عربی کے دوسری زبانوں پر اثرات

عربی کا دوسری زبانوں پر بہت اثر رہا ہے، خاص طور پر ذخیرۂ الفاظ میں۔ عربی کا اثر ان ممالک میں عمیق‌ تر ہے جو اسلامی طاقت تھیں یا جو ان کے قریب رہے ہیں۔

عربی دخیل الفاظ امہری، البانوی، آرمینیائی، آذربائیجان، بلوچی، بنگالی، بربر زبانیں، بوسنیائی، بلغاری، کتلونیائی، آشوری جدید آرامی، چیچن، کروشیائی، شمال مشرقی قفقازی زبانیں، انگریزی، فرانسیسی، جارجیائی، جرمن، یونانی، گجراتی، ہاوسا، عبرانی، ہندی، انڈونیشیائی، اطالوی، قازق، کردی، کچھی، کرغیز، مقدونیائی، ملائیشیائی، اڑیہ، پشتو، فارسی، پرتگالی، پنجابی، روہنگیا، رومانیائی، سرائیکی، سربیائی، صقلی، ہسپانوی، سندھی، صومالی، سلہٹی، سواحلی، تگالوگ، تیگرینیا، ترکی، ترکمانی، اردو، اویغور، ازبک، ویسائی اور وولُف کے ساتھ ان زبانوں میں بھی پائے ملتے ہیں جو ان زبانوں کے قریب رہیں ہیں۔ دوسری زبانوں مثلاً مالطی[1] اور نوبی زبانیں ذخیرۂ الفاظ لینے کی بجائے بذاتِ‌خود عربی سے اخذشُدہ ہیں۔

اردو/ہندی

ترمیم

سب سے زیادہ عام طور پر استعمال کیے جانے والے عربی الفاظ میں سے، جو فارسی کے ذریعے زبان میں داخل ہوئے ہیں، حسبِ‌ذیل ہیں:

  1. (قلم क़लम) عربی:قلم

فارسی

ترمیم

7 ویں سے 9 ویں عیسوی تک ایران کی عرب فتح دو صدیوں تک جاری رہی۔ عربی نے آہستہ آہستہ درمیانی فارسی کو ایک سرکاری زبان کے طور پر تبدیل کر دیا اور عربی اسلام کے سنہری دور کے دوران میں فارسی دانشوروں کی زبان بن گئی۔ اس دور میں بہت سے عربی الفاظ فارسی زبان میں درآمد ہوئے۔ عربی اصل کے فارسی الفاظ میں خاص طور پر اسلامی اصطلاحات شامل ہیں۔ فارسی لغت پر عربی کا وسیع اثر ہے، لیکن اس نے زبان کی ساخت کو زیادہ متاثر نہیں کیا۔ اگرچہ لغت کا ایک بڑا حصہ عربی جڑوں سے اخذ کیا گیا ہے، بشمول کچھ عربی جمع کے نمونوں کے، ان لیکسیکل عناصر کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا مورفولوجیکل عمل فارسی میں درآمد نہیں کیا گیا ہے اور یہ زبان میں نتیجہ خیز نہیں ہے۔

انگریزی

ترمیم

دیگر یورپی زبانوں کی طرح، انگریزی میں عربی سے اخذ کردہ بہت سے الفاظ موجود ہیں، جو دوسری یورپی زبانوں کے ذریعے لیے گئے ہیں، خاص طور پر ہسپانوی۔ ان میں ہر روز کے ذخیرہ الفاظ حسبِ‌ذیل ہیں:

  1. sugar(چینی)‌ عربی: سُکّر
  2. cotton(کپاس) عربی:قُطن
  3. magazine(مجلّہ) عربی:مَخزَن
  4. algebra(الجبر) عربی:الجبر
  5. alchemy(خیمیا) عربی: الکیمیاء
  6. alkali(القلی) عربی:القلی
  7. cypher(صفر) عربی:صِفر
  8. zenith(سمتُ‌الراس) عربی:السموات

پُرتگالی

ترمیم

9 ویں صدی اور 1249[2] کے درمیان میں جب عربوں کو الغربب سے تو نکال دیا گیا لیکن پرتگالی نے اندلس کے اثر سے عربی سے (400 سے 600 تخمیناً[3]) تک کے الفاظ قبول کیے۔ اگرچہ مقامی آبادی لوسی‌تانیائی مستعربی بولتی تھی، لیکن انھوں نے کچھ مستعربی سے اخذ کردہ الفاظ رکھے لیے۔ یہ اکثر ابتدائی عربی حُروف [ا(ل) جو پرتگالی میں l)a) مانے جاتے ہیں] کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں-اور عام الفاظ حسبِ‌ذیل ہیں:

  1. aldeia(گاؤں) عربی:الضِيعة
  2. alface(سلاد کے پتے) عربی:الخَسّ
  3. armazém(گودام) عربی:المخزن

حوالہ جات

ترمیم
  1. Maltese language – Britannica Online Encyclopedia
  2. http://ler.letras.up.pt/uploads/ficheiros/6410.pdf
  3. Infopédia۔ "Influência Árabe na Evolução da Língua Nacional – Infopédia"۔ Infopédia – Dicionários Porto Editora (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2020