تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2010/چہارم

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔

mediawiki messages

  • حروف کو لمبا کرنے کے لیے U0640 استعمال کیا جاتا ہے جو کہ UNICODE معیار میں شامل ہے۔ مثال کے طور پر میڈیاوکی:Newtitle کی حالیہ ترمیم دیکھیں۔ کسی خاص فونٹ کو خوش کرنے کے لیے بغیر مشورہ کیے اس طرح کی تبدیلیاں مناسب نہیں۔ اگر وکیپیڈیا پر کبھی نستعلیق نویسہ لاگو بھی کر دیا گیا نو وہ صرف متن پر ہو گا، نہ کہ تظبیطی لکھائی پر۔ اگر اسطرح کی تبدیلیاں صرف تجرباتی طور پر کی جا رہی ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، دوسری صورت میں دیوان عام میں مشورہ ضروری ہے، خاص طور پر ان لوگوں سے جن کی شب و روز محنت سے یہ سارا ترجمہ تکمیل پایا ہے۔ --Urdutext 02:45, 1 جنوری 2011 (UTC)
  • میں یہ کام تجرباتی طور پر نہیں کررہا۔ سافٹویئر ڈیزائن میں ایک بنیادی اصول یہ ہوتا ہے کہ معطیات (data) اور اس کی presentation ہمیشہ الگ الگ رکھے جاتے ہیں۔ مواد/متن میں ایسی چیزیں داخل نہیں ہونے دی جاتیں جن کا تعلق پریزینٹیشن سے ہو ورنہ آپ آزادانہ طریقہ سے پریزینٹیشن نہیں بدل سکتے۔ وکیپیڈیا پر بھی کم و بیش ہر جگہ اس اصول کی پابندی کی جاتی ہے۔ یقیناً پہلے کے ساتھیوں نے شب و روز کی محنت سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچایا اور کشیدہ کرنے کے رموز داخل کرتے وقت ان کا مطمع نظر یقینی طور پر وکیپیڈیا کی خوبصورتی رہا ہوگا تاہم یہ ڈیزائن کے اصولوں کے خلاف ہے۔ میں نے بغیر مشورے کے تبدیلی اس لیے کی کیونکہ مجھے اس اصول اور اس کے اطلاق کے بارے میں یقین ہے اور میں نے سوچا کہ کوئی بھی ساتھی اس کی مخالفت کیوں کرے گا۔ نستعلیق نویسہ لگانے کے باعث یہ چیز سامنے ضرور آرہی ہے تاہم اسے نکالنے کی وجہ نستعلیق نویسہ پر کوئی خصوصی کرم نہیں ہے بلکہ ہمارے کام کا ایک معین اصول ہے۔ میری رائے میں متن صرف اور صرف متن ہونا چاہیے ، اسے خوبصورت بنانے کی ذمہ داری CSS کی ہے۔ اگر ان پیغامات کو کشیدہ دکھانا مقصود ہے تو اس کے لیے ضروری تبدیلیاں CSS میں کی جانی چاہییں۔ میرا مقصد پرانے ساتھیوں کے کام پر ہتھوڑا چلانا ہرگز نہیں ہے؛ اسی لیے میں نے ان رموز کے علاوہ تراجم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ امید ہے کہ اپنی بات آپ کو اور دیگر ساتھیوں کو سمجھا پایا ہوں۔ مشورے کا منتظر: --کاشف عقیل 04:32, 1 جنوری 2011 (UTC)
  • آپ کی بات پوری طرح میری سمجھ میں نہیں آئی۔ یکرمزی کے کچھ تظبیط حروف (مثلاً zwnj ) سے جو کام لیا جاتا ہے وہ شاید css سے ممکن نہیں۔ اوپر والی مثال میں بھی u0640 کا استعمال لفظ کی ہئیت کو بدلنا ہے جو غالباً css سے ممکن نہیں۔ آپ کے اس کام میں مہارت میں کلام نہیں، مگر حالات کے سیاق و سباق میں بغیر مشورہ اسطرح کی تبدیلیوں سے غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ عموماً بھی غیر طرزیاتی لوگوں سے مشورہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوتا۔ پیشکش کے ان مسائل پر ہر شخص کے ذوق کے مطابق رائے مختلف ہو گی اس لیے مشورہ سے نئی باتیں سامنے آ سکتی ہیں (خاص طور پر ان لوگوں کی رائے جو یہ کام پہلے وکیپیڈیا پر کرتے رہے ہیں) --Urdutext 15:15, 1 جنوری 2011 (UTC)
  • zwnj کے معاملے میں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ تاہم کشیدہ کرنے کے لیے کوئی کشیدہ نویسہ استعمال ہوسکتا ہے اور اس لیے میری رائے میں اسے متن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے اور اردو وکیپیڈیا کے لیے موجودہ حالات کے سیاق و سباق کی اہمیت اس تکنیکی معاملے سے زیادہ ہے اس لیے میں ان پیغامات میں مذید تبدیلیاں فی الحال نہیں کروں گا۔ اس بات پر رائے شماری بھی منتظمین پر ہونے والی رائے شماری کے بعد کی جاسکتی ہے تاکہ اِس بات کو اُس قضیے سے مربوط نہ سمجھا جائے۔ میرے لیے یہ ایک خالصتاً تکنیکی معاملہ ہے اور اس پر بعد میں بھی کام ہوسکتا ہے۔ --کاشف عقیل 18:55, 1 جنوری 2011 (UTC)

پرانے نظامی پیغامات میں بہت سے حروف عربی اور فارسی کے ہیں، یعنی ان کے یونیکوڈ اردو کے نہیں۔ یہ حروف نئے مضامین اور پیغامات میں استعمال ہونے والے خالص اردو یونیکوڈ والے حروف سے مطابقت نہیں رکھتے۔ عربی نما فانٹس میں ان کی شناخت ممکن نہیں تھی جبکہ جمیل نوری نستعلیق نے ان کی شناخت آسان کر دی ہے۔ میں گزشتہ ایک سال سے نظامی پیغامات میں سے عربی اور فارسی یونیکوڈ کے حروف نکال کر ان کی جگہ تکنیکی لحاظ سے خالص اردو حروف ڈال رہا ہوں۔ آپ میری شراکت کی تاریخ میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق کے عارضی اطلاق نے اس تبدیلی کی رفتار کو صرف تیز کر دیا ہے۔ اور یقین رکھیے کہ یہ کام وکیپیڈیا اردو کے وسیع تر اور دور رس مفاد میں کیا جا رہا ہے۔ جب میں وکیپیڈیا اردو پر متحرک نہیں ہوتا تب بھی ذاتی طور پر اردو کمپیوٹنگ پر تحقیق کا سلسلہ جاری رکھتا ہوں اور اپنے کام کے آنے والے مثبت نتائج سے پوری طرح واقف ہوں۔ امید ہے آپ میری اور کاشف صاحب کی نیات پر شک کیے بغیر ہمارے کام کی وسیع تر اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ حیدر 19:51, 2 جنوری 2011 (UTC)

مسلہ کیا ہے؟

پہلے تو میں وکیپیڈیا پر بہت دیر بعد آنے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

میرے علم میں آیا ہے کہ وکی حضرات کے مابین کوہی مسلیہ حل طلب ہے۔ کیا کوئی اس پہ روشنی ڈال سکتا ہے؟ تا کہ ہم سب مل کے اسے وکی ضابطے کے تحت حل کر سکیں۔ (میری اردو کے بارے میں پیشگی معذرت)

سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:57, 3 جنوری 2011 (UTC)

  • السلام علیکم، ثاقب صاحب، آپ کے آنے سے بہت تسلی ہوئی کہ اگر کوئی حل نکال سکتا ہے تو وہ آپ ہی ہیں کیونکہ سب آپ کی عزت کرتے ہیں۔ مسئلہ کی جڑ تو پرانی ہے: کچھ اصحاب انگریزی کلمہ نویسی کو اردو میں رائج سمجھتے ہیں اور وکیپیڈیا پر بھی ایسا کرنے پر بضد رہتے ہیں۔ دوسری طرف اردو کو اپنی اساس سے سائنسی اور طرزیاتی اصطلاحات رائج کرنے کی وکیپیڈیا پر کوشش ہو رہی ہے جسے بعض لوگ اجنبیت کے باعث مشکل گردانتے ہیں۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہی کافی دیر یہ بحث چلتی بند ہوتی رہی ہے۔ اب حالات اس موڑ پر آ گئے ہیں کہ قطعی فیصلہ ہی مسئلہ کا واحد حل معلوم ہوتا ہے۔ تبادلۂ خیال منصوبہ:منتظمین پر اگرچہ رائے شماری کی دوسری وجوہات ہیں مگر نتیجہ اصطلاحات کے بارے استصواب ہی سمجھا جائے گا۔ نتیجہ کے اثرات بہت وسیع ہو سکتے ہیں۔ علیحدہ وکیپیڈیا بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ آپ سے بھی گذارش ہے کہ اس استصوابِ رائے میں حصہ لیں۔ اگر آپ کے پاس کچھ اور تجاویز ہیں تو آگاہ کیجئے۔ --Urdutext 01:39, 4 جنوری 2011 (UTC)
اگر قطعی حل سے مراد انگریزی الفاظ کا مکمل اخراج ہے تو میری رائے میں یہ اچھا حل نہیں ہوگا۔ اپنے الفاظ ترک کرکے انگریزی کے الفاظ اپنانا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ تاہم تمام نئے الفاظ کے لیے عربی اور فارسی کی جانب دیکھنا اور انگریزی کو شجر ممنوعہ سمجھنا بھی نقصان کا باعث بنے گا۔ مثلاً علم کیمیا میں ایک پورا nomenclature موجود ہے جس کے ارتقاء میں ایک طویل عرصہ صرف ہوا۔ اس کے متوازی اردو میں nomenclature بنانا ایک کٹھن کام ہے جبکہ اسے اہل علم میں رائج کرنا جوئے شِیر لانے کے مترادف۔
میرا تاریخ کا علم محدود ہے پر میرے علم کے مطابق جن قوموں نے پرانی غلامیوں کے طوق اتار کر اپنی اصطلاحات بنائیں، انہوں نے ایسا تب کیا جب وہ خود کسی قابل ہوگئیں۔ یورپ عرصے تک عربی کتابیں اور اصطلاحات استعمال کرتا رہا اور سترھویں صدی میں ایک تحریک چلا کر عربی اصطلاحات کو تمام علوم سے نکال پھینکا۔ اس وقت تک یورپ اپنے محققین کی ایک بڑی تعداد پیدا کرچکا تھا۔ جاپان کا میجی انقلاب تیز ترین انقلابات میں سے ہے جس نے ایک دنیا کو ششدر کیا، تاہم شروع کا عرصہ اس میں بھی علم اور ہنر حاصل کرنے پر صرف ہوا، اصطلاحات پر بحث و مباحثے میں نہیں۔
قطعی حل میں دوسرا مسئلہ ساتھیوں کی تقسیم کا ہے۔ ہمارے پاس پہلے ہی گنے چنے ساتھی ہیں کہ بحیثیت مجموعی ہمیں نہ مطالعے سے شغف ہے اور نہ ہی قوم کے لیے کچھ کرنے کا شوق۔ ایسے میں مذید تقسیم انتہائی نقصاندہ ثابت ہوگی۔ میری ناقص رائے میں اس کا درست حل افہام و تفہیم ہے۔ سب لوگوں کو نقطۂ نظر میں لچک دکھانی ہوگی۔ اگر کسی معاملے پر اکثریت کی رائے ایک طرف ہوجائے تو اسے مان لیا جائے۔ آپ اختلاف رائے کو اس منصوبے کی طاقت اور خوبصورتی کے طور پر بھی دیکھ سکتے ہیں اور اس قوت کے طور پر بھی جس نے اسے آدھا تیتر آدھا بٹیر کردیا۔ میری نظر میں یہ ہماری طاقت اور خوبصورتی ہے۔ اگر ہمیں مزید ساتھی ملتے رہے تو یکسانیت بعد میں بھی پیدا ہوجائے گی۔
مخلص --کاشف عقیل 02:26, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • گو مجھے اس دائرۃ المعارف پر کیا ہوتا ہے؟ اس سے کوئی سروکار نہیں لیکن سجل کی درستگی کی خاطر چند وضاحتیں کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔
  1. اول تو یہ (جو خاکسار اردو غیر اردو میں بھی پڑھ چکا ہے) کہ اردو کا عربی کی جانب مکمل انحصار عجیب محسوس ہونا ہی نادانستگی ہے؛ یہ خیال آج ذہن میں اس لیے آتا ہے کہ ایسا ذہن میں لانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی؛ گویا منصوبہ بنانے والے کامیاب رہے۔
  2. مسلمانوں کے زوال پر یورپ کے سائنسی مترجم مجبور تھے کہ عربی کو استعمال کریں کیونکہ ان کے پس منظر میں کچھ بھی نہیں تھا۔ تمام یونانی علم سے ان کا رابطہ صدیوں قبل ختم ہو چکا تھا اور وہ یونانی علم دوبارہ ان کے ہاتھ لگا بھی تو عربی ترجموں کی شکل میں ہی لگا! اردو کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے، اردو کا رابطہ اس یونانی علم سے اور خود عربی علم سے کبھی ٹوٹا نہیں، بلکہ اس کو دانستہ توڑنے کی سازشیں کی گئیں اور توڑا گیا اور اب آپ لوگ اس انقطاع کو ختم کرنے کے بجائے اس کو طول دینے کی کوششوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
  3. جاپان کے میجی دور میں ہونے والی ترقی نے عمومی طور پر کبھی بھی جرمنی ، اطالوی یا انگریزی کی ذہنی غلامی اس طرح قبول نہیں کی جیسی اردو والوں میں دیکھی جارہی ہے۔ جاپانیوں نے کبھی بھی انگریزی کو من و عن قبول نہیں کیا، نا سائنس میں نا معاشیات میں نا ہی کسی اور ترقی سے مشروط شعبۂ زندگی میں۔ وہ قوم، جس کے بارے میں تاریخ میں یہ تذکرہ ملتا ہے کہ اس کی زبان میں قدرت کا لفظ ہی نہیں تھا کیونکہ وہ قدرت کو اپنے سے اور اپنے جزیرے سے الگ تصور ہی نہیں کرتی تھی؛ وہ میجی ترقی کے دور میں غیرجاپانی اور مغربی الفاظ سے پریشان تھی نا کہ اردو والوں کی آنکھ بند کر کہ جو آجائے چلتا ہے کے راستے پر چل رہی تھی۔ جاپانیوں نے جس قدر تیز رفتاری سے تراجم کیئے (اور آج بھی کر رہے ہیں کہ Nature اور Science جیسے جریدے انگریزی اشاعت کے ساتھ ساتھ ہی جاپانی میں دستیاب ہوتے ہیں بلکہ روئے خط بھی جاپانی میں آجاتے ہیں) اس نے ہمیشہ دنیا کو حیران رکھا ہے۔ میجی دور میں جاپانیوں کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ کس طرح عظیم و دیوقامت چین سے خود کو بچایا جائے اور اس کے لیے مغربی سائنس و علم ضروری تھا؛ لیکن تمام تاریخ کی کتب میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مغربی علم اس طرح جاپانی قوم کے بچوں کو دیا گیا کہ اصول اور طریقۂ کار مغرب کا اور روح ، زبان اور ثقافت جاپانی کی اختیار کی گئی۔
  • جاپان کی میجی بحالی یا restoration کو ہمارے ویکیپیڈیا کے ساتھی ہی نہیں تمام دنیا کے مورخین کی توجہ حاصل رہی ہے اس پر انحصار کرتے ہوئے اردو لسانیات کی کسی بحث میں کوئی نتیجہ کن فیصلہ صادر کرنے سے قبل ' میجی بحالی کے دور میں جاپانی زبان ' کا مطالعہ کرنا اشد ضروری ہے؛ ------- ایسا نہیں ہے کہ میجی بحالی میں جاپانی اپنی زبان کو بھول کر انگریزی یا جرمنی کے دیوانے ہوگئے تھے اور اسی انگریزی یا جرمنی کو اپنانے کی وجہ سے انہوں نے ترقی کی اور پھر جب ترقی کر لی تو بعد میں انگریزی اور جرمنی کو نکال باہر کیا ------- جی نہیں! حقیقت اس کے بالکل برخلاف ہے۔
  • میجی بحالی کے تمام تر دور میں جاپانی زبان ، جاپانیوں کے لیے ترقی کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی پیوستہ موضوع رہا ہے اور کبھی بھی جاپانی زبان چھوڑ کے بدیسی زبان میں سائنس اور طرزیات حاصل کرنے کے خیالات کو عمومی قبولیت حاصل نہیں ہوئی۔ ہر ہر مرحلے پر جلد از جلد جاپانی کو بدیسی کا بدل کرنے کی کوششیں سائنس اور طرزیات کے حصول کے ساتھ جاری رہیں؛ اردو میں ایسا ہو رہا ہے؟
  • حیرت یہ ہے کہ اسی میجی دور، جس کا اردو لسانیات کی بحث میں بیجا حوالہ دیا جاتا ہے، میں جاپانی بحالی کی بہت کوششیں (اکثر غیرملکیوں) کی جانب سے کی گئیں جن میں نا صرف یہ کہ جاپانی اصطلاحات پر حملے ہوئے بلکہ جاپانی رسم الخط کو اشکالی سے بدل صوتی ابجد (roman) تھوپنے کی بھی بہت کوشش کی گئی؛ لیکن جاپانی قوم کی غیرت نے ان تمام حملوں کو ناکام بناتے ہوئے ترقی بھی حاصل کی اور جاپانی زبان بھی جاپانی زبان ہی رہی ، کبھی جاپانی زبان کو (بدیسی حضرات کی جانب سے) بحال نا کیا جاسکا۔
  1. جاپانی کا اپنا الگ مزاج ہے ، انگریزی کا اپنا الگ مزاج ہے اور اردو کا اپنا الگ مزاج ہے؛ قوموں کی تاریخ سے کچھ سکھنے کے لیے ان قوموں کی نفسیات کا مطالعہ لازمی ہوتا ہے نا یہ کہ محض سنی سنائی یا کہی پڑھی باتوں کو اردو کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے معیار بنا کر رکھ دیا جائے۔ اردو خمیر عربی سے اٹھا ہے اور عربی کی وسعت اس قدر ہے کہ اس کو کسی اور زبان کی محتاجی نہیں؛ یہ الگ بات ہے عربی میں بھی عربی سے استفادہ اٹھانے کوشش آج کل کم کم نظر آتی ہے لیکن ہم عربوں کی نہیں بلکہ ایک سائنسی زبان کی تشکیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  2. آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ نے جدید الفاظ عربیزدہ اردو میں لکھ دیئے تو اردو بولنے والی قوم سائنس میں بہت ترقی کر لے گی؟؟ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ نے جدید الفاظ اردو (عربی) میں لکھ دیئے تو اردو بولنے والی قوم بہت ترقی کر لے گی؟؟ دونوں صورتوں میں جواب منطقی طور پر --- نہیں --- میں ملتا ہے! اردو ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین بہت چھوٹے اور تعارفی بند تک محدود ہیں؛ خاکسار کا دعوی ہے کہ اگر اردو ویکیپیڈیا پر بھی انگریزی ویکیپیڈیا جیسے بڑے بڑے اور اعلی معیار کے سائنسی مضامین لکھ دیئے جائیں تب بھی کچھ نہیں ہوگا۔ اردو میں ہی نہیں انگریز سائنسدانوں کے لیے بھی انگریزی ویکیپیڈیا کے مضامین کسی سائنسی تحقیق میں معاون نہیں بن سکتے!! ویکیپیڈیا کے مضامین سے سائنس نہیں بنا کرتی!! ایک ایک سائنسی اصطلاح پر ہزار ہزار صفحات کی کتب کی ضرورت ہوا کرتی ہے بلکہ نصابی کتب بھی بیکار ہوجایا کرتی ہیں سائنس کے لیے اور صرف جدید ترین جرائد پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو پڑھنا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔ پھر مسئلہ کیا ہے؟؟
  3. مسئلہ صرف اتنا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر ایک حوالہ جاتی موقع بنا دیا جائے اور ایک مثال سی پیش کر دی جائے کہ اردو میں بھی سائنس لکھنا ممکن ہے! پھر یہ آنے والوں پر منحصر ہے کہ اس چراغ سے چراغ جلائیں یا اس کو بجھا دیں۔ کسی بھی جدید لفظ کو انگریزی سے مستعار لے کر اردو ویکیپیڈیا پر وقت برباد کرنے کی کوئی منطقی وجہ بیان کی جاسکتی ہے؟؟ انگریزی میں انگریزی ویکیپیڈیا پر سب کچھ لکھا تو ہے!! وہیں جاکر اپنے سائنسی علم کی پیاس بجھا لیجیئے۔ --کباڑی 06:54, 4 جنوری 2011 (UTC)

منتظم کہاں ہیں؟

کیا مسئلہ ہے؟ کیا یہاں آنے والوں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ ان کے ناموں پر دوسروں کے ناموں کا الزام بلا ثبوت لگا دیا جائے؟ کیا یہ جائز ہے؟ کسی حیدر نامی بیوقوف نے میرے نام کے ساتھ دو نا معلوم نام منسلک کرنے کی کوشش کی! یہ توہین نہیں ؟ یہ آپ کے ویکیپیڈیا کا طریقۂ کار ہے؟ --کباڑی 07:20, 4 جنوری 2011 (UTC)

منتظم حاضر ہے۔ آپ نے میرا پیغام حذف کیا یہ بھی جرم ہے۔ دوبارہ ایسا برنے پر آپ کو فوری طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ کا نقش شوخئ تحریر آپ کی چغلی کھا رہا ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ حیدر 07:26, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • دیکھیں حیدر میاں، اس بچکانا معاملے کو یہیں پر ختم کردیں تو آپ کا بھرم شاید مزید خراب ہونے سے بچ جاوے۔ کباڑی پر پابندی ہرگز نہیں لگائی جاسکتی کیونکہ اس نے ابھی تک کوئی تخریب کاری نہیں کی۔ دوسری جانب آپ ناانصافی پر ہیں اور ایک منتظم محسوس نہیں ہوتے؛ آپ کو یہ حق نہیں کہ میرا نام بغیر کسی ثبوت سے کباڑی صاحب سے جوڑیں۔ آپ کی کم عمری اور بچکانگی کا خیال کرتے ہوئے میں معاملے کو یہیں دبا رہا ہوں؛ بہتر ہے کہ آپ بھی مناسب رویہ اختیار کریں۔ --سمرقندی 07:37, 4 جنوری 2011 (UTC)

وقت کی بربادی

موصوف حیدر کے باعث محض وقت برباد ہوتا ہے؛ دیگر منتظمین اس بات پر توجہ دیں اور خاموش تماشائی نا بنیں۔ --سمرقندی 07:50, 4 جنوری 2011 (UTC)

آپ اس معاملے میں خود مدعی ہیں۔ اخلاقی طور پر آپ پابندی ختم کرنے کے اہل نہیں۔ جاپان کے بارے میں کثرت معلومات، نئے پیغام کا آغاز نکتے سے، سمرقندی کے ایجاد کیے ہوئے الفاظ و اصطلاحات کی بھرمار اور یکدم طیش میں آجانا، ذاتیات پر اتر جانا، چھوٹی سی بات کو 4 پیروں میں لکھنا اور سب سے بڑھ کر مخصوص انداز تحریر، تمام کے تمام اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کباڑی اور آپ ایک ہی شخصیت ہیں۔ میں اس سلسلے میں دیگر منتظمین کو بھی غور کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اور یہ بھی کہتا ہوں کہ http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Sock_puppetry کے مطابق کباڑی پر مستقل پابندی عائد ہونی چاہیے۔ آپ کا کباڑی کا اس طرح والہانہ دفاع بھی آپ کی چغلی کھا رہا ہے۔ لہذا اگر آپ حق پر ہیں تو اس معاملہ سے دور رہیں۔ حیدر 07:57, 4 جنوری 2011 (UTC)

توجہ کیجیے حضرات

حضرات ابھی ہونے والی تخریب کاری پر توجہ دیجیے! کیا آپ محسوس نہیں کر رہے کہ حیدر نامی صاحب بچکانا مزاج کے حامل ہیں اور ان کی وجہ سے محض وقت ضائع ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے میں ویکیپیڈیا سے دور تھا کہ یہاں آیا بھی تو حیدر میاں کی موجودگی میں کبھی کوئی کام نہیں ہوسکے گا۔ جو پرانے لوگ ہیں وہ اس بات سے واقف ہیں کہ میں حقیقت بیان کر رہا ہوں۔

  • حیدر نے کباڑی صارف پر پابندی لگانے کی وجہ بدتمیزی لکھی اور جب اس سے نئے صارف کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کی وجہ دریافت کی گئی تو مذکورہ بالا بیان آپ خود پڑھ لیں فائل:Smile.PNG حیدر کے مطابق پابندی لگانے کی وجوہات درج ذیل ہیں
  1. جاپان کے بارے میں کثرت معلومات ! (کیا جاپان کے بارے میں لکھنا قابل پابندی ہے؟)
  2. صارف کباڑی کا سمرقندی (میرے) جیسے الفاظ استعمال کرنا (کیا میرے جیسے الفاظ استعمال کرنا قابل پابندی ہے؟)
  3. ذاتیات پر اترا آنا (کہاں ہے ذاتیات پر اترنا ؟ جب حیدر نے پابندی لگائی اور وہ بھی بلا وجہ تو اعتراض کیا کباڑی نے، یہ اعتراض کرنا پابندی کی وجہ ہے؟ اگر ہے تو اس اعتراض سے قبل پابندی کیوں لگائی گئی؟ ہے نا حیرت کی بات فائل:Smile.PNG جرم بعد میں سزا پہلے!)
  4. میں کباڑی کا دفاع کر رہا ہوں (میں کباڑی کا دفاع اس لیے کر رہا ہوں کہ ان پر پابندی غلط تھی اور منتظم کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ ویکیپیڈیا کے انتظام میں انصاف پیدا کروں)

منتظم کا رویہ

حیرت کی بات ہے کہ حیدر منتظم نے محض شک کی بنیاد پر اور میرے جیسے الفاظ استعمال کرنے کی بنیاد پر کباڑی صاحب پر بھی اور مجھ پر بھی الزامات لگا دیے اور وہ بھی ONLINE لگائے! کیا یہ بات ہی ان کو انتظامی اختیارات سے الگ کرنے کے لیے کافی نہیں؟ پھر جب کباڑی صاحب نے اس پر اعتراض کیا تو ان کے اعتراض کو پابندی کی وجوہات میں شمار کر لیا!! ہے نا حیرت کی بات فائل:Smile.PNG ارے بھائی اب کوئی ہمیں یہ بتائے کے سزا پہلے اور جرم بعد میں؟ ہے نا ظلم کی بات؟

حیدر اور چوہان

میں آپ سب حضرات سے نہایت خلوض سے عرض کر رہا ہوں کہ خدا کے لیئے اس ویکیپیڈیا کو بچائیں اور رائے شماری کا فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حیدر اور چوہان کو منتظمین سے الگ کریں۔ یہ حیدر صاحب سے میری ذاتی عداوت نہیں بلکہ حیدر کے بچکانا رویہ کی وجہ سے کہہ رہا ہوں ؛ ان صاحب کی موجودگی میں کھبی بھی کوئی کام آگے نہیں بڑھ سکتا۔ برائے مہربانی غور کیجیے کہ یہ صاحب کیا کر رہے ہیں اور انہوں نے اب تک کیا کیا ہے؟ ویکیپیڈیا کے انتظامی صفحات تک کسی ایسے بچکانا مزاج کے حامل شخص کی رسائی انتہائی غیر مناسب بات ہے۔

میں بھی پیش ہوں

اگر آپ حضرات کو میری نیت پر شک ہو رہا ہو کہ میں ذاتی عداوت کی وجہ سے حیدر سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا کہہ رہا ہوں تو خدا کے لیے مجھ سے بھی یہ اختیارات واپس لے لیجیے میں خود بھی اپنے آپ کو منتظمی سے الگ کرنے پر تیار ہوں لیکن حیدر صاحب کو بہر صورت انکے بچکانا اور غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے انتظامی صفحات تک رسائی نہیں حاصل رہنا چاہیۓ۔ ان کی آج کردہ متعدد ترمیمات آپ خود دیکھ لیں کیا ان کی یہ حرکات ہی ان کو منتظمی سے الگ کرنے کا اہل نہیں قرار دیتیں۔ میں بھی منتظمی سے الگ ہونے کو تیار ہوں؛ مجھے بھی نکال دیں اور حیدر کو بھی نکال دیں؛ شاید اس طرح اس ویکیپیڈیا پر کام دوبارہ شروع کیا جاسکے۔ --سمرقندی 08:15, 4 جنوری 2011 (UTC)

سمرقندی صاحب کے چار پیروں پر محیط بیان میں مجھ پر کل دو الزامات ہیں:

  1. میرے رویے کو بچگانہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ان کا پنا بیان یہاں واضح ہے۔
  2. دوسرا یہ الزام ہے کہ میں دیگر مدونین کے کام میں رکاوٹ ڈالتا ہوں۔ جبکہ اوپر دیے گئے ربط سے اور سمرقندی کے میرے کام پر مسلسل اعتراضات سے صاف واضح ہے کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں لیکن سمرقندی صاحب ایک ایک لفظ کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں، جبکہ میں نے کبھی ان کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔ وہ دعوی کرتے ہیں کہ ان مجھ سے کوئی عداوت نہیں لیکن اصل حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے۔ سمرقندی صاحب انتہائی جذباتی اور ضرورت سے زیادہ جلد طیش میں آ جانے والے آدمی ہیں اور برداشت نہیں کر سکتے کہ ان کے علاوہ کسی اور کی سنی جائے لہذا یہاں خودکش بمبار کی طرح اپنے ساتھ دوسروں کو بھی لے اڑنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ میں ان کی طرح گر کر ان کے خلاف کسی طویل المدت پابندی کی استدعا نہیں کروں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ان کے خلاف کوئی نہ کوئی تادیبی کاروائی ہونی چاہیے۔ حیدر 08:41, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • آپ کا کے مذکورہ بالا بیانات سے پھر آپ کا بچکانا پن ثابت ہو رہا ہے؛ آپ اس قسم کی ترامیم بلامشورے کے کرتے کیوں ہیں جن پر کسی ایسے شخص نے محنت کی ہو جو کہ عرصۂ دراز سے اس ویکیپیڈیا پر محنت کر رہا ہو؟ کیا یہ آپ کا بچکانا پن نہیں؟ اگر بچکانا پن نہیں تو کم از کم خودغرضانہ اور تخریب کارانہ ضرور ہے۔ آپ کی آج کی حرکات بھی تخریب کاری کے زمرے میں آتی ہیں۔ میرا آج تمام وقت آپ نے اپنے ساتھ بچکانا باتوں میں ضائع کروا دیا! پھر مجھے اس بات پر غصہ بھی نا آئے؟ کیوں آپ ایسے معیار موقع پر ایسی بچکانا باتیں کر رہے ہیں کہ ان کو سدھارنے میں دوسروں کا وقت ضائع ہو؟ صاحب میں بھی سب کی طرح محنت نوکری کر کے کما کر روزی روٹی حاصل کرتا ہوں ، میں کوئی بہت بڑا تجارتی آدمی نہیں ہوں کہ جس میرے پاس بہت وقت ہو؛ آپ کی طرح میرے پاس بھی وقت کی اشد کمی ہے لیکن اس کے باوجود میں دن میں کئی بار ویکیپیڈیا کی خبر لیتا ہوں تو آپ اس کا یہ مطلب نا سمجھیں کہ آپ مصروف ہیں اور میں فالتو ہوں! کچھ ہوش کیجیے اور غور کیجیے کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ --کباڑی 08:48, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • کباڑی صاحب آپ بھی اب اپنا کام لکھنے لکھانے میں صرف کیجیے؛ موصوف حیدر سے اس کے سوا کوئی اور توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔ آپ نے میرا دفاع کیا اس کا شکریہ فائل:Smile.PNG --سمرقندی 08:53, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • لیجیے کباڑی صاحب! حیدر میاں نے تو آپ پر کیا ہم پر بھی پابندی لگا دی! اب کیا کریں؟ کس کے پاس جائیں؟ ان کی یہ حرکات دیکھنے والا کوئی ہے؟ --سمرقندی 09:00, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • ایک منتظم پر پابندی اور وہ بھی بلا رائے شماری کے لگا دینا بدانتظامی نہیں؟ --سمرقندی 09:03, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران جو بچکانا کاروائیاں ہوئی ہیں وہ وقت کی بربادی نہیں؟ --سمرقندی 09:05, 4 جنوری 2011 (UTC)


braya mehrbani mujha kuch waqat dejiya ta ka ham is masla ka behtar hal nikal sakian. Main fil hal office main hun jis ki wajha sae wiki ko time nehi da sakta.
Mara zeehan main 3,4 cheezain hain jin ka zariya ham aik acha nateeja pe pohach sakta hain. Inshallah main aaj raat ko wo samne lao ga.tab tak meri is masla sae mutalqa muntazameen sae guzarish ka apna intazami haqooq istamal na kerain


سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:39, 4 جنوری 2011 (UTC)
  • I apologize and I am ashamed of what happen in recent changes short while ago. I obey your advice and I will not use my administrator rights, as long as, you keep an eye one on the other side. For Mr Haider it is clear by his behavior and from the vote also that this is in the greater interest of Urdu wikipedia that such a person should not have rights to change system pages. I myself, presents myself to remove me from the administrators if you need to do so, I am agree to remove me from the administrators. --سمرقندی 09:40, 4 جنوری 2011 (UTC)

تجدید السجل

انتظامیہ اردو دائرۃ المعارف سے درخواست ہے کہ منصوبہ منتظمین کے صفحے کی مناسب تجدید السجل (renewal of record) فرمالیں۔ سمرقندی نے ویکیمیڈیا مضیف کی اپنے لیے اعفاء العمل و انتظام سے رضامندی کے بعد استعفاء حاصل کر لیا ہے؛ باقاعدہ عبارت کو اس مقام پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی کے نام کو منتظمین کے صفحے سے نکال دینا انتظامیہ کی ذمہ داری میں آتا ہے کہ سمرقندی مذکورہ بالا صفحہ مقفل ہونے کے باعث اس میں کسی ترمیم سے قاصر ہے۔ --سمرقندی 00:59, 12 جنوری 2011 (UTC)

سمرقندی کا استعفاء

  • ھمارے نہایت قابل اور پرانے ساتھی ھمارے ہی چند دوستوں کی باتوں سے ناراض ہوکر اردو دائرۃ المعارف کو خیر آباد کہہ چکا ہے۔ کیا ھم میں سے کویی دوست سمرقندی کو منواکر واپس اردو ویکیپڈیا میں لاسکتاہے؟--رحمت عزیز چترالی 11:59, 13 جنوری 2011 (UTC)
    • سمرقندی صاحب کسی سے ذاتی عناد کی وجہ سے علیحدہ نہیں ہوئے۔ بلکہ وکیپیڈیا کے صارفین اور غیر-حاضر منتظمین کے غیر سنجیدہ اور موقع پرست سوچ اور رویہ کے باعث۔ چھ سال وکیپیڈیا پر مخالفت برائے مخالفت کی جاتی رہی۔ مخالفت کرنے والوں نے کبھی کچھ کر کے نہیں دکھایا۔ --Urdutext 12:44, 13 جنوری 2011 (UTC)
  • سمرقندی صاحب کی غیر حاضری واقعی افسوس ناک اور تشویش ناک ہے۔ ان کو واپس لانے کے لیے ہمیں کچھ کرنا چاہیے۔ میں بھی انشاءاللہ اب باقاعدگی سے اردو ویکپیڈیا پر حاضری دیا کروں گا۔ --عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ 13:17, 15 جنوری 2011 (UTC)

معالجہ المثلیہ

جناب مقصود شاہ صاحب بڑے زور و شور سے معالجہ المثلیہ (ہومیوپیتھی) ادویات کے بارے میں لکھ رہے ہیں، میرے خیال میں ادویات کے بارے میں اس طرح کے مضامین نہیں لکھنے چاہییں، ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ادویات دنیا میں موجود ہیں سب پر مضامین تو نہیں لکھے جا سکتے، اس کے علاوہ اتنی ساری ادویات کے علیحدہ علیحدہ مضامین سے یہ وکیپیڈیا کم اور صیدلیہ (فارمیسی) زیادہ لگ رہا ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا پر بھی میرے خیال میں ان ادویات کے بارے میں مضامین نہیں ہے۔ آراء کا منتظر رہوں گا۔--ساجد امجد ساجد 17:09, 15 جنوری 2011 (UTC)

  • میرے خیال میں مضامین میں تو کوئ حرج نہیں، البتہ اسلوب وکیپیڈیا کے مطابق نہیں۔ ان کے صفحہ پر پیغام دیا جائے کہ انداز مقالات کا مطالعہ کر کے اسلوب کو وکیپیڈیا کے مطابق بنائیں۔ --Urdutext 00:02, 16 جنوری 2011 (UTC)
  • میری رائے میں مضامین تخلیق کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ --O.bangash 09:00, 16 جنوری 2011 (UTC)

نیم

  • معاملہ ہند و پاک کے عوام کی معلومات اور طبی شعور سے تعلق رکھتا ہے اور اس بات کو اشد توجہ کی ضرورت ہے۔ معالجہ المثلیہ کی ادویات پر جس طرح کے مضامین لکھے جارہے ہیں وہ

    نیم ملا خطرۂ ایمان اور نیم حکیم خطرۂ جان

    کے مترادف ہیں۔ اس طرح ادویات کے استعمال کے بارے میں امراض کی علامات پر ایک طبیب یا حکیم کے ادویاتی نسخے (prescription) کی طرح بیانات درج کرنا نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔ ادویات کی کیمیائی اجزاء ان کے مآخذ اور ان کے انسانی جسم میں استقلاب پر عمل کے بارے میں سائنسی معلومات ہونا چاہیں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ادویات کے نسخے بیان کردیے جائیں۔ میں نے ایک سانچہ چند مضامین (انفصام، جذام وغیرہ) میں دیکھا ہے کم از کم اس کو ہر ادویاتی مضمون کے آخر میں شامل کیا جانا چاہیے۔ سانچہ درج ذیل ہے۔

لاتعلقیت: اس مضمون میں مرض سے متعلق معلومات اور ادویات کی وضاحت صرف علمی معلومات مہیا کرنے کی خاطر دی گئی ہیں انکا مقصد نا تو علاج میں کسی قسم کی مداخلت کرنا ہے اور نا ہی معاونت کرنا یا کوئی مشورہ فراھم کرنا، یہ کام اس طبیب کا ہے جسکے زیر اثر مریض ہو۔ کسی طبیب کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال یا خود علاج کی کوشش شدید نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ طب ایک تیزرفتاری سے تبدیل ہوتے رہنے والا شعبۂ علم ہے اور اس صفحہ کی معلومات مستقبل میں ہونے والی تحقیق کی وجہ سے تبدیل ہوسکتی ہیں، انہیں مستقل تادمِ تاریخ کرتے رہنے کی ضرورت ہوگی۔

--کباڑی 02:30, 16 جنوری 2011 (UTC)

  • یہ درست ہے کہ ادویاتی نسخے بیان کرنا درست نہیں، لیکن یہ اس صورت میں ممنوع ہے کہ اگر دوا کے ساتھ ساتھ اس کے طریقہ استعمال اور خوراک بارے بیان ہو۔ جذام وغیرہ کی مثال میں آپ انگریزی وکیپیڈیا کا مقالہ دیکھ سکتے ہیں جہاں ادویات کے نام بھی گنوائے گئے ہیں۔ انگریزی مقالے کی مثال اگر نہ بھی دی جائے، پھر بھی عام معلومات کے لیے صرف دوا کا نام لے لینا ممنوع نہیں ہے۔ بیماریوں یا ادویات کے کہیں بھی آپ مقالہ جات دیکھ لیجیے، اس کی ترتیب ایسے ہی ملے گی۔ مثلاً بیماریوں کے متعلق معلومات کی ترتیب عام طور پر وجہ، علامات، تشخیص، علاج وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ہر بیماری یا دوا کے مقالہ کے ساتھ “لاتعلقیت“ کا بینر آویزاں کرنا لازمی ہونا چاہیے اور یہی درست طریقہ ہے۔ شکریہ--O.bangash 08:58, 16 جنوری 2011 (UTC)

ازالۂ ابہام

ازالۂ ابہام کا ازالہ اوہام سے ابہام نا پیدا کیجیے گا! موصوف حیدر اور دیگر منتظمین کی رائے شماری میں ویکیپیڈیا کے منتظمینِ فہیم ایک بہت بڑے ابہام کا شکار رہے ہیں؛ اس ایک ابہامِ کبیرہ اور دیگر ابہام ہائے قصیرہ کا ازالہ کرنے کی خاطر یہ تحریر درج کی جارہی ہے۔ غور سے پڑھیے اور کان دھر کر خادم کی بات سنیئے! عقل و دانش کو درست انداز میں استعمال کیجیے کہ شاید یہ آخری موقع ہے اس ویکیپیڈیا کی عمارت کو سہارا دینے کا اور بچانے کا۔

اپنے پرکھوں کی وراثت کو سنبھالو ورنہ
اب کی بارش میں یہ دیوار بھی گر جائے گی

ہوسکتا ہے کہ کچھ اشخاص کو یہ بحث دیکھ کر ناٹک کا سا مزا آرہا ہو! کیا آپ اسے ناٹک سمجھ رہے ہیں؟ لطف آرہا ہے؟ یہ ویکیپیڈیا آپ لوگوں کے دل بہلانے کو کوئی تماشا ہے؟ میں کوئی احمق یا نوٹنکی والا ہوں؟ میں پہلے ہی اس ناٹک کو ختم کرنے کی خاطر ایک انتہائی اقدام اٹھا منتظمین سے نکل چکا ہوں اور دوسرا انتہائی اقدام اٹھانے میں بھی مجھے کوئی دیر نہیں لگے گی، لہذا اس بات کو انتہائی سنجیدگی سے ہمہ تن گوش ہوکر سنا جائے تو اس میں ویکیپیڈیا کی بہتری ہوگی۔

حساس صفحات کی حفاظت

اس ویکیپیڈیا کا ڈھانچہ انتہائی محنت و شب و روز کی سعئِ مسلسل سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترامیم کا حق صرف ان اشخاص کو ہے جو کہ افہام تو تفہیم سے اور رائے شماری پر متفقہ فیصلے کے بعد ترمیم کرنے کے قائل ہوں۔ کوئی ایسا منتظم جو کہ عملی طور پر صفر ہو حساس اور نظامی صفحات میں بلا رائے شماری ترمیم کرے کا تو یہ تمام کام انتہائی غیرمحفوظ اور کمزور ہونے کا احساس پیدا ہوگا اور کوئی ذی شعور ایسے کسی موقع پر اپنا وقت برباد نہیں کرے گا جہاں اہم صفحات پر کوئی بھی متزلزل المزاج شخص من مانی کرتے ہوئے جو چاہے کرسکتا ہو۔

منتظمین رائے شماری

خاکسار نے کبھی بھی کسی منتظم کو خارج کرنے کے لیے نہیں کہا ماسوائے موصوف حیدر کے اور اس کی وجہ ویکیپیڈیا کی حفاظت ہے۔ ایک بڑا ابہام یہ پایا جاتا ہے کہ غیرحاضر رہنے والے منتظمین کی وجہ بنا کر رائے شماری کروائی جاتی ہے! یہ بات ویکیمیڈیا کی حکمت عملی میں کہیں بھی درج نہیں ہے کہ اگر کوئی منتظم غیرحاضر رہے تو اس کو رائے شماری کر کہ نکال دیا جائے بلکہ کوئی بھی منتظم غیرحاضر رہتے ہوئے بھی منتظم رہ سکتا ہے۔ میں نے کبھی بھی غیرحاضری کو وجہ نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ ناکارکردگی کی وجہ سے منتظمین پر رائے دی یا اعتراض کیا اور اس بار بھی موصوف حیدر کو خارج کرنے کے لیے میں نے کہیں بھی غیرحاضری کو وجہ کے طور پر بیان نہیں کیا۔ آپ لوگ ابہام کا شکار ہیں تو آپ دوستوں کو یہ ابہام دور کر لینا چاہیۓ۔ موصوف حیدر کو نکالنے کی ٹھوس اور ناقابل تردید وجوہات میں یہاں واضح بیان کردیتا ہوں۔

1- بدنظمی

طویل عرصہ غیرحاضر رہ کر اچانک نمودار ہونے کے بعد بلا صورتحال کو سوچے سمجھے ہٹ دھرمی سے من مانی شروع کردینا، نئے صارفین کو سخت پیغامات دینا بدنظمی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ بدنظمی اس وقت اور شدید ہو جاتی ہے کہ جب ان کی حرکات سے یہ واضح ہو رہا ہو کہ اپنی غیرحاضری کے دوران موصوف نے کبھی حالیہ تبدیلیاں پر بھی نظر نہیں ڈالی۔ اس بدنظمی کے ثبوت کے طور پر ساجد بھائی کے اپنے الفاظ نقل کرتا ہوں، خود غور کیجیے کہ میری بات سچی ہے یا جھوٹی

جناب حیدر صاحب، آپ اکثر وکیپیڈیا سے غائب رہتے ہیں اس لئے نئی باتیں آپ کے علم میں کم ہی آتی ہیں۔ جب آپ نے میرے بنائے ہوئے مضامین سے مواد حذف کیا اس وقت میں منتظم بن چکا تھا اور نیا نہیں تھا۔ آپ آئے اور مواد حذف کیا اور چلے گئے (ساجد بھائی کے الفاظ)۔

ساجد بھائی تو خیر اس وقت منتظم تھے ایسا تو کسی عام صارف کے ساتھ بھی کسی منتظم کو کرنے کا حق نہیں۔

2- نئے صارفین کو حراساں کرنا

نئے صارفین کو خوفزدہ کرنا اور ان پر بلا کسی معقول وجہ کے ویکیمیڈیا کی حکمت عملی کے خلاف پابندی لگا دینا۔ یہ کوئی تماشا ہے؟ یہ کسی منتظم کی ذاتی website ہے؟ صارف کباڑی کی مثال پیش کرتا ہوں جن پر موصوف حیدر نے پہلے روز ہی پابندی لگا دی! کیوں؟ میں بیان کرتا ہوں، کان دھر کر بیٹھو اور خود فیصلہ کرو۔ جب صارف کباڑی نے کاشف بھائی کے جاپان کے میجی دور کے بیان پر اپنا خیال دیوان عام میں درج کیا تو اس پر معقول اور منطقی جواب دینے سے قاصر ہو کر حیدر نے صارف کباڑی پر صارف سمرقندی ہونے کا الزام لگایا۔ اس الزام کو دیکھ کر صارف کباڑی نے حیدر کو درج ذیل پیغام بھیجا۔۔۔۔

  • Do not ever do it again! or you will be out of wikipedia!

صارف کباڑی کا یہ پیغام حیدر کے صفحے پر دیکھا جاسکتا ہے اس کے بعد حیدر نے اس کو اپنی شان میں گستاخی جان کر صارف کباڑی پر پابندی عائد کردی! جس پر مجھے (سمرقندی) کو حرکت میں آنا پڑا اور میں نے پابندی اٹھا دی، حیدر نے دوبارہ پابندی عائد کردی! اور کہا۔۔۔۔

صرف ایک دن کی پابندی ہے۔ آپ خواہ مخواہ سنجیدہ ہو گئے۔ میں دوبارہ پابندی لگا رہا ہوں تا کہ رفع شر اور اتمام حجت ہو جائے اور کباڑی صاحب جس غصے کو نکالنے کیلیے تشریف لائے ہیں اسے کہیں اور جا کر زائل کریں (حیدر کے الفاظ)

آنکھیں کھولیۓ حضرات اور دیوان عام پر جاکر کباڑی کی پہلی تحریر پڑھیئے! اس جگہ موجود ہے کباڑی نے کہاں غصہ نکالا؟ اس نے تو کاشف بھائی کے جاپان میجی دور کے بیان پر اپنی سمجھ کے مطابق اپنا تبصرہ بیان کیا صرف! کیا اپنی رائے کا اظہار کرنا جرم ہے؟ کس نے کہا؟ خود تم لوگوں نے یہ اصول بنایا ہے؟ کیوں؟ اس کے بعد میں نے (سمرقندی نے) حیدر سے پوچھا کہ میرے نام کے ساتھ کباڑی کا الزام لگانے کا کوئی ثبوت ہے؟ موصوف نے درج ذیل جواب دیا۔۔۔۔۔

(حیدر موصوف کا جواب سنیے): اپنے دفاع میں کچھ کہنے کی نجائے پہلے ہی ہلے میں منتظم کے صفحہ پر اس کو کھلی دھمکیاں دینا عین بدتمیزی ہے اور صارف کے آنے والے دنوں میں رویہ کا عکاس ہے۔

اب تم لوگ مجھے یہ بتاؤ کہ صارف کباڑی نے اپنے اوپر بلا کسی وجہ کے پابندی کے بعد wikimedia کے اصول سے واقف ہونے کی وجہ سے اوپر انگریزی والا ردعمل ظاہر کیا، کیا یہ منتظم کی شان میں گستاخی ہے؟ یا اس کو اصول پر عمل کرنے کی یاد دہانی؟ کیا منتظم کوئی ویکیپیڈیا کے شہنشاہ ہیں جو ان کے ظلم کے خلاف بھی زبان نا کھولی جائے؟
صارف کباڑی نے دیوان عام میں فریاد کی کہ کوئی آئے اور اس ظلم کو دیکھے

کیا مسئلہ ہے؟ کیا یہاں آنے والوں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ ان کے ناموں پر دوسروں کے ناموں کا الزام بلا ثبوت لگا دیا جائے؟ کیا یہ جائز ہے؟ کسی حیدر نامی بیوقوف نے میرے نام کے ساتھ دو نا معلوم نام منسلک کرنے کی کوشش کی! یہ توہین نہیں ؟ یہ آپ کے ویکیپیڈیا کا طریقۂ کار ہے؟ (صارف کباڑی کے الفاظ)

یہ پیغام دیکھ کر مجھے حرکت میں آنا پڑا اور میں نے حیدر سے دریافت کیا کہ ---- (* ذرا بیان فرمائیں گے آپ؟ کباڑی نے کہاں بدتمیزی کی؟ اپنے اوپر محض شک کی بنیاد پر کھلے عام الزامات پر اعتراض کرنا بدتمیزی ہے؟ (میرے الفاظ)۔ جس پر حیدر نے انتہائی شاندار جواب دیا ملاحظہ کیجیے اور ہنسیے!!

آپ اس معاملے میں خود مدعی ہیں۔ اخلاقی طور پر آپ پابندی ختم کرنے کے اہل نہیں۔ جاپان کے بارے میں کثرت معلومات، نئے پیغام کا آغاز نکتے سے، سمرقندی کے ایجاد کیے ہوئے الفاظ و اصطلاحات کی بھرمار اور یکدم طیش میں آجانا، ذاتیات پر اتر جانا، چھوٹی سی بات کو 4 پیروں میں لکھنا اور سب سے بڑھ کر مخصوص انداز تحریر، تمام کے تمام اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کباڑی اور آپ ایک ہی شخصیت ہیں۔ میں اس سلسلے میں دیگر منتظمین کو بھی غور کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اور یہ بھی کہتا ہوں کہ http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Sock_puppetry کے مطابق کباڑی پر مستقل پابندی عائد ہونی چاہیے۔ آپ کا کباڑی کا اس طرح والہانہ دفاع بھی آپ کی چغلی کھا رہا ہے۔ لہذا اگر آپ حق پر ہیں تو اس معاملہ سے دور رہیں۔ (حیدر کے الفاظ)

کباڑی پر پابندی کی حیدری وجوہات

  • یعنی میں معاملے میں مدعی ہوں! کیسے؟ محض حیدر کے شک کی بنا پر؟ کوئی ثبوت؟
  • میں (جو اس وقت منتظم تھا) ایک دوسرے منتظم کی بلا جواز پابندی ختم کرنے کا اہل ہیں؟ جواب دو تم لوگ؟
  • جاپان کے بارے میں کباڑی کا لکھنا! یہ وجہ ہے پابندی کی؟ عقل سلامت تو ہے میاں حیدر؟ کیا جاپان پر لکھنا اور وہ بھی سیاق و سباق (کاشف بھائی کے بیان) کی موجودگی میں قابل پابندی ہے؟؟ جواب دو؟
  • سمرقندی جیسی اصطلاحات اور انداز میں لکھنا! سمرقندی (یا کسی اور کے انداز) میں لکھنا قابل پابندی ہے؟ جواب دو؟ مجھے تم لوگوں کا جواب چاہیے!
  • سمرقندی اور کباڑی پر ایک ہونے کا شک قابل پابندی ہے؟ کس کے قانون سے؟ تمہارے بنائے قانون سے؟

3- منتظم کی توہین

اس تمام بکواس کے بعد کیا ہوا؟ پتا ہے تم لوگوں کو پیارو!! نہیں!! اس کے بعد موصوف حیدر نے مجھ (سمرقندی) پر پابندی لگا دی! کیا اسے میں اپنی توہین نا سمجھوں ؟ کیا میری یہ توہین ، کباڑی کے جاپان کی معلومات سے زیادہ بڑی نہیں؟ تو پھر کیا یہ جرم نہیں؟

نئی رائے شماری

میں نے حیدر کی تمام بدنظمیاں اور اس کو منتظمین سے نکالنے کی ٹھوس وجوہات بیان کر دی ہیں اور اس کا مقصد محض اس ویکیپیڈیا کو اس خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے ورنہ میں تو خود منتظمین سے الگ ہو ہی چکا ہوں اور اب کبھی اس عہدے کو قبول بھی نہیں کروں گا۔ جب میں حساس صفحات میں ترمیم کے حق سے الگ ہو جاتا ہوں تو ظاہر ہے کہ ایک غیرمستقل مزاج اور ناقص العلم شخص کو بھی ان صفحات پر ترمیم کے قابل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسی وجوہات ہیں جو آپ نئے آنے والے منتظمین کے علم میں نہیں ہونگی اور اس وقت صرف میں اور پرانے منتظمین ہی ان جرائم سے واقف ہیں میں ان باتوں کو بیان کرکہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اوپر بیان کردہ وجوہات ہی حیدر کو منتظمین سے نکالنے کے لیے بہت کافی ہیں۔ مذکورہ بالا وجوہات کی روشنی میں منتظمین اپنی رائے دیں اور حیدر کو نکالنے یا نا نکالنے کا فیصلہ کریں ؛ غیرحاضری کسی منتظم کو نکالنے کی وجہ نہیں بنتی۔ میں نے اب تک آپ حضرات اور بھائیوں کے محبت بھرے پیغامات کی وجہ سے اپنا کام صارف کباڑی کے سپرد کر رکھا تھا تاکہ آپ کو یا ویکیپیڈیا کو سمرقندی کی اچانک رخصت سے کوئی فرق نا پڑے! لیکن موقع پرست حیدر کاشف بھائی کا ساجد بھائی کو دیا گیا جواب دیکھ کر اور اس میں پوشیدہ خطرہ بھانپ کر پھر دھوکہ دینے آگیا ہے۔ آپ برادران کو حیرت ہوگی کہ اس حیدر کو میں نے ہی منتظمی کے لیے پیش کیا تھا اور ہمارے اردو ٹیکسٹ بھائی نے اس پر اپنے محفوظات بھی بیان کیئے تھے اور وقت نے ثابت کردیا کہ میرا اس حیدر کو منتظمین کے لیے پیش کرنا غلط تھا اور اردو ٹیکسٹ بھائی کی بات درست تھی۔ بہر حال جو ہونا تھا سو ہوا۔ اب کباڑی بھی اس ویکیپڈیا پر کام سے ہاتھ اٹھاتا ہے جہاں حساس صفحات ، حیدر جیسے اشخاص کے رحم و کرم پر ہوں۔ چلتے چلتے ایک بات کہ میں نے یہ تحریر بہت جلدی میں لکھی ہے اگر کہیں املا کی غلطی ہو تو درگذر کیجیے گا۔ --سمرقندی 02:17, 18 جنوری 2011 (UTC)

  • موصوف حیدر کو منتظم رکھنے یا نا رکھنے کے لئے رائے شماری میں آپ یہاں رائے دے سکتے ہیں۔--ساجد امجد ساجد 07:03, 18 جنوری 2011 (UTC)

اجتماعی جواب

کاشف بھائی آپ نے میرے صفحے پر پیغام دیا، بہت شکریہ۔ جواب میں یہاں دے رہا ہوں کیونکہ معاملہ میرا یا آپ کا ذاتی نہیں اجتماعی ہے۔ جن اشخاص کو اس تحریر کا پس منظر جاننے کے لیئے کاشف بھائی کا پیغام پڑھنا ہو وہ یہاں اس صفحے پر پڑھ سکتے ہیں۔

ہر زندگی برابر ہے!

پہلی بات تو میں تمام ساتھیوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کے انسان کو ہمیشہ خود اپنے آپ کو دوسرے کی جگہ پر کھڑا کر کہ سوچنا چاہیے؛ جو لوگ یہاں زیادہ ترامیم کرتے ہیں ان کے بارے میں یہ نا سوچیے کہ وہ آپ کی نسبت فارغ اور بیکار ہیں! ہر ایک کا وقت اتنا ہی قیمتی ہے جتنا آپ کا وقت ہے! اور ہر ایک کی زندگی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی آپ کی ہے! سڑک پر زبان منہ سے باہر نکال کر رال ٹپکاتے ہوئے اس پاگل کتے کی زندگی ، جس کے سر پر زخم سے خون رس رہا ہو اور لوگ اور بچے اس کو پتھر مار کر دل بہلا رہے ہوں ، اس کی زندگی بھی اسی قدر قیمتی ہے جتنی میری یا آپ کی! میرا وقت بھی اتنا ہی قیمتی ہے جتنا آپ کا۔ ہم تو خود اپنے دیے (چراغ) بجھا کر چلنے والے لوگ ہیں راستے کے اندھیرے ، اور اندھے کووں سے ڈر کر چراغوں کا انتظار کرنا عادت میں شامل نہیں۔ میرے لیے اس ویکیپیڈیا پر سوائے اردو کے کسی اور زبان کو اختیار کرنے کا کوئی راستہ نہیں باقی۔ اور میرے لیے حیدر جیسے اشخاص کی حساس صفحات تک رسائی کی صورت میں یہاں مزید وقت برباد کرنے کا راستہ نہیں باقی۔

انتظامی کوہتاہیاں

افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ویکیپیڈیا پر انتظامی کوتاہیاں دیکھنے میں آتی رہیں ہیں۔

  1. طے کیا گیا تھا کہ نظامی صفحات میں متفقہ رائے کے بغیر ترامیم نہیں کی جائیں گی! اس عہد کو مسلسل پامال کیا گیا
  2. ثاقب صاحب نے حکم دیا کہ میں اور حیدر، منتظمی حق استعمال نا کریں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ میں اپنا حق استعمال نا کروں گا تو حیدر پر بھی نظر رکھی جائے گی! کہاں ہے یہ وعدہ؟ حیدر مستقل بلااتفاق ترامیم کر رہا ہے یا نہیں؟
  3. ایک منتظم (مجھ) پر پابندی لگانے پر حیدر کو کسی نے متنبہ بھی نہیں کیا۔ یہ انتظامیہ کا فرض تھا
  4. کسی نے حیدر سے صارف کباڑی پر پابندی لگانے کی وجہ دریافت کی؟ کوئی منتظم کسی عام صارف پر پابندی بلاوجہ لگائے تو دوسرے منتظمین کا فرض ہے کہ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کریں!
  5. حیدر مستقل روبالہ چلاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسا کرنے سے ویکیپیڈیا کی بہت خدمت ہو رہی ہے۔ کیا میں الٹا روبالہ نہیں چلا سکتا؟ اس کو سختی سے روکا کیوں نا گیا کہ بلا اتفاق روبالہ نا چلایا جائے؟ روبالہ کی ترامیم بہت تیز رفتار ہوتی ہیں اور متنازع ہوں تو ان پر نظر ثانی کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔ اس پر کوئی مناسب عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ یہ انتظامی کوتاہی نہیں؟
  6. کوئی دس بلا اتفاق ترامیم کرے اور اس میں ایک یا دو کو واپس کر دیا جائے تو یہ بھی انتظامی کوتاہی ہے! معاملہ واپس کرنے کا نہیں بلکہ معاملہ اتفاق کے بعد کام کرنے کا ہے!

مسئلہ کیا ہے؟

آخر منتظمی سے الگ ہو جانے میں کیا قیامت آجاتی ہے؟ مسئلہ کیا ہے؟ میں اگر ویکیپیڈیا پر لکھنا چاہتا ہوں تو وہ میں منتظمی سے الگ ہو کر بھی لکھ سکتا ہوں؛ میں تو اگر حیدر کی جگہ پر ہوتا تو اب تک خود منتظمی سے الگ ہو چکا ہوتا نا کہ بے غیرتوں کی طرح اپنی من مانی کرتا رہتا۔ اگر کسی صاحب کو حیدر پر ترس آرہا ہے اور میری عبارت سے میں ظالم لگ رہا ہوں تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں؛ کیونکہ معاملہ ذاتی نہیں اردو کے ایک عظیم منصوبے کا ہے؛ یہاں نا میں بیچارا ہوں نا حیدر بیچارا ہے؛ یہاں صرف ویکیپیڈیا کی ترقی مقصود ہے۔

متفقہ کام

میرا خیال ہے کہ کئی ساتھی مندرجہ ذیل کام کرنا چاہتے ہیں

  1. نظامی پیغامات میں عبارت کو تبدیل کرنا
  2. نظامی پیغامات میں ہجوں کو تبدیل کرنا
  3. جہاں اشد ضرورت ہو وہاں انگریزی الفاظ استعمال کرلینا
  • میں مذکورہ بلا تین میں سے ابتدائی دو کاموں پر اتفاق کے بعد عمل کرنے پر رضامند ہوں اور تمام نظامی پیغامات کی تجدید پر تیار ہوں لیکن یہ کام باقاعدہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا اور اس میں وقت بھی لگے گا۔ دھڑا دھڑ روبالات نہیں چلانے دیئے جائیں گے بلکہ یہ کام انسانی ہاتھوں سے عمل میں لایا جائے گا۔

اردو کی خدمت

ہم یہاں اردو کی خدمت کے لیے آئے ہیں نا کہ اردو کو اس کے تمام تر لہجوں (dialects) سے محروم کرنے کے لیئے۔ اگر معلومات اور قواعد درست ہوں تو اردو کی متعدد لہجوں (ہندوستانی، پاکستانی، لکھنوی، لاہوری وغیرہ) میں سے کوئی بھی لہجہ لکھا جاسکتا ہے۔ کچھ لہجوں میں ی اور ے کے مابین حمزہ سا کھنچاؤ آتا ہے اور کچھ میں نہیں؛ دونوں انداز میں لکھنا درست ہے اور یہی انداز درست قواعد اور درست معلومات کے ساتھ ویکیپیڈیا پر زندہ رکھنا ہمارا مقصد ہے۔

  • اکثر لوگ دوپہر کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں
  • اکثر لوگ دوپہر کھانے کے بعد چائے پیوے ہیں
  • اکثر لوگ دوپہر کھانے کے بعد چائے پیئے ہیں

مذکورہ بالا تینوں جملے محض اردو کے لہجے ہیں اور ان سے عبارت و معلومات کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا لہذا تینوں انداز میں اس ویکیپیڈیا پر لکھا جاسکتا ہے۔ اگر ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا تو یہ اردو کے لہجوں کو ختم کر کے اس کا تنوع ناپید کرنے کا باعث ہوگا۔ یہ تمام لہجے ناصرف اردو کی پرانی کتب میں موجود ہیں بلکہ آج بھی ان کو ادا کرنے والے اشخاص استعمال کرتے ہیں۔ ان لہجوں کا راستہ روک دینا اردو سے دشمنی ہوگی۔

محرکات اور مصلحتیں

آخر میں میرا ایک مشورہ ہے کہ بعض اوقات مصلحت ، حکمت کی راہ روک لیا کرتی ہے اور ناانصافی پیدا کیا کرتی ہے۔ مصلحت سے کام نا لیں بلکہ حکمت اور دانائی کو استعمال کر کے غور کریں تو کوئی مسئلہ نہیں! تمام تنازعے کا ایک فرق (سمرقندی) منتظمی سے الگ ہو چکا ہے اور دوسرے کو اس کی بدنظمیوں کی وجہ سے الگ کیا جانا لازم آتا ہے۔ یہاں کوئی ترس کھانے قابل نہیں ، کوئی بیچارا نہیں؛ کوئی قیامت نہیں آجائے گی ایسا ہونے سے بلکہ ویکیپیڈیا کا کام بہتر ہوگا۔ میں چھ سالوں کی تاریخ یہاں دھرا نہیں سکتا، بہت نازیبا تاریخ ہے! بہت خوفزدہ کیا گیا تھا یہاں! آپ کی سمجھ میں نہیں آئے گی۔ اب اس بحث کو ختم کریں۔ صارف حیدر کو منتظم رکھیں یا نا رکھیں اس کا فیصلہ آپ لوگ خود کریں کیونکہ آپ لوگ انتظامیہ میں ہیں، میں تو ایک عام صارف ہوں۔ میں تو صرف وضاحت کر سکتا تھا سو کردی۔ تمام حجت تمام کردی۔ آپ کو جو انصاف لگتا ہے وہ فیصلہ آپ کرلیں اور جو فیصلہ مجھے اپنے بارے میں کرنا ہوگا وہ میں کرلوں گا۔--سمرقندی 03:47, 19 جنوری 2011 (UTC)

مستند حوالہ جات اور ہجے

فائل:Hamzaimla.PNG
امراؤ جان از مرزا رسوا کے ایک صفحے کا عکس (طبع لکھنؤ : لیجیئے، دیجیئے کا املا واضح ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
فائل:Lieyhamza.PNG
امراؤ جان از مرزا رسوا کے ایک صفحے کا عکس (طبع لکھنؤ : لیئے کا املا ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
فائل:Shaeyhamza.PNG
قواعد اردو از مولوی عبدالحق کے ایک صفحے کا عکس (طبع لکھنؤ : شئ اور شئے کا املا ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
فائل:Bachiyo.PNG
قواعد اردو از مولوی عبدالحق کے ایک صفحے کا عکس (طبع لکھنؤ : بچو سے بچیو اور رہو سے رہیو جیسے الفاظ۔

بار ہا بار چند مخصوص لہجوں کے اردو الفاظ پر اعتراض کیا جاتا ہے اور ان کو بلا وجہ تبدیل کرنے کی زبردستی کی جاتی رہی ہے؛ آج ان پر مستند ترین اردو کتب کے حوالہ جات کے ساتھ بیان کیا جا رہا ہے تاکہ اس بارے میں تمام بحث ایک ہی بار ختم کی جاسکے۔ درج ذیل حوالہ جات کی موجودگی کے بعد اس صفحے سے ان الفاظ کو نکال دینا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل ہو جاتا ہے۔ اگر معلومات اور قواعد درست ہوں تو اردو کے متعدد لہجوں یعنی dialects جیسے ؛ ہندوستانی، پاکستانی، لکھنوی، لاہوری وغیرہ میں سے کوئی بھی لہجہ لکھا جاسکتا ہے۔ آپ صرف وہ ہجے ہی استعمال کرنے پر مصر نہیں ہوسکتے کہ جو آج کل آپ کے وطن کی کتب میں دستیاب ہیں۔ تمام تر اردو کی تاریخ میں جو مستند کتب ہیں ان میں موجود الفاظ کو لکھا جاسکتا ہے؛ یہی اردو کی خوبصورتی ہے، صرف ایک بات اہم ہے اس لہجے سے معلومات کی صحت پر اثر نا آتا ہو۔ آپ اگر اپنے وطن میں استعمال ہونے والا لفظ ؛ دیکھیے لکھنا چاہتے ہیں تو شوق سے لکھیئے لیکن اگر کوئی دیکھیئے لکھتا ہے تو اس کو بھی منع نہیں کیجیے یا یا اگر ویکیپیڈیا سے نکالنا ہی چاہتے ہیں تو پہلے دیکھیئے کا لفظ اردو کی مستند تاریخی کتب سے نکال باہر کیجیئے اور پھر یہاں ویکیپیڈیا سے نکالیئے۔

  • جاوے ، کھاوے ، دیجیو ، کھائیو وغیرہ کو تبدیل نا کیا جائے؛ اردو کی بیشمار معیاری کتب (یہاں تک غالب اور داغ و میر کی شاعری اور حالی کی کتب تک) میں ایسے بھی پائے جاوے ہیں۔
  • عیسٰی / عیسٰے ، دونوں درست ہیں -- حوالہ: دیکھیئے غبار خاطر (ہاتھ کی خطاطی)
  • لیے / لیئے / لئے ، تمام درست ہیں -- حوالہ: 1- قرآن کا ترجمہ از قرآن آسان تحریک لاہور اور 2- قواعد اردو از مولوی عبدالحق
  • سنیئے/ چلیئے / دیجیۓ / بیٹھیئے / دیکھیئے / کیجیئے / لیجیئے وغیرہ ، تمام درست ہیں حوالہ: امراؤ جان از مرزا رسوا (طبع لکھنؤ نا کہ نئی computer طبع ہونے والی کتب)
  • فرمایے / فرمائیے ، دونوں درست ہیں حوالہ: آب حیات از محمد حسین آزاد (ہاتھ کی خطاطی)
  • مستشنٰی / مستشنٰے ، دونوں درست ہیں (بے شمار مستند کتب میں ملتے ہیں)
  • مستشنیٰ / مستشنےٰ ، دونوں درست ہیں (مانند مذکورہ بالا؛ محض شمارندی نویسات کی قباحت)

مذکورہ بالا تمام کتب وہ ہیں جن میں ایک ایک زیر زبر کو بارہا پرکھ کر درست درست ہاتھ سے لکھا جاتا تھا کہ کوئی املا کی غلطی نا آجائے اور ایک کاتب کے لکھے کو چھاپہ خانے تک لے جانے سے پہلے کئی کئی بار نظر ثانی کیا جاتا تھا کہ ایک بار نکل گئی چھپ کر تو پھر واپسی کا راستہ نا ہوتا تھا۔ آج کل کی computer typing کی بات جیسا نا سمجھا جائے ان ہاتھ کی تحریر کے حوالہ جات کو۔ --سمرقندی 08:32, 19 جنوری 2011 (UTC)

عکاسہ و عکس

مذکورہ بالا کتب کے عکاسہ سے کھینچے ہوئے عکس لگائے جارہے ہیں، اب بھی کسی بات میں شک ہے؟ اور کوئی ثبوت درکار ہے؟ اب اگر میری بات سچ تھی تو پھر مجھے یہ جواب دیا جائے کہ آج تک بار بار اس کام پر میرا وقت کیوں ضائع کروایا گیا؟ اس بات کا جواب دینا آپ انتظامیہ کا فرض ہے کہ نہیں ہے؟ کون اپنے من پسند الفاظ ٹھونسنا چاہ رہا ہے میں؟ یا وہ ؟ --سمرقندی 13:41, 19 جنوری 2011 (UTC)

  • جناب سمر قندی بھائی؛ ہمیں تو آپ کے کام پر بہلے بھی شک نہیں تھا اور نہ ہے۔ اب یہاں تو وہی جواب دیں جنہیں آپ کے الفاظ و تغیرات پر اعتراض ہے۔ ویسے بھی میری بطور منتظم آج آخری دن ہے اور جب تک حیدر صاحب کا فیصلہ نہیں ہو جاتا میں وکیپیڈیا پر یہ اختیار استعمال نہیں کروں گا--ساجد امجد ساجد 06:14, 20 جنوری 2011 (UTC)


کیا ویکیپیڈیا کے منتظمین اپنی زمہ داریوں سے واقف ہیں؟

  • جناب رحمت عزیز صاحب، وکیپیڈیا پر پہلے ہی کافی گرما گرمی ہے اور یہ ایک اور مباحثہ کا متمنی نہیں ہے لیکن پھر بھی عرض کرتا چلوں کہ جو کچھ آپ نے ملاحظہ کیا ہم نے بھی کیا اور اسی کے پیش نظر موصوف حیدر صاحب کے تنظیمی اختیارات کے فیصلے تک میں نے بھی وکیپیڈیا سے بطور منتظم اپنے اختیارات استعمال نہیں کیے۔ سمرقندی بھائی حمایت میں ہی میں بھی وکیپیڈیا سے دستبردار ہوا؛ اس سے زیادہ میں اور کیا کر سکتا ہوں۔ اردو ٹیکسٹ اور کاشف عقیل بھائی وکیپیڈیا کو بڑی خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں۔ امید ہے آج تنازعہ کا فیصلہ ہو جائے گا اور وکیپیڈیا پھر سے تندرست و توانا ہو جائے گا؛ انشاء اللہ --ساجد امجد ساجد 06:12, 25 جنوری 2011 (UTC)

سنی گئی بار بار

پرانی بات ہے، اور سنی گئی بار بار، پر محض سن لینے سے کیا ہوتا ہے؟ ہر بارسن کر سن ہو جانے والی روش بربادی اور فعال ہو جانے والی خوشحالی کی جانب لے جاتی ہے۔ جب چنگیزخان خلافت کے مرکز کی جانب بھاگا چلا آرہا تھا تب مسلمان تفرقے باز اللہ کے ہاتھ ہیں یا نہیں؟ کے مناظروں میں الجھے ہوئے تھے، اور جب ان کو ہوش آیا تو بغداد کے کتب خانوں کا سرمایہ جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ مناظرے کا ہی دوسرا نام مباحثہ ہے اور انسان کی نفسیات ہے کہ مباحثے بہت کم ہی تعمیری ہوا کرتے ہیں کیونکہ مباحثے کی فطرت میں اپنی بات کو سچ اور دوسرے کی بات کو غلط ثابت کرنے رجحان شامل ہوتا ہے؛ جو تعمیری ہو، وہ مباحثہ نہیں بلکہ مشاورت ہوتی ہے۔ ویکیپیڈیا پر گذشتہ دنوں ہونے والی کاروائی، جس کی تپش ابھی تک باقی ہے، اصل میں مباحثے بلکہ بغدادی مناظرے سے قریب تر تھی جس کا ویکیپیڈیا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ثقیل اردو حمیل کی جائے یا لطیف اردو، مشاورت تب کہا جائے گا جب ثقیل پر کوئی لطیف اردو متبادل سامنے لاکر بات کی جائے اور اگر بلاحوالہ و تثبیت کثیف کو لطیف سے تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی تو یہ حرکت، مباحثے کی جڑ بنے گی مشاورت کی نہیں۔ مباحثے کا الزام آپ کسی بھی فریق پر ڈال دیں، وہ قبول نہیں کرے گا اور مباحثے کا ذمہ دار دوسرے فریق کو ٹہرائے گا، دونوں فریقوں میں جو بھی حق پر ہو اس بات کی تفریق سے مباحثے کی وجہ سے پیدا ہونے والے زخموں پر کوئی افاقہ نہیں ہوتا کیونکہ جو حق پر تھا وہ بھی اس زیاں گری میں اسی قدر شریک ہے جتنا وہ جو ناحق تھا۔ بغداد کے دارالکتب، شیعاؤں کی وجہ سے خاکستر ہوئے یا سنیوں کی وجہ سے اس بات سے کیا فرق پڑتا ہے؟ اگر اہمیت بغداد کے علمی سرمائے کو دی جائے تو دونوں ہی مجرم ٹہرائے جائینگے۔ بالکل اسی طرح ویکیپیڈیا پر مناظرے میں جو حق پر تھا جو ناحق تھا، الگ کیجیئے، اگر اہمیت ویکیپیڈیا کے علمی سرمائے کو دی جائے تو دونوں ہی مجرم ٹہرائے جائینگے۔ دونوں کو الگ کردینا دائرۃ المعارف کے مفاد میں ہے۔ میں حیدر میاں کو کسی ذاتی وجہ سے الگ نہیں کروانا چاہتا بلکہ یہ دائرۃ المعارف کے واسطے ہے، موصوف سمرقندی بھی اور موصوف حیدر بھی، اگر ویکیپیڈیا پر علم کی خدمت کرنے میں سنجیدہ ہونگے تو وہ بغیر منتظم رہتے ہوئے بھی کرتے رہیں گے۔ --سمرقندی 09:06, 25 جنوری 2011 (UTC)

نقائص پر نظر

کچھ مرکزی صفحات اور سانچوں میں ضروری تبدیلیاں کی ہیں۔ اس کے باعث بہت سے دوسرے سانچوں میں نقائص کا احتمال ہے۔ ساتھیوں سے گزارش ہے کہ نظر رکھیں اور کوئی تکنیکی نقص نظر آنے کی صورت میں مجھے مطلع کریں۔ --کاشف عقیل 01:39, 24 جنوری 2011 (UTC)

اردو

سمرقندی جن الفاظ کی حمایت میں لمبے مضامین تحریر کر رہے ہیں ان کو متنازع ہونے کی وجہ سے میں پہلے ہی م:آوب سے نکال چکا ہوں۔ معلوم نہیں اب اس لاش پر کب تک واویلا چلے گا۔ جو حضرات سمرقندی کی ترجمہ سازی اور اصطلاح سازی کی مدح سرائی میں مصروف ہیں وہ یہ جان لیں کہ وہ [اس http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:No_original_research] اصول کی کھلی خلاف ورزی کر کے اپنے منتظم ہونے کی حیثیت سے بےوفائی کر رہے ہیں۔ وکیپیڈیا پر کسی قسم کی سازی یا اختراع کی گنجائش موجود نہیں۔ اگر کسی کو اپنی تحقیقات شائع کرنے کا شوق ہے تو اپنی الگ سے کتاب تحریر کرے۔ سمرقندی کو مشورہ ہے کہ وہ ایک ایسی کتاب تحریر کریں جس اردو میں غیرملکی زبانوں کے تمام الفاظ کیلیے وہ اپنے پسند اردو متبادل تجویز کریں اور دیکھیں کیا اصل اردو کے اساتذہ ان کی نام نہاد اردو کو تسلیم کرتے ہیں کہ نہیں۔ لیکن وکیپیڈیا کو علم اور اردو کی خاطر معاف رکھیں۔ حیدر 23:28, 25 جنوری 2011 (UTC)

غلط فہمیاں

کاشف بھائی ، حیدر صاحب تو یہاں چھ برس سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کم از کم آپ تو اس کام میں شراکت نا کریں۔ یہاں پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کا تذکرہ کردیتا ہوں تاکہ ویکیپیڈیا کی عزت پر حرف نا آئے!

  • بقول کاشف بھائی -- ایک رائے شماری کے بعد (1) اسی موضوع پر دوسری رائے شماری (2) غلط روایت ہے
    • فی الحقیقت پہلی رائے شماری غلط روایت تھی؛ ویکیمیڈیا کی حکمت عملی کے مطابق کسی بھی منتظم کو غیرحاضری کی بنیاد بنا کر الگ نہیں کیا جاسکتا
    • دوسری رائے شماری غیرحاضری پر نہیں بلکہ ایک منتظم کی چھ سالہ بدنظمیوں پر ہو رہی ہے۔ میں اصطلاحات پر اعتراض کو بدنظمی نہیں کہہ رہا بلکہ بلا مشورے حساس صفحات میں ترامیم بدنظمی ہے
  • بقول حیدر میاں -- باتہذیب بحث کے ذریعے کسی متفقہ نتیجہ پر پہنچنے سے انکار ہے
    • حضور یہی تو رونا ہے! یہی تو رونا ہے کہ آپ نے کبھی حساس صفحات میں من مانی ترامیم کرنے سے پہلے باتہذیب بحث نہیں فرمائی
  • بقول حیدر میاں -- میں نے یہاں کسی قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی
    • قانون کی خلاف ورزی کا الزام آپ بھی نہیں مانتے اور میں بھی نہیں مانتا؛ اور میں نے جگہ یہی بات عرض کی ہے۔
    • حیدر میاں! عرصہ دراز سے آپ جس فضول بحث میں وقت برباد کروا رہے تھے اس اس جگہ پر باثبوت جواب پر آپ نے معذرت کی ہمت نا فرمائی؟ اور بھی متعدد مستند کتب کے عکس زبراثقال کر دوں؟ کاشف بھائی نے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں فرمایا! اور نا ہی شاید آپ نے ہمزہ (hamza) کا مضمون پڑھنے کی زحمت گوارہ کی، وقت نہیں؟ اور میرا وقت؟ وہ فالتو ہے؟
  • بقول حیدر میاں -- سمرقندی صاحب اردو ذبان کے ملا عمر ہیں اور ان کے حمایتی اس کے طالبان
    • آپ مجھ پر یہ الزام اس وقت لگا سکتے تھے جب میں محض ذاتی نفرت کی بنا پر آپ کو تو الگ کروا دیتا اور خود منتظمی سے الگ نا ہوتا۔ لیکن آپ کو شاید معلوم نہیں یا نادان بن رہے ہیں کہ میں آپ سے پہلے ہی منتظمی سے الگ ہو چکا ہوں اور ایسا میں نے صرف اس تمام بات پر ہونے والے صدمے کی بنا پر کیا ہے۔ دیگر ساتھیوں کو طالبان کہنا بھی جب درست ہوتا کہ جب کوئی ساتھی مجھے منتظمی میں واپس آنے پر مجبور کرتا؛ تمام ساتھیوں کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بحث میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانے کی خاطر سمرقندی اور حیدر کا منتظمی سے الگ ہوجانا ہی بہتر ہے۔

کاشف بھائی سے بھی عرض ہے اور حیدر میاں سے بھی کہ مجھ پر بلاوجہ بے انصاف ہونے کے الزامات نا لگائیں؛ میں تو خود انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیئے منتظمی سے الگ ہو چکا ہوں۔ جو اصطلاحات آپ کو خود ساختہ لگ رہی ہیں وہ آپ حضرات کی اردو کی روح سے ناواقفیت کی بنیاد پر ہے، لیکن آپ کی اردو کی روح سے ناواقفیت کا خمیازہ ، دائرۃ المعارف کو نہیں بھگتنے دیا جائے گا۔ دائرۃ المعارف پر اردو کو اس کی مکمل روح کے ساتھ زندہ رکھا جائے گا۔ آخر میں کئی بار کہی جانے والی بات پھر دہرا دوں، میں حیدر میاں کی بحثوں میں چھ سال تک وقت ضائع ہونے کے بعد اب مزید ان کی نازیبہ حرکات میں اپنا وقت برباد نہیں کرسکتا ان کی بحثوں سے ویکیپیڈیا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا آج تک اور نا ہی ان کی بحثوں میں الجھ کر میں کچھ لکھنے کا وقت بچا سکتا ہوں؛ بس یہ بات ہے کہ میں ایسی صورتحال میں نا لکھنے کی وجہ سے الگ ہو گیا ہوں۔ میں نے کسی سے حیدر میاں کو نکالنے کے لیے زبردستی اصرار نہیں کیا؛ اپنی وجوہات لکھ کر اپنا vote درج کردیا؛ باقی آپ لوگ اس رائے شماری کو ختم کریں یا عمل کریں یہ آپ حضرات پر ہے؛ حیدر میاں کی مخالفت میں اپنا vote ڈالنے کے بعد خود بھی منتظمی سے الگ ہوگیا۔ میں اس سے زیادہ کیا کروں؟ کیا کہوں؟ --سمرقندی 01:18, 26 جنوری 2011 (UTC)

تاریخ گمشدہ

  • صفحۂ اول پر موجود تاریخ گمشدہ کے خانے میں آنے والی ایک عبارت پر اعتراض صفحۂ اول کے تبادلۂ خیال پر موصول ہوا ہے؛ میرا خیال ہے کہ اس کو نکال دینا کوئی اتنا بڑا موضوع نہیں کہ اس بحث میں وقت ضائع کیا جائے۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ زمرہ:تصادف تاریخ کے سانچہ عدد 1، 5، 6 اور 7 میں موجود اس عبارت کو نکال کر اس کی جگہ کسی دوسرے سانچے کی عبارت کو نقل کر دیا جائے؛ یا آپ اگر لکھنا چاہیں تو کوئی نئی عبارت بھی ان چار عدد سانچوں میں لکھ سکتے ہیں۔ --سمرقندی 01:11, 27 جنوری 2011 (UTC)

منتقلی

  1. حیات بعد الموت پر حیات بعد الممات کو تقدم زمانی حاصل (بمطابق تاریخچہ)
  2. بعدالذکر کا متن اول الذکر میں قطعہ ' عمومی بیان ' کے تحت نقل کر دیا گیا ہے
  3. حیات بعد الموت کا تمام مواد نقل و محفوظ کر کہ حیات بعد الممات کو حیات بعد الموت کی جانب منتقل کر دیا جانا چاہیئے تاکہ تقدم زمانی والا تاریخچہ محفوظ رہے
  4. منتقلی کے بعد حیات بعد الممات کے مواد کی جگہ (جو پہلے ہی حیات بعد الموت میں رکھا جاچکا ہے) مرحلہ 3 پر نقل و محفوظ کردہ مواد حیات بعد الموت کا مواد واپس نقل کر دیا جانا چاہیے۔ --سمرقندی 02:12, 27 جنوری 2011 (UTC)

سانچہ برائے اصطلاحات

اکثر مضامین میں اصطلاحات بتانے کے لیے سانچہ {{اصطلاح برابر}} استعمال کیا گیا ہے۔ اس سانچے کو بہتر بنانے کی ایک کوشش میں نے سانچہ {{اصطلاحات}} میں کی ہے۔ سمرقندی بھائی اور اردوٹیکسٹ بھائی اگر ایک نظر دیکھ کر اپنی تجاویز سے آگاہ کریں تو مہربانی ہوگی۔ --کاشف عقیل 21:12, 1 فروری 2011 (UTC)

  • ماشاءاللہ معیار کے لحاظ سے بہت خوب ہے؛ ایک بات میرے ذہن میں آرہی تھی ممکن ہو تو توجہ دیجیئے گا۔ سانچے کے استعمال پر سطح البین پر آنے والے جدول کی اردو عبارت کے دائیں اور انگریزی عبارت کے بائیں جانب والے حاشیے اور الفاظ میں فضاء نا ہونے کے برابر ہے اگر اس میں نہایت خفیف (بال برابر) فضاء جدول کے دائیں بائیں حاشیوں اور عبارت کے درمیان آجائے تو مناسب رہے گا۔ یہ فضاء بس ایک بال یا لکیر جتنی ہو کیونکہ اگر زیادہ ہوگی تو پھر انداز بھوندا سا لگے گا؛ مجھے نہیں معلوم ہوسکتا ہے کہ 1 ایک سے بھی کم px کی فضاء سے کام چل جائے۔ --سمرقندی 00:11, 2 فروری 2011 (UTC)
  • بہت خوب۔ اب آپ کو روبالہ چلا کر پہلے والے سانچہ نئے سے بدلنا ہو گا۔ --Urdutext 01:22, 2 فروری 2011 (UTC)


AWB

اس بات پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے اور کاشف بھائی بھی اس بات سے متفق ہیں کہ AWB کے ذریعے ہجے کی درستگی پر اتفاق رائے نہیں پایا جاتا (ملاحظہ فرمائیں) اور اس روبالہ کو چلانے سے منع بھی کیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی یہ روبالہ چلایا جا رہا ہے۔ اس میں بہت سی قباحتیں ہیں مثال کے طور پر اس روبالہ نے طیار (طیران) کے مضمون پر موجود تصویر کا نام تصویر:USAF_pilot سے تصویر:USAF pilot میں تبدیل کر دیا جس سے اس تصویر کا ربط ٹوٹ گیا اور جب میں نے AWB روبالہ کی ترامیم کا استرجع کیا تو وہ ربط دوبارہ سے ٹھیک ہو گیا۔ اس کے علاوہ بھی نہ جانے کتنی اور خرابیاں ہوں گی جن پر نظر رکھنا بہت مشکل کام ہے۔ اس لئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس پر مناسب کاروارئی کرنے کے لئے اردو ٹیکسٹ اور کاشف بھائی سے درخواست کی جاتی ہے۔--ساجد امجد ساجد 14:34, 2 فروری 2011 (UTC)

  • حیدر بھائی آپ AWB کا جدید ترین اخراجہ استعمال کریں اور اسے semi automatic mode میں رکھیں۔ ہر ترمیم کی ذاتی تصدیق کے بعد صفحہ محفوظ کریں۔ بغیر دیکھے کوئی ترمیم محفوظ نہ کریں تاکہ ساجد بھائی نے جس نقص کا ذکر کیا ہے اس طرح کی چیزوں سے بچا جاسکے۔ AWB مکمل خودمختار ترامیم کے لیے نہیں بنایا گیا اور یہ چلانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی ترامیم کو ذاتی تصدیق کے بعد ہی محفوظ کرے۔
  • ساجد بھائی، میں AWB کے محتاط استعمال کے حق میں ہوں، اسے مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں۔ اس سلسلے میں اب تک مندرجہ ذیل خرابیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو درست کرنے کی ذمہ داری حیدر بھائی کی بنتی ہے۔
    • یہ ابھی تک "کیے" کے ہجے درست کررہا ہے۔ یہ ایسا لفظ ہے جس کے مختلف ہجے تاریخی کتابوں سے ثابت ہیں۔ اسے اور اس جیسے دیگر الفاظ کو AWB کی فہرست سے نکال دیا جائے۔
    • مذید اگر کوئی ساتھی ایسے الفاظ دیکھیں تو ان کی نشاندہی تبادلۂ خیال منصوبہ:AutoWikiBrowser/Typos پر اور تبادلۂ خیال صارف:حیدر پر کردے تاکہ انہیں بھی فہرست سے نکالا جاسکے۔ اگر چاہیں تو تمام ساتھی خود بھی اس فہرست میں ترامیم کرسکتے ہیں۔
    • کسی لفظ پر اختلاف رائے کی صورت میں اسے بھی فہرست سے نکال دیا جائے؛ قطع نظر اس کے کہ کس کا موقف درست ہے۔
  • میری رائے میں کسی بھی جگہ بہتری کے لیے نئے اور انجان اوزاروں کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور خرابیوں کا احتمال اس صورت میں موجود رہتا ہے۔ خرابیوں کے احتمال کی وجہ سے اوزار کو ممنوع نہیں قرار دینا چاہیے بلکہ ان خرابیوں کو دور کرنا چاہیے۔ AWB دوسرے وکیپیڈیاؤں پر بکثرت استعمال ہورہا ہے۔ --کاشف عقیل 15:58, 2 فروری 2011 (UTC)
  • ساجد بھائی اور دیگر ساتھی اس تبدیلی پر غور کریں۔ AWB نے ایک حوالے کو نام دے کر اسے درست طریقے سے استعمال کیا ہے۔ اس طرح کی تبدیلیاں ہاتھ سے کرنا بہت مشکل ہے اور ہمیں اس انداز میں مقالات کا معیار بڑھانے کے لیے AWB کی ضرورت ہے۔ --کاشف عقیل 16:23, 2 فروری 2011 (UTC)
  • میرے خیال میں جو ماہرین اسطرح کے کام کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنے شمارندہ پر میڈیاوکی نصب کر کے پہلے یہ تجربات وہاں کر کے اطمینان کر لینا چاہیے کہ سب ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ "الفاظ برائے تصیح" کی فہرست پر اتفاق رائے ضروری ہے۔ --Urdutext 01:00, 3 فروری 2011 (UTC)

ایک اور رائے شماری

میں کسی بھی لحاظ سے اس awb کو چلانا ویکیپیڈیا کے لیئے ضروری نہیں سمجھتا۔ اصل کام مضامین اور معلومات درج کرنا ہے نا کہ متنازع معاملات کی پنچائتیں پھیلانا؛ اور ہجے اور املا معلومات درج ہوجانے کے بعد کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے یہ کام چند ماہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ (جو متنازع ہوں وہ تو الگ یہ awb تو مترادفات کو بھی بدل رہا ہے، اس سے بڑی حماقت اور کیا ہوگی؟)۔ جناب اردو ٹیکسٹ بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے میری درخواست پر غور فرما کر صفحے کو نیم محفوظ کیا، میں اس میں اصلاح کردوں گا لیکن اتنی یادآوری کرانا چاہتا ہوں کہ اگر ان اصلاحات کو واپس (بلا کسی دلیل و ثبوت کے) واپس کیا گیا تو اس دائرۃ المعارف پر ایک اور رائے شماری کروائی جائے گی اور وہ اس awb کو اس صفحے پر درخواست دے کر اردو دائرۃ المعارف کے حقوق ختم کروانے کے متعلق ہوگی۔

ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازم ہے تو جنگ ہی سہی

ابھی مضامین لکھنے کا ذہن بنا ہی تھا کہ پھر وقت برباد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اللہ تم لوگوں کو عقل استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین۔ --سمرقندی 01:12, 3 فروری 2011 (UTC)

روبائی شور

صارف:Movses-bot ایک روبہ ہے اور حالیہ تبدیلیاں میں کافی شور مچا رہا ہے جس کے باعث دستی ترامیم پر نظر مشکل ہے؛ برائے مہربانی اس کو -- خصوصی صفحات -- میں جاکر ، حیثیت روبہ ، دے دیجیئے۔ --سمرقندی 23:44, 3 فروری 2011 (UTC)

  • یہ کام صرف منتظم اعلٰی کر سکتا ہے، عام منتظمین نہیں۔ --کاشف عقیل 00:07, 4 فروری 2011 (UTC)

دعائے مغفرت

اسلام علیکم،

میرے سسر کل رات قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ --کاشف عقیل 12:25, 8 فروری 2011 (UTC)

  • إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، اللہ تعالٰی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین --ساجد امجد ساجد 13:03, 8 فروری 2011 (UTC)
  • انا للہ وانا الیہ راجعون۔ کاشف بھائی کے سسر کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ، اللہ تمام اہل بیت کو صبر اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ --سمرقندی 06:08, 9 فروری 2011 (UTC)
  • إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین --رحمت عزیز چترالی 12:15, 9 فروری 2011 (UTC)
  • دعائے مغفرت۔ --Urdutext 11:28, 9 فروری 2011 (UTC)
  • انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر عطا فرمائے۔ --O.bangash 13:47, 9 فروری 2011 (UTC)

استعفٰی

امید ہے سب دوست احباب خیریت سے ہوں گے۔ میں نے وکیپیڈیا پر بہت اچھا وقت گزارا اور ہمیشہ وکیپیڈیا کی ترقی و ترویج کے لئے کوشش کی ہے اور اردو وکیپیڈیا میرے معمول کے ضروری معمولات میں سے ایک بن چکا ہے۔ بہرحال! جیسا کہ آپ کے علم میں ہو گا کہ میں سعودی عرب میں ایک شرکہ کے ساتھ کام کر رہا تھا، چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے میں نے یہاں سے استعفٰی دے دیا ہے اور مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان روانہ ہو رہا ہوں، انشاء اللہ۔ پاکستان میں رہتے ہوئے میں وکیپیڈیا پر اس طرح سرگرم نہیں رہ سکوں گا جس طرح یہاں ہوں لیکن ہفتے دو ہفتے میں اپنی حاضری ضرور لگواتا رہوں گا۔ مجھے بالخصوص سمرقندی بھائی، کاشف عقیل بھائی اوراردو ٹیکسٹ بھائی کی بہت یاد آئے گی، میں پیشگی طور پر ان احباب کی خدمت میں پیار بھرا آداب بجا لاتا ہوں؛ مجھے وکیپیڈیا سے دور ہوتے ہوئے دکھ تو بہت لگے گا لیکن مجبوری ہے۔ ہو سکتا ہے میرے لئے ایک اچھا مستقبل انتظار کر رہا ہو، انشاء اللہ۔ سب احباب سے میرے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔--ساجد امجد ساجد 08:32, 13 فروری 2011 (UTC)

  • ساجد بھائ میں تو عنوان دیکھ کر ڈر گیا کہ آپ وکیپیڈیا سے مستفعی کیوں ہو رہے ہیں مگر مضمون پڑھ کر کچھ سکون ہوا۔ مگر اردو وکیپیڈیا میں آپ کی سرگرمی میں کمی یقیناً خود اردو کے لۓ ایک بڑا دھکّا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مستقبل کو روشن بناۓ اور آپ سے اردو کے حق میں کام لیتا رہے۔ --محمد انس علی 12:34, 13 فروری 2011 (UTC)
  • ساجد بھائی نا جانے کیا کیا لکھنا چاہ رہا تھا آپ کے پیغام کی ابتدائی سطور پڑھتے ہوئے بہت تذبذب تھا، لیکن یہ تمام اضطراب الذہن و دل آپ کی آخری سطر میں آپ کا کہا ایک جملہ پڑھ کر کہ ---- ہو سکتا ہے میرے لئے ایک اچھا مستقبل انتظار کر رہا ہو ---- ایک عجیب سی صورت اختیار کر گیا اور یوں محسوس ہونے لگا کہ شاید اردو دنیا میں اس ویکیپیڈیا پر موجود قابل ترین افراد کی جانب کوئی توجہ دینے کی اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کی کسی نام نہاد ادارے کو فرصت نہیں۔ ہم تو آپ کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھنے سے زیادہ کچھ بھی آپ کو نہیں دے سکتے؛ اللہ آپ کو اس درجۂ کامیابی پر لے کر جائے کہ جہاں پہنچنے کی ہر کوئی تمنا کرے۔ میرا برقی خط کا پتا ہے اگر ہو سکے تو کبھی یاد کر لیا کیجیے گا samarqandi57@yahoo.com ویسے دلی خواہش تو یہی ہے کہ اللہ آپ کو کم کم ہی سہی پر ہمیشہ ویکیپیڈیا پر علم و دانش پھیلانے کی سہولت عطا فرمائے۔ خوش رہیئے اور صحتمند رہیئے۔ --سمرقندی 15:14, 13 فروری 2011 (UTC)
  • ساجد بھائی، دیار غیر میں ملازمت کے بکھیڑے تو چلتے رہتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کو پھر اثبات حاصل ہو گا اور آپ وکیپیڈیا کی خدمت دوبارہ سے شروع کر سکیں گے۔ --Urdutext 17:11, 13 فروری 2011 (UTC)
    • آپ سب احباب کا بہت شکریہ، آپ لوگوں کی محبت اور اردو کی ترقی و ترویج کا جذبہ ہی ہے جو مجھے اس دائرۃ المعارف پر متحرک رکھتا ہے۔ انشاء اللہ، ہم اس کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ سمر قندی بھائی، یاد تو ان کو کیا جاتا ہے جن کو انسان بھولتا ہو، اور آپ تو مجھے ہمیشہ ہی یاد رہتے ہیں، انشاء اللہ رابطہ ضرور رہے گا۔--ساجد امجد ساجد 16:28, 15 فروری 2011 (UTC)
  • میں انشاء اللہ 2 مارچ 2011ء کو پاکستان کے لئے روانہ ہو رہا ہوں، جیسے کہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میں نے سعودی عرب میں ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے اس لئے جانا ضروری ہے۔ ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ الحمدللہ مجھے قطر میں ایک اچھی ملازمت مل گئی ہے اور ایک آدھ مہینہ پاکستان میں گزارنے کے بعد میں انشاء اللہ قطر روانہ ہو جاؤں گا۔ وعدہ تو نہیں لیکن کوشش ضرور کروں گا کہ پاکستان میں بھی وکیپیڈیا پر حاضری لگواتا رہوں۔ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔--ساجد امجد ساجد 06:07, 28 فروری 2011 (UTC)
  • نئی ملازمت کی بہت مبارک ہو ساجد بھائی۔ --O.bangash 16:11, 28 فروری 2011 (UTC)

قوالى.طب.نعت

شكيل-سعودي

اہم ترین مقالات

السلام علیکم، اہم ترین مقالات کی یہ فہرست اکتوبر 2010ء سے اپڈیٹ نہیں ہوئی۔۔۔ کیا یہ خودکار طریقہ سے اپڈیٹ ہوتی ہے؟ کئی مقالات جو 3 اکتوبر کے بعد تخلیق کیے گئے ابھی تک ظاہر نہیں ہو رہے۔ منتظمین سے گزارش ہے کہ ایک نظر کرم ادھر بھی ڈالیں۔ شکریہ --O.bangash 10:36, 19 فروری 2011 (UTC)

  • یہ مسئلہ میرے اس شمارندہ کے خراب ہونے کے باعث ہورہا ہے جس سے تمام روبات چل رہے تھے۔ اسے ٹھیک کرنے کے لیے صرف وقت نہیں، ذرا فرصت درکار ہے جو آجکل مجھے نہیں مل رہی۔ آپ لوگوں کو ذرا انتظار کرنا پڑے گا۔ --کاشف عقیل 20:03, 23 فروری 2011 (UTC)
  • بہتر جناب۔۔۔--O.bangash 16:09, 28 فروری 2011 (UTC)

اہم معاملہ

ساجد بھائی کو آنے والے انڈونیشیا ویکیپیڈیا کے پیغام پر میں نے اپنی رائے مذکورہ صفحے پر درج کر دی ہے اور ایک پیغام بھی آخر میں اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے درج کر دیا ہے۔ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اس انڈونیشیائی ویکیپیڈیا کے صفحے پر پر جاکر اپنی رائے حذف شدگی کے حق میں درج فرما دیں۔ --سمرقندی 01:11, 22 فروری 2011 (UTC)

  • میرا خیال ہے کہ پیغام کا مقصد اردو وکیپیڈیا پر ویسا ہی صفھہ بنوانا ہے جیسا کہ انڈونیشی وکی پر بنایا گیا ہے اور تصاویر انگریزی وکیپیڈیا سے مٹوانا ہیں۔ --Urdutext 01:23, 22 فروری 2011 (UTC)
    • اگر یہ نوعیت ہے تو ایسا ہی کر دیتے ہیں، میں کوشش کروں گا کہ مواد تیار کر کہ ایک صفحہ مختص کردوں، فی الحال میرے پاس اس قسم معاملے کو ویکیپیڈیا کے اصولوں کے مطابق تیار کرنے کے سلسلے میں معلومات کم ہیں؛ آپ (اگر وقت اجازت دے) اور کوئی راہنما صفحہ شروع کردیں تو کام جلد ہو جائے گا، میں بھی کوشش کروں گا۔ --سمرقندی 02:08, 22 فروری 2011 (UTC)
  • ویسے تو یہ غصہ دلانے والی تصویریں ہیں تاہم اب تک کے احتجاج سے الٹا نتیجہ ہی نکلا ہے۔ ہم ان چیزوں پر جتنی توجہ دے رہے ہیں اتنا ہی ان کی پبلسٹی ہورہی ہے اور اتنے ہی زیادہ لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ میری رائے میں قرآن کا مندرجہ ذیل حکم قابل غور ہے

وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَىٰ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
اور جب تو ان لوگو ں کو دیکھے جو ہماری آیتو ں میں جھگڑتے ہیں تو ان سے الگ ہو جا یہاں تک کہ کسی اور بات میں بحث کرنے لگیں اور اگر تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آجانے کے بعد ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔

— 

--کاشف عقیل 03:35, 22 فروری 2011 (UTC)

متعدد نقائص

گذشتہ چند روز سے متعدد نقائص ویکیپیڈیا کے ڈھانچے میں نمودار ہو رہے ہیں۔ ایک تو متن کی جسامت کا معاملہ ہے جو معلوم نہیں کیوں نہایت چھوٹی ہے اور دوسرا تدوینی خانے کے نیچے کاشف بھائی کے تیار کردہ اختیار برائے اندارج خصوصی محارف کا ہے۔ پہلے کی طرح اب drop down نظر نہیں آ رہا اور نا ہی کوئی اعراب وغیرہ کا اختیار آرہا ہے۔ کاشف بھائی سے درخواست ہے کہ جب وقت دستیاب ہو توجہ فرمائیے گا۔ معلوم نہیں یہ مسائل میرے ہی ساتھ ہیں یا دیگر ساتھی بھی کچھ محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں ایک بار نہایت توجہ سے ویکیپیڈیا کے پرانے version اور beta version دونوں کی ڈھانچہ سازی پر توجہ دے کر یہ کام کر لینا چاہیۓ۔ --سمرقندی 02:31, 22 فروری 2011 (UTC)

  • مجھے یہ نقائص نظر نہیں آرہے۔ مزید تفصیل سے آگاہ کریں کہ آپ کونسا عملیاتی نظام استعمال کررہے ہیں اور اس پر کونسا متصفح جال ہے۔ --کاشف عقیل 03:08, 22 فروری 2011 (UTC)
  • آپ کے پاس جاواسکرپٹ ڈسیبل ہے اس لیے ایسا نظر آرہا ہے۔ اسے انیبل کرلیں یا پھر کوئی دوسرا متصفح جال استعمال کر کے دیکھیں۔ --کاشف عقیل 04:09, 22 فروری 2011 (UTC)
  • کاشف بھائی شکریہ۔ سب کچھ کر دیکھا معاملہ وہیں کا وہیں ہے؛ کبھی وقت ملا تو نئے سرے سے کھوج لگانے کی کوشش کروں گا کہ شمارندے میں مسئلہ کس جگہ ہے۔ --سمرقندی 08:33, 22 فروری 2011 (UTC)
  • نقص میں اپنے پاس reproduce کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں اور مسئلہ بھی سمجھ میں آگیا ہے۔ اس کام کے لیے میں نے جو جاواسکرپٹ استعمال کی ہے، وہ فائرفاکس کے لیے تو قابل قبول ہے مگر انٹرنیٹ ایکسپلورر اسے نہیں چلا پارہا۔ تھوڑا سا پیچیدہ کام ہے؛ وقت ملتے ہی ٹھیک کردوں گا۔ --کاشف عقیل 20:00, 23 فروری 2011 (UTC)
  • جی شاید یہی مسئلہ لگتا ہے کیونکہ میرے پاس ie8 اور ie9 دونوں میں ہی internet options کے advanced tab میں جاوا کا اختیار ہی نہیں نظر آرہا۔ ایک اور معاملہ تدوینی خانے کی تحریر کا ہے، تمام الفاظ ٹوٹے ہوئے آتے ہیں اور املا کی غلطی کا احتمال بہت زیادہ ہوگیا ہے کیونکہ درست نظر ہی نہیں آتا۔۔ یہاں نمونہ دیکھیے۔ کیا تدوینی خانے میں کوئی ایسا نویسہ نہیں متعین کیا جاسکتا کہ جو تمام حروف درست ظاہر کرسکے۔ میرے خیال سے times new roman ایسا کر سکتا ہے، کسی دوسرے OS کے لیے اردو ٹیکسٹ بھائی کی رائے اہم ہوگی۔ --سمرقندی 00:55, 24 فروری 2011 (UTC)
  • سمرقندی صاحب، معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا متصفح جال textbox کے لیے monospace نویسہ کا استعمال کر رہا ہے۔ اس کا علاج فائرفاکس کے لیے یہاں دیا ہے۔ IE میرے پاس موجود نہیں، مگر اس میں بھی غالبا مناسب نویسہ کا انتخاب کیا جا سکتا ہو گا۔ --Urdutext 11:41, 24 فروری 2011 (UTC)
  • سمرقندی بھائی آپ کے لیے ایک تجویز یہ ہے کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، آپ فائرفاکس استعمال کریں تاکہ اپنا کام آسانی سے جاری رکھ سکیں۔ --کاشف عقیل 21:18, 24 فروری 2011 (UTC)
  • یا پھر IE میں Page/Compatibility View کا انتخاب کر کے دیکھیں، امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ --Urdutext 00:47, 25 فروری 2011 (UTC)

Bot task approval and Bot flag for User:TinucherianBot

I will be using my bot account User:TinucherianBot to deliver the future Wikimedia India newsletter notices to the individual user talk pages ( Similar to the Wikipedia Signpost) in English & different Indian/Indic language Wikipedias. The newsletter will be only available in English as of now and will be mostly hosted on Wikimedia.in

The account already has a bot task approval on English Wikipedia and has over 131K edits globally .The bot needs approval and bot flags in the respective language Wikipedias for this task. The talk page delivery is only for the users who opt in for. The opt in list pages will be created soon.

For more details, see http://www.wikimedia.in/wiki/Newsletter#Approvals_for_Newsletter_delivery and announcement on Wikimedia India mailing list

Bot details :

  • Bot name : User:TinucherianBot
  • Operator : Tinucherian
  • Automatic or Manually Assisted : Manually configured and automatically run under supervision.
  • Programming Language(s) : C# , Auto Wiki Browser
  • Function Summary : Delivery the future Wikimedia India newsletter notices
  • Already has a bot flag on : en.wiki ( as of now)

I am requesting the approval of the bot task by this Wikicommunity and also bot flag for the bot account. Tinucherian 10:24, 4 مارچ 2011 (UTC)

It will be great if the bot flag is granted for this task. Thanks in advance - Tinucherian 11:09, 17 اپریل 2011 (UTC)
Is this being addressed? Thanks. Ijon 16:33, 30 جون 2011 (UTC)

رائے شماری

  • کسی امر پر رائے شماری کا کیا طریقہ کار ہے؟ رائے شماری کے لئے کیا عام اراکین بھی درخواست دے سکتے ہیں یا اس کے لئے منتظم ہونا ضروری ہے؟ ایک اہم مسئلہ (میری نظر میں) رائے شماری چاہتا ہے--قیصرانی 09:06, 9 مارچ 2011 (UTC)
  • میرا ذاتی خیال ہے کہ مسئلہ بحث کے لیے پیش کر دیں۔ پھر ضرورت ہو تو احباب مل کر رائے شماری کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ --Urdutext 01:32, 12 مارچ 2011 (UTC)

سلام

اسلام علیکم، کیسے ہیں آپ سب لوگ، میں پاکستان میں الحمدللہ بخیر و عافیت سے پہنچ چکا ہوں اور انشاء اللہ ایک آدھ مہینے میں قطر کے لئے روانہ ہو جاوں گا۔ سمرقندی بھائی سے معذرت کے ساتھ کہ میں برقی خط نہ کر سکا اس کی وجہ یہ تھی کہ جب سے سعودی عرب سے واپس آیا ہوں آج ہی انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئی ہے۔ بہرحال، سب احباب سے دعاوں کی درخواست ہے۔ --ساجد امجد ساجد 15:07, 14 مارچ 2011 (UTC)

السلام علیکم ساجد بھائی، بہت خوشی ہوئی آپ کی خیریت جان کر اور یہ معلوم ہوکر کہ آپ ماشااللہ پھر کسی اچھے مستقبل کی جانب رواں ہیں؛ اللہ آپ کو قدم قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔ --سمرقندی 06:32, 16 مارچ 2011 (UTC)

css font

تجویز ہے کہ monobook اور vector اور common سے "ایشیا نسخ" فونٹ کو نکال دیا جائے۔ اس نویسہ میں کئی خامیاں ہیں اور اب کوئی استعمال بھی نہیں کر ریا۔--Urdutext 01:19, 26 مارچ 2011 (UTC)

  • موجودہ رواج سے میں ' تادمِ رواج ' نہیں اس لیئے اس معاملے میں آپ کی تائید کرتا ہوں؛ جیسے آپ بہتر سمجھتے ہوں ویسے ہی مناسب ہوگا۔ --سمرقندی 02:04, 26 مارچ 2011 (UTC)

ایک سوال

کیا کوئی ساتھی جانتا ہے کہ ویکیپیڈیا کے نئے beta version نامی اخراجے کو اس صفحے میں ترامیم کرنے سے درست کیا جاسکتا ہے؟ یا اس نئے اخراجے کے لیے کسی اور جگہ ترامیم کرنا پڑتی ہیں؟ کہاں؟ اردو ٹیکسٹ بھائی اور کاشف بھائی سے توجہ کی درخواست ہے۔ --سمرقندی 02:27, 26 مارچ 2011 (UTC)

اگر نقص کی نشاندہی کردیں تو زیادہ تفصیلی جواب دے سکوں گا۔ --کاشف عقیل 03:59, 29 مارچ 2011 (UTC)
  • آپ آئے آپ کا جواب آیا دم میں دم آیا : - ) ایک تشویش یہ بھی تھی کہ اگر آپ اور اردو ٹیکسٹ جیسے ماہرین ویکیپیڈیا کو چھوڑ گئے تو اس میں نظامی اصلاحات کا کام کیسے ہوگا؟ اگر یہ بھی معلوم نا ہو کہ وہ اصلاحات کہاں سے کی جائیں؟ اسی وجہ سے یہ سوال اٹھایا تھا۔ رہی بات نقائص کی تو وہ انشااللہ جیسے جیسے سامنے آتے جائیں گے بیان کرتا جاؤں گا، ابھی میں beta version سے زیادہ پرانے اخراجے کو ہی استعمال کر رہا ہوں، جوں جوں نیا اخراجہ استعمال کرتا جاؤں گا توں توں اصلاح درکار مقامات سامنے آتے جائیں گے۔ زیادہ عرصے ساتھ نا چھوڑا کیجیے، پریشانی ہو جاتی ہے۔ دعاگو؛ --سمرقندی 05:48, 29 مارچ 2011 (UTC)

dari katwan

dari kay bare me kia hukam hai

  • برادر آپ اس بارے میں داڑھی کا مضمون ملاحظہ فرمائیں۔ --کاشف عقیل 04:01, 29 مارچ 2011 (UTC)

السلام علیکم

  • تمام دوستوں اور ساتھیوں کو میرا سلام قبول ہو، میں دو ھفتے کے لیے شہر سے باہر تھا اس لیے اردو ویکیپیڈیا پر حاضر نہ ہوسکا اب انشاءاللہ باقاعدگی سے اردو ویکپیڈیا پر حاضری دیا کروں گا۔ --رحمت عزیز چترالی تبادلہ خیال | میرا حصہ 12:17, 05 اپریل2011 (UTC)
وعلیکم السلام اور خوش آمدید --سمرقندی 07:21, 5 اپریل 2011 (UTC)

Urdu Alphabets

Wiki pedia Urdu k safha e awal ma urdu k haroof e tahajee ma hamza kiun nahi ha? kia yeh hota nahi ha ya ye Arabic zaban ka lafz ha. Agar Urdu ma nahi ha to Nisaab ma kiun perhaya jata ha. Shukria. mujhey is hawaley sa preshani si ho rahi ha. agar ap rahnumai farma den to mehar bani ho gee. mera email yeh ha. muhammadsherkhoh@ucmex.vcl.sld.cu

  • برائے مہربانی اس سلسلے میں مضمون ہمزہ کا مطالعہ کیجیے۔ --کاشف عقیل 18:43, 9 اپریل 2011 (UTC)

urdu hamari komi zaban kiun ha

A.a sir urdu main kxa khas bat ha ka us ko he hamaree komi zaban rehna chahiye bjaye is ka keh angreeze jo bohat taraki yafta zaban ha us ko komi zaban kabool kiun na kar liya jaye sir main ap sa darkhwast karun ga is ka mutalik kuch ashar bhi bta de jye

  • وکیپیڈیا کے قوانین کے مطابق انگریزی کو قومی زبان بنانے کے لیے درخواست انگریزی میں دینا ضروری ہے۔ آپ انگریزی میں درخواست جمع کروائیں تو اس کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔ --کاشف عقیل 16:55, 18 اپریل 2011 (UTC)
  • فائل:Smile.PNG --سمرقندی 01:33, 19 اپریل 2011 (UTC)

اخراجۂ جدید

میرا خیال ہے کہ ہمیں beta اخراجہ کے بارے میں گفت و شنید کر لینی چاہیے؛ اس کے نویسات اور ان کی جسامت وغیرہ کے بارے میں۔ پھر یہ کہ تدوینی خانے اور متن و دائیں قائمہ کے نویسات کے بارے میں بھی بات چیت و مشورہ ہو جائے تو بہتر ہوگا۔ میرے خیال سے تو ضروری اور اہم معاملہ ہے۔ پہلے بھی کئی بار توجہ دلائی ہے۔ باقی جیسے آپ دوست احباب مناسب سمجھیں۔ --سمرقندی 10:43, 25 اپریل 2011 (UTC)

  • نویسات اور جسامت تو قارئین خود بھی متعین کرسکتے ہیں۔ میرے خیال میں آپ صرف داخل نوشتہ نہ ہونے والے صارفین کو نظر آنے والے نویسات کی بات کررہے ہیں۔ آپ کو ان نویسات میں کیا مسائل نظر آرہے ہیں؟ --کاشف عقیل 13:31, 25 اپریل 2011 (UTC)
  • معاملہ ایک معیاری معینہ یا افتراض (default) کو تعین کرنے کا ہے۔
  1. ہمیں تمام قارئین کو شمارندی ماہر نہیں سمجھنا چاہیے؛ عرصہ تک تو خود مجھے جسامت وغیرہ کے سلسلے میں سمجھ نہیں آیا تھا کہ کیسے معین کروں۔
  2. تمام قارئین خود اپنا شمارندہ نہیں رکھتے؛ متعدد اشخاص نا جانے کسی internet shop پر دیکھتے ہونگے، متعدد اشخاص نا جانے اپنے کام کاج کے دوران office میں دیکھتے ہونگے۔ تمام تو اپنے گھر بیٹھے لطف اندوز نہیں ہوتے ہونگے۔
  3. تمام قارئین نوجوان اور تازہ لہوگرم نہیں ہوسکتے؛ متعدد قارئین عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر ہونگے اور ان کے لیے اپنی vector یا css کے بکھیڑوں میں پڑنا لازمی دشواری (بلکہ ناممکن) ہوگا۔
  4. اپنی vector یا css اگر کسی نا کسی طرح متعین کر بھی لی جائے تو پورے browser کی windows پر مختلف اقسام کی خامیاں نظر آتی ہیں جو موٹی نظر والے تو نظر انداز کرسکتے ہیں باریک بین حضرات کی آنکھوں میں سوئی کی طرح چبھتی ہیں۔
  5. دنیا کی ہر معیاری site اپنا ایک default ضرور رکھتی ہے؛ اس وقت اردو ویکیپیڈیا کا default اردو کے لیے نہیں بلکہ انگریزی ویکیپیڈیا کے لیے موزوں ہے۔
  6. ایک افتراض یا default معیاری قسم کا متعین کرنے کے بعد بھی اگر کوئی صارف چاہے تو اپنی پسند کے مخصوص font اور size کے لیے اپنی vector یا css بنا سکتا ہے؛ ایک معیاری افتراض اس کی راہ میں حائل تو نہیں ہوتا۔

میں مصر نہیں ہوں لیکن ویکیپیڈیا کے لیے بہتر یہی ہے کہ ایک معیاری default ؛ اردو معیار، عمر رسیدہ افراد، ضعیف النظر اشخاص، شمارندے سے ناواقف افراد اور اپنا شمارندہ نا رکھنے والے افراد کو مد نظر رکھ کر تیار کر لیا جائے۔ باقی اور کیا کہوں؟ --سمرقندی 01:22, 26 اپریل 2011 (UTC)

  • آپ کی رائے سے اتفاق۔ میں تو اب تک یہ سمجھتا رہا کہ آپ لوگوں نے کسی رائے شماری سے یہ نویسات منتخب کیے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ ہر صارف ماہر نہیں، تو اچھے اردو نویسات بھی سب کے پاس دستیاب نہیں ہونگے۔ میں یہ سمجھتا رہا کہ اسی وجہ سے آپ لوگوں نے وہ نویسات رکھے ہیں جو سب کے پاس ہوں۔ بہرحال، آپ نویسات بتادیں تو ویسا کردیا جائے گا۔ اور اگر کہیں تو میں اپنی پسند سے کردوں گا فائل:Smile.PNG۔ --کاشف عقیل 13:18, 26 اپریل 2011 (UTC)
  • عام قارئین چونکہ م س ونڈوز ہی استعمال کرتے ہیں، اس لیے انتخاب ونڈوز نویسہ میں سے ہی کرنا ہے، جس میں arial, times, tahoma ہی بنتے ہیں۔ ونڈوز 7 میں جب بھی وکیپیڈیا دیکھنے کا اتفاق ہوا تو ٹھیک ہی نظر آتا تھا۔ یہ درست ہے کہ اردو کے بہتر نویسہ موجود ہیں مگر عام قاری کے پاس تو وہی نصب ہونگے جو ونڈوز کے ساتھ آتے ہیں۔ --Urdutext 23:36, 26 اپریل 2011 (UTC)
  • توجہ کا شکریہ ؛ ایک صفحہ ویکیپیڈیا default کے بارے میں بنانے کا سوچا ہے جس پر تمام اقسام کی معاونت کے صفحات کی جانب روابط بھی دے دیے جائیں گے۔ اس صفحے کے بعد کاشف بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی سے گذارش ہے کے مناسب ترامیم فرما کر default کا تعین کر دیجیے گا۔ فی الحال کچھ وقت مرحمت فرمائیں۔ --سمرقندی 02:03, 27 اپریل 2011 (UTC)
  • جلد بازی کسی کام میں اچھی نہیں ہوتی کاشف بھائی
  1. موجودہ vector.css ترامیم ، مذکورہ بالا گفت و شنید کا مقصد پورا نہیں کرتیں
  2. منفی اور مثبت نکات (positive and negative points) کا جائزہ لیے بغیر کسی نویسے کو مختص کرنا ، معیاری کے زمرے میں نہیں آتا
  3. کسی نویسے کا محض آزاد ہو جانا یا پاکستان کے اداروں کا اس کو استعمال کرنا ، اس نویسے کے ویکیپیڈیا پر انتخاب کی بنیاد نہیں بنتے
  4. موجودہ ترامیم کے بعد صارف: نام / vector.css نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے؛ جبکہ انگریزی ویکیپیڈیا پر کام کر رہی ہے
  • مذکورہ بالا ترامیم کے بعد (جو مکمل دلائل کے بغیر انجام پائی ہیں) اب اردو ٹیکسٹ بھائی اور کاشف بھائی کی ہی ذمہ داری ہے کہ دو کام کریں
  1. یا تو محض جسامت کا قصر رکھ کر font-family کا قصر فی الوقت واپس لوٹا لیں
  2. ویکیپیڈیا کے پرانے اخراجہ اور نئے اخراجہ دونوں پر صارف: نام / monobook.css اور صارف: نام / vector.css کو آزمائش کر کے ان کو قابل استعمال بنانے پر توجہ دیجیے

مذکورہ بالا دونوں میں کوئی ایک کام بھی ہو جائے تو کام چلایا جاسکتا ہے؛ بہرحال ایک بات کہوں گا کہ معیار منتخب کرنا اور پسند منتخب کرنا دو الگ الگ باتیں ہیں۔ --سمرقندی 03:36, 28 اپریل 2011 (UTC)

  • فائل:Smile.PNG - حکم کی تعمیل کردی گئی ہے۔ دلائل مکمل ہونے بعد جو طے ہوگا ویسے کردیا جائے گا۔ --کاشف عقیل 03:42, 28 اپریل 2011 (UTC)
  • میں نے پہلے کوشش کی کہ اپنی صارف:سمرقندی/vector.css سے کام چلا کر کسی نا کسی طرح قصر والا مضمون مکمل کردوں لیکن میری ذاتی vector.css میں رکھے ہوئے fonts نے میڈیاوکی:Vector.css میں ہونے والی default ترامیم کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ میں نے اسی vector.css کو انگریزی ویکیپیڈیا پر پرکھا تو کام کر رہی ہے۔ اب یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اپنے لیے font کیسے منتخب ہوں؟ میڈیاوکی:Vector.css میں fonts کو default کرنے کے بعد صارفین کی ذاتی vector.css کام کیوں نہیں کرتی؟ جبکہ انگریزی ویکی پر بالکل درست کام کر رہی ہے۔ توجہ دینے کا شکریہ؛ میں تمام fonts کو استعمال کر کے ان کے images بھی منصوبہ:ویکیپیڈیا قصر میں لگانا چاہتا ہوں، اور خود میں کسی بھی font کے حق میں رائے نہیں دوں گا۔ جو آپ احباب کو مناسب لگے وہی فیصلہ کر لیجیے گا بس چند روز مضمون مکمل کرنے کے عنایت فرما دیجیے۔ --سمرقندی 04:07, 28 اپریل 2011 (UTC)
  • کام نہ کرنے کی وجہ میری تبدیلی میں ایک تکنیکی غلطی ہے۔ تاہم غلطی بھی باقی تبدیلیوں کے ساتھ ٹھیک کردی جائے گی۔ --کاشف عقیل 04:26, 28 اپریل 2011 (UTC)

نیا مسئلہ

  • کیا آپ احباب کو بھی وہ تبدیلیاں نظر آرہی ہیں جو میرے شمارندے پر ہیں یا میرے ہی ساتھ مسئلہ ہے؟
  1. اردو ویکیپیڈیا کے نظامی پیغامات تمام کے تمام انگریزی میں ہو گئے ہیں
  2. یہ صفحہ میں نے ترجمہ کیا تھا نئے اخراجہ کے بارے میں لیکن اب تمام انگریزی میں آرہا ہے
  3. ہر تدوینی خانے کے نیچے کی عبارتیں جو عرصے سے اردو میں آرہی تھیں اب انگریزی میں آرہی ہیں؟
  4. صفحۂ اول کہاں گیا؟
  5. یہ سرورق کہاں سے آیا؟ نئے تراجم کون لاگو کر رہا ہے؟ --سمرقندی 04:41, 29 اپريل 2011 (UTC)
  • مجھے یہ مسائل درپیش نہیں ہیں۔ تمام چیزیں اردو میں ہی نظر آرہی ہیں۔ --کاشف عقیل 10:28, 29 اپریل 2011 (UTC)
  • دائیں لائحہ پر کچھ پیغامات (مثلاً سرورق) تبدیل نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ وکیپیڈیا ترجمہ کا منصوبہ علیحدہ ہو گیا ہے، اور کافی عرصہ پہلے کسی نے پیغام دیا تھا کہ وہاں جا کر وکیپیڈیا کے نظامی پیغامات کا ترجمہ کیا جائے بجائے کہ اردو وکیپیڈیا پر۔ ممکن ہے کسی نے اُس منصوبہ پر تبدیلیاں کی ہوں۔--Urdutext 11:01, 29 اپریل 2011 (UTC)
  • بہت شکریہ مذکورہ بالا ربط کی جانب توجہ دلانے کا۔ میں نے وہاں کھاتہ تو کھول لیا لیکن ایک عجیب قسم کی بے تکی ترجمہ سازی پھیلی ہوئی ہے جس کو میں تو معیاری اردو نہیں کہہ سکتا؛ افسوس کی بات یہ ہے کہ وہاں ہمارے محبوب بھائی کا نام بھی نظر آیا، کم از کم محبوب بھائی کو بے ہم آہنگی پھیلانے سے قبل اردو ویکیپیڈیا پر تو مشورہ کرنا چاہیے تھا تاکہ اردو کی internet پر ہم آہنگی برقرار رہتی۔ مجھے وہاں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ کس صفحے پر جاکر پیغامات کو ترجمہ کرنا مفید ہے؟ رنگ برنگے صفحات آتے ہیں سامنے۔ کوئی حبیب اگر اس بات صفحے کا ربط فراہم کرسکیں جہاں ترجمہ کیا جانا چاہیے یا پہلے سے موجود غلط تراجم کو درست کیا جانا چاہیے تو میں کچھ کوشش کروں۔ --سمرقندی 02:34, 30 اپریل 2011 (UTC)
  • اب وکیپیڈیا کا لائحہ میرے پاس صحیح نظر آ رہا ہے شاید کاشف صاحب نے وکیپیڈیا سے رابطہ کیا ہو۔ betawiki بارے میری معلومات محدود ہیں، کبھی وہاں جا کہ کام نہیں کیا۔ ترجمہ کا کام وہاں ہی کرنا پڑے گا تاکہ تمام منصوبے یکساں سطح البین استعمال کر سکیں۔ --Urdutext 13:29, 1 مئی 2011 (UTC)

Multilingual Challenge

Please help: replace this red text with a translation of the English message below. Thank you!
Announcing the Derby Multilingual Challenge

This is the first multilingual Wikipedia collaboration. All Wikipedians can take part, in any Wikipedia language. The challenge runs from 1 May until 3 September 2011.
Sign up now!
" Wikipedia is particularly pleased to see that Derby Museums are encouraging the creation of articles in languages other than English." (Jimmy Wales, 14 January 2011)

Andrew Dalby 14:30, 2 مئی 2011 (UTC)

مضمون ویکیپیڈیا قصر کی تکمیل

ویکیپیڈیا قصر کا مضمون تکمیل پا چکا ہے، برائے مہربانی توجہ سے مطالعے کے بعد خلاصہ بھی ملاحظہ کیجیے اور جو درست ہو وہ قصر اختیار کرنے کے بارے میں فیصلہ فرما لیجیے؛ میرا کام ختم ہوا۔ --سمرقندی 06:29, 4 مئی 2011 (UTC)

  • چونکہ ایریل، توھوما، اور کورئیر تمام م س ونڈوز اور میک او ایس ایکس پر دستیاب ہیں، اس لیے پہلے والا نویسہ ہی نافذ ہو گا۔ مضمون دیکھنے کے بعد میری رائے ہے کہ یہ مرتب استعمال کیا جائے:

font-family {tahoma, Nafees Web Naskh}

--Urdutext 00:09, 5 مئی 2011 (UTC)

  •   تائید -- بس اتنی بات کا اضافہ کروں گا کہ اردو ٹیکسٹ بھائی کے تجویز کردہ نویسات کو مختص یا قصر کرتے وقت دو باتوں کا خیال رکھا جائے
  1. یہ نویسات کا یہ قصر محض متن (contents) پر لاگو کیا جائے اور دیگر تمام جگہوں (جیسے right manu وغیرہ) کو جوں کا توں چھوڑ دیا جائے
  2. tahoma تو موجودہ 100 فیصد جسامت پر درست نظر آتا ہے لیکن Nafees web naskh اور arial یا Jameel noori nastaleeq وغیرہ موجودہ جسامت پر بہت چھوٹے اور پڑھنے میں دشوار آتے ہیں (اس بات کو قصر والے مضمون کی شکل 3 اور 4 میں دکھا دیا گیا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ویکیپیڈیا کے نویسات کی جسامت کو عمومی طور پر ابتداء میں 110 فیصد کردیا جائے، تاکہ جو صارف اپنے لیے tahoma کے علاوہ کوئی اور نویسہ مخصوص کرے اس کو جسامت کی پریشانی نا ہو کیونکہ جسامت کو vector css میں بڑھانے سے پورے ویکیپیڈیا کی ساخت پر تدوینی خانا کھسک جاتا ہے جو مناسب نہیں (میں کسی وقت اس بات کا image زبراثقال کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ دیگر نویسات کو باری باری پرکھا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑے تو جسامت کو بڑھایا یا گھٹایا جاسکتا ہے۔ --سمرقندی

کان نا دھرنے والے

حضرت صارف:Ghulamhussain512 کسی بات پر کان نا دھرنے والے اور کوئی مست قسم کے کردار محسوس ہوتے ہیں؛ میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ ان پر ایک روز کی علامتی پابندی ان کو متنبہ کرنے کے لیے درکار ہے۔ --سمرقندی 14:35, 4 مئی 2011 (UTC)

وجوہات نامعلوم

  1. firefox پر تدوینی خانے میں لکھنے پر nafees web naskh آتا ہے، اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی؟ کیونکہ ویکیمیڈیا کے قصر پر تو nafees web naskh نہیں ہے پھر یہ نویسہ firefox پر کیسے آجاتا ہے؟
  2. IE پر اردو ویکیپیڈیا چند روز سے درست نظر آنا بند ہو گیا ہے اور اب printable version جیسا نظر آنے لگا ہے جس میں نا تو right menu ہے اور نا ہی کھاتا کھولنے والی بالائی سطر آتی ہے؟ کیا یہ مسئلہ میرے ہی ساتھ ہے یا اور ساتھی بھی IE پر قسم کی صورتحال سے دوچار ہیں؟ اس کا کوئی حل ہے؟ firefox پر بالکل ٹھیک آرہا ہے۔ --سمرقندی 00:48, 6 مئی 2011 (UTC)
  • IE میں Page/Compatibility View کا انتخاب کر کے دیکھیں، امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ --184.175.3.52 11:05, 6 مئی 2011 (UTC)
  • شکریہ؛ کبھی ٹھیک آتا ہے کبھی پھر خراب ہو جاتا ہے، خیر۔ fire fox اور safari دونوں میں بالکل ٹھیک آتا ہے؛ لگتا ہے کھڑکیاں خراب ہیں۔ --سمرقندی 07:04, 7 مئی 2011 (UTC)

اردو والے جاہلوں کا کچھ علاج

میں ایک بات جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی نیا صفحہ محفوظ کرنے کے بعد حالیہ تبدیلیاں میں اس کی ابتدائی چند سطر کا جو حصہ نظر آتا ہے وہ نا آیا کرے؟ کچھ اردو والے جاہل اور پاگل اردو میں اور کچھ اردو والے جاہل اور پاگل رومن میں گالیاں لکھ کر صفحہ محفوظ کر دیتے ہیں؛ کتے اور کمینے پن کا ثبوت دینے کے لیے۔ اب اس صفحے سے مواد حذف بھی کر دیا جائے تو جاہلوں کا پچھلا اندراج حالیہ تبدیلیاں میں گالیاں لکھی ہوئی دکھاتا رہتا ہے! --سمرقندی 07:18, 7 مئی 2011 (UTC)

HAFIZ

HAFIZ MUHAMMAD NOUMAN FAROOQI

help

Hi

dear sir my name is mubasir ahmed how i can study more about ahmadeya i want some books for the study of ahmadeya community because the community of ahmadeya is doing great jobs in the our poor areas its mean that's the great community so how i can get more knowledge about ahmadeya community bcz the helping is the humenity is the greatnes

IF some mistakes in my written  so please forgive me because i am uneducated person    i mean i am just 5th passed

Thank you

التجا

یہاں کے ایدمنسٹریٹر جناب اردو ٹیکسٹ صاحب میرے دلائل کا جواب دیے بغیر اور کوئی واضع پالیسی دکھائے بغیر میرے ایڈٹس کو ریورٹ کررہے ہیں۔ سمرقندی صاحب میرے موقف کی تائید کرچکے ہیں لیکن پھر بھی اردو ٹیکسٹ صاحب اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میری دوسرے لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں میری رہنمائی کریں۔ اگر میں غلط ہوں تو مجھے اپنی غلطی ماننے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ لیکن دلیل کا جواب نہ دینا اور بار بار پوچھنے پر بھی واضع پالیسی نہ دکھانا تو ٹھیک نہیں۔ برائے مہربانی تبادلۂ خیال:پاک فوج ، تبادلۂ خیال:پاکستان رینجرز اور تبادلۂ خیال:سرفراز شاہ قتل واقعہ، جون 2011ء کے بارے میں اپنی رائے دیں۔ --بنٹی 16:54, 14 جون 2011 (UTC)

  • آپ کے دلائل کا جواب متعلقہ صفحہ پر دیا جا چکا ہے۔ جن واقعات کا آپ ذکر کرنا چاہتے ہیں ان پر علیحدہ مضامین بھی بنائے جا چکے ہیں۔ اس بات کو یوں سمجھیں کہ اگر پاکستان میں کوئی واردات ہوتی ہے مثلا حکیم محمد سعید کا قتل ہو جاتا ہے، کیا آپ یہ مناسب سمجھیں گے کہ اس کا حوالہ پاکستان کے صفحہ پر دیا جائے۔ پچھلے دنوں اُسامہ کا قتل ہوا تو بہت سی وکیپیڈیاوں پر ایبٹ آباد پر جلدی میں مضامین بنائے گئے اور اس کی وجہ شہرت غیر ملکیوں کے نزدیک یہی ٹھیری کہ یہاں اسامہ ملا۔ مگر اردو وکیپیڈیا پر اس واردات کا حوالہ ایبٹ آباد کے مقالہ پر دینے کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ --Urdutext 23:30, 14 جون 2011 (UTC)
  • آپ نے ان باتوں کا جواب نہیں دیا ہے۔
    • وہ وکیپیڈیا پالیسی کہاں ہے جس کے تحت رینجرز کے کیے ہوئے کام ان کے صفحہ پر نہیں لکھے جاسکتے۔
    • میری رائے میں آپ نے پاکستان رینجرز کا ترجمہ گشتی محافظ اسلیے کیا ہے تاکہ گوگل پر تلاش کرنے سے متعلقہ صفحہ نہ ملے۔ وہ پالیسی کہاں ہے جس کی رو سے آپ اداروں کے ناموں کا ترجمہ کررہے ہیں؟ --بنٹی 01:39, 15 جون 2011 (UTC)

--Urdutext 02:03, 15 جون 2011 (UTC)

  • جوابات:
    • سوال کا جواب ایک اور سوال سے دینے کا اچھا طریقہ ہے۔ گفتگو کو جتنا معروضی رکھا جائے بہتر ہوگا۔ آپ نے پالیسی کی بات کی تھی، برائے مہربانی پالیسی دکھائیے۔
    • بہت خوب؛ اگر ایسا ہے تو جہاں یہ حکمت عملی لکھی ہے وہ دکھا دیجیے اور لگے ہاتھوں یہ بتا دیجیے کہ مائکروسافٹ کا ترجمہ آپ نے کیوں نہیں کیا؟ --بنٹی 03:10, 15 جون 2011 (UTC)

مجوزہ تراجم

جیسا کہ اردو ٹیکسٹ صاحب نے کہا ہے، اگر یہاں واقعی ناموں کا ترجمہ کرنے کی روایت ہے تو کیا یہ نام بھی زیر غور ہیں؟

  • سینٹ پیٹرز برگ کو ترجمہ کرکے پطرس پور ، پطرس آباد یا مدینۃ الپطرس کر دیا جائے
  • مائیکروسافٹ کو ترجمہ کرکے چھوٹانرم یا خردنرم کردیا جائے
  • ویلز کو ترجمہ کرکے باہرستان یا غیرستان کردیا جائے۔ اینگلوسیکسن زبان میں اسکا یہی مطلب ہے۔
  • نیویارک کو ترجمہ کر کے نوانشہر کردیا جائے۔ نیو انگریزی سے ہے بمعنی نیا اور یارک اطالوی سے ہے بمعنی شہر۔

امید ہے کہ دوست غور کریں گے۔ --بنٹی 03:44, 15 جون 2011 (UTC)

  • کسی اسم کو تبدیل نہیں کیا جاتا۔ البتہ en:Marshall Islands کو فرانسسی وکیپیڈیا پر fr:Îles Marshall لکھا جاتا ہے، ہسپانوی میں es:Islas Marshall اور اردو وکیپیڈیا جزائر مارشل پر ۔ یہ الگ بات ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر کچھ لوگ اصرار کر چکے ہیں کہ اسے مارشل" آئیلینڈ" لکھا جاوئے کیونکہ کہ جگہ کا نام ہے۔ کچھ جاہل اردو اخبار نویس اب فرانسسی کو فرینچ لکھنے لگے ہیں۔ --Urdutext 23:49, 15 جون 2011 (UTC)
  • اور "رینجرز" کے اسم نہ ہونے کی کیا دلیل ہے؟ کیا یہ ایک ادارے کا نام نہیں؟ --بنٹی 00:12, 16 جون 2011 (UTC)
  • ranger انگریزی کا لفظ ہے، فرانسسی میں اسے garde بولے ہیں۔ --Urdutext 00:47, 16 جون 2011 (UTC)
  • کچھ عجیب سی دلیل ہے۔ نیویارک، مئکروسافٹ وغیرہ بھی انگریزی کے ہی الفاظ ہیں جو جگہوں یا اداروں کے نام ہیں۔ اگر ایک ادارے کا نام اسم ہے تو دوسرے کا نام غیر اسم کیسے ہوگیا؟ --بنٹی 02:40, 16 جون 2011 (UTC)
  • جی قومی اداروں کے نام مختلف زبانوں میں فرق ہو سکتے ہیں، مثلاً Royal Canadian Mounted Police اور Gendarmerie royale du Canada

--Urdutext 11:17, 16 جون 2011 (UTC)

  • جی یہ دونوں نام متعلقہ اداروں نے خود چنے ہیں۔ ادارہ اپنا نام جس زبان میں بھی رکھ لے، ہمیں وہی قبول کرنا ہوگا، ترجمہ نہیں کرسکتے۔ آپ صرف یہ دکھا دیجیے کہ رینجرز نے اپنے لیے "گشتی محافظ" کے الفاظ کہاں استعمل کیے ہیں۔ اگر ایک عام رینجرز اہلکار سے آپ گشتی کا مطلب پوچھ لیں تو آپ کو انتہائی بازاری زبان سننے کو مل سکتی ہے ، کجا یہ کہ وہ اپنے لیے یہ نام پسند کریں۔ --بنٹی 11:44, 16 جون 2011 (UTC)
  • اوپر کی مثالوں یہ تو واضح ہے کہ کسی قومی ادارے کا نام اس کی قومی زبان میں لکھا جا سکتا ہے۔ باقی اگر آپ کے اس ادارے کو اپنا نام اردو میں لکھنے کی توفیق اب تک نہیں ہوئی تو وکیپیڈیا کا اس میں کیا قصور؟ اردو وکیپیڈیا نے تو اردو میں ہی لکھنا ہے، انگریزی الفاظ کلمہ نویس نہیں کر دینے۔ جب کبھی یہ ادارہ اپنی قومی زبان میں اپنا نام ظاہر کرے گا تو یہاں بھی متعلقہ تبدیلی کر دی جاوے گی۔ اگر آپ کو جلدی ہے تو رحمن ملک یا گیلانی کو ایک خط ڈال کر پوچھ لیں کہ اس ادارے کا اردو نام کیا ہے؟ --Urdutext 23:42, 16 جون 2011 (UTC)
  • چلیں صاحب یہ ہی دکھا دیجیے کہ کہاں لکھا ہے کہ اگر بنٹی کچھ لکھے تو ststus quo کے علاوہ لکھنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی ایڈمنسٹریٹر لکھے تو اپنی منطق سے جو چاہے لکھ سکتا ہے۔ کم از کم اتنی بات تو آپکو ماننی چاہیے کہ "رینجرز" status quo ہے اور "گشتی محافظ" نہیں۔ --بنٹی 03:54, 17 جون 2011 (UTC)

نام ظاہر کرے گا تو یہاں بھی متعلقہ تبدیلی کر دی جاوے گی۔ اگر آپ کو جلدی ہے تو رحمن ملک یا گیلانی کو ایک خط ڈال کر پوچھ لیں کہ اس ادارے کا اردو نام کیا ہے؟ --Urdutext 23:42, 16 جون 2011 (UTC)

  • بنٹی جی، جس طرح Pakistan Army کا ترجمہ پاک فوج، Pakistan Air Force کا پاک فضایہ اور Pakistan Navy کا ترجمہ پاک بحریہ ہوسکتا ہے تو پاکستان رینجرز کا ترجمہ گشتی محافظ کیون نہیں ہوسکتا؟ - رحمت عزیز چترالی 04:43, 18 جون 2011 (UTC)
  • اسلیے کہ پاکستان آرمی اپنے لیے پاک فوج کا نام بھی استعمال کرتی ہے اور یہ نام ٹی وی پر بھی بکثرت لیا جاتا ہے۔ یہی حال فضائیہ اور بحریہ کا ہے۔ مگر رینجرز اپنے لیے گشتی محافظ کا نام استعمال نہیں کرتے۔ --بنٹی 06:14, 18 جون 2011 (UTC)
  • اس بارے میں فتویٰ ہے؟ --سمرقندی 06:29, 18 جون 2011 (UTC)
  • معذرت کے ساتھ، آپ کی بات سمجھ میں نہیں آئی۔ آپ نے ایک اور دردناک ناانصافی کا لنک دیا ہے، ایک ایسا واقعہ جو پاکستانی معاشرے کی بری حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن اس کا رینجرز سے تعلق سمجھ میں نہیں آیا۔ --بنٹی 06:39, 18 جون 2011 (UTC)
  • آپ نے ابتداء ہی سے خاکسار کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، جو میں بیان کرنا چا رہا ہوں وہ شاید منتقل نہیں ہو پا رہا؛ خیر، جانے دیجیئے --سمرقندی 06:44, 18 جون 2011 (UTC)
منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/2010/چہارم میں واپس جائیں۔