شاعر جمالی

شاعر جمالی نے آل انڈیا مشاعروں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مشاعروں جیسے دوہا قظر،، دبئی ،ابو ظہبی،وغیرہ میں بھی شرکت کی اور کافی شہرت حاصل کی۔’

شاعر جمالی کا پورا نام سید نظرالحسنین تھا۔ آپ کے والد کا نام سید شوکت علی اور و الدہ کا نام حامدہ بیگم ہے۔ شاعر جمالی کی پیدائش 15 جون 1943ء کو شہر بہرائچ کے مردم خیز محلہ، قاضی پورہ میں ہوئی تھی۔ آپ نے ایم۔ اے۔(اردو)تک کی تعلیم حاصل کی اور جون پور میں محکمہ صحت میں ہیلتھ سپر وائزر ہوئے اور جون پور سے ہی ریٹائر ہوئے۔ شاعر جمالی کے والد، والدہ اور بھائی وٖغیر ہ نے بعد میں شہر بہرائچ سے نانپارہ جاکر وہیں سکونت اختیار کر لی جس کی وجہ سے شاعر جمالی اکثر نانپارہ آیا کرتے اور شاعر شارق ربانی کے مکان کے قریب واقع اپنے والد اور والدہ کی رہائش گاہ پر ٹھہرتے تھے۔

شاعر جمالیؔ
پیدائشسید نظرالحسنین
15 جون1943ء
محلہ قاضی پورہ شہر بہرائچ اتر پردیش بھارت
وفات18اکتوبر2008ء
فیض آباد اتر پردیش بھارت
آخری آرام گاہنانپارہ ضلع بہرائچ اتر پردیش بھارت
پیشہسرکاری ملازمت سے ریٹائر
زباناردو
قومیتبھارتی
شہریتبھارتی
تعلیمایم۔اے۔(اردو)
موضوعنعت ،غزل
اہم اعزازاتاردو اکادمی ایوارڈ

ادبی خدمات

ترمیم

شاعر جمالی کی زندگی کا زیادہ حصہ جون پور میں ہی گذرا۔ شاعر جمالی نے آل انڈیا مشاعروں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مشاعروں جیسے دوہا قظر،، دبئی ،ابو ظہبی،وغیرہ میں بھی شرکت کی اور کافی شہرت حاصل کی۔’’شاعراور ادیب شارق ربانی کا کہنا ہے کہ شاعر جمالی بہترین غزلیں کہتے تھے اور اردو ادب کی باکمال شخصیت تھے۔‘‘ شاعر جمالی کو ان کے شعری مجموعہ ’’لہجہ‘‘ پر اردو اکادمی ایوارڈ مل چکا ہے اور ادبی خدمات کے لیے انھیں ’’پوروانچل رتن اعزاز ‘‘ نظیر بنارسی ایوارڈ اور آل انڈیا کامل ایووارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تصانیف

ترمیم

شاعر جمالی کے تین شعری مجموعے ہیں۔

  1. کرب
  2. صحیفہ
  3. لہجہ

ادبی شخصیات سے رابطہ

ترمیم

شاعر جمالی کے راحت اندوری ،بشیر بدر ،انور جلال پوری ،اظہار وارثی ،اثر بہرائچی ،معراج فیض آبادی ،احمد نثار ،اسلم آلہ آبادی،عالم غازی پوری، شارق ربانی وغیرہ سے قریبی تعلقات تھے۔

وفات

ترمیم

شاعر جمالی کا انتقال 18 اکتوبر 2008ء کو ایک آل انڈیا مشاعرہ میں شرکت کے لیے جاتے وقت فیض آباد ریلوے اسٹیشن پر ہوا تھا اور تدفین نانپارہ میں ہوئی تھی، جس میں کثیر تعداد میں مقامی اور بیرونی ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نمونہ کلام

ترمیم
سر جو میرا اب تمہارے پتھروں کی زد پہ ہےسن رہا ہوں اس کا بھی الزام میرے قد پہ ہے
کون ظالم کون ہے مظلوم اس کا فیصلہ حشر میں ہوگا مگراب حشر کی آمد پہ ہے
آسماں سے پھر لہو کی بارشیں ہونے کو ہیں اک کبوتر آج پھر بیٹھا ہو ا بر گد پہ ہے
لاش اس کی کھا گئے مل جل کے کالے بھیڑئے اور اسکی ماں سمجھتی ہے کہ وہ سر حد پر ہے
اپنے اندر جھانکنے کی ان کو فرصت ہی کہاں جن کی چشم معتبر دنیا کے نیک و بد پہ ہے
جنگ کس نے جیت لی اور ہوگئی کس کو شکست انحصار اس فیصلے کا جنگ کے مقصد پہ ہے
اب مجھے سچائی کی عظمت کا اندازہ ہوا !! اب مری گردن یزیدی خنجروں کی زد پہ ہے
دیکھیے تو ساری دنیا ہی مہذب ہو چکی سوچئے تو یہ ابھی تہذیب کی ابجد پہ ہے
تاجروں نے اس کا سون لے لیا مٹی کے مول بحث فنکاروں میں اب تک اسکے خال و خد پہ ہے

دوسری غڑل

زمیں پہ پھینک دے مجھ کو کہ آسمان میں رکھ ترا صحیفہ ہوں تو چاہے جس جہان میں رکھ
فلک کو رنگ بدلنے میں دیر لگتی نہیں زمین پر بھی نظر اپنی ہر اڑان میں رکھ
خبر نہیں تجھے کب چھوڑنا پڑے ساحل ہوا کو باندھ کے تو اپنے بادبان میں رکھ
جوان تو بھی ہے میں بھی ہوں شب ہے ایسا کر خدا کے نام کی تلوار درمیان میں رکھ
سکوں ملے گا تو اندر کا شخص جاگے گاسفر تمام نہ کر جسم کو تکان میں رکھ
خبر ہے گرم کہ طوفان آنے والا ہے قدم نہ بھول کے گرتے ہوئے مکان میں رکھ
لہو بہے گا تو صدیوں پہ پھیل جائے گا لہو بہانے سے پہلے یہ بات دھیان میں رکھ
ہمارے دور نے ہم کو یہی سکھایا ہے ہو دل میں زہر مگر چاشنی زبان میں رکھ

حوالہ جات

ترمیم
  • ہندوستان اخبار میں شائع مضمون (2014)
  • لحجہ( شعری مجموعہ شاعر جمالی1997)

خارجی روابط

ترمیم