف کردیا۔ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ صرف بریلوی مسلک کا موقف پیش کردیں اور حق و نا حق کے فیصلے کا اختیار پڑھنے والے پر رہنے دیں۔ اور وکیپیڈیا کو اکھاڑہ بننے سے بچائیں۔

دوسرا چونکہ یہ مضمون براہ راست بدعت سے متعلق نھیں اس لئے بدعت کی جملہ تعریف، اسکا ماخذ اور دیگر تشریح یہاں سمجھنا موضوع مضمون سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا۔ اسکیلئے "بدعت" کے مضمون کو استعمال کیا جائے۔ تو زیادہ بہتر لگے۔

آپ نے لکھا (اور ان کو ابھی ہر جگہ موجود تصور کرتے ہیں۔) یہ اس مسلک کا عقیدہ نہیں۔ اگر آپ موقف کو توڑ کر پیش کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ لکھ دیں۔ اصل عقیدہ یہ ہے کہ حضور علیہ سلام ہر جگہ شاہد و ناظر ہیں اور تصرف فرماسکتے ہیں۔ اگر آپ کو عقیدہ کی اصلاح کیلئے درکار ہو تو اس کا ثبوت میں آپ کو نس قرآن و حدیث سے دینے کا خود کو پابند کرتا ہوں۔

آپ نے لکھا ( اور ان کو ابھی ہر جگہ موجود تصور کرتے ہیں۔ اس فرقے کی بنیاد میں ہندوستانی تہذیب کا عنصر نمایاں ہے جس میں وحدانیت سے زیادہ کثرت کا حوالہ زیادہ ملتا ہے) کیا یہ آپ فیصلہ صادر فرمارہے ہیں؟-

جناب۔ ہمیں کنویں کا مینڈک بننے کیببجائے برصغیر پاک و ہند سے باہر نکل کر بھی دیکھنا چاہے کہ باقی اسلامی دنیا میں اہلسنت میں کیا میلاد منایا جاتا ہے؟ کیا عاشورہ منایا جاتا ہے؟ کیا مزارات و عرس دیگر ممالک میں بھی ہے؟

شائد آپ کو علم نھیں کہ اس وقت عالم اسلام میں سب سے زیادہ مزارات ملک شام میں ہیں پھر عراق، مصر، فلسطین، وسطی ایشیا کی آزاد ریاستوں میں ہیں۔ پھر شائد پاک و ہند کا نمبر آئے۔ کیا یہ سب ممالک بھی بریلوی ہیں؟ کیا یہ بھی ہندوستان سے متاثر ہیں؟

کیا حضور علیہ سلام کا مزار بھی ہندوستان کو متاثر ہو کر بنایا گیا؟

ابو بکر صدیق و عمر فاروق کا مزار بھی ہندوستان کو متاثر ہو کر بنایا گیا؟

کیا ترکی میں ابو ایوب انصاری کا مزار بھی ہندوستان کو متاثر ہو کر بنایا گیا؟

کیا شام حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کا مزار بھی ہندوستان کو متاثر ہو کر بنایا گیا؟

کیا بخارا میں امام بخاری صاحب صحیح بخاری کا مزار بھی ہندوستان کو متاثر ہو کر بنایا گیا؟

کیا یہ ہزارہا مزارات جو تمام عرب و عجم میں پھیلے ہوئے ہیں سب ہندوستان کو متاثر ہو کر بنائے گئے؟

یہ جو لاکھوں کروڑوں اہلسنت ان ممالک میں یہ معمولات رکھتے ہیں اور مزارات پر حاضر ہوتے ہیں کیا یہ سب بریلوی ہیں؟ اور ہندووں سے متاثر ہیں؟

کیا آپ بتانا پسند کیں کے کہ ہندو مذہب میں کسی چھوٹے یا بڑے کا مزار ہے؟ میں برصغیر میں رہتا ہوں اور آج تک میں نے کسی ہندو کا مزار نھیں دیکھا۔ اگر آپ نے کوئی دیکھا ہے تو بتادیں؟

ہندو بیچارے تو دیوبند اور سلفی حضرات کی طرح مزار بنانے کے قائل ہی نھیں۔ کیا آپ یہ بات ان مسالک کے ضمن میں لکھنا پسند کریں گے کہ یہ لوگ ہندو مذہب سے متاثر ہیں۔

دیوبند اور سلفی حضرات حج کرتے ہیں ہندو حضرات بھی سال میں ایک دفعہ سفر کرکے حج کرتے ہیں صرف نام جگہ اور طریقہ دیوبند اور سلفی حضرات نے مختلف کرلیا ہے۔ ہندو یہ سب ہزارہا سال سے کرتے آرہے ہیں ہمارے بھائی لوگوں نے تھوڑا عرصہ ہوا یہ سب پکڑ لیا

آپ کے ہندو بھائی کون سی برسی، نذر و نیاز، عرس، گیارہویں، میلاد اور عاشورہ مناتے ہیں؟ کیا برسی، نذر و نیاز، عرس، گیارہویں، میلاد النبی اور عاشورہ محرم احرام ہندووں سے مشابہت ہے یا خلاف؟

اس طرح آپ کل فرمائیں گے کہ ہندو سجدہ کرتے ہیں شائد مسلمانوں نے بعد میں سجدہ ان سے لیا ہے۔ یھودی روزہ رکھتے ہیں مسلمانوں نے وہاں سے پکڑ لیا۔

یہ بھئی جو آپ نے بدعت کی تعریف کیلئے مختلف ثانوی فلسفیانہ ذرائع اور پھر انکی روشنی اور پھر انکی روشنی میں ایک لمبی کہانی لکھکر اسے غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اس نے پورے مضمون کو نہ صرف ایک گنجلک اور عام قاری کیلئے مشکل بنادیا ہے بلکہ ایک موقف کو ثابت کرکے اور اپنی مہر ثبت کرکے اس مضمون سے غیر جانبداری کا تاثر بھی بالکل ختم کردیا ہے۔


آپ قرآن و حدیث کا استدلال سامنے کیوں نھیں رکھنا چاہتے جو از خود واضع بھی ہے، آسان فہم بھی ہے اور مستند بھی آپ سب حضرات یہ پیرا پڑھیں اور دیکھیں کہ کہاں بات واضع ہے اور کہاں گمھا پھرا کر بات کو بس ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

بدعت بنیادی طور پر عربی لفظ "بدعۃ" سے ماخوذ ہے جو "بَدَعَ" سے مشتق ہے جس کے معنی ’’عدم سے وجود میں آنا‘‘ کے ہیں۔ ۔ کسی شے کے عدم سے وجود میں آنے کو بدعت کہتے ہیں۔ اس طرح بدعت کو کرنے والے فاعل کو بدعتی اور عربی میں اس کے لیئے "بَدِيع" کہا جاتا ہے۔ لغوی اصطلاح میں بدعت اور بدعتی کے الفاظ کسی مفعول کے عدم سے وجود میں آنے اور اُسے وجود میں لانے والے فاعل کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسا کہ قرآنِ مجید میں اللہ تعالی عزوجل نے ارشاد فرمایا

بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ (سُورۃ الْاَنْعَام 101) - قرآن، سُورۃ الْاَنْعَام آیت 101
(اللہ ہی) بدعتی ہے آسمانوں اور زمین کا

اس آیتِ مبارکہ میں اللہ عزوجل نے آسمانوں اور زمین کے وجود میں آنے کا بیان کرتے ہوئے اپنی ذات کو آسمانوں اور زمین کا بدیع یعنی بدعتی (وجود میں لانے والا) کہا۔ اسی وجہ سے اللہ تعالی عزوجل کا ایک صفاتی نام " البَدِيع" یعنی بدعتی (یا وجود میں لانے والا) بھی ہے۔ شرعی اصطلاح میں بدعت کا حکم ہر اُس فعل یا مفعول کیلئے استعمال ہوتا ہے جسکا وجود قرآن و سنت کی نس سے ثابت نہ ہو اور وہ مابعد قرآن و سنت ظاہر ہو۔


آپ نے لکھا کہ یہ حدیث مستند نھیں جنابِ والا یہ صحیح مسلم کی مکمل حوالہ کے ساتھ مستند حدیث مباکہ ہے۔

من سنّ فی الاسلام سنـۃ حسنۃ فعل بھا بعدہ کتب لہ مثل اجر من عمل بھا و لا ینقص من اجورھم شئی و من سنّ فی الاسلام سنۃ سیۃ فعمل بھا بعدہ کتب علیہ مثل وزر من عمل بھا و لا ینقص من اوزارھم شیئی، رواہ جامع صحیح مسلم (صحیح مسلم از امام مسلم ۔ کتاب الزکوٰۃ، باب الحث علي الصدقہ)

ترجمہ : ـ جو آدمی اسلام میں کوئی اچھا کام جاری کرے پھر اس کے بعد اس پر عمل کیا جائے تو جو لوگ بھی اس پر عمل کریں گے ان کے اجر کی مثل اس (جاری کرنے والے) کے لئے بھی لکھا جائے گا ـ اور خود ان عمل کرنے والوں کے اجر میں سے کچھ کم نہ ہوگا اور جو کوئی اسلام میں کسی برے کام کی طرح ڈالے پھر اس کے بعد لوگ اس کو اپنے عمل میں لائیں تو ان سب کو جو گناہ ہوگا وہ اس (جاری کرنے والے) کے نامہ اعمال میں بھی لکھا جائے گا ، جبکہ عمل کرنے والوں کے گناہ میں کچھ کمی نہ ہوگی۔


آپ عمر فاروق کے قول سے براہ راست استدلال کے بجائے صرف ایک مکتبہ فکر کے موقف کو ثابت کرنے کے لئے ایک لمبی فلسفیانہ تشریح کا سھارہ لینے اور آخر میں خود ہی فیصلہ صادر کرنے پر بھی مصر ہیں کیا مندرجہ ذیل حدیث جو کہ صحیح بخاری میں درج ہے کیا یہ آپ کو بغیر فلسفیانہ تشریحات کے یہ واضع نھیں کرتی کہ عمر فاروق نے اپنے عمل کو از خود بدعت کھا

جہاں آپ یہ دور کی کوڑی لائے ہیں کہ یہ حدیث نھیں تو بھائی یہ کوئی میں نے بیٹھ کر بنائی ہے کیا؟ آپ امام بخاری کو پکڑیں جو شائد بے دھیانی میں اسے بخاری میں بطور حدیث درج کرگئے۔ یہ بات تو بعد میں آنے والوں سے بھی نہ پکڑی گئی۔

عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَيْلَةً فِي رَمَضَانَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا النَّاسُ أَوْزَاعٌ مُتَفَرِّقُونَ يُصَلِّي الرَّجُلُ لِنَفْسِهِ وَيُصَلِّي الرَّجُلُ فَيُصَلِّي بِصَلَاتِهِ الرَّهْطُ فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي أَرَى لَوْ جَمَعْتُ هَؤُلاءِ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ لَكَانَ أَمْثَلَ ثُمَّ عَزَمَ فَجَمَعَهُمْ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ لَيْلَةً أُخْرَى وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصلاةِ قَارِئِهِمْ قَالَ عُمَرُ نِعْمَ الْبِدْعَةُ هَذِهِ وَالَّتِي يَنَامُونَ عَنْهَا أَفْضَلُ مِنْ الَّتِي يَقُومُونَ يُرِيدُ آخِرَ اللَّيْلِ وَكَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ أَوَّلَهُ) ۔ (البخاري برقم 2010 کتاب صلاۃ التراویح بابُ فَضلِ مَن قامَ رَمَضَانَ) ۔ اگر آپ کوعربی الفاظ واضع نظر نھیں آرہے تو براہ کرم ترمیم میں جاکر دیکھیں وہاں ٹھیک ہیں

ترجمعہ:عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمرص کے ساتھ رمضان کی ایک رات مسجد کی طرف نکلا تو لوگ متفرق تھے ایک آدمی تنہا نماز پڑھ رہا تھا اور ایک آدمی گروہ کے ساتھ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے خیال میں انہیں ایک قاری کے پیچھے جمع کردیا جائے تو اچھا ہوگا، پس آپ نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پیچھے سب کو جمع کردیا۔ پھر میں دوسری رات کو ان کے ساتھ نکلا تو دیکھا کہ لوگ اپنے قاری کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ کتنی اچھی بدعت ہے اور رات کا وہ حصہ جس میں لوگ سو جاتے اس سے بہتر وہ حصہ ہے جس میں وہ قیام کرتے ہیں مراد رات کا آخری حصہ تھا جبکہ لوگ پہلے حصے میں قیام کرتے تھے۔

اسی طرح آپ نے اس مضمون سے عید میلاد النبی، عرس، عاشورہ وغیرہ کو یکسر حذف کردیا۔ آپ خود فرمارہے تھے کہ دیوبند و سلفی حضرات یہ امور نھیں کرتے، بالکل ٹھیک ہے، لیکن بھائی جو کرتا ہے اس کیلئے تو لکھدو یا اس کیلئے بھی لکھنا منع ہے۔

میں بار بار آپ کا لکھا ہوا مضمون پڑھ رہا ہوں لیکن بخدا مجھے ابھی تک کوئی سر پیر نظر نھیں آرہا۔ یہ کچھ ایسا تاثر دے رہا ہے جیسے فلسفیانہ انداز میں حدیثوں کا مناظرہ ہو رہا ہے۔ اور یہ مضمون بجائے معلومات دینے کے الٹا تشنگی پیدا کررہا ہے۔

جناب۔ اگر آپ بدعت پر گھرائی میں جاکر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ سے کسی بھی فورم پر ہر گفتگو کیلئے تیار ہوں اور آپ کو فقہ کی روشنی میں آئمہ و مفسریں کے اقوال سے (حوالے) دینے کو تیار ہوں کہ بدعت کی دو اقسام ہیں جیسا کہ احادیث نبویہ و صحابہ اکرام کے اقوال سے ثابت ہے۔ بخدا میرے پاس کم و بیش 100 ایسے آئمہ اور مفسریں و علماء کے بیان بمعہ حوالہ جات موجود ہیں جنھوں نے بدعت کی دو اقسام بتائیں اور اس پر بحث کی۔ بلکہ بعض آئمہ نے تو مزید ذیلی تقسیم کرتے ہوئے پانچ تک اقسام بیان کیں۔ میں وکیپیڈیا کو اکھاڑہ نھیں بنانا چاہتا اس لئے یھاں پرہیز کررہا ہوں۔ اور یہ بتادوں کہ سب ثبوت امام احمد رضا خان سے پھلے بلکہ کئی صدیاں پھلے کے ہیں۔

یہ جو آپ نے اتنا لمبا فلسفہ پیش کرکے بدعت کو صرف غلط ثابت کرنے کی کوشش کی اور قرآن و حدیث کے واضع مفحوم کو پر ابھام طریقے سے پیش کیا آپ کو ایسا فلسفہ (علاوہ بریلوی) غیر جانبدار اردو ادب میں بھی کہیں پر ملتا ہے؟

آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ خدارا خول سے باہر آئیں مسئلہ کو الجھانے کے بجائے سلجھانے کی طرف لیکر جائیں تاکہ اردو اور وکیپیڈیا کا فائدہ ہو۔ اگر آپ نے وکیپیڈیا کو جانبدار کردیا تو پھر لوگ اس پر اعتماد کھودیں گے۔

اگر آپ کو بدعت کی دو اقسام پر قرآن و حدیت و قول صحابہ سے کیعلاوہ ہی حوالے چاہیں مجھے ضرور بتائیں میں بلا جھجک یہیں پوسٹ کر دونگا۔ اور مجھے بہت خوشی ہوگی۔--جلال 13:42, 24 جنوری 2009 (UTC)

  • "متوازن" مضمون میں خوبی یہ ہے کہ قاری کو آسانی سے سمجھ میں آ جاتا ہے کہ بریلوی عقائد دوسرے فرقوں سے کس طرح مختلف ہیں۔ دوسرے مضمون میں انداز بیاں ایسا ہے کہ قاری کو سمجھنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ میرے خیال میں "متوازن" مضمون وکیپیڈیا کے لیے موزوں ہے۔ دوسرے مضمون کو کسی دوسرے موقع پر منتقل کر کے وکیپیڈیا سے اس کا ربط دیا جا سکتا ہے۔ --Urdutext 13:56, 24 جنوری 2009 (UTC)
    • بھئی میرے خیال میں اگر کوئی صاحب انگریزی ویکیپیڈیا پر یہی مضمون، جو کہ Barelwi کے نام سے ہے، ترجمہ کرے تو نہایت موزوں ہوگا کیونکہ وہاں پر کافی غیر جانبدار مقالہ مرتب کیا گیا ہے اور نہایت آسان فہم بھی. سمرقندی صاحب کا مقالہ بریلوی مسلک (متوازن) زیادہ موزوں ہے بنسبت دوسرے مقالے کے. بس تھوڑی سی ترمیم کرنے کی ضرورت ہے. اگر اِس میں سے تنقید والا حصّہ خارج کردیا جائے تو بہتر ہوگا. اِس طرح احادیث کا حوالہ دینے سے بات کافی آگے نکل جائے گی اور کام آگے نہیں بڑھے گا. ہمارا مقصد کسی بات کو غلط ثابت کرنے یا بزور صحیح ثابت کرنے کا نہیں. یہی باتیں مقالات سے خارج کرنا ہی غیر جانبدار ویکیپیڈیا کا اُصول ہے. --محبوب عالم 14:48, 24 جنوری 2009 (UTC)

جناب سمرقندی صاحب

آپ جس طرح بہتر خیال کریں مذکورہ مضمون کو تبدیل کردیں میں مزید بحث میں نھیں پڑھنا چاہتا۔ مزید یہ کہ آپ کے علم کیلئے ذیل کے لنک پر بدعت کی اقسام پر جمیع آئمہ، محدثیں و مفسریں کے قول بمعہ حوالہ جات درج ہیں۔ آپ ملاحضہ فرماسکتے ہیں۔ میری طرف سے اگر کوئی سخت زبانی ہوئی ہو تو میں اس کیلئے آپ سے معذرت خواہ ہوں

http://www.minhajbooks.com/books/index.php?mod=btext&cid=4&bid=62&btid=150&read=txt&lang=ur

http://www.minhajbooks.com/books/index.php?mod=btext&cid=4&bid=62&btid=151&read=txt&lang=ur

--جلال 15:44, 24 جنوری 2009 (UTC)

  • مضمون میں اصلاح کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے ، میں نے تو اوپر بھی لکھا ہے کہ اگر کسی ترمیم کی ضرورت ہو تو وہ تبادلۂ خیال پر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے باوجود میں آپ کے اعتراضات کا احترام کرتے ہوۓ اس کو مزید بہتر اور غیر جانب دار کرنے کی کوشش کروں گا۔ جب مکمل اتفاق ہو جاۓ گا تو متفقہ راۓ سے اصل مضمون کی جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے، یہ راۓ آپ سب ساتھیوں کی ہی ہوگی میں کسی بات پر مصر نہیں اور نا ہی میں خود منتقلی یا محفوظ بنانے کا عمل کروں گا۔ میں تو صرف مضمون میں بہتری کرنے کی کوشش کر لوں گا، باقی جو آپ لوگ فیصلہ کریں۔ --سمرقندی 02:32, 25 جنوری 2009 (UTC)

انگرِزی اردو - مشينِی ترجُمھ

محترم قارِين ، اسالام علِکم ،

خِرِت موُجود او خِرِت مطلوب ۔ میں اتفاقن انتيرنيت پر گومتا حوا یہاں آ نِکلا ، اور اردو وِکيپيدِا دیکھ کڑ خوشی کي انطِھا نا رھي ۔ میں یہاں پر آنی والے تمام مُسنِفين کو خراج تھسين پاِش کُرتا حون ۔

تاہم ، غور کرنی پر اندازا ہو گا کی ہمیں اپني کاوِشِن تیز تر کرنيی کي زرورت ہے ۔ ایک سادہ سی موازنی ک بعد اندازا ہو جتا ہے خ http://en.wikipedia.org پر 2,717,544 مقالات موجود حِن ، جب کی http://ur.wikipedia.org پر يھ تاداد 9,664 کی لگ بھگ ہے ۔

میں اس موقا پر http://paktranslations.com کا طارف کرانا چاھون گا ۔ اس سروس کو اسطيمال کڑ ک ، http://en.wikipedia.org کو اردو میں بدلنی کا کام اسان ہو جے گا ۔ میں آپ کو داوت ديتا حون ، کی آپ http://paktranslations.com کا مُطالِا کریں اور اپني رايی سہ آگاہ کریں ۔

مخلص مبشر

  • یہ اچھی کوشش ہے، اور کسی حد تک استعمال بھی کی جا سکتی ہے۔ مگر ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ لکھنے والے ہی چند ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو اردو کلیدی تختہ کی مشق نہیں، کچھ جو اردو لکھ سکتے ہیں، اردو میں علم کو لانے کو ضروری خیال نہیں کرتے کہ انگریزی ہی کافی سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کرسکیں تو زیادہ لکھنے والوں کو اردو وکیپیڈیا کی طرف آنے کی ترغیب دیں۔--Urdutext 01:36, 29 جنوری 2009 (UTC)
  • مسئلہ یہ ہے کہ اس بات کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا کہ کوئی اردو آلاتی ترجمے (machine translation) کا مصنع لطیف ایسا بنا لیا گیا ہو کہ وہ سائنسی پیچیدہ اصطلاحات بھی اپنے اندر رکھتا ہو۔ ایسا تو ابھی تک آلاتی تراجم میں سب سے آگے نکل جانے والی جاپانی زبان میں بھی ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کو ابھی قطرہ قطرہ خونِ جگر کی ضرورت ہے، یعنی ہمیں ایک ایک لفظ تحقیق کے بعد لکھنا ضروری ہے۔ وہ جو اقبال نے کہا تھا کہ

پھر تیرے حسینوں کو ہے ضرورت حنا کی
باقی ہے ابھی رنگ مرے خونِ جگر میں

خیر۔ --سمرقندی 04:47, 29 جنوری 2009 (UTC)


مصنع لطیف و مصنع کثیف

اُردو ویکی پر سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر کیلئے جو بالترتیب اِصطلاحات مصنع لطیف و مصنع کثیف استعمال کئے جارہے ہیں، میرے خیال میں اگر اِن کو مختصر کرکے یکلفظی اِصطلاحات اپنائے جائیں تو کافی بہتر ہوگا. اِس سلسلے میں خاکسار نے مصنع لطیف کیلئے مصنیف اور مصنع کثیف کیلئے مصنثیف جبکہ سمرقندی صاحب نے بالترتیب ملطیف و مکثیف اور مطیف و مثیف کی اِصطلاحات تجویذ کی ہیں.

  • سافٹ وئیر : مصنیف (جمع: مصانیف / مصنیفات)، ملطیف (جمع: ملطیفات)، مطیف (جمع: مطیفات)
  • ہارڈ وئیر : مکثیف (جمع: مکاثیف / مکثیفات)، مثیف (جمع: مثیفات)

تمام دوستوں خصوصاً اُردو ٹیکسٹ صاحب سے گزارش ہے کہ اِس ضمن میں اپنی دانشورانہ رائے سے بہرہ مند فرمائیں. شکریہ! --محبوب عالم 13:15, 30 جنوری 2009 (UTC)

  • اس طرح یکلفظی کرنے سے معنی سمجھنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ بہت سے لوگوں کے لیے ابھی یہ نئی اصطلاحات ہیں۔ ایک لفظ کے طور پر لکھنے کے لیے یکرمزی تظبیط حرف zwnj استعمال کیا جا سکتا ہے، مصنع‌لطیف، مصنع‌کثیف۔ ~----
    • جی آپ نے بجا فرمایا کہ یہ اِصطلاحات لوگوں کیلئے نئی ہیں. تاہم اگر غور کیا جائے تو ہمارے ہاں تو لوگوں کو software اور hardware کی معانی کا بھی نہیں پتہ، وہ تو صرف اِسے ایک نام (اور آسان اِصطلاح) سمجھ کر استعمال کرتے ہیں. ہمارا مقصد لوگوں کو اُردو اِصطلاحات کی طرف راغب کرنا ہے، اگر ہم اُن کے سامنے ایسے اِصطلاحات رکھیں گے جو انگریزی اصطلاحات کی بنسبت ادائیگی میں مشکل ہوں تو وہ اِن کے استعمال کی طرف کبھی راغب نہیں ہوںگے. اِس لئے میرا خیال ہے کہ دیوان عام پر تجویذ شدہ اِصطلاحات میں سے انتخاب کرکے اُنہی کو استعمال کرنا چاہئے. تاکہ لوگ اُردو اِصطلاحات کو آسانی سے اپنائیں. --محبوب عالم 14:03, 30 جنوری 2009 (UTC)
  • میرے خیال میں اصطلاحات ایسی ہونی چاہیں کہ ان پر قاری سیاق و سباق کے حوالے سے غور کر کے سمجھ سکے کہ ان کا مطلب کیا ہے۔ مثلاً اگر "مصنع‌لطیف" کی اصطلاح اگر میں کسی چوپال پر استعمال کرتا ہوں تو قاری سمجھ جاتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ اگر میں "مصنیف" لکھوں گا تو پھر مجھے قوسین میں انگریزی بھی لکھنا پڑتی ہے، یعنی اسطرح: مصنیف (software)۔ --Urdutext 14:44, 30 جنوری 2009 (UTC)
  • بات سمجھنے یا سمجھانے کے ساتھ استعمال کی بھی ہے. آپ چوپال پر مصنع لطیف کی اِصطلاح استعمال کرتے ہیں، بہت اچھی بات ہے، لیکن کیا آپ نے غور فرمایا ہے کہ اب تک کسی اَور نے بھی اِسے استعمال کرنے کی زحمت کی ہے؟ --محبوب عالم 15:24, 30 جنوری 2009 (UTC)
  • software خود دو الفاظ کا مرکب ہے۔ میرے خیال میں مصنع لطیف و کثیف اگر کوئی استعمال نہیں بھی کرتا تو پڑھ کر سمجھ جاتا ہے مگر یک لفظی وضع کردہ الفاظ نہیں سمجھے گا۔ اس لیے مصنع لطیف و کثیف ہی درست لگتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 16:47, 30 جنوری 2009 (UTC)
  • تو آپ صاحبان صرف یہ چاہتے ہیں کہ جو اِصطلاحات اُردو ویکی پر استعمال ہورہے ہیں وہ صرف ویکیپیڈیا پر ہی رہیں. باقی لوگ اُن کو استعمال کریں یا نہ کریں آپ کو کوئی پرواہ نہیں. مصنع لطیف کو اب بھی کوئی نہیں سمجھتا. آپ کہیں بھی حبالہ پر اِس کو استعمال کرکے دیکھ لیں. کوئی نہیں جانتا کہ مصنع لطیف کسے کہتے ہیں؟. اگر آپ صاحبان یہ چاہتے ہیں کہ یہ اِصطلاحات حبالہ پر لوگ اُسی طرح استعمال کریں جیسے وہ سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر کررہے ہیں، تو اُن کو آسان بنانا پڑے گا، آسان بنانے سے مراد ہے مختصر. مختصر کرنے سے اُن کی معانی وہی رہتی ہے، بگڑتی نہیں. --محبوب عالم 17:06, 30 جنوری 2009 (UTC)
  • جہاں تک میں سمجھ سکتا ہوں اصطلاح ایسی ہونی چاہیے جس سے اس کی اساس واضح ہو۔ "مصنیف" جیسی اصطلاح کو جب تک کوئی وضاحت سے سمجھائے گا نہیں بات واضح نہیں ہو گی۔ اس طرح تو صرف مدرسہ کی سطح پر پڑھایا جس سکتا ہے۔ "مصنع‌لطیف" میں اردو محفل پر استعمال کرتا رہا ہوں اور لوگ بغیر وضاحت کے سمجھ جاتے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ ناراض ہو کر سافٹ وئیر لکھنے پر اصرار کرتے ہیں۔--Urdutext 19:41, 30 جنوری 2009 (UTC)
  • محبوب بھائی آپ کے جذبات قابلِ فہم ہیں اور قابل قدر بھی۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ فی الحال اس اردو کی جانب غور کر رہے ہیں کہ جو رائج ہے ، جس میں اردو بولنے والوں کا ذہن نہیں بلکہ صرف تجربہ (یعنی اپنے ماحول میں سنے الفاظ) کا عمل دخل رہتا ہے۔ بات کو آسان کہوں تو یوں کہہ سکتا ہوں کہ لوگوں میں اردو قواعد اور اردو کی روح کی سمجھ بوجھ ناپید ہو چکی ہے اسی وجہ سے سواۓ شاعری اور مذہب کے اردو میں کوئی تخلیقی کام نہیں ہو رہا۔ جب تک انسان الفاظ کی روح سے آشنا نا ہو وہ کچھ تخلیق کر بھی نہیں سکتا اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ مذہبی عالموں اور شاعروں نے ہمیشہ سے اپنی تحریر کو انگریزی سے دور اور عربی و فارسی سے قریب رکھا ہے؛ میں غلط بیانی تو نہیں کر رہا؟ تو اب اگر ہم اس طرح آسان کرنے کی کوشش میں الفاظ سے انکی روح نکالتے رہیں گے تو ہمارے وجود کا اور ہماری انفرادیت کا جواز ہی ختم ہو جاۓ گا۔ ایک بات مسلم ہے کہ راہنمائی وہی کرتا ہے جو اپنے وجود کا جواز رکھتا ہو؛ میرا خیال ہے کہ ہمیں ویکیپیڈیا سے اس کے وجود کا جواز نہیں چھیننا چاہیۓ۔ اگر آپ تحمل سے غور فرمائيں گے تو مجھے امید ہے کہ آپ جیسا سمجھ بوجھ والا شخص مذکورہ بالا گذارشات سے اختلاف نہیں کرے گا۔ آخر میں پھر عرض کروں گا کہ میں نۓ الفاظ بنانے کا مخالف نہیں ہوں ، لیکن ایسا صرف وہاں کرنا چاہیۓ کہ جہاں اس کے بغیر کوئی دوسرا راستہ نا ہو۔ --سمرقندی 01:42, 31 جنوری 2009 (UTC)
  •   تائید میں آپ صاحبان کے خیالات و آراء سے مکمل اتفاق کرتا ہوں. اِس اہم نکتہ پر گفت و شنید کرنے کا شکریہ!. --محبوب عالم 04:28, 31 جنوری 2009 (UTC)

Process

اُردو ویکی پر کچھ (اہم) انگریزی اِصطلاحات کے مستقل اور پُر معانی متبادلات استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ابہام پیدا ہورہا ہے. اِن اِصطلاحات میں سے ایک Process بھی ہے. اِس اِصطلاح کا Action اور Operation کے ساتھ ابہام سے بچنے کیلئے خاکسار نے ایک مقالہ Process کے نام سے مرتب کیا ہے. آپ تمام صاحبان سے گزارش ہے کہ اِس صفحے پر اپنی آراء و تجاویذ سے نواز کر اِس اہم مسئلے کے سدّباب میں اپنا حصّہ ڈالیں. شکریہ! --محبوب عالم 18:20, 31 جنوری 2009 (UTC)

  • مقالہ Process پر دئیے گئے متبادلات ابھی عارضی طور پر اپنائے جارہے ہیں. --محبوب عالم 14:14, 1 فروری 2009 (UTC)

مسکرہٹ

آ پ کا یہ ویب دیکھ کر بہت خوشی ہوءی ۔ ہماری مخلصانہ دعا ہے کہ اللہ آپ کو انسانیت کیلیے آسانیان پید کرنے کی توفیق عطا فر ماءے اور ساتھ ہی میر یہ نا قص راءے ہے کہ

آ کی اس پروگرام مین کچھ پیچیدہ الفاظ ہین جیہسے تصادفی وغیرہ ۔۔۔۔ اس کی جگہ آ عام فہم الفاظ استعما ل کرہں بہت بہتر رھیگا ۔۔ والسلام

آپ کا بھاءی عبیداللہ عمری کرنولی ۔


ہاتف

اُردو ویکیپیڈیا پر انگریزی اِصطلاح ٹیلیفون کیلئے عربی لفظ ہاتف زیرِ استعمال ہے جس سے لفظ فون سے منسلک دوسری اِصطلاحات کیلئے متبادلات اپنانے میں مشکل پیش آرہی ہے جیسے ہیڈ فون، کار فون، مائیکرو فون، سمارٹ فون وغیرہ.

اِس کیلئے میرے خیال میں لفظ ‘‘ گفتہ ’’ (جمع: گفتان) موزوں رہے گا. کیونکہ اِس سے مزید اِصطلاحات بھی آسانی سے بن سکتے ہیں جیسے:

اُردو اِصطلاح English term
گفتہ phone
بعیدگفتہ / دُورگفتہ telephone
بعیدگفتگی / دُورگفتگی telephony
خردگفتہ microphone
کان گفتہ earphone
سرگفتہ headphone
خلوگفتہ cellpone
گفتیات phonology

گفتہ فارسی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے جملہ یا کلمہ، لیکن چونکہ یہ اُردو میں کسی اَور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوتا لہٰذا اسے اس اِصطلاح کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے. اِس سے ایک اور اہم اِصطلاح بھی میسّر آسکتی ہے اور وہ ہے ٹیلیفون یا فون کرنے (phone call) کیلئے گفتنا (یعنی بات کرنا؛ اِس کی اصل حالت فارسی میں گفتن ہے). --محبوب عالم 17:21, 3 فروری 2009 (UTC)

  • محبوب صاحب میرا خیال ہے کہ ہم لوگوں کو حواس باختہ نہیں ہونا چاہیۓ، سکون سے اور پھونک پھونک کر قدم اٹھانا بہتر ہے خواہ منزل کتنی ہی دیر میں ملے۔ ایک کام کیجیۓ کہ جو الفاظ آپ چاہتے ہوں کہ مشورہ کے مطلوب ہیں ان کو ایک زمرہ بنام ----- فیصلہ طلب ----- بنا کر ان میں رکھ دیجیۓ اور جب تک تمام ساتھیوں کی راۓ سے فیصلہ نا ہو جاۓ ان کو مضامین میں استعمال نا کرنا بہتر ہوگا ؛ فیصلہ ہونے تک اگر ضرورت محسوس ہو تو ان کو انگریزی میں ہی جوں کا توں لکھ دیا جاۓ ، مثلا متبادل ملنے تک canine کو canine ہی لکھا جاسکتا ہے۔ مجھے کوئی ذاتی غرض ہے اور نا ہی کوئی لالچ کہ میں خاص طور پر یہ بات اپنے لیۓ کہہ رہا ہوں؛ ایسا نہیں ہے۔ میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ جو بھی الفاظ اختیار کیۓ جائیں ان کا مکمل جائزہ لے لیا جاۓ؛ یہ بہت پیچیدہ اور طویل کام ہوتا ہے جبکہ زندگی میں اور بھی غم ہیں اس ویکی کے سوا۔ جو پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ان کا ایک اندازہ آپ Port اور Port 2 کو دیکھ کر باآسانی لگا سکتے ہیں۔ میں اس سے زیادہ کچھ عرض نہیں کرنا چاہتا ، بات دل کو لگتی ہو مان لیں ، نا اچھی لگے تو جو مناسب سمجھیں ویسے کیجیۓ۔ براۓ کرم اس کو ذاتی تنقید نہیں سمجھیۓ گا ، یہ صرف ایک دوست اور بھائی کی حیثیت سے مشورہ ہے۔ --سمرقندی 05:37, 4 فروری 2009 (UTC)
    • جی میں آپ سے بالکل متفق ہوں. اِصطلاحات کی ڈھونڈ اور اُن کو اپنانا ایک طویل عمل ہے. تاہم، کچھ اِصطلاحات ایسے ہوتے ہیں جن سے بہت سے مقالات پر اثر پڑتا ہے. اور اِس ضمن میں ایک بہت بڑا مسئلہ زمرہ ہے، زمرہ کی تبدیلی بہت سے مشکلات کا سبب بنتی ہے. دوسری بات یہ کہ میں ایسی بڑی اِصطلاحات کا استعمال اُس وقت تک نہیں کرتا جب تک اتفاق رائے نہ ہو. اِس لئے یا تو دیوانِ عام پر سامنے لاتا ہوں یا اُن کے نام سے مقالہ مرتب کرکے زمرہ رہنے دیتا ہوں. آپ کا بہت شکریہ کہ آپ خاکسار کے کام پر کھڑی نظر رکھتے ہیں اور ان میں اِصلاح فرماتے ہیں. port کے بارے میں آپ نے نہایت موزوں معلومات فراہم کی ہیں جس سے بندۂ ناچیز کی غلط فہیاں دور ہوگئی ہیں. اَب آپ کے مشورہ کے مطابق میں فیصلہ طلب کے نام سے زمرہ مرتب کرنے جارہا ہوں، جس میں خاکسار کی وہ ساری اِصطلاحات موجود ہوں گی جن پر تبادلۂ خیال درکار ہے. شکریہ!. --محبوب عالم 16:34, 4 فروری 2009 (UTC)
    • ایک چھوٹی سی بات کہوں گی کہ لفظ phonology کا تعلق گفتگو سے یا فون سے نہیں آواز سے ہے اور علمِ لسانیات کا ایک اہم تصور ہےـ لہذا مجھے مناسب نہیں لگتا کہ فون کی اسطلاح سے اس کا رشتہ جوڑا جائےـ --قائلہ 21:31, 4 فروری 2009 (UTC)
    • محترمہ! بات تھوڑی سی تحقیق کی ہے. لفظ فونولوجی بھی دراصل فون سے ہی بنا ہے. فون کا مطلب ہے آواز یا صوت. اور جیسے آپ نے خود فرمایا کہ فونولوجی کا تعلق آواز سے ہے. --محبوب عالم 22:42, 4 فروری 2009 (UTC)
    • بے شک، لیکن چونگہ فونولوجی کا تیلیفونی سے کوئی تعلق نہیں، مجھے یہ استعمال تھوڑا عجیب لگاـ فون پر گفتگو ہوتی ہے، جو آواز کا ذرہ آگے کا استعمال ہے اور فونولجی میں آواز اور زبان میں اس کے استعمال کی تحقیق کی جاتی ہےـ دور پار کے رشتہ دار ہیں اس لیے کہہ رہی ہوں ـ مگر جیسا سب لوگ مناسب سمجھیں ـ میں اردو دان تو کہیں سے بھی نہیں ہوں ـ --قائلہ 08:00, 5 فروری 2009 (UTC)
    • فون کیلئے نئی تجویذ کردہ اِصطلاح ‘‘گفتہ’’ کے بارے میں اپنی رائے یہاں دیجئے! . --محبوب عالم 22:42, 4 فروری 2009 (UTC)

فیصلہ طلب

اُردو ویکی پر کچھ مقالات کے عنوان (اصطلاحات) پر اتفاقِ رائے کی ضرورت پڑتی ہے. ایسے مقالات کیلئے ایک نیا زمرہ ‘‘فیصلہ طلب’’ کے نام سے مرتب کیا گیا ہے. اس میں ایسے مقالات اور اصطلاحات رکھے جائیں گے جس پر گفت و شنید اور تحقیق کی ضرورت ہے. تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اِس زمرہ میں شامل مقالات کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اپنی رائے دیں. جس مقالہ یا اِصطلاح پر گفت و شنید کے بعد اتفاقِ رائے ہوجائے، اُسے اِس زمرہ سے خارج کردیا جائے گا. --محبوب عالم 16:21, 5 فروری 2009 (UTC)

  • محسوس تو یوں ہوتا ہے کہ اس فیصلہ طلب کا مقصد حاصل نہیں ہو پا رہا اور نا ہم لوگوں کی جانب سے اس پر عمل کیا جارہا ہے؛ مثال کے طور پر process کا صفحہ زمرہ فیصلہ طلب میں ہونے کے باوجود مرکزی عملی اکائی بجانب مرکزی عملیتی اکائی کا فعل انجام دیا گیا ہے۔ --سمرقندی 02:09, 6 فروری 2009 (UTC)

ویکی شارہ

wiki logo کو کسی نے تبدیل کر دیا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ تبدیلی تمام ساتھیوں نے ملاحظہ کر لی ہوگی۔ موجودہ شارہ (logo) میں خوشخطی ناپید ہے، میں نے ایک تصویر جگہ زبر اثقال کی تھی لیکن اس میں سفید پسمنظر (background) آجاتا ہے جبکہ شارہ کے لیۓ بلا کسی پسمنظر کے ہونا ضروری ہے؛ کوئی ساتھی مذکورہ بالا تصویر کو بلا پسمنظر کے بنا کر لگا سکتے ہوں تو ایسا کر دیجیۓ یا بغیر پسمنظر کے تصویر بنانے کا طریقہ معلوم ہو تو وہ بتا دیجیۓ۔ --سمرقندی 04:07, 6 فروری 2009 (UTC)

  • چند روز قبل میں سوچ رہا تھا کہ اردو وکیپیڈیا کا لوگو کافی عرصہ سے بلامقصد لگا ہوا ہے اسے بدلنا چاہیے یا کوئی معیاری لوگو بنانا چاہیے۔۔ آخری مرتبہ میں نے صرف خطاطی ثاقب بھائی کو بھیج دی تھی باقی کام انہوں نے خود کیا تھا۔ اس لیے نئے لوگو کے لیے کن مراحل سے گزرنا ہوگا اس بارے میں تو علم نہیں البتہ اگر آپ چاہیں تو میں معیاری نستعلیق خطاطی لکھ کر بھیج سکتا ہوں۔ بلکہ میرے خیال میں اس حوالے سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے :) میں جلد از جلد بھیجنے کی کوشش کرتا ہوں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • انشاء اللہ بہت جلد ہم 10،000 کے ہدف تک پہنچنے والے ہیں، ایسا ممکن نہیں کہ ہم وکی کے شارہ میں اس بات کی نشاندہی کرسکیں جیسا کہ دیگر زبانوں کے وکیز میں بھی ہے؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:54, 9 فروری 2009 (UTC)

اردو انٹرنیٹ کی تاریخ

کیا ویکیپیڈیا یا کہیں اور کوئی مضمون کا مقالہ موجود ہے جس میں انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کی تاریخ کا ذکر ہو؟ رسالہ Spider میں ایک چھوٹا سا مقالہ ہے، لیکن وہ چار سال پرانہ ہے اور حالات کافی بدل گئے ہیں ـ

اگر ایسا کوئی مقالہ موجود نہیں تو کیا کوئی نیک انسان لکھنے کو تیار ہے؟ اس رسرچ میں جتنے حوالہ جات میرے پاس ہیں میں میسر کرنے کو تیار ہوں ـ میں خود کچھ لکھ لیتی مگر میرے پاس نہ تو تکنیکی مضامین لکھنے کی قابلیت ہے اور نہ ہی 2004 کے بعد سے کوئی خاص معلومات ـ --قائلہ 20:29, 8 فروری 2009 (UTC)

  • آپ ‘‘جالبین پر اُردو استعمال کی تاریخ’’ کے عنوان سے مقالہ شروع کیجئے. اور اس میں دستیاب موزوں حوالہ جات بھی دے دیجئے. باقی دوست اِس میں اپنا حصّہ ضرور ڈالیں گے. --محبوب عالم 14:09, 9 فروری 2009 (UTC)

--قائلہ 17:40, 9 فروری 2009 (UTC)

توجہ درکار

اسلام علیکم! ابھی ابھی مجھے پتہ چلا ہے کہ سمرقندی بھائی غیر فعال ہوگئے ہیں اور اب اُن کا ارادہ ہے کہ نئے آنے والوں کو کام کرنے دیا جائے (یعنی کہ خود گوشہ نشیں ہوجائیں)۔ میرے خیال میں تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا، اگر ہم اردو وکی پیڈیا پر سمرقندی صاحب کی قربت سے محروم ہوگئے، یہ نہ صرف وکی پیڈیا کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اردو کے لئے بھی سخت دھچکا ہوگا۔ اردو وکی پیڈیا کے لئے سمرقندی صاحب کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ میرے خیال میں اگر سب سینئر حضرات مل کر سمرقندی صاحب سے درخواست کریں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں تاکہ اُن کی علم و فضل سے نہ صرف نئے آنے والے سیکھتے رہیں بلکہ وکی پیڈیا کا سفر بھی کامیابی کی جانب گامزن رہے۔ آپ کی اور دیگر ساتھیوں کی فوری توجہ درکار ہے۔ والسلام--اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:19, 14 فروری 2009 (UTC)

حفاظت

اسپریچولسٹ صاحب نے بجا فرمایا کہ ارادہ تو اب اردو ویکیپیڈیا سے الگ ہونے کا ہی تھا۔ سوچا تھا کہ اب آنے والے اسکو آگے بڑھاتے رہیں گے، betawiki والو کا بھی پیغام مسلسل مل رہا تھا کہ معاونت کیجیۓ؛ سوچا کہ جو اردو ویکیپیڈیا پر نا لکھ سکا وہاں کر دوں گا لیکن وہاں جا کر معلوم ہوا کہ ہمارے محبوب بھائی وہاں متحرک ہو چکے ہیں ، میں نے تو ہمیشہ نۓ لکھنے والو کی حوصلہ افزائی ہی کی ہے اور کسی حوصلہ شکنی کا ارادہ نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ محبوب بھائی کے betawiki پر متعدد تراجم اصلاح طلب ہیں۔ ماشااللہ وہ اتنے ڈھیر سارے تراجم وہاں کر چکے ہیں کہ میرے پاس ایک ایک کو پڑھ کر اصلاح کا وقت ہے نا ہمت۔

میں نے غیر متحرک ہونے سے قبل ہر ایک سے مکمل اتفاق راۓ سے چلنے کی کوشش کی جس کو جگہ جگہ تبادلۂ خیال اور اسی صفحے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کسی کی جانب سے غلط اندارج پر محض ، رجوع مکرر بنانے یا حذف کرنے کے بجاۓ اس کے درست متبادل مکمل دلائل اور واضح ثبوت کے ساتھ پیش کیا؛ مگر اس میں ضائع ہونے والے وقت سے دل برداشتہ ہوکر غیر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا جو کہ مندرجہ ذیل وجوہات کے پیش نظر نا چاہتے ہوۓ بھی واپس لینا پڑا۔

آسان الفاظ کس کو اچھے نہیں لگتے ؟ لیکن ان میں لسانیاتی قواعد کو ہی پامال کر دیا جاۓ تو ہمارے اوپر یہ الزام مزید شدید ہو جاۓ گا کہ ہم ایک نئی قسم کی اردو زبان تخلیق کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک یہ صرف ایک الزام ہی ہے جس کو ثابت نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اب تک جو بھی الفاظ اختیار کیۓ گۓ ہیں وہ تمام اپنی اساس ؛ عربی ، فارسی اور اردو لغات میں رکھتے ہیں اور لسانیاتی قواعد سے متصادم نہیں بلکہ قواعد کے مطابق ہیں۔ لیکن اگر ہم آسان اور مختصر کرنے کی کوشش میں لسانی قواعد کو ہی پامال کردیں گے تو یہ کسی بھی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ایک مثال ---- اوزارچہ ----- کی ہے۔ چہ کا لفظ اردو قواعد کی رو سے چھوٹی قسم کے لیۓ آتا ہے جیسے کتاب سے کتابچہ ، صندوق سے صندوقچہ۔ اب اگر اوزاری اور صندوقچہ کو مختصر کر کہ اوزارچہ بنایا جاۓ گا تو یہ گو مفہوم کے لحاظ سے درست بھی ہو لیکن قواعد کے لحاظ سے غلط ہے؛ اوزارچہ کا مطلب پہلے تصور کے مطابق چھوٹے اوزار کہ ہے۔ Tool box کے لیۓ یا تو اوزاری صندوقچہ ہی لکھا جاۓ گا یا پھر خانۂ اوزار لکھا جاۓ گا؛ گو چہ کی تضغیر کو استعمال کرتے ہوۓ اردو ویکی پر برقیچہ کی اصطلاح اختیار کی گئی ہے لیکن یہ کسی بھی طرح قواعد سے متصادم نہیں ہوتی کیونکہ اول تو یہ کہ اساس برق کو نہیں بلکہ برقی کو بنایا گیا ہے اور دوسرے یہ کہ اوزارچہ اور ڈاکچہ کی طرح برق یا برقی سے چھوٹے اوزار یا چھوٹی ڈاک کا کوئی ابہام پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے ، چھوٹی برق کا اول تو کوئی تصور ہی نہیں ہے اور اگر کیا بھی جاۓ تو اس کے لیۓ برقیہ کی اصطلاح آتی ہے۔ اسی طرح متعدد مثالیں ہیں جن کو درست تو کردوں گا لیکن اس طرح سے وضاحت پیش نہیں کروں گا کہ جیسا کہ یہاں کری ہے اس طرح وضاحتیں پیش کر کر کہ ہی تمام وقت برباد نہیں کرنا چاہتا۔ کس قدر وقت برباد ہوتا ہے اس کا اندازہ لگانے کے لیۓ ذرا گفتہ اور Phone کے صفحات ملاحظہ فرما لیجیۓ اور پھر اس درد سری کا نتیجہ تبادلۂ خیال پر دیکھ لیجیۓ۔

پھر اردو ویکیپیڈیا پر تمام پرانے اور مزاج کو سمجھنے والے ساتھی بھی غیر حاضر ہو گۓ اور حالیہ تبدیلیاں میں نظر آنے والی تخریب کاریاں درست کرنے والا بھی کوئی نا رہا۔ صارف:Abrar47 نے ابن عربی کی چند کتب (وہ بھی تراجم) پڑھ کر خود کو ماہر تصوف و ماہر تفسیر جان کر مضمون بدعت میں ترجمۂ قرآن میں ایک فاش غلطی کی اور اسی مضمون کے تبادلۂ خیال پر موصوف ساتھی نے فرمایا کہ :

  • کچھ تو خدا کا خوف کرو تم جیسے لوگوں پر تو دل خون کے آنسو روتا ہے اور اب پلیز یہ دلیل مت دینا کہ یہاں بدعتی لفظی معنوں میں ہے کیونکہ یہ اردو ترجمہ ہے اور اردو میں بدعت کا کوئی لفظی ترجمہ نہیں بلکہ اس کا ایک ہی اصطلاحی ترجمہ ہے۔

ان کی اس بات کا تسلی بخش جواب تو میں متعلقہ جگہ پر درج کر ہی دوں گا مگر افسوس اس بات پر ہوا کہ کسی بھی منتظم یا ساتھی نے اس تبدیلی کو revert کرنے کی کوشش نا کی۔ اسی طرح Abrar47 صاحب نے متعدد تصوف سے متعلق ایسے بیانات درج کیۓ ہیں جو کہ صرف یک طرفہ نظریہ پیش کرتے ہیں ؛ ایسے مذہبی اور نازک معاملات کو کو مسلسل بے اصلاح دیکھ کر مجبوراً واپسی کا فیصلہ کیا۔ اگر دیگر ساتھی آتے رہتے تو میں واپس آنے کا فیصلہ نا کرتا لیکن تمام پرانے ساتھیوں کی غیر حاضری کی وجہ سے مجھے مجبورا واپس آنا پڑا بصورت دیگر یہاں تو لوگ اپنی اپنی پسند کے مطابق غلطیوں کے پہاڑ لگا دیں گے اور اگر مزید دیر کی گئی تو ان کو درست کرنا ممکن نہیں رہے گا اور یہ ویکیپیڈیا بھی اردو کا ایک عام blog بن جاۓ گا۔ --سمرقندی 04:15, 20 فروری 2009 (UTC)

  • میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے غیر فعال ہونے کا فیصلہ واپس لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک بار پھر آپ نے بے لوثی اور ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اردو وکی پیڈیا کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:52, 20 فروری 2009 (UTC)
  • شکر ہے کہ آپ واپس آگئے. ورنہ پچھلے کئی دِنوں سے بہت ہی تنہا محسوس کررہا ہوں ویکی پر. بیٹاویکی پر میں نے جو بھی ترجمات کئے ہیں، اُن تمام میں آپ جیسے بھی چاہیں اِصلاح کرسکتے ہیں. اوزارچہ کا لفظ بھی عارضی طور پر استعمال کیا ہے، اِس کیلئے ایک صحیح اور پہلے سے مستعمل لفظ مل گیا ہے اگر آپ چاہیں تو یہ استعمال کرسکتے ہیں: اوزار دان.. --محبوب عالم 09:03, 20 فروری 2009 (UTC)
    • آپ دونوں بھائیوں کا از حد مشکور ہوں کہ خوش آمدید کہہ رہے ہیں وگرنہ مجھے تو ہر وقت یہ احساس ستاتا رہتا ہے کہ میں کہیں اس ویکیپیڈیا پر بوجھـ تو نہیں بن رہا۔ میں کبھی بھی کسی کے کام میں بلاوجہ ٹانگ نہیں اڑاتا ، لیکن جہاں مجبوری ہو جاۓ وہاں کچھ کہے بغیر رہ نہیں پاتا۔ اوزار دان نہایت مناسب ہے، مجھے اپنی نانی کا پاندان یاد اگیا۔ میرا خیال ہے کہ قواعد کے لحاظ سے بھی اور box کے مفہوم کے لحاظ سے بھی اوزار دان اختیار کیا جاسکتا ہے؛ information box کے لیۓ خانۂ معلومات آرہا ہے، ایک دو روز غور کر لیتے ہیں پھر تبدیلی کر لیں گے۔ --سمرقندی 09:16, 20 فروری 2009 (UTC)

ایک نا سمجھ گمنام کے ارشادات

مذکورہ بالا سنجیدہ موضوع پر کسی گمنام ناسمجھ نے اپنے ارشادات درج کیۓ اور وہ بھی اسطرح کہ مذکورہ بالا تمام عبارت کا صفایا کر دیا۔ ان کی ترمیم کو واپس کر کہ ان کے کم عقل ارشادات کو ذیل میں جوں کا توں نقل کیا جارہا ہے۔

گمنام کے ارشادات

مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ آخرآپ حضرات کا سارا زور انگریزی زبان کے الفاظ کو تبدیل کرنے پر کیوں صرف ہورہا ہے۔
' یہ بات تو ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ اردو ایک لشکری زبان ہے۔ جب اس میں عربی، فارسی اور یہاں تک کہ ہندی کے الفاظ شامل ہوسکتے ہیں تو انگریزی نے کیا قصور کیا ہے۔
اب phone کی ہی مثال کے لیجئے۔ اسے گفتہ بناکر آخر ہم اردو کی کیا خدمت کرلیں گے۔انگریزی کا لفظ فارسی سے بدل دیا اور سمجھ بیٹھے کہ اردو کی خدمت کرلی۔
زیادہ افسوس تو اس وقت ہوتاہے جب انگریزی کی hardcore اصطلات اردو میں کچھ اس طرح ترجمعہ کی جاتی ہیں کہ ان کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش میں بالآخر اردو میں ویب سائٹ دیکھنے کے خوائش مند حضرات توبہ کرلیتے ہیں کہ اس سے تو انگریزی بھلی۔
میں سمجھتا ہوں کہ انگریزی سے اردو ترجمعہ اتنا آسان کام نہیں کہ نانی کے پاندان کا سوچ کر ایک اور اصطلاح ایجاد کر لی (سرقندی صاحب سے معذرت کے ساتھ)
یہ ایک نہایت ہی غور طلب کام ہے اور اس پر ملک بھر کے دانشور افراد کا پینل بیٹھنا چاہئیے(جن کی قابلیت سے پورا ملک واقف ہو)کہ انگریزی کے کن الفاظ کا اردو میں ترجمہ ہونا چاہئیے اور کن الفاظ کو ان کی ہییت کی بنا پر مستعار لینا چاہیے۔
یہاں پر گنتی کے چند افراد ایک بین الاقوامی زبان میں جیسی مرضی ترجمہ کررہے ہیں(جس کی بنا پر اردو تو نہیں ایک نئی اور مشکل زبان ایجاد ہورہی ہے)اور سمجھتے ہیں کہ سب اسے قبول کرلیں گے۔ارے صاحب اردو وکی پیڈیا کی حد تک تو آپ حضرات اپنی من مانی کرسکتے ہیں مگر اسےیہاں سے باہرکوئی یاد بھی نہیں رکھےگا۔
تو خدا کے لئے اردو کے ساتھ تجربات کرنا ترک کردیں۔انگریزی کے آسان الفاظ کی حد تک ان کا آسان ترجمعہ اگر ہوسکے تو اس میں حرج نہیں۔ جیسےlanguage لئے "زبان" یا پھر scene "منظر" ہوگیا۔
' مگر ایسے انگریزی الفاظ جو سرکاری سطح پرترجمہ نہ ہوچکے ہوں ان کو ہر گز ترجمعہ نہ کیا جائے(اور وہ بھی ایک زبان سے دوسری زبان میں اور اتنا مشکل کہ قاری گھبراکر پھر ویب سائٹ ہی آنا ترک کردیتا ہے )جب تک اس کو اعلیٰ سطح پر بدل نہ دیا جائے اور اسے جب تک اسے ہمارے تعلیمی نصاب میں شامل نہ کرلیا جائے۔ اسی مثال کو وسیع تناظر میں دیکھ لیں
میری گزارش ہے اس تنقید کو انا کا مسلہ نہ بنا جائے۔میں کوئی عالم فاضل شخص نہیں ہوں کہ آپ حضرات کو نصیحت کروں۔ بس اس پر غور ضرور فرمایئے گا کہ جب اردو دوسری زبانوں سے الفاظ مستعار لے سکتی ہے تو انگریزی سے کیوں نہیں لے سکتی۔شکریہ --59.103.164.106 17:44, 20 فروری 2009 (UTC)

عقل سے پیدل

اے عقل سے پیدل انسان ، کم از کم مرحوم نانی کے بارے میں اس قدر بے جگری سے ذکر کرنے کی کوشش نا کرو۔ یہ فیصلہ نانی کے پاندان کو مدنظر رکھ کر نہیں کیا گیا بلکہ ایک مستند اردو لغت میں درج ہونے کی بنا پر کیا گیا ہے۔ تم اپنا نام ظاہر کر کہ سامنے آؤ تو پھر میں تم کو دودھ کا دودھ (جو تم نے کبھی خالص پیا ہی نہیں ہوگا) اور پانی کا پانی کر کہ دکھاؤں۔ اس طرح بکواس کرنا آسان ہے جو تم نے کی ہے اور عملی کام کرنا تم جیسے پاگلوں کے لیۓ ناممکن ہے۔ اس اردو ربط کو دیکھو (اگر تمہاری آنکھوں میں بینائی باقی ہے تو) ، یہاں تم کو اوزار دان کا لفظ درج مل جاۓ گا؛ گدھے۔ مرحوم اجداد کے بارے میں طنزیہ گفتگو کرنے کا رواج تمہارے پاکستانی معاشرے میں ہو گا ؛ میرے لیۓ یہ بات ناقابل فہم ہی نہیں بلکہ ناقابل برداشت ہے، میں اس ویکیپیڈیا کی خاطر اپنی ذات پر تو طنز و تنقید برداشت کر سکتا ہوں (اور کر رہا ہوں) لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم لوگ میرے رشتہ داروں پر بھی طنز شروع کردو ، اگر تم میرے سامنے آجاتے تو میں اس بات پر تمہارے منہ پر طمانچہ لگانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ --سمرقندی 02:34, 21 فروری 2009 (UTC)

گمنام کی رائے سے اتفاق

میں اس گمنام آدمی کی رائے سے اس حد تک تو اتفاق رکھتا ہوں کہ ہمیں ایسی اردو کی جانب جانا چاہیے جو کہ آسان ہو نہ کہ ایسی اردو کی جانب جو اس دور کی اردو سے بھی مشکل ہو جائے جیسا کہ یہاں ہو رہا ہے بعض اصطلاحات تو ایسی ہیں کہ جس کو عربی فارسی کی کچھ سمجھ نہیں اس کے لئے تو یہ کوئی نئی زبان ہی ہے کیونکہ تمام اصطلاحات یا تو عربی سے بنائی جاتی ہیں یا پھر فارسی سے اور اس سے واقعی ہی اردو کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی ان دو زبانوں کی اگرچہ خدمت ہو رہی ہیں اور اس بندے کا نام درج نہ کرنا بھی ایک مصلحت سے ہے کونکہ یہاں لوگ متعصب ہیں جو نام درج کرنے کی صورت میں آپ کو بے دخل کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے مگر میں اپنا نام ہر جگہ لکھتا ہوں ایک جگہ نہیں لکھا تو وہ کام ہو گیا اگر اس جگہ بھی لکھ دیتا تو تعصب آڑے آ جاتا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہاں کوئی حق بات کہنے والا سننے والا نہیں ہے اور بس چند گنے چنے حضرات نے اس ویکی پیڈیا اردو کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ان کی مرضی کے بغیر یہاں کچھ نہیں اور ان سے اختلاف کی بھی گنحائش نہیں برداشت ناپید ہے وہ آپ کی رائے سننے کے لئے تیار نہیں بس فورا حذف کر دیتے ہین۔ موصوف کی اردو سے واقفیت کا ثبوت آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ موصوف کو ابھی تک لفظ نا اور نہ کا فرق نہیں پتا ہر دفعہ لفظ نہ کی جگہ بھی نا لکھتے ہیں۔ اور چلیں ہیں اردو اصطلاحات بنانے یہ ثبوت آپ ان کی کسی بھی تحریر سے دیکھ لیں شکریہ گمنام مجھے پتہ ہے کہ نم کوئی گمنام نہیں جانے پہچانے ہو مگر ڈرتے ہو ڈرو مت اور أپنا نام ظاہر کرو۔ اب یہاں حق بات کہنے سننے والے آ گئے ہیں --Abrar47 10:57, 22 فروری 2009 (UTC)

اصطلاح كي تجويز

سلام آج يونہی مصری ویکپیڈیا پر نظر پڑی تو وہاں فتح حساب کی اصطلاح نظر آئی تو میں نے سوچا اردو میں اس کو کھاتہ کھولنا ہی کہیں گے یہاں آ کر دیکھا تو کھاتہ بنائیں کی اصطلاح تھی اب میرا خیال ہے کہ کھاتہ کھولیں کھاتہ بنائیں سے زیادہ فصیح اور ک سے ایک آواز والی ہے اس پر غور کیا جائے۔ --203.99.171.152 15:51, 19 فروری 2009 (UTC)

  • آپ کی تجویز کے مطابق اصلاح کر لی گئی ہے۔ --سمرقندی 03:09, 21 فروری 2009 (UTC)

سب ممبران کی توجہ طلبی

کیا ویکی پیڈیا کسی ایک متعصب شخصیت کی ملکیت ہے جس میں وہ اپنی مرضی سے جو بھی درج کرنا چاہے اس کو ایسا کرنے دیا جائے گا ؟ اور کیا ویکیپیڈیا کی روشن خیالی میں آپ لوگ سب کسی کے ہاتھوں ہائی جیک ہو چکے ہیں کہ اس کی رائے سے اختلاف کا مطلب ویکی پیڈیا سے رخصتی تصور کیا جائے گا۔ اپنی رائے سے آگاہ کریں اور مزید تفصیل تصوف ، بدعت جیسے مقالات کے تبادلہ خیال میں دیکھ لیں، کیسے کسی نے اس آزاد دائرہ معارف کو اپنی ملکیت بنا رکھا ہے اور جو وہ حق سمجھتا ہے اسے ہی ادہر حق سمچھا جاتا ہے ۔ آپ موصوف نے اوپر عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقالہ بدعت میں تبدیلی تو کر دی مگر صفحہ تبادلہ خیال میں کچھ لکھنا گوارا نہ کیا۔ اب تک وہ صفحہ ویسا ہی ہے۔ آفرین ہے اور احتجاج ہے !

--Abrar47 10:33, 22 فروری 2009 (UTC)

  • جناب! آپ سے گزارش ہے کہ اُردو ویکیپیڈیا کو عوامی چوپال نہ بنائیں. یہ ایک دائرة المعارف ہے اور یہاں صرف علمی گفتگو ہی کرسکتے ہیں. اگر اِس موضوع پر آپ واقعی اپنے خیالات کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں تو یہ ربط ملاحظہ کیجئے. --محبوب عالم 15:51, 22 فروری 2009 (UTC)
  • جناب آپ تو یوں ناراض ہو رہے ہیں کہ ویک پیڈیا پر کسی غلطی کی طرف اشارہ کرنا بھی گویا گناہ ہے۔ آپ لوگ یہاں کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ دو چار دماغ مل کر آپ لوگ ویکی پیڈیا بنا لیں گے، جب لوگوں کو آپ کی رائے سے ہی اختلاف ہے تو کیا آپ ان کو ان کی رائے کے مطابق آزادی اظہار کا حق بھی نہیں دیں گے۔ میرے ایک رائے ہے کہ میرے نقطہ نظر کے مطابق کسی بھی مقالے میں یہ بات ہونی چاہیے اب کیا پہلے آب لوگوں سے NOC لينا پڑے گا کہ صاحب کا موڈ خراب ہے یا صاحب کی یہ رائے نہیں تو ایسا آپ نہیں لکھ سکتے۔

عجیب لوگ ہیں آپ۔ میرا کچھ نہیں ہے ویب سائٹ تو میری بھی ہے مگر سوچا وکی پیڈیا پر بھی کچھ کریں اور میں اس سے پہلے عربی ویکی پیڈیا پر 75 مقالات لکھ چکا ہوں سوچا چلو اردو میں کمی ہے اب اس کو پورا کروں مگر یہاں کی تو دنیا ہی نرالی ہے سب متعصب ہیں۔ کسی میں برداشت نام کی چیز ہے ہی نہیں اور چلیں ہیں علم کا نام لینے۔ اچھا علم ہے جی آپ لوگوں کا۔ جہاں بات کرنے تک کی تو اجازت ہے نہیں اور اختلاف کے بغیر تو علم ہوتا نہیں۔ خیر بافی لوگ بھی رائے دے دیں تب دیکھتے ہیں۔ --Abrar47 19:22, 22 فروری 2009 (UTC)

غیرجانبدار

دیکھیۓ ابرار صاحب آپ ذرا اپنے انداز پر خود غور فرمایۓ؛ آپ غیرجانبدرانہ حکمت عملی کا حوالہ تو دے رہے ہیں مگر کیا آپ ہی کے اندراجات کو غیرجانبدارانہ کہا جاسکتا ہے۔ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ مضمون میں تصوف کے مخالفین کا نقطۂ نظر نا لکھا جاۓ تو یہ غیرجانبداری تو نہیں ہوئی۔ میں آپ کی یک طرفہ اور بلاوجہ متعرض سوچ و انداز فکر کے چند ثبوت درج کرتا ہوں ؛ براہ کرم ، ٹھنڈے دماغ سے خود ہی غور کیجیۓ۔

  • آپ نے تصوف کے تبادلۂ خیال پر متعدد بے بنیاد الزامات کے ساتھ یہ بھی الزام لگادیا کہ ویکیپیڈیا پر ذاتی خیالات لکھے جارہے ہیں ؛ آپ تجاوز و فتاویٰ کی آخری سطر کے بارے میں کہا------ کیوں آپ کو اللہ نے کون سا ایسا علم دے رکھا ہے جس کی وجہ سے آپ کو پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ شخص ایسا نہیں کر سکے گا۔ شرک کا لفظ ویسے کتنا اچھا ہے بس سیدھا الزام لگاو اور خود جنت پاو۔
    • جبکہ یہ کسی صارف کی ذاتی راۓ نہیں بلکہ حوالہ ایک میں درج عبارت کے ایک حصے کا ترجمہ ہے اور ابتداء میں یہ اطلاع بھی دے دی گئی ہے؛ لیکن آپ کے بیان کو پڑھنے والا تو یہی سمجھے گا نا کہ ویکیپیڈیا پر چند افراد من مانی کر رہے ہیں!
  • آپ نے یہ تاثر بھی بار بار دینے کی کوشش کی ہے کہ ویکیپیڈیا پر اسلامی موضوعات پر غیر اسلامی حوالہ جات سے مدد لی جاتی ہے ؛ آپ نے لکھا ------ کتنی آسانی سے آپ نے یہ جملہ لکھ دیا بس کولمبیا انسائکلو پیڈیا کہہ رہا ہے تو تصوف لازما انحراف ہی ہو گا۔ کسی صوفی کی کتاب سے ہمیں کیا۔ آپ کی مثال ایسی ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں حکم کافروں سے لیتا ہے۔
    • یہاں خدا کا خوف تو آپ کو کرنا چاہیۓ جو اس قدر بھیانک الزام لگا رہے ہیں؛ تصوف کے بارے میں صوفیوں ہی کی کتابوں سے لکھنا اور دیگر نقطہ ہاۓ نظر سے اجتناب کرنا کہاں کی غیرجانبداری ہے؟ تصوف کی وہ بنیادی تعریف اس وجہ سے دی گئی تھی کہ اس میں کوئی اسلام سے خلاف بات نہیں ہے اور درست بھی ہے مزید یہ کہ روۓ خط دستیاب ہے جو کہ کسی کاغذی کتاب کے حوالے سے بہتر ہے جو کہ قاری یا صارف خود دیکھ ہی نا سکے۔
  • آپ نے کاذب تصوف کی اصطلاح لکھنے کو تصوف سے نابلد ہونے کا ثبوت قرار دیا اور لکھا ------- جناب پہلے تو آپ ہی اپنی اس اصطلاح جو کہ میں نے آپ سے پہلے کسی سے نہیں سنی "کاذب تصوف" کی وضاحت کر دیں۔ یہ تو ویسا ہی ہے کہ ایک "سچا اسلام" ہو اور ایک "کاذب اسلام" ہو۔ آج تک لوگوں کو تصوف کے خلاف بھی سنا تھا یا ان کے حق میں سنا تھا مگر یہ کاذب تصوف نہیں سنا تھا۔ اور میں نے الزمات نہیں لگائے جس نے بھی یہ مضمون لکھا اور یہی اس کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ وہ شخص نہ صرف تصوف سے نابلد ہے بلکہ اس کا شدید مخالف ہے اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ AJSEIrfpoaifopadifopadfHAIISTAKAA HOMOT VITTUسے بھی تصوف کو کچھ نہیں ہوا ---- تو یہاں جھوٹے صوفی کو کاذب صوفی لکھنے میں کیا غلطی کر دی گئی ؟ اور کیا کاذب صوفی کی جانب سے پیش کیۓ جانے والے تصوف کو کاذب تصوف کہنا غلط ہے؟ میرے خیال سے تو یہ لفظ ، حقیقی تصوف کو کاذب تصوف سے الگ کرنے میں مدد دینے میں معاون ہے۔
  • آپ نے تو خود اپنے آپ کو اسلام کا ٹھیکیدار سمجھ رکھا ہے؛ کیا آپ کے خیال میں تصوف اور اسلام ایک ہی چیز کا نام ہے؟ کیا آپ کے خیال میں تصوف کو تسلیم نا کرنے والا کافر ہے؟؟ آپ نے لکھا ------- سوال اسلام کیا ہے؟ کیا اسلام وہ ہے جو کہ قرآن و حدیث اور فقہ کی کتابوں میں ہے یا پھر وہ ہے جو اسلام کے دشمنوں کی کتابوں میں ہے ؟
    • اس بات کا جواب اوپر بھی آچکا ہے کہ ویکیپیڈیا پر کسی بھی اسلام سے متعلق (وہ جو قرآن سے ثابت ہو) کسی بھی بات پر کبھی غیر مسلم حوالے سے مدد نہیں لی گئی اور اگر کسی غیر مسلم encyclopedia کا حوالہ قرآن و حدیث سے ثابت اسلام کے لیۓ دیا بھی گیا ہے تو وہ اس کے درست اور برحق اور غیر جانبدار ہونے کی مکمل تحقیق کے بعد دیا گیا ہے اور صرف اس وجہ سے کہ وہ کاغذی کتب کے حوالے سے روۓ خط ہونے کی وجہ سے قاری کی دسترس میں ہے۔ کیا آپ ویکیپیڈیا پر اسلام کے بارے میں کوئی جانبدار یا غلط غیر مسلم site یا کتاب کا حوالہ دکھا سکتے ہیں؟ اگر آپ کی نظر میں ایسی کوئی غلطی ہے تو ضرور سامنے لایۓ تاکہ اس کو درست کر دیا جاۓ۔
  • آپ نے ایک نیا اور عجیب و غریب اشتہاری انداز اختیار کیا اور مضمون کی ابتداء میں اشتہار لگایا کہ ------- یہ مضمون اور اس میں لکھا گیا زیادہ مواد ایک غیر صوفی جو کہ تصوف کا مخالف ہے کی نظر سے لکھا گیا ہے اس کو انشاءاللہ جلد ایک صوفی نظریے سے دوبارہ لکھأ جائے گا
    • پھر اس کو حذف کرنے پر جانبداری کا شور مچا دیا۔ جناب اس قسم کے اشتہاری بیانات ویکیپیڈیا پر نہیں لگاۓ جاتے ؛ آپ چاہیں تو مستند حوالہ جات کے ساتھ اپنے اندراجات کو مضمون میں اضافہ کر دیجیۓ لیکن مضمون کی ابتداء میں اس قسم کی اشتہار بازی سے گریز فرمایۓ۔
  • فہرست طویل ہوتی جاۓ گی ؛ ایک اور بات کا تذکرہ کردوں کہ آپ نے حوالہ جات کے ساتھ درج فتاوی کی عبارت تک تبدیل کرنے اور حذف کرنے سے گریز نہیں فرمایا ؛ یہ کہاں کی معاملہ فہمی ہے کہ اپنا موقف حوالہ جات کے ساتھ درج کرنے کے بجاۓ حوالہ جات کے ساتھ درج مخالف موقف کو حذف کردیا جاۓ۔ اب رہی بات نہ اور نا کی تو دونوں ایک دوسرے کے مترادف ہیں اور ایک دوسرے کے متبادل بھی استعمال کرنا میرے خیال سے غلط نہیں ، ہو سکتا ہے کہ عام رواج کے مطابق آپ اس کو غلط سمجھتے ہوں تو آپ اصطلاح کر کہ درست کر سکتے ہیں ؛ میرے خیال میں ، نا فہمی اور نہ فہمی دونوں طرح درست ہے۔

آپ نے مجھ پر جو ذاتی طنز کیۓ ہیں میں ان پر کوئی ردعمل نہیں دونگا صرف اتنا کہوں گا کہ میں نا تو ویکیپیڈیا کو اپنی ملکیت سمجھ رہا ہوں اور نا ہی کسی بھی گروہ یا مذہب یا نقطۂ نظر سے متعصب ہوں ؛ پس کسی بھی موضوع پر ہر پہلو کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہوں خواہ وہ حامیوں کے لیۓ ناقابل برداشت ہی کیوں نا ہو۔ مضمون بدعت میں آیت کا ترجمہ تبدیل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس کو متوازن مضمون سے باآسانی تقابل کر کہ فیصلہ کرنے میں آسانی رہے ؛ مضمون دو موجود ہیں ؛ ایک ہے بدعت اور دوسرا ہے بدعت (متوازن)۔ بدعت کو ایک بریلوی صاحب نے تحریر فرمایا ہے اور اس میں متعدد بار اصطلاح کی کوشش کے باوجود وہ اصطلاح کو حذف کر کہ اپنے بریلوی نقطۂ نظر کو درج کر دیا کرتے تھے اس لیۓ مجھے مجبورا بدعت (متوازن) کے نام سے الگ مضمون شروع کرنا پڑا کہ مکمل کرنے کے بعد تمام ساتھی دونوں مضامین پڑھ کر جو غیر جانبدار اور بہتر ہو گا اسے منختب کر لیں گے اور پھر غیر منتخب مضمون کو حذف کر کہ منتخب مضمون کو ترامیم سے محفوظ کر دیا جاۓ گا۔ یہی آیت میں نے بدعت (متوازن) میں بھی درج کی ہے اور وہاں آپ اسکا ترجمہ ----- موجدِ بے مثال آسمانوں اور زمین کا۔ ----- بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ میں نے بریلوی صاحب کے مضمون کی عبارت کو اس لیۓ واپس کیا تھا تاکہ ان کا اصل اندراج باقی رہے اسی لیۓ میں نے فیصلہ ہونے تک دونوں الگ الگ مضامین کی حقیقت کو برقرار رکھنے کے پیش نظر اس قسم کی اصلاح کو غلطی کہا اور آپ مکمل عبارت پڑھیں تو میرا اشارہ پرانے ۔ گو کہ ہو سکتا ہے آپ کو بدعت (متوازن) کے صفحے کا علم نا ہو۔ یقین جانیۓ کہ بہت وقت ضائع کر رہے ہیں آپ ، اپنا بھی اور میرا بھی ، اس بلا ضرورت بحث میں۔ کرنے کا کام صرف اتنا ہے کہ آپ اپنا موقف مضمون میں مستند حوالہ جات کے ساتھ لکھ دیجیۓ ؛ کوئی اس کو نکالنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ --سمرقندی 04:23, 23 فروری 2009 (UTC)

جواب کا شکریہ سمرقندی صاحب

آج جو آپ نے تفصیلی جواب دیا ہے وہ سب کچھ کرنے سے پہلے دے دیتے تو میرا اور آپ کا وقت ضائع نہ ہوتا۔ میں آپ سے اور سوال نہیں کرنا چاہتا مگر انہی جوابات سے کچھ سوال ابھرتے ہیں تو ان کا جواب ضروری ہے۔

  • بدعت کے بارے میں مجھے نہ تو بدعت متوازن اور بدعت (غیر متوازن) مضمون کا فرق پتہ ہے اور نہ ہی یہ کہ اردو میں ہر مضمون دو مختلف مکتبہ فکر والے لوگ دو دو دفعہ لکھتے ہیں اور جب وہ لکھ دیا جاتا ہے تو پھر اس کو کوئی تبدیل نیہں کر سکتا یا اس میں اضافہ نہیں کر سکتا۔ اگر مجھے بدعت کی تلاش کے دوران یہ مضمون ہی نظر آیا اور میں نے حسب حال اس میں آیت کی اصلاح کر دی تو کون سا جرم کیا اور اگر آپ اس کو ناقابل تبدیل ہی سمچھتے ہیں تو ان کو تبدیلی سے محفوظ کیوں نہیں کر دیتے تا کہ نئے آنے والا اس پر تبدیلی نہ کر سکے۔ اور خیر اگی کسی بریلوی نے بھی یہ مضمون لکھا ہے تو کیا اب اس میں اصلاح کی گنجائش ختم ہو گئی ہے کہ اس کو غلط ہی رہنے دیا جائے ؟
  • ہمیں برداشت کا ماحول بنانا چاہیے جس کی بہترین مثال یہ ہو سکتی ہے کہ ایک ہی مضمون میں اس کی تعریف اس کے حق میں اور اس کے خلاف دلائل کو مختلف ہیڈنگ سے لکھا جائے تا کہ ہر ایک اپنا پانی معلوم کر سکے نہ کہ متوازن اور غیر متوازن مقالات بنائے جائیں۔
  • اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ مضمون میں تصوف کے مخالفین کا نقطۂ نظر نا لکھا جاۓ تو یہ غیرجانبداری تو نہیں ہوئی میں نے کبھی یہ نہیں کہا اور جتنی جگہ بھی لکھا ہے وہاں پر آپ کو یہ عبارت نہیں ملے گی یہ آپ کے اپنے ذہن کی اختراع ہے جو کہ فرائد کے تحلیل نفسی کی روشنی میں آپ کے ذہن کی عکاس ہے۔ اگر میں نے کہیں یہ لکھا ہے تو بتائے میں شرطیہ کہہ رہا ہوں!
  • کاذب تصوف کا مفہوم مجھے پتہ ہے کیا بنتا ہے مگر میں نے مفہوم کے بارے میں نہیں پوچھا اصطلاح کے بارے میں پوچھا ہے اور لازما آپ اصطلاح کے خالق نہیں ہو سکتے الا کہ آپ نے تصوف پر بہت کچھ لکھا ہو اور اس پر آپ کا کام شائع ہو چکا ہو۔ ورنا آپ کو حوالے سے بتانا پڑے گا یہ کیا اصطلاح ہے اور اس کا کیا مطلب ہے کونکہ کوئی بھی اصطلاح یوں ترجمہ کر دینے سے نہیں بن جاتی کہ دو لفظوں کا ترجمہ کیا اور اصطلاح بنا دی اور یہ اصطلاح اردو میں آپ سے پہلے کس نے استعمال کی ہے ؟ اور کیا کاذب اسلام نامی اصطلاح بھی آپ کے نزدیک دو لفظوں کے ترجمے سے ٹہیک ہے ؟ جھوٹے تصوف کو جھوٹا کہنا غلط نہیں مگر آپ نے تو تصوف کو ہی جھوٹا کہہ دیا اس پر مجھے حیرت ہوئی ، آپ کے شائع کردہ مضمون سے یہی تأثر ملتا ہے کہ تصوف ہے ہی کاذب اس میں حق اور حقیقت کچھ نہیں۔
  • آپ کہتے ہیں اگر مضمون تصوف صوفیا کے اقوال یا ان کی کتابون سے لکھأ جائے تو غیر جانبدار نہ ہو گا۔ تو اسلام کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ صرف قرآن اور حدیث سے لکھا جائے تو وہ جانبدار اسلام ہو گا۔ اور اگر ( روئے خط ) online کوئی حوالہ نہ ہو تو کیا یہاں حوالہ قبول نہیں کیا جاتا ؟ ذرا انگریزی ویکی پیڈیا ملاحظہ کر لیں کہ کتنے حوالے روئے خط ہیں اور کتنے عام کتب کے یہں۔ یہ کوئی عقل والی بات نہیں کہ حوالہ صرف روئے خط ہی ہونا چاہیے۔
  • میں نا تو ویکیپیڈیا کو اپنی ملکیت سمجھ رہا ہوں اور نا ہی کسی بھی گروہ یا مذہب یا نقطۂ نظر سے متعصب ہوں ؛ بس کسی بھی موضوع پر ہر پہلو کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہوں خواہ وہ حامیوں کے لیۓ ناقابل برداشت ہی کیوں نا ہو۔

اگر آپ کی بات میں اتنا ہی وزن ہے تو تصوف کے مقالہ میں تو آپ نے ہر پہلو کو سامنے لانے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ صرف اپنا نقظہ نظر تک ہی محدود رہے جس سے عام تاثر یہی ملتا ہے کہ یہ سب کاذب تصوف ہے۔ آپ کو چاہیے تھا کہ پہلے اس مقالے میں تصوف کے اہل کا نظریہ بیان کرتے اور پھر ان کے مخالفین کا کیونکہ اہل کا حق زیادہ ہوتا ہے مگر آپ نے مخالفین کے نظریے سے ہی مقالے کو مکمل سمجھا اور جب میں نے حامیوں کا نظریہ لکھنے کی کوشش کی تو فورا استرجع در استرجع کرتے رہے۔ بتائے آپ نے ایسا کیوں کیا؟ اور مجھے پتہ ہے کہ آپ تصوف کے خلاف ہیں مگر اس کا بھی یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کی رائے کو یہاں لکھا رہنا بھی گوارا نہ کریں۔

  • آپ نے تو خود اپنے آپ کو اسلام کا ٹھیکیدار سمجھ رکھا ہے؛ اس کا جواب ہے نہیں میں نے کوئی ایسی بات نہیں لکھی کہ میں اسلام کا ٹھیکدار ہوں حوالہ آپ سے مطلوب ہے۔
  • کیا آپ کے خیال میں تصوف اور اسلام ایک ہی چیز کا نام ہے؟ کیا آپ کے خیال میں تصوف کو تسلیم نا کرنے والا کافر ہے؟؟ نہ صرف میرے بلکہ تمام صوفیائے کرام کے خیال میں تصوف اور اسلام الگ الگ چیزیں نہیں مگر خاص اور عام کا فرق ہے۔ یعنی ایک غیر صوفی بھی مسلمان ہو سکتا ہے مگر کوئی غیر مسلم صوفی (اسلامی) نہیں ہو سکتا۔
  • رہی بات میرا موقف حوالہ جات کے بغیر درج کرنے کا تو حوالہ جات اس وقت دئے جاتے ہیں جب وہ درکار ہوتے ہیں اگر آپ کو میری کسی بات کا حوالہ درکار تھا تو حوالہ درکار کا آپشن استعمال کرتے نہ کہ آپ میری تمام عبارت کو ہی نکال دیں اپنی ہٹ دھرمی میں۔ آپ نے ایسا کیا؟ نہیں ! اور میں نے کوئی ایسی بات حذف نہیں کی

--Abrar47 11:17, 23 فروری 2009 (UTC)

اب ختم کرتے ہیں

جناب ابرار صاحب مجھے جو عرض کرنا تھا وہ کر دیا ؛ اب اس طرح تو یہ جواب در جواب کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ میں آپ کے صرف ایک سوال کی وضاحت لکھنا چاہتا ہو جو کہ ویکیپیڈیا کے انتظام سے تعلق رکھتا ہے؛ وہ ہے بدعت اور بدعت (متوازن) کے بارے میں۔ اصل میں کسی بھی موضوع پر ایک سے زیادہ صفحات نہیں ہو سکتے اور یہ دونوں مضامین اپنی تکمیل تک عارضی طور پر موجود ہیں ، مکمل ہو جانے کے بعد ، دونوں میں سے بہتر اور متعدل متن کو چن کر ایک مضمون بنا لیا جاۓ گا ، لیکن اس عمل میں وقت لگے گا۔ لفظ متوازن کا اضافہ صرف ایک الگ (عارضی) صفحہ بنانے کے لیۓ گیا گیا ہے کیونکہ مصنع لطیف کی طرازی قیود (technical restrictions) کی وجہ سے ایک ہی نام سے دو صفحات تشکیل نہیں پا سکتے۔ آپ کے اٹھاۓ گۓ باقی سوالات سے میں معذرت چآہتا ہوں ؛ میں درست ہوں یا غلط ؟ کہاں تک درست ہوں اور کہاں تک غلط ؟ اسکا فیصلہ میں آپ حضرات پر ہی چھوڑتا ہوں۔ کوشش کروں گا کہ مستقبل میں اپنی خامیوں پر قابو پاکر یہاں کام کر سکوں۔ صرف ایک بات نا کہنا اپنے فرض سے کوتاہی سمجھتا ہوں کہ ؛ تصوف اور اسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اور تصوف نام کی کوئی شے اسلام میں موجود نہیں ہے بلکہ یہ بھی بدعت کی ایک قسم ہے۔ اب اس بحث کو ختم کرتے ہیں۔ --سمرقندی 12:16, 23 فروری 2009 (UTC)

خاتمہ

میں آپ سے نہ تو کوئی بحث کر رہا ہوں اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں آپ نے صرف یہ ایک بات کی صرف ایک بات نا کہنا اپنے فرض سے کوتاہی سمجھتا ہوں کہ ؛ تصوف اور اسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اور تصوف نام کی کوئی شے اسلام میں موجود نہیں ہے بلکہ یہ بھی بدعت کی ایک قسم ہے اس کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ اگر آپ مجھے یہ نہ بھی بتاتے تو میں یہ سمجھ چکا تھا کہ آپ کے نزدیک تصوف کا کیا مطلب ہے۔ خیر مجھے اس سے بھی کوئی غرض نہیں کہ آپ جو سمجھیں لیکن ایک صوفی ہونے کی حیثیت سے میں یہ پورا حق رکھتا ہوں کہ اپنے اس نظریے یعنی تصوف کو مکمل آزادی کے ساتھ بیان کر سکوں چاہے وہ آپ کو پسند آئے یا نہ آئے اور رہی اس سے اختلاف تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اس موضوع کے خلاف آپ جو مواد بھی لکھنا چاہیں اس کو اپنی طرف منسوب کر کے لکھ دیں میں اس کو حذف نہیں کروں گا مگر جو تصوف کے حق میں میں حوالوں کے ساتھ لکھوں اس کو آپ بھی حذف نہیں کریں گے اور پلیز یہ مت کہیے گا کہ صوفیائے کرام کی کتب کے حوالے معتبر نہیں کیونکہ وہ ایک نقظہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں آپ مجھے اس نقطہ نظر کی ترجمانی کرنے دیں اور دوسرے نقطہ نظر کی ترجمانی آپ کر لیں بافی لوگ خود فیصلہ کر لیں گے کہ کون سا نقطہ نظر درست ہے --Abrar47 16:40, 24 فروری 2009 (UTC)

I WANT TO addmtion in pakistan airforce school and collage pease tell me what i do please help me .my email address is bc080400140@vu.edu.pk

وکی پیڈیا اردو کے بارے میں کچھ باتیں

عالی جناب منصوبہ ساز صاحب۔ اسلام و علیکم۔۔۔پہلے تو تلاش کرنے پر وکی پیڈیا اردو میں نہیں ملا،پھر بھی تلاش جاری رکھنے پر یہ صفحہ کھل گیا تو بڑی خوشی ہوئی،البّتہ اردو کی جو اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں وہ معروف اور مستعمل نہیں ہیں جس کی وجہ سے کہیں کہیں سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔لیکن کچھ بھی ہو اردو میں وکی پیڈیا دیکھ کر بے حد خوشی ہوئ،جیسے جیسے وقت گذرتا جائے گا یہ نکھرتا جائے گا ایسی امید ہے انشاء اللہ میں بھی اس میں حصہ لینے کی کوشش کرونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مبارک باد۔۔۔مخلص محمد اسلم چونکہ میرے ونڈو میں اردو کی سیٹنگ موجود ہے اس سے تحریر کر رہا ہوں۔ لیکن نمائش میں وہ خط نہیں آ رہا جس خط میں میں نے تحریر کیا تھا؟

راۓ درکار

  • ساتھیوں کی راۓ اس تبادلۂ خیال:سید ابو الاعلیٰ مودودی پر درکار ہے، براہِ کرم ایک نظر اس تبادلۂ خیال پر ڈال لیجیۓ۔ --سمرقندی 03:24, 8 مارچ 2009 (UTC)
  •   مخالفت: --اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:46, 8 مارچ 2009 (UTC)
  •   تائید میری رائے میں آئمہ کی کوئی فہرست پہلے سے ہے تو اس میں شامل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اگر فہرست موجود نہیں تو پھر بنانے کا فائدہ نہیں کہ تفرقہ بازوں کی طعنہ زنی کا سبب ہو گا جس کا وکیپیڈیا پر وقت نہیں۔ --Urdutext 01:50, 9 مارچ 2009 (UTC)
  •   تائید........... یہ فہرست تو پہلے ہی سے موجود ہے تو اس میں شامل کرنے میں کیا حرج ہے, یہاں برطانیہ میں صرف مودودی صاحب کے پیروکاروں کی مساجد ایسی ہیں جہاں پر سنی شیعہ اور اہلحدیث سب مل کر نماز پڑھتے ہیں۔ جن میں سنیوں کے علاوہ شیعہ یا اہلحدیث کا داخلہ ممنوع نہیں ہے اور ہر ایک اپنے طریقے سے نماز پڑھ سکتا ہے۔ میرے خیال میں ضرور شامل کریں.

--کشف 17:50, 9 مارچ 2009 (UTC)

  •   تائید _ میں اس کی حمایت کرتا ہوں واضع رہے کہ سنی آئمہ کی فہرست پہلے ہی سے موجود ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف مولانا مودودی بلکہ مزید سنی آئمہ کو بھی اس میں شامل کرنا چاہئے۔ مولانا مودودی کے سنی اور حنفی ہونے پر اعتراض کسی اسپریچولسٹ نے اس پر اعتراض کیا ہے جس کا کم از کم انہیں حق حاصل نہیں ہے۔

--Ubaidmughal 18:25, 9 مارچ 2009 (UTC)

منتظمین کے نام

محترم منتظمین صاحبان۔ السلام علیکم۔

جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا کہ میں وکیپیڈیا کا ایک نیا ممبر ہوں اور اس ناتے وکیپیڈیا پر طفل مکتب کی مانند ہوں مگر اس کے باجود میری رائے ہے کہ ایک معزز ممبر Minhajian نے مختلف عنوانات سے مضامین لکھنے کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ یہ اگرچہ اچھا عمل ہے مگر ان کی تحریروں میں معیار اور غیر جانبداری کا فقدان نظر آتا ہے۔ مثال کے طور پر آج ہی ان کا لکھا ہوا ایک مضمون متحدہ مجلس عمل نظر سے گزرا۔ اول تو اس کو لکھنے میں ہی جانب داری برتی گئی ہے اور دوم یہ کہ اس مضمون میں متحدہ مجلس عمل کو ایک سیاسی جماعت کہا گیا۔ بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مضمون ایک ایسے وقت میں تخلیق کیا گیا ہے جب مجلس عمل کا اتحاد عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن اور ساجد میر صاحب بالترتیب آصف علی زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ جاچکے ہیں۔ اس کے بارے میں مجلس عمل کے سابق اتحادی خود بھی ایک دوسرے کو اتحاد سے نکال باہر کرنے کے اعلانات کرچکے ہیں۔ میری ناقص معلومات کے مطابق یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک اتحاد تھا۔ یعنی اسلامی جماعتوں کا اتحاد جس میں طاہر القادری صاحب کی جماعت شامل نہ تھی۔ محترم مضمون نگار کی تحریروں سے یہ بات واضع ہے کہ ان کا تعلق جناب طاہر القادری صاحب کے گروپ سے ہے۔ ایسے میں ان کی جانب سے دیگر جماعتوں کے بارے میں لکھا جانا جانبداری سے پاک نہیں ہوسکتا۔ چلئے غیر جانبداری نہ سہی معیار کو تو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔ ایسے میں میری گزارش ہے کہ محترم منتظمین صاحبان ایسے غیر معیاری مضامین کو اشاعت سے قبل ادارت کے عمل سے گزاریں ورنہ صفحات تخلیق کرنے کے شوق یا وکیپیڈیا کا پیٹ بھرنے کے جنون میں وکیپیڈیا کا معیار مجروح ہونے کا اندیشہ ہے۔ ممکن ہے کہ میری رائے غلط ہو۔ اس بارے میں ممبران اور منتطمین کیا سمجھتے ہیں؟--Ubaidmughal 21:33, 15 مارچ 2009 (UTC)

  • اگر آپ کے پاس کسی موضوع پر معیاری مواد موجود ہے تو آپ ان دو تین سطروں کے مضامین میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی سطر قابل اعتراض ہے تو مضمون کے "تبادلہ خیال" کے صفحہ پر اس کے متبادل پر بحث کی جا سکتی ہے۔ کسی صارف کو صرف اس لیے نہیں روکا جا سکتا کہ اس کا تعلق کسی جماعت سے ہے۔ --Urdutext 23:32, 15 مارچ 2009 (UTC)
  • جناب! ایسے دیوانِ عام پر آکر کسی متحرک رُکن کے بارے میں ایسی باتیں کرنا چغلخوری کے مترادف ہے. اگر آپ اُصولوں کے تحت کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو ویکیپیڈیا کا ایک اُصول یہ بھی ہے کہ کسی مقالے (یا اُس میں کسی جُملے) پر اعتراض ہو تو اُسی مقالہ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر جاکر، اِس چیز کا خیال یا تذکرہ کئے بغیر کہ بات کس شخص نے اور کس جماعت کے فرد نے تحریر کی ہے، اُس کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر پیش کیا جاتا ہے. ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ ایسے ہی اُصول و ضوابط کی پاسداری کرتے رہیں گے. شکریہ! --محبوب عالم 17:12, 18 مارچ 2009 (UTC)

محترم عبید بھائی نے متحدہ مجلس عمل کو پاکستان کی سیاسی جماعتیں نامی زمرے میں شامل کرنے بابت نکتہ اعتراض اٹھایا ہے۔ واضح ہو کہ راقم نے ایسا فقط اس لئے کیا تاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں بارے معلومات تلاشنے والے قارئین کو اس سیاسی اتحاد کا نام بھی اسی زمرے میں نظر آئے۔

قصور عبید بھائی کا بھی نہیں ہے، نیا صارف ہونے کارن انہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ اگر وہ اس مضمون کا تاریخچہ دیکھ لیتے تو ایسی نوبت نہ آتی۔ تاریخچہ گواہ ہے کہ جو عبارت اس مضمون میں لکھی ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ کسی اور ساتھی کی لکھی ہوئی ہے جس سے میرا متفق ہونا ضروری نہیں۔ میری دانست میں اس مضمون میں اتحاد کی تاریخِ آغاز و اختتام، اتحادی پارٹیوں کی فہرست اور نکاتِ اتحاد وغیرہ کو بھی شامل کیا جائے تو مضمون تاریخ اور سیاسیات کے طالب علموں کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ شکریہ

--منہاجین 20:21, 18 مارچ 2009 (UTC)

تبادلۂ خیال | شراکت اردو | شراکت انگریزی



محترم عبدالستار منہاجیئن صاحب۔ السلام علیکم۔ وضاحت کرنے کا شکریہ، میں نے دونوں باتوں کا اعتراف کیا تھا اول نیا صارف ہونے کے ناتے تیکنیکی کم علمی کا اور دوم اپنی رائے میں غلطی کے احتمال کا۔ بہرحال مقصد وکیپیڈیا اردو کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے معیار کا خیال رکھنا تھا۔ امید ہے کہ ہم سب مل کر اردو وکیپیڈیا کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ والسلام۔ --Ubaidmughal 01:22, 19 مارچ 2009 (UTC)

صفحۂ اول

صفحۂ اول سے عنوان کی سرخی ہٹائی جاچکی ہے ، اگر کسی ساتھی کو کوئی نقص نظر آۓ ، صفحے کا کوئی حاشیہ کٹا ہوا دکھائی دے تو براۂ کرم آگاہ فرمایۓ۔ --سمرقندی 02:27, 18 مارچ 2009 (UTC)

  • صفحۂ اوّل کے عنوانِ صفحہ یعنی پیج ٹائٹل کا نام ‘‘منصوبہ’’ آرہا ہے، جبکہ یہ پہلے پہل ‘‘ویکیپیڈیا - آزاد دائرة المعارف’’ ہوا کرتا تھا. --محبوب عالم 17:16, 18 مارچ 2009 (UTC)
    • بجا فرمایا ، اور اس بات کے متعلق بھی جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ہی کوئی درست راۓ دے سکتے ہیں۔ ایک اور بات یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر صفحے کے اوپر جو tab ہوتے ہیں ان میں main page لکھا آتا ہے جبکہ اردو ویکیپیڈیا پر ----- مضمون ----- لکھا نظر آتا ہے، کیا اس کو ----- صفحۂ اول ----- کیا جاسکتا ہے؟

در بابت مضمون گوہرشاہی

  • درج ذیل بیان سانچہ وثق پر دیا گیا تھا، وہاں سے اس کو جوں کا توں یہاں نقل کر دیا گیا ہے۔ --سمرقندی 09:39, 18 مارچ 2009 (UTC)

السلام علیکم

یہ علمی دروغ گوئی پڑھ کر نہایت حیرت ہوئی کہ ڈاکٹر طاہر القادری گوہر شاہی سے کے متعلق کوِئی نیاز مندانہ جذبات رکھتے تھے۔صورت حال اس کے بلکل برعکس ہے ایک بار عید کے بعد گوہر شاہی ڈاکٹرطاہر القادری سے ملنے کے لیے آئے تو انھیں گھنٹے سے زیادہ انتظار گاہ میں بیھٹنا پڑا تھا۔اس کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب(جمعہ) میں کہا تھا، ہر وہ شخص پیری کے لبادے میں لعین ،مردود اور جہنمی ہے جو قرآن اور خدیث رسول کے مقابلے میں کوئی فتنہ کھڑا کرتا ہے۔ایسے لوگوں کے بارے میں طاہر القادری صاحب کا موقف نہایت واضح ہے۔ تحقیق اور علمی تحقیق کا تقاضہ ہے، براہ کرم اس امر کی تصیح فرمائی جائے۔اللہ کریم فتنوں اور شیاطین سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھے۔ آمین وہاب علی


السلام علیکم راقم وہاب بھائی کی تائید کرتا ہے اور منتظمین سے ملتمس ہے کہ متعلقہ مضمون میں سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف غلط طور پر منسوب کردہ جملہ حذف کر دیا جائے۔ --منہاجین 21:22, 18 مارچ 2009 (UTC) تبادلۂ خیال | شراکت اردو | شراکت انگریزی


  • انتہائی حیرت انگیز امر ہے کہ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ فرضی ناموں سے حقائق کے برعکس نہ صرف واقعات گھڑے جارہے ہیں بلکہ پھر اُس کی تائید کے لئے اردو وکی پیڈیا کے ایک رجسٹرڈ صارف بھی تائید کررہے ہیں۔۔ مذکورہ بالا واقعہ جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ، محترم ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرنے کے لئے تشریف لے گئے تھے اور محترم ڈاکٹر طاہر القادری نے اُنہیں انتظار کرایا، انتہائی شرمناک اور من گھڑت واقعہ ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کبھی بھی محترم ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے لئے تشریف نہیں لے کرگئے، البتہ ڈاکٹر طاہرالقادری بذات خود حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ سے ملاقات کے لئے کوٹری شریف، تشریف لائے تھے اور اسی ملاقات کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ سے متعلق اظہارِ خیال فرمایا تھا۔ اس واقعہ کا شاہد میں خود ہوں۔ مزید اگر حوالہ جات درکار ہوں تو کراچی میں خواجہ محمد اشرف سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، جن کو ڈاکٹر طاہرالقادری نے 1996ء میں براہ راست ہدایات دی تھیں کہ جب اُنکا ایک عظیم الشان پروگرام عیدگاہ گراؤنڈ، ڈرگ روڈ کراچی میں ہوا تھا، جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی خطاب تھا، اس پروگرام میں انجمن سرفروشانِ اسلام کا تشہیری اسٹال لگایا گیا تھا لیکن حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے زیرِ اثر اس اسٹال منہاج القرآن کے علاقائی نے ختم کروادیا تھا، جب محترم ڈاکٹر طاہرالقادری کو اس واقعہ کا علم ہوا تو اُنہوں نے براہ راست خواجہ محمد اشرف کو ہدایات دیں کہ انجمن سرفروشانِ اسلام کا تشہیری اسٹال لازمی طور پر وہاں لگایا جائے اور پھر وہاں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد سے قبل انجمن سرفروشانِ اسلام کا اسٹال خود منہاج القرآن کی علاقائی انتظامیہ نے لگوایا۔ یہ واقعہ بھی میرے سامنے پیش آیا تھا۔ برائے کرم محض ابہام کی بناء پر کسی بھی مذہبی شخصیت سے متعلق نازیبا الفاظ سے گریز کیا جائے۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:29, 19 مارچ 2009 (UTC)
  • صاحب مذکورہ بالا تحریر میں آپ کی جانب سے ذکرِ صارف کے ساتھ جمع کا صیغہ ایک عجیب کیفیت پیدا کر رہا ہے فائل:Smile.PNG۔ --سمرقندی 05:51, 19 مارچ 2009 (UTC)

اصطلاح درکار

  • ایک انگریزی لفظ desk کیلئے اُردو متبادل درکار ہے. کوئی متبادل پیش کرنے سے قبل ڈیسک کی معنی پر غور ضرور کیجئے. نیز، عربی میں اِسے مکتب کہاجاتا ہے، تاہم یہ لفظ پہلے سے اُردو میں فارسی انداز میں یعنی مدرسہ کیلئے استعمال ہوتا آرہا ہے. فارسی میں ڈیسک کو میزِ تحریر کہاجاتا ہے. انگریزی ویکیپیڈیا پر ڈیسک بارے مقالہ: Desk.. --محبوب عالم 17:35, 18 مارچ 2009 (UTC)


ضد ابہام

مجھے معاونت میں اس سوال کا جواب نہیں ملا اس لیے یہاں لکھ رہی ہوں:" مضمون (ضد ابہام") بنانے کا کیا طریقہ ہے؟ ایک تو اس میں سانچہ لگتا ہے Template:Disambig مگر کیا مضمون میں "(ضد ابہام)" صارف ڈالتا ہے یا خود ہی ڈل جاتا ہے؟

--قائلہ 23:11, 18 مارچ 2009 (UTC)

  • صرف مضمون کے آخر میں

{{disambig}} سانچہ ڈال دیں۔ باقی کچھ نہیں کرنا پڑتا۔--Urdutext 23:23, 18 مارچ 2009 (UTC)

  • {{disambig}} ڈالنے سے صرف ضد ابہام والا پیغام صفحے پر نمودار ہوتا ہے اور صفحہ خودبخود زمرہ ضد ابہام میں شامل ہوجاتا ہے. باقی رہی (ضدابہام) والی بات تو یہ صفحہ کے عنوان میں خود لکھنا پڑتا ہے. تاہم، بعض اوقات یہ ضروری نہیں ہوتا. --محبوب عالم 12:22, 19 مارچ 2009 (UTC)
منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/2009/اول میں واپس جائیں۔