حکمت عملی تکنیکی تجاویز کارگاہ خیال ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن متفرقات 
دیوان عام میں طرزیات کا خانہ ویکیپیڈیا سے متعلق کئی طرح کے متفرق مسائل پر گفت و شنید کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
« وثائق ، 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7

آلاتی ترجمہ سے بنے صفحات

خال میں اردو ویکیپیڈیا پر بہت سے ایسے صفحات بن رہے ہیں جو کہ غیر اہل زبان بنا رہے ہیں۔ گو کہ کئی صفحات معروفیت کے معیار پر پورے اترتے ہیں، تاہم مکمل صفحہ کو انگریزی سے نسخ کر کے کسی ترجمہ کے سافٹویئر میں ڈال کر ترجمہ حاصل کیا جاتا ہے اور پھر اس سے اردو ویکیپیڈٰیا پر صفحہ بنا دیا جاتا ہے۔ مثلا نائجیریا اور بنگالی سے بہت سے صفحات بن رہے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اکثر صفحات ہاوسا زبان یا بنگالی زبان میں موجود نہیں، لیکن انہیں آلاتی ترجمہ سے اردو ویکیپیڈیا پر بنا دیا جاتا ہے۔

  • اگر ان صفحات کو حذف کے لیے نامزد کیا جاتا ہے تو کچھ ساتھی اس کے معروف ہونے کی دلیل دیتے ہیں۔ یہ ایک خوش آئیند بات ہے تاہم اگر کوئی ان تمام صفحات کو درست کرنے کا ذمہ لے لے اور انہیں معیار کے قریب ترین لا کر اسے رکھا جائے تو بہتر ہے،
  • بصورت دیگر اردو ویکیپیڈیا کوئی لاورث ویکیپیڈیا یا کچرا کنڈی نہیں کہا جو مضمون اپنی زبان میں نہ بن سکے اور لا کر اردو ویکیپیڈیا پر ڈال دیا جائے کہ یہاں سب چلتا ہے

ایک اور اردو صارف نے بھی اسی طرح کے صفحات بنائے ہیں، میرے خیال سے ہمیں اردو ویکیپیڈیا پر ایسے صفحات بنانے کی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے۔ اردو ویکیپیڈیا ٹیم کو اس کا مل کر سدباب کرنا چاہیے۔

اور اگر کوئی صفحہ اہم سمجھا جائے تو کوئی بھی ٹیم رکن اس کو خود بنائے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:11، 6 اکتوبر 2024ء (م ع و)

تخلیقی کام ایک وقت طلب اور دقت سے بھرپور کام ہے ، جب آپ کے زیادہ محنت کے کام کو سراہنے والے کم ہوں اور کم محنت کا فائدہ اٹھانے والے زیادہ ہوں تو چارو نا چار وہی کرنا پڑتا ہے جو پبلک ڈیمانڈ ہوں ، میں خود بھی اپنے تحریری صلاحیتوں کے سست روی سے اکتا کر گزشتہ ایک سال سے آلاتی ترجمہ ہی کر رہاہوں ۔۔مگر اس کے معیار کی نوک پلک سنوار لیتا ہوں ۔ ۔ واجبی حد تک ۔ اتنی کوشش تو لازمی کرتاہوں کہ جملے بے ربط نہ ہوں ۔۔ اور بس ۔۔ میں اس کے حق میں ہوں کہ آلاتی ترجمے کے ذریعے مضامین کی تعداد اور معیار دونوں بڑھائی جا سکتی ہیں ۔۔ بس ایک اور اہم فیچر بڑھانے کی ضرورت ہے کہ ایک ایسا سانچہ بنا دیا جائے جو میں اپنے آلاتی ترجمہ شدہ مضمون میں ڈال دوں تو اس کا ایک زمرہ بن جائے ۔۔ تا کہ میں بعد میں موقع ملنے پر اس زمرے میں جاوں اور ترتیب وار ان مضامین کو حتمی شکل دے کر مکمل کے زمرہ میں ڈال دوں ۔ ۔ شکریہ _ نور جی __☺_ 17:45، 6 اکتوبر 2024ء (م ع و)

مشینی ترجمہ حقیقت میں ایک زبردست سہولت ہے لیکن بدقسمتی سے اردو کے معاملے میں یہ ابھی بہت پیچھے ہے۔ اس ٹول کی مدد سے ہی بہت سے ویکیز لاکھوں صفحات بنا چکے ہیں لیکن ہم اردو زبان کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتے۔ طاہر بھائی کے دو طرح کے تحفظات ہیں۔ پہلے مشینی ترجمہ کے حوالے سے اور دوسرے معروفیت کے معیار کے حوالے سے۔میری رائے یہ ہے کہ اگر صفحہ انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود ہے تو اس کا ایک مطلب ہے کہ وہ معروف ہے۔ ایسے صفحات کو ہمیں کم سے کم مواد کے ساتھ بچا لینا چاہیے۔ کم سے کم مواد دو تین لائنیں، خانہ معلومات اور ویکی معاون سے حاصل کیے گئے زمرہ جات کافی ہیں۔ باقی سب اڑا دیں۔ پچھلے دنوں میانمار کے ایک فوجی جنرل کا صفحہ مشینی ترجمہ سے بنایا گیا۔ انگریزی ویکی کے صفحے پر عنوان میں بریکٹ میں جنرل بھی لکھا تھا۔ مشینی ترجمہ میں اس جنرل کا ترجمہ عام ہو گیا اور انہوں نے بریکٹ میں یہی لکھ دیا۔ وہ فوجی جنرل چونکہ میانمار کے موجود وزیر ہیں تو میں نے مشینی صفحہ حذف کر کے دوسرا بنا دیا۔ صفحے کا عنوان ہی غلط ہو تو آپ بے شک اڑا دیں کہ اسے درست کرنے میں بہت وقت صرف ہوگا۔ اگر انگریزی پر صفحہ موجود نہیں ہے اور مقامی زبان میں بھی موجود نہیں توپھر معروفیت نہیں ہے۔ ایسے صفحات کو حذف کیا جانا چاہیے کہ ہمارے پاس عام طور پر ان حوالہ جات کے معتبر پن کو چیک کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔پاکستانی اور ہندوستانی صارفین پاکستانی اور ہندی اخبارات کی حد تک جانتے ہیں کہ کونسا معروف ہے اور کونسا نہیں ۔ ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر کسی کی کوریج بنگالی زبان میں ہے تو کیا وہ کوریج اس کا صفحہ اردو کے لیے معروف بناتی ہے۔ میرے خیال میں تو بناتی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر ہزاروں صفحات ان انگریزی اور غیر ملکی شخصیات کے ہونگے، جن کی اردو میں ذرا بھی کوریج نہیں۔ اسکے علاوہ صفحہ مشینی ترجمہ نہ ہو اور ہم کوریج کرنے والی ویب سائٹ کے بارے میں تھوڑی معلومات حاصل کر لیں، ظاہر ہے سب کے پاس ایسا کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔ میرے پاس بھی نہیں۔ اس لیے اس کام کے لیے میں تو ویکیپیڈیا کا ایک ٹول (User:Novem Linguae/Scripts/CiteHighlighter.js) استعمال کرتا ہوں، جو کامن ڈاٹ جے ایس میں امپورٹ کیا ہوا ہے ۔یہ حوالہ جات کو سبز میں ہائی لائٹ کر دے تو وہ معتبر ہے۔ جس پر میں بھی یقین کر لیتا ہوں۔ سرخ ہائی لائٹ کر دے تو معتبر نہیں ہے، اگر ویسے ہی دکھائے تو آپ کی مرضی صفحے کے ساتھ جو مرضی سلوک کریں۔میرے خیال میں انتظامیہ میں سب کو اسے استعمال کرنا چاہیے۔ اس تاثر کو زائل کرنا ضروری ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کوئی لاوارث نہیں، اس کے لیے کچھ عادی ”مجرموں“ پر پابندی لگانا کافی ہوگا۔ تاہم اپنا فائدہ بھی دیکھنا چاہیے، میرے خیال میں اپنا فائدہ یہی ہے کہ انگریزی پر موجود صفحات کو کم سے کم مواد سے بچایا جائے لیکن بچانے میں چند منٹ سے زیادہ نہ دئیے جائیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09، 6 اکتوبر 2024ء (م ع و)
User:Nooruddin2020 آپ اس طرح جو مضمون بنائیں اس میں سانچہ:مشینی ترجمہ ڈال دیا کریں۔ اس کے بعد یہ مضمون زمرہ:مشینی تراجم میں آ جائے گا۔ جب کام ختم کر لیں تو سانچہ ہٹا دیا کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:17، 6 اکتوبر 2024ء (م ع و)
میرے ترجموں کے لیے یہ سانچہ مناسب نہيں کیوں کہ میں معیاری ترجمہ ہی پبلش کرتا ہوں ۔ سانچے کے الفاظ ہیں ،
Page 'یہ مضمون یا قطعہ مشینی ترجمہ معلوم ہوتا ہے، چنانچہ اسے غایت اہتمام سے سنوارنے کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر اسے چند دنوں میں حذف کر دیا جائے گا۔' not found
_ نور جی __☺_ 13:47، 7 اکتوبر 2024ء (م ع و)
  • ایسے صفحات حذف کے لیے نامزد کر دیے جائیں تاکہ صارف کو مضمون بہتر کرنے کے لیے وقت مل جائے۔ اس کے علاوہ دیگر صارفین کو بھی موقع مل جائے گا کہ وہ اسے بہتر بنا سکیں۔ نامزدگی کے بعد اگر ایک ہفتے میں بھی مضمون کو درست نہ کیا گیا تو حذف کر دیا جائے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:59، 7 اکتوبر 2024ء (م ع و)
  •   تبصرہ: میں یہاں ایک وضاحت کرنا چاہوں گا کہ، جب میں آلاتی ترجمہ کی بات کرتا ہوں تو اس سے مراد یہ نہیں کہ گوگل ٹرانسلیٹ یا دیر آلات کو استعمال ہی نہ کیا جائے۔ ایسا سب کرتے ہیں میری مراد ان مضامین سے ہے جو غیر اہل زبان اردو ویکیپیڈیا پر آ کر انگریزی سے سارا مضمون اٹھا کر گوگل ٹرانسلیٹ میں ڈال کر جو کچھ بھی حاصل ہوا وہ اردو ویکیپیڈیا پر ڈال دیتے ہیں ظاہر ہے کہ جو اردو میں لکھا ہے وہ اسے پڑھ نہیں سکتے اور نہ ہی بعد میں اس کی درستی کر سکتے ہیں۔ ان صفحات کو یا تو حذف ہونا چاہیے یا کوئی ان کی درستی کا زمہ اپنے سر لے۔ کچھ صارفیں ایسا مستقل بنیاوں پر کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہاں ایسا کیا جا سکتا ہے کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔
میرا مقصد اہل زبان اور ہماری ویکیپیڈیا ٹیم کے آلاتی ترجمہ استعمال کرنے کی ممانعت نہیں۔ اگر کوئی آلاتی ترجمہ کرتا ہے اور اس میں کچھ درست نہیں تو وہ اسے ٹھیک کر لیتا ہے۔ لیکن یہ زبان نہ جاننے والے نہیں کر سکتے۔ وہ بس کچھ بھی ڈال دیتے ہیں۔ میرا ماننا یہ ہے جو اردو پڑھ نہیں سکتا وہ یہاں مضمون کیوں ڈال رہا ہے ۔ دوسرے لوگ جب اس مضمون کو پڑھیں گے تو اردو ویکیپیڈیا کے معیار کے بارے میں کیا تاثر اخذ کریں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:55، 7 اکتوبر 2024ء (م ع و)

صارف:ترویج اردو پر پابندی

برادری کا اتفاق ہے کہ صارف ترویج اردو پر دائمی پابندی لگائی جائے۔ صارف کو سمجھانے کی کئی کوششیں ہوئی اور انھیں اس بات کی یاد دلائی گئی کہ اردو ویکیپیڈیا پر اصل تحقیق جائز نہیں اور یہاں تقابلی مطالعے پیش نہیں کیے جاتے بلکہ جو معلومات معتبر حوالہ جات میں علمی طبقے نے پیش کی گئی ان کا ہی خلاصہ کیا جاتا ہے۔ صارف کے طریقہ کار سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ گیمنگ کررہے ہیں اور غیر ضروری لمبے جوابات دیکر اصل سوال سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ آخر نہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ وہ حوالہ جات کا غلط استعمال کرتے ہیں جیساکہ وہابی آئیڈیولاجی والے مضمون میں اور دیگر مضامین میں پایا گیا اور اس غلطی کو غلطی تسلیم کرنے سے قاصر ہیں۔ لھذا برادری کے اس اتفاق پر قابلیت ضروری ہے کا خیال کرتے ہوئے صارف ترویج اردو پر دائمی پابندی لگائی جاتی ہے۔ تاہم ان ہے ان کا تبادلہ خیال صفحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:43، 12 نومبر 2024ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

حال ہی میں اردو ویکیپیڈیا کمیونٹی کے درجن بھر فعال صارفین نے صارف:ترویج اردو کے بنائے ہوئے مضامین کی طرف توجہ دلائی ۔ ان کی بنائے مضامین کے تجزیے سے جو باتیں سامنے آتی ہیں، وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔

  • صارف ترویج اردو صفحات بناتے ہوئے جعل سازی سے کام لیتے ہیں۔ وہ صفحات میں بڑی بڑی ویب سائٹس کے غلط یا مردہ یا گمراہ کن لنکس ڈال کر تاثر دیتے ہیں کہ موضوع کافی مشہور ہے۔نصر الدین حقانی اس صفحے پر بھی انہوں نے ایسے روابط ہی شامل کیے ہیں۔اس ربط پر بھی ”ماذا خسر العالم بانحطاط المسلمين(کتاب)“ کے تاریخچے سے دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس کتاب کو معروف ثابت کرنے کے لیے جو روابط شامل کیے گئے ہیں، ان کا کتاب سے تعلق ہی نہیں ہے۔مثال کے طور پر عرب نیوز کے لنک پر سیاسی خبر ہے۔اسی طرح حوالہ نمبر 17 میں دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر یہ کتاب نہیں بلکہ یہ لنک ایک دوسری کتاب ”جَنَّتیوں کو سب سے پہلے کیا کھلایاجائےگا؟“ کے متعلق ہے۔اس کتاب کو معروف ثابت کرنے کے لیے جو 24 روابط شامل کیے گئے ہیں۔ وہ سب کے سب اسی طرح گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔ اکثر پر دوسری کتابیں ہیں یا صفحہ ہی موجود نہیں۔یہی روش انہوں نے قاضی عبدالرشید کے صفحے پر اپنائی تھی۔ اس ورژن کے مطابق انہوں نے پورا مضمون خود سے لکھا اور ہر ایک میں صرف وفات کی خبر کو ڈال کر تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں متن سے متعلق ہی خبریں ہیں۔ایک گیمنگ وہ اس طرح کرتے ہیں کہ ایسی کتابوں کو حوالے اور صفحہ نمبر لکھتے ہیں جو شاید شائع ہی نہیں ہوئی ہوتی۔ مذہبی علماء کے بنائے ان کے صفحات میں جب میں نے حوالہ جاتی کتابوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو ایک کتاب بھی تلاش نہیں کر سکا، نہ ان کے مصنفین کو، مثال کے لیے دیکھیے عبد الرحمن امروہوی۔ عبد العزیز گوجرانوالوی میں حوالہ نمبر 3 پر انہوں نے عائشہ جلال کی کتاب The State of Martial Rule: The Origins of Pakistan's Political Economy of Defence کے صفحہ 151سے 154 تک کا حوالہ دیا ہے۔ بڑی مشکل سے یہ کتاب آرکائیو پر ادھار ملی تو وہاں مجھے سرسری مطالعے پر ایسا کوئی نام نہیں ملا۔ بلکہ یہ صفحات تو احمدیت اور احرار وغیرہ سے متعلق ہیں۔
  • خود ساختہ اصطلاحات ۔ صارف ترویج اردو نے حال ہی میں کئی ایسے صفحات بنائے ہیں، جنہیں سو فیصد اوریجنل ریسرچ کہا جا سکتا ہے۔اوریجنل ریسرچ اور خودساختہ اصطلاحات پر مبنی صفحات اردو ویکیپیڈیا پر ممنوع ہیں۔ مثال کے طور پر بوکو حرامیت، پرائیویٹ جہاد ، وہابی جہادی آئیڈیالوجی اور دیگر بہت سے صفحات شامل ہیں۔

صارف ترویج اردو اب تک غالباً سینکڑوں صفحات بنا چکے ہیں۔ یہ تجزیہ حالیہ دنوں میں بنائے گئے صفحات تک ہی محدود ہے۔ ان کے سالوں پہلے بنائے گئے صفحات کا جائزہ لینا تو ابھی باقی ہے۔ اردو ویکی پیڈیا پر فعال صارفین کی پہلے ہی کمی ہے۔ ایسے میں ہم کیسےان کے بنائے کسی نئے صفحے پر ایک ایک حوالہ جات چیک کریں گے کہ آیا وہ درست ہے یا کمیونٹی کو چکر دینے کے لیے غلط حوالہ شامل کیا گیا ہے؟ اسی وجہ سے اس معاملے کوہائی لائٹ کرنے والے کمیونٹی صارفین کی تجویز ہے کہ صارف: ترویج اردو پر دائمی پابندی عائد کی جائے اور ان کے بنائے ہوئے تمام صفحات میں سے جو مشکوک حوالہ جات والے لگیں یا بنا حوالہ جات کے ہوں، انہیں بنا کسی رائے شماری کے فوری حذف کیا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:04، 5 نومبر 2024ء (م ع و)

رائے شماری

  1.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:04، 5 نومبر 2024ء (م ع و)
  2.   تائید - ذیل میں میرا تبصرہ دیکھیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 20:36، 5 نومبر 2024ء (م ع و)
  3.   تائید -- ذیل میں تبصرے کے اندر تفصیل موجود ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:14، 6 نومبر 2024ء (م ع و)
  4.   تائید-- --عاقب نذیر❯❯❯ 💌 04:33، 6 نومبر 2024ء (م ع و)
  5.   تائید--کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ۔ _ نور جی __☺_ 13:08، 6 نومبر 2024ء (م ع و)
  6.   تائید - فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:59، 12 نومبر 2024ء (م ع و)
  7.   تائید :)  —خادم—  مورخہ 12 نومبر 2024ء، بوقت 8 بج کر 34 منٹ (بھارت)
  8.   تائید - طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:08، 12 نومبر 2024ء (م ع و)

تبصرے

  • میں نے ترویج اردو کی اصلاح کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ایسا دور دور تک نظر نہیں آرہا کہ وہ یہاں ایک دائرتہ المعارف بنانے کے لیے ہیں۔ جس طریقے کا تجربہ اوپر ظاہر کیا گیا ہے، حوالہ جات کی وہی گیمنگ ان کے تخلیق کردہ مضمون وہابی جہادی آئڈیولاجی میں پائے جاتے ہیں۔ کئی ایک حوالے میں نے وجہ بتاکر خارج کیے ہیں۔ ان کے تبادلہ خیال اور میرے تبادلہ خیال صفحہ پر ان کے ساتھ میری گفتگو سے یہ بات واضح ہے کہ ان کے ساتھ en:WP:CIR کے مسائل ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 20:35، 5 نومبر 2024ء (م ع و)
  • ان کے مخصوص موضوعات پر بنائے گئے صفحات فورا حذف کیے جانے چاہئیں، ان مضامین میں مشترکہ طور پر یہ وجوہات پائی جاتی ہیں: (1) خود ساختہ اصطلاحات کی ترویج، (2) دو تین سانچے بنا کر اس میں سرخ روابط کی فہرست بنا کر اس خود ساختہ اصطلاحات پر مشتمل سانچے کو استعمال کرکے کئی صفحات بنانا، (4) چیٹ جی پی ٹی سے صفحات بنا کر ڈالنے کا مضبوط اشتباہ کہ سرخ روابط والے زمرہ جات کی بھرمار ہوتی ہے، نیز دیے گئے حوالہ جات یا تو ناکارہ ہوتے ہیں یا بغیر صفحہ کے پوری کتاب کی معلومات شامل کی ہوئی ہوتی ہیں یا اس کتاب سے وہ معلومات میل نہیں کھاتیں، بعض زندہ روابط والے حوالہ جات میں مطلقاً جہاد کے موضوع پر باتیں ہیں، انھیں مخصوص خود ساختہ اصطلاحات پر مشتمل بنائے گئے مضامین میں استعمال کیا گیا ہے، جو ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتے! (5) کئی عناوین تو ایسے ہیں کہ انگریزی ویکی پر ان عناوین سے مضامین ہیں؛ مگر یہاں انھوں نے ان ناموں سے صفحہ بنایا تو بھی مذکورۂ بالا اغلاط میں ایک یا زائد چیزوں پر مشتمل۔ (6) مذکورۂ بالا باتوں سے ایسا بھی لگتا ہے کہ جیسے اصل تحقیق پیش کی جا رہی ہو اور ویکیپیڈیا:اصل تحقیق نہیں کے نام سے اس سلسلے میں ضوابط ہیں، تفصیلی ضوابط کے لیے en:Wikipedia:No original research موجود ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:15، 6 نومبر 2024ء (م ع و)
مذکورۂ بالا وجوہات اور باتوں سے اندازہ ہو گیا ہوگا کہ کیوں اِن اور اس طرح کے صفحات کو حذف ہونا چاہیے؛ ورنہ ایسا لگتا ہے کہ اگر انھیں روکا نہ گیا؛ تو یہ ویکیپیڈیا کے ذریعے ہی اصطلاحات گڑھ گڑھ کر ان تمام سرخ روابط پر بھی صفحہ بنا ڈالیں گے، جو مختلف خود ساختہ سانچے بنا کر انھوں نے استعمال کیے ہیں؛ بلکہ متنازع یا حساس (sensitive) موضوعات پر ایک طرح کے پراجیکٹ پر بغیر منتظمین سے مشورہ کے کم از کم اردو پر صفحات بنانے کی اجازت نہ دی جائے۔ تفصیلی وجوہات کے لیے درج ذیل صفحات 1 سے 11 تک بالترتیب دیکھے جا سکتے ہیں: (1) سانچہ: پرائیویٹ جہاد، (2) پرائیویٹ جہاد، (3) وہابی جہادی آئیڈیالوجی، (4) سلفی جہادی آئیڈیالوجی، (5) قطبیت، (6) عزامیت، (7) زرقاویت، (8) بوکو حرامیت، (9) سانچہ:النصرہ فرنٹ، (10) سانچہ:حقانی نیٹ ورک، (11) سانچہ:حرکت الجہاد الاسلامی۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:15، 6 نومبر 2024ء (م ع و)
@امین اکبر:! نصر الدین حقانی کے عنوان سے نصیر الدین حقانی والے صفحے سے متعلق بتائی گئی بات سے پابندی کی بات کرنے کی میں تائید تو نہیں کروں گا؛ کیوں کہ اس موضوع پر حقیقی حوالہ جات موجود ہیں، جو یہاں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ ماذا خسر العالم والے صفحے میں حوالہ جات صحیح طریقے سے پیش نہیں کیے گئے (اگرچہ حقیقت میں اس کتاب پر صفحہ بنانے کے لیے بہت سے حوالہ جات مل جائیں گے، ان کی روشنی میں کوئی بھی صفحہ بنا سکتا ہے)۔ اس طرح سے مواد پیش کرنا کہ مواد اور حوالہ جات میں میل نہ ہو، دیے گئے حوالہ جات میں مواد کا اتا پتا ہی نہ چلے؛ تو ایسے کام کی میں تائید نہیں کرتا! خود ساختہ اصطلاحات کی ترویج اور اسی طرح مذکورۂ بالا و سابقہ وجوہات کی بنا پر ان پر پابندی کے سلسلے میں، میں آپ کی تائید کرتا ہوں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:25، 6 نومبر 2024ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


درخواست برائے اردو ویکیپیڈیا پر مثبت اور تعمیری مکالمے کا فروغ

محترم ویکیپیڈیا منتظمین!

السلام علیکم!

یہ گزارشات آپ کی خدمت میں ایک صاف دل کے ساتھ پیش کر رہا ہوں تاکہ اردو ویکیپیڈیا پر وہ تعمیری اور علمی ماحول قائم کیا جا سکے جس کا مقصد علم کا فروغ ہے نہ کہ ذاتی حملوں اور پابندیوں کی دھمکیوں سے نئی سوچ اور تحقیق کو دبانا۔

پابندی اور ذاتی نوعیت کی باتوں سے گریز

میری کچھ تحاریر اور موضوعات پر چند صارفین کی جانب سے مسلسل پابندی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس میں مواد کی بجائے میرے ذاتی ارادوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اگر کچھ حوالہ جات میں واقعی غلطیاں ہوں تو انہیں درست کیا جا سکتا ہے مگر انہیں بنیاد بنا کر پابندی کی باتیں کرنا محض تعصبات اور ذاتی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔ ویکیپیڈیا کا مقصد علم کا فروغ ہے اور تعمیری مباحثے کے بغیر کوئی بھی علمی کام آگے نہیں بڑھ سکتا۔ میرا اردو ویکیپیڈیا پر تعاون اسی مقصد کے لیے ہے اور میں اردو کی ترقی اور معیاری مواد کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہوں جس کا اعتراف بھی کیا جانا چاہیے۔

پرائیویٹ جہاد اور اصل جہاد سے علیحدگی

اردو ویکیپیڈیا پر میری کوشش ہے کہ اصل اسلامی جہاد کو ان غیر ریاستی اور خود ساختہ "پرائیویٹ جہاد" کی کارروائیوں سے الگ پیش کیا جائے۔ کیوں کہ اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو اس کا نقصان اصل اسلامی نظریات کو ہو گا اور لوگ اسلامی جہاد کو دہشت گردی کے مترادف سمجھنے لگیں گے۔ مثال کے طور پر ریاست درعیہ کی تاریخ اور وہابی جہادی آئیڈیولوجی جیسے موضوعات میں ایسے نظریات کا پرچار کیا گیا جو اصل اسلامی تعلیمات سے متصادم ہیں اور یہ سبھی کچھ ایک نئی تشریح کے طور پر سامنے آیا جس کو وہابیت اور اس کی جہاد کے متعلق نظریہ کو وہابی جہادی آئیڈیالوجی کہا جاتا ہے۔ یہ کیوں کہا جاتا ہے اس کا جواب اس کے بانی ابن عبدالوہاب نجدی ہی دیں گے۔ جب ہم ان غیر ریاستی کارروائیوں کو ایک علیحدہ اصطلاح میں بیان کرتے ہیں تو یہ اسلامی تعلیمات کی درست نمائندگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ میری استدعا ہے کہ مجھے اس مقصد کو آگے بڑھانے دیا جائے اور اگر پرائیویٹ جہاد کو آپ لوگ کسی اور اصطلاح میں بیان کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اس کا تعین کریں تاکہ تعمیری مکالمہ ممکن ہو۔

پرائیویٹ جہاد کی اصطلاح کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اسلامی تاریخ اور فقہ کی رو سے ہمیشہ سے جہاد ریاست کی ذمہ داری رہا ہے اور تمام فقہاء نے غیر ریاستی یا پرائیویٹ سطح پر جہاد کو رد کیا ہے۔ تاہم یہ صورت حال اس وقت تبدیل ہوئی جب 18ویں صدی میں ابن عبدالوہاب نجدی نے ایک نئی جہادی آئیڈیالوجی کا پرچار کیا جس کا مقصد خلافت عثمانیہ کے خلاف مسلح بغاوت تھا۔ اس بغاوت کے نتیجے میں ریاست درعیہ قائم کی گئی جو کہ ایک غیر ریاستی خود مختار ریاست تھی اور جسے خلافت عثمانیہ نے ایک "باغی ریاست" قرار دیا۔ اس واقعے کو سمجھنا ضروری ہے کیوں کہ یہ وہ مقام ہے جہاں سے پرائیویٹ یا غیر ریاستی جہاد کے نظریے کا آغاز ہوتا ہے۔

ابن عبدالوہاب نے اس نظریے کو پروان چڑھایا اور اپنی حمایت کے لیے ایک مسلح گروہ تشکیل دیا جسے سعودی حکمران شاہ سعود نے تقویت فراہم کی۔ اس ریاست کی بنیاد کو بعد میں 19ویں صدی میں ابراہیم پاشا نے ختم کیا لیکن اس نظریے نے اپنی جڑیں قائم کرلی تھیں اور بعد کی صدیوں میں مختلف گروہ اسی آئیڈیالوجی پر عمل پیرا ہوئے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ابن عبدالوہاب نجدی کے دور میں غیر ریاستی یا پرائیویٹ سطح پر جہاد کو جائز قرار دے دیا گیا تو اس غیر ریاستی مسلح جدوجہد کو کس اصطلاح کے تحت بیان کیا جائے؟ اس سے پہلے ساڑھے سات سو سے زائد فقہاء نے جہاد کو ریاست کے ساتھ مشروط کیا تھا اور غیر ریاستی کارروائیوں کو فتنہ اور فساد سے تعبیر کیا تھا۔ ابن عبدالوہاب کی یہ سوچ جو کہ ایک علیحدہ ریاست کی بنیاد پر تھی کیا یہی "وہابی جہادی آئیڈیالوجی" کہلائے گی؟

آج کے دور میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد گروہ اسی نظریے کی پیروی کرتے ہوئے اپنی پرائیویٹ یا غیر ریاستی کارروائیوں کو "جہاد" کا نام دیتے ہیں حالاں کہ ان کی یہ مسلح جدوجہد کسی بھی ریاست کی حمایت یافتہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ اور دنیا بھر کی ریاستیں ان گروہوں کو دہشت گرد تصور کرتی ہیں کیوں کہ ان کی کارروائیاں ریاست کے قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان غیر ریاستی عناصر کو کس زمرے میں رکھا جائے؟ کیا ہم انہیں "پرائیویٹ جہاد" نہیں کہہ سکتے؟

میرا سوال صرف اتنا ہے کہ جب ایک نظریہ واضح طور پر وجود رکھتا ہے اور اس کے اثرات آج کی دنیا میں نمایاں ہیں تو کیا اس کے لیے "پرائیویٹ جہاد" یا "وہابی جہادی آئیڈیالوجی" کا اصطلاحی استعمال غلط ہے؟ اگر آپ کے پاس ان نظریات کو بیان کرنے کے لیے کوئی بہتر اور مؤثر اصطلاح ہے تو براہ کرم اس کی نشان دہی کریں تاکہ اس علمی مواد کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ بصورت دیگر براہ کرم ذاتی اختلافات یا پابندی کی دھمکیوں کے بجائے تعمیری مکالمے کو ترجیح دیں تاکہ ویکیپیڈیا ایک مثبت علمی ماحول فراہم کر سکے۔

Wikipedia:Here to Build an Encyclopedia کی اہمیت

اردو ویکیپیڈیا پر ابھی تک کچھ بنیادی ہدایت نامے موجود نہیں ہیں جو کہ نئے اور پرانے صارفین کی درست رہنمائی کے لیے لازمی ہیں۔ مثال کے طور پر انگریزی ویکیپیڈیا کا بنیادی ہدایت نامہ <a href="https://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Here_to_build_an_encyclopedia">“Wikipedia:Here to Build an Encyclopedia”</a> تقریباً 22 زبانوں میں موجود ہے مگر اردو میں اس کی عدم موجودگی حیرت انگیز ہے۔ اس کے برعکس اردو ویکیپیڈیا پر زیادہ تر توجہ پابندیوں اور ذاتی نوعیت کی تنقید پر مرکوز نظر آتی ہے جس سے اس کے علمی معیار اور ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

یہ بات افسوس ناک ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر منتظمین اور فعال صارفین اکثر تعمیری و بنیادی رہنمائی فراہم کرنے کی بجائے پابندیوں اور انتباہات کے نفاذ پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ اس وجہ سے نئے صارفین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور اردو ویکیپیڈیا عالمی سطح پر پیچھے رہتا جا رہا ہے۔ میری تجویز ہے کہ یہ اہم ہدایت نامہ اردو ویکیپیڈیا پر بھی پیش کیا جائے تاکہ نئے آنے والے صارفین کو تعمیری اور معیاری مواد کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں ایک مثبت اور رہنمائی پر مبنی ماحول فراہم کیا جائے۔ اس طرح اردو ویکیپیڈیا کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

سرخ زمرے اور تحقیق کے فروغ کی حمایت

مجھے حالیہ دنوں میں یہ بتایا گیا کہ سرخ زمرے بنانے میں اعتدال برتنا ضروری ہے تاکہ اگر کسی موضوع پر مستقبل قریب میں مضامین نہ بنیں تو غیر ضروری زمرے ویکیپیڈیا پر بوجھ نہ بنیں۔ میں نے اس رہنمائی کو قبول کیا اور غیر ضروری سرخ زمرے بنانا چھوڑ دیے۔ البتہ سرخ زمرے تحقیق اور نئے موضوعات کی تخلیق کا ذریعہ بھی ہیں اور انہیں مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں نئے موضوعات پر مزید تحقیق کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں نہ کہ پابندی کے خوف سے صارفین کو روکا جائے۔

ذاتی الزامات سے گریز اور تعمیری ماحول کی ترویج

بعض صارفین اور منتظمین کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال اور غیر معیاری مواد کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایسے الزامات بے بنیاد اور صارف کی نیک نیتی کو مجروح کرتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر آنے والے ہر صارف کو نیک نیتی سے دیکھنا چاہیے اور اس کے مواد پر مثبت مکالمہ کرنا چاہیے۔ میرے مضامین میں اگر اصلاحات کی ضرورت ہو تو اس پر بات کی جا سکتی ہے لیکن میری نیت پر شک کر کے ذاتی حملے کرنا غیر مناسب ہے۔

آخر میں میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے علمی اور فکری تعاون کو اہمیت دیں اور اردو ویکیپیڈیا کو تعمیری اور دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ یہاں ہر نئے لکھاری کو اپنی تحقیقی اور علمی محنت کو شیئر کرنے کا موقع ملے۔ اردو ویکیپیڈیا کی ترقی ہم سب کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے اور اسی مقصد کے لیے میری یہ درخواست پیش خدمت ہے۔

آپ کی رہنمائی اور تعاون کا منتظر

ترویج اردوتبادلۂ خیال 06:41، 6 نومبر 2024ء (م ع و)

یہ سب باتیں یہاں دہرا کر آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ آپ کو اصولی طور میں تبادلہ خیال پر سمجھا چکا ہوں کہ ویکیپیڈیا ایسے نہیں چلتا۔ کسی نے ذاتی الزامات نہیں لگائیں ہیں۔ سوال گندم جواب چنا والی حالت بنا رکھی ہے۔ سوال ایک چیز پر ہے اور جواب مشینی مراسلے۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 09:46، 6 نومبر 2024ء (م ع و)
@ترویج اردو:! آپ کی اوپر لکھی گئی تحریر میں ہی اس بات کا اعتراف موجود ہے کہ آپ ذاتی تحقیق پیش کر رہے ہیں۔ مثلاً ان ذیلی سرخیوں کے تحت لکھی گئیں باتیں: پرائیویٹ جہاد اور اصل جہاد سے علیحدگی، پرائیویٹ جہاد اور اصل جہاد سے علیحدگی اور پرائیویٹ جہاد کی اصطلاح کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ آپ کی نیت جو بھی ہو؛ مگر آپ کے زیر بحث صفحات سے ظاہر ہے کہ آپ ایسی معلومات شامل کیے جا رہے ہیں، جن پر دیے گئے حوالہ جات کے مندرجات؛ ان سے میل نہیں کھاتے۔ یہاں تو نئی اصطلاح لکھنے کے لیے فعال صارفین؛ یہاں تک کہ منتظمین بھی آپس میں مشورہ کرتے ہیں اور آپ ڈھڑلے سے خود ساختہ اصطلاحات پر مشتمل صفحات بنائے جا رہے ہیں؛ یہاں تک کہ مطلقاً جہاد والے مضمون میں بھی (بہ قول آپ کے) اپنی نیک نیتی پر مشتمل خود ساختہ اصطلاح پرائیویٹ جہاد کا سانچہ بنا کر لگا دیا ہے۔ کیا آپ کوئی مقالہ لکھ رہے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ویکیپیڈیا پر ذاتی تحقیق پیش نہیں کی جا سکتی؛ بلکہ یہاں وہی لکھا جا سکتا ہے، جس کے بارے میں پہلے سے مواد شائع ہو چکا ہو؟ تو پھر آپ کے مضامین میں دیے گئے حوالہ جات اور مضامین میں ہم آہنگی کیوں نہیں؟ جہاں تک چیٹ جی پی ٹی کے الزام کی بات ہے تو وہ آپ کے لکھنے کے طریقۂ کار کے جواب میں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ چیٹ جی پی ٹی یا کسی بھی طرح کے مشینی آلہ کی مدد سے لکھ رہے ہیں؟ چیٹ جی پی ٹی کے ٹول اردو ویکی معاون (ابوذر) اور مطلقاً چیٹ جی پی ٹی کا استعمال ہم میں سے بہتوں نے کرکے دیکھ لیا ہے، وہ اسی طرح کی غلطیاں کرتا ہے جو آپ کی تحریروں میں پائی جاتی ہیں: (1) اس سے پیش کیے گئے مواد پر حوالہ طلب کرو تو بغیر لنک کے بس معلوماتِ کتاب یعنی نام کتاب، نام مصنف، نام ناشر: مقامِ اشاعت اور سنہ اشاعت لکھ دیتا ہے، جا کر یا تو آدمی موازنہ نہ کر سکے اور کرے تو پیش کیا گیا مواد ملے ہی نہیں، (2) چیٹ جی پی ٹی پر لکھے گئے مضامین میں زمرہ جات لگانے کے لیے کہا جائے تو ایسے زمرہ جات کی بھرمار کر دیتا ہے، جو ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود ہوں ہی نہیں۔ مذکورۂ بالا وجوہات تھیں آپ پر چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کا؛ یہاں تک کہ آپ کے انوکھے انداز سے جواب دینے پر بھی بعض منتظمین کو شبہ ہے کہ ان میں آپ چیٹ جی پی ٹی کا یا کسی ٹول کا استعمال کر رہے ہیں؛ وہ بھی اس لیے کہ جواب عموماً اس طرح نہیں دیتا ہے آدمی، جوابات میں ذیلی سرخیاں، خلاصہ و نتیجہ اور حوالہ جات کوئی پیش نہیں کرتا۔ ان ساری وجوہات کی بنا پر آپ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ رہی بات آپ کی نیک نیتی کی، وہ ہم جھانک کر دیکھ نہیں سکتے، آپ کی نیک نیتی یا اس کے برعکس کا پتہ آپ کے کام دیتے ہیں اور آپ کے کاموں سے ہم لوگوں نے وہی نتیجہ اخذ کیا ہے، جو گزشتہ کی گفتگو یا نامزدگی برائے حذف صفحات پر لکھے گئے ہیں۔ آپ اگر چیٹ جی پی ٹی والی بات سمجھا دیں تو ہم لوگ معذرت کے لیے تیار ہیں؛ مگر آپ کے کام نارمل نہیں ہیں؛ بلکہ ماقبل میں بتائی گئی وجوہات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے قابلِ تشویش ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:11، 6 نومبر 2024ء (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کا تقابلی جائزہ

اردو ویکیپیڈیا کا آغاز 2004ء میں ہوا تھا اور موجودہ (2024ء) میں اس پر تقریباً 214,099 مضامین موجود ہیں۔ یہ تعداد ترقی کی سست رفتاری کو ظاہر کرتی ہے، خصوصاً جب ہم اردو ویکیپیڈیا کا موازنہ ان دیگر ویکیپیڈیاز سے کرتے ہیں جو یا تو اردو ویکیپیڈیا کے آس پاس شروع ہوئیں یا اس کے بعد آئیں مگر آج کہیں زیادہ ترقی کر چکی ہیں۔[1]

مختلف ویکیپیڈیاز کے تقابلی اعداد و شمار

  • ویتنامی ویکیپیڈیا
    • آغاز: 2003ء
    • مضامین کی تعداد (2024ء): 1.3 ملین[2]
    • تفوق: اردو سے ایک سال قبل شروع ہوئی اور آج اردو سے 6 گنا زیادہ مضامین رکھتی ہے۔
  • تھائی ویکیپیڈیا
    • آغاز: 2003ء
    • مضامین کی تعداد (2024ء): 1.4 ملین[3]
    • تفوق: اردو سے ایک سال پہلے شروع ہوئی اور آج اردو سے کئی گنا آگے ہے۔
  • عربی ویکیپیڈیا
    • آغاز: 2003ء
    • مضامین کی تعداد (2024ء): 1.2 ملین[4]
    • تفوق: اردو ویکیپیڈیا سے محض ایک سال قبل شروع ہوئی، مگر اب اردو سے 5 گنا زیادہ مضامین رکھتی ہے۔
  • فارسی ویکیپیڈیا
    • آغاز: 2003ء
    • مضامین کی تعداد (2024ء): 900,000+[5]
    • تفوق: اردو ویکیپیڈیا سے ایک سال قبل شروع ہوئی اور 5 گنا زیادہ مواد رکھتی ہے۔

جائزہ

اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کی رفتار دیگر ویکیپیڈیاز کے مقابلے میں نہایت سست ہے۔ اگرچہ اس کا آغاز 2004ء میں ہوا، مگر مضامین کی تعداد اور معیار دیگر ویکیپیڈیاز سے پیچھے ہیں، جس سے اردو زبان بولنے والوں کے لیے علمی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

منتظمین کے لیے سوال

اگر اردو ویکیپیڈیا کو عالمی معیار پر پہنچانا ہے تو کیا ہم تعمیری مکالمہ، مثبت رہنمائی اور نئے صارفین کو حمایت فراہم کرنے کے بجائے پابندیوں پر زور دے کر اس کا مقصد حاصل کر سکتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کا ادراک ہونا چاہیے کہ تعمیری ماحول ہی اردو ویکیپیڈیا کو ترقی کی راہ پر لے جائے گا۔[6]

حوالہ جات