خورشید عالم گوہر قلم
خورشید عالم گوہر قلم[1] (1956 - دسمبر 2020) نے فن خطاطی کا آغاز بہت کم عمر میں کیا اور پھر اس مقام پر جا پہنچے کہ ممتاز نقادوں نے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور انھوں نے اپنی لگن کی بدولت بے شمار اعزازات حاصل کیے۔
خورشید عالم گوہر قلم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1956 ضلع سرگودھا |
مقام وفات | شیخ زید ہسپتال، لاہور |
لقب | گوہر قلم |
عملی زندگی | |
پیشہ | خطاط |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمخورشید عالم (گوہر قلم) 26 جون 1956ء کو ضلع سرگودھا (پاکستان) کے قصبہ دھریمہ میں پیدا ہوئے۔ سید اسمعیل دہلوی مرحوم سے خطاطی میں مشق لی، استاد سید اسمعیل دہلوی کے ذریعے خورشید عالم گوہر قلم کا سلسلہ تلمذ آسمانِ خطاطی کے آفتاب سید محمد امیر رضوی المعروف میر پنجہ کش سے ملتا ہے۔ کچھ عرصہ آپ نے حافظ محمد یوسف سدیدی مرحوم کے پاس بھی مشق کی۔ نظری استفادہ ہاشم محمد الخطاط مرصع (عراق)، عبد العزیزالرفاعی، سید ابراہیم (مصر) اور حافظ ایتاج (ترکی) سے کیا۔ ان کے استاد محترم جناب حافظ محمد یوسف سدیدی نے ان کے فن کو دیکھ کر تحریر کیا تھا:
” | گوہر قلم کا فن دیکھا تو احساس ہوا کہ پاکستان میں اچھی مشق ہو رہی ہے اور اگر ایسے ہی جاری رہی تو ضرور پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ | “ |
406 اقسامِ خط میں کتابتِ قرآن پاک (عجائب القرآن)
ترمیمعجائب القرآن خطاطی کا وہ شہ کار ہے جس میں خطاطی کی چودہ سو سالہ تاریخ کو سمیٹ دیا گیا ہے اور یہ خطاطی کے شیدائیوں کے لیے ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ 406 اقسامِ خط میں کتابت شدہ عجائب القرآن کا منصوبہ آپ کے خیال میں آیا اور پھر عمل میں لایا گیا، جس کا وزن 40 من ہے اور اسے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں تیس الگ الگ شو کیسوں میں رکھا گیا ہے۔ اس قرآن مجید کے بارے میں ممتاز مفکر ڈاکٹر مسعود احمد نے تحریر کیا ہے:
” | قرآن کیا ہے ایک چمنستان ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ماہر خطاط نے ہر خط پر برسوں ریاض کیا ہو۔ ایک ہی خطاط کے قلم سے اتنے رسوم الخطوط کا لکھا جانا سخت حیران کن ہے، یہ کمال کسبی نہیں وہبی معلوم ہوتا ہے۔ یہ قرآن مجید خطاطی کے لحاظ سے عجیب تر نمونہ ہے اور اس کو ایک اہم قومی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔ | “ |
پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد نے جب خورشید عالم گوہر قلم سے دریافت کیا کہ انھیں اتنے خطوں میں اتنی مہارت حاصل کرنا کیسے ممکن ہوا تو انھوں نے فرمایا
” | جب لکھتا ہوں تو اک کیف کا عالم طاری ہوتا ہے، قلم خود لکھتا چلا جاتا ہے۔ | “ |
سابق گورنر مغربی پاکستان اور افواج پاکستان کے سربراہ اور سابق گورنر بلوچستان جناب محمد موسی خان مرحوم نے جناب گوہر قلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوہر قلم نے 406 اقسام میں قرآن مجید کی خطاطی کرکے جو کارنامہ سر انجام دیا ہے وہ قیامت تک زندہ رہے گا۔ عجائب القرآن خطاطی کی چودہ سو سالہ تاریخ کا حسین مرقع ہے اور یہ فنِ خطاطی کے شائقین کے لیے ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔
عجائب القرآن میں استعمال ہونے والے چند خطوط
ترمیم- خطِ اجارہ،
- خطِ تعلیق،
- خطِ ثلث،
- خطِ ثلث جدید،
- خطِ دیوانی جدید،
- خطِ دیوانی منقش،
- خطِ دیوانی قدیم،
- خطِ رقاع،
- خطِ ریحانی،
- خطِ شکستہ،
- خطِ شجردار،
- خطِ عمارتی،
- خطِ غبار،
- خطِ طغرا،
- خطِ طغرا قدیم،
- خطِ کوفی قدیم،
- خطِ کوفی جدید،
- خطِ کوفی منقش،
- خطِ محقق،
- خطِ مغربی،
- خطِ ماہی،
- خطِ مجموعہ،
- خطِ نسخ وغیرہ
مساجد میں خطاطی
ترمیمانھیں بے شمار مساجد میں بھی خطاطی کا شرف حاصل ہے، ان کی بہت سی نمائشیں بھی ہو چکی ہیں جن میں بہت سے عمائدین شرکت کر چکے ہیں ۔ دربار حضرت داتا گنج بخش میں308 فٹ طویل سورۃ رحمن اور 108 فٹ طویل درود پاک خط نستعلیق میں لکھ کر انمول مثال قائم کی ہے۔ علاوہ ازیں دربار حضرت داتا گنج بخش کی لوح مزار لکھنے کا شرف بھی انھیں حاصل ہے۔
کتب خطاطی
ترمیمگوہر قلم نے فن خطاطی پر مختلف کتب بھی تحریر کی ہیں جن میں جواہر القلم، نقاش القرآن، عجائب القرآن، مخزن خطاطی، نقش گوہر اور فن خطاطی شامل ہیں۔ کتاب نقش گوہر فن خطاطی کی ایک ایسی لاثانی دستاویز ہے کہ جسے عالم اسلام کی چند بڑی خطاطی کی کتب میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کمال عقیدت کے ساتھ اللہ تعالٰی کی ذات اقدس پر ایک کتاب اللہ وحدہ تحریر کی ہے جو اپنے مضامین کے اعتبار سے ایک بے مثال تحفہ ہے ساتھ ہی انھوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سیرت النبی پر کتاب تاجدار رحمت کے نام سے تحریر کی ہے۔ اس میں مغربی مصنفین کے پروپیگنڈہ کا موثر جواب دیا گیا ہے اور تمام اہم واقعات قلمبند کیے گئے ہیں۔
تدریسِ خطاطی
ترمیمگوہر قلم عربی کے تمام رسوم الخطوط، خط کوفی، خط ثلث، خط محقق، خط دیوانی، خط رقاع، اجازہ، نستعلیق، خط تعلیق، خط شکستہ، حواشی، امورات اور طغرا کی جملہ اقسام میں دسترس رکھتے ہیں۔ جناب گوہر قلم کے تحریر کردہ سنگ مرمر کی الواح بھی فن خطاطی کا ایک گراں قدر سرمایہ ہیں۔ خطاطی کے ساتھ ساتھ وہ سیاست، اسلامیات، تاریخ کے مضامین میں بھرپور دلچسپی رکھتے، گاہے گاہے ان موضوعات پر ان کے مضامین شائع ہوتے رہے۔ بلوچستان میں ہر سال وہ خطاطی کی کلاس منعقد کرتے رہے اور وہاں تقریبا 1600 طلبہ و طالبات کو خطاطی کی تربیت دی۔ جبکہ گوہر خطاطی اکادمی لاہور میں 16برس کے عرصہ میں 3000 سے زائد طلبہ و طالبات استفادہ کیا،
اعزازات
ترمیمصدر مملکت پاکستان نے 23 مارچ 1992 کو انھیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا جو بلاشبہ پاکستان کا ایک اعلی ترین اعزاز ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ گوہر قلم بجا طور پر اس اعزاز کے مستحق ہیں۔ آپ کو جاپان کو اعلی ترین اعزاز ایوارڈ آف دی فان منسٹر آف جاپان دیا گیا۔ 1988 میں انھوں نے سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق کی درخواست پر مالدیپ کا دورہ کیا اور صدر مالدیپ، گوہر قلم کی خطاطی سے بہت متاثر ہوئے اور جناب گوہر قلم کو تحریری خراج تحسین پیش کیا۔ آپ کی خطاطی کے فن پارے ماسکو میوزیم (روس)، برٹش میوزیم لندن (انگلستان) اشمولین میوزیم (آکسفورڈ) اور اسلام آباد میں موجود ہیں۔
تاریخ خطاطی پر ایکاسکرپٹ لکھا جو پندرہ قسطوں میں پاکستان ٹیلی ویژن پر آن ائیر ہوا۔یہ بر صغیر پاک و ہند میں تاریخ ِ خطاطی پر اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔
تصانیف
ترمیم- نقش گوہر
- مخزن خطاطی (خطاطی کی تاریخ اور جملہ اہم موضوعات پر مشتمل مستند دستاویز)
- مرقع گوہر
- جواہر القلم
- نقاش القرآن
- عجائب القرآن
- فن خطاطی
- اعجاز خطاطی
- خط ثلث
- نصاب خطاطی
- خطِ صادقین
- مطالب القرآن
- تاجدارِ رحمت (سیرت)
- اللہ وحدہٗ (توحید)
- ام کتاب (قرآن مجید)
- کرب مسلسل (تاریخ پاکستان)
- سراج الطالبین (تصوف)
- سیرت سید المرسلین
وفات
ترمیم7 دسمبر 2020ء کو شیخ زید ہسپتال لاہور میں بعمر 74 برس وفات پاگئے ، 8 دسمبر2020ء کو ان کی تدفین قبرستان میانی صاحب لاہور میں کی گئی[2]۔