خط سرطان
(راس السرطان سے رجوع مکرر)
زمین کی وہ حالت جب سورج خط استوا میں خط سرطان پر عموداً چمکتا ہے۔ یہ 21 جون کی کیفیت ہوتی ہے۔ سورج قطب شمالی کی طرف جھکا ہوتا ہے۔ اور قطب جنوبی سے ہٹا ہوا۔ شمالی نصف کرے میں جنوبی کرے سے مختلف صورت ہوتی ہے۔ جنوبی حصے میں سردیوں کا موسم ہوتا ہے اور شمالی کرے میں گرمیوں کا موسم ہوتا ہے۔ خط استوا پر دن رات برابر ہوتے ہیں۔ شمالی نصف کرہ میں دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ قطب شمالی 24 گھنٹے روشنی میں رہتا ہے۔ جس سے وہاں لگاتار دن رہتا ہے۔ جنوبی نصف کرے میں صورتِ حالات مختلف ہوتی ہے۔ یہاں سردیوں کا موسم ہوتا ہے۔ راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوتے ہیں۔ قطبِ جنوبی مسلسل تاریکی میں رہتا ہے۔ اس کا جنوبی مساوی خط جدی ہے۔
جغرافیہ
ترمیمخط سرطان کی زد میں آنے والے ارضی علاقے: