(لیفٹیننٹ جنرل (ر) صاحبزادہ یعقوب خان (پیدائش: 23 دسمبر 1920ء) برطانوی ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ وہ 1982ء سے 1991ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ انھوں نے مشرقی پاکستان کے گورنر اور امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

صاحبزادہ یعقوب خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 دسمبر 1920ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رام پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 جنوری 2016ء (96 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
وزیر خارجہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
21 مارچ 1982  – 20 مارچ 1991 
آغا شاہی  
عبدالستار  
وزیر خارجہ پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 جون 1988  – 20 مارچ 1991 
خصوصی نمائندہ برائے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ برائے مغربی صحارا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
23 مارچ 1992  – اگست 1995 
وزیر خارجہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
11 نومبر 1996  – 24 فروری 1997 
آصف احمد علی  
گوہر ایوب خان  
عملی زندگی
مادر علمی راسٹریہ انڈین ملٹری کالج
ہندوستانی فوجی اکادمی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار ،  جنگ مخالف کارکن ،  سیاست دان ،  وکیل ،  ماہرِ لسانیات ،  فوجی افسر ،  مترجم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  جرمن ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اقوام متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ لیفٹیننٹ جنرل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ 1940 سے 1971 فوجی سروس میں رہے ۔ قیام پاکستان کے فوری بعد قائد اعظم کے باڈی گارڈ دستے کے سربراہ مقرر ہوئے، سن 1951 میں ملٹری انٹیلیجنس اور بعد ازاں آئی ایس آئی میں خدمات انجام دیں، پھر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے چیف انسٹرکٹر اور بعد ازاں کمانڈنٹ مقرر ہوئے، پاکستان کے فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کی سربراہی کی، جنگ ستمبر 1965 میں آرمرڈ کور کی سربراہی کی، جی ایچ کیو میں چیف او جنرل سٹاف رہے، مشرقی پاکستان کے کمانڈ انچیف رہے ۔

1971 میں صرف 51 برس کی عمر میں فوج چھوڑ کر وزارت خارجہ میں آئے تو صدر پاکستان ذو الفقار علی بھٹو نے 1972 میں انھیں فرانس میں سفیر مقرر کر دیا۔ اگلے برس انھیں امریکا میں سفیر تعینات کیا گیا جہاں وہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد تک یعنی 1979 تک خدمات انجام دیتے رہے۔ جنرل ضیا نے 1979 میں انھیں سوویت یونین میں سفیر مقرر کیا اور 1982 میں آغا شاہی کی سبکدوشی کے بعد انھیں وزیر خارجہ کا عہدہ دیا گیا جس پر وہ 20 مارچ 1991 تک کام کرتے رہے۔

انھوں نے پاکستان کی تاریخ اہم ترین مواقع پر سفیر اور وزیر خارجہ کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ وہ بھٹو، ضیاء، جونیجو، بے نظیر اور نواز شریف کے ادوار میں اہم ترین عہدوں پر فائز رہے۔ انھیں اردو کے علاوہ بنگالی، فارسی، انگریزی، جرمن، اطالوی، روسی اور فرانسیسی سمیت سات سے زیادہ زبانوں پر عبور حاصل تھا اور وزارت خارجہ میں انھوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

بیرونی روابط

ترمیم
فوجی دفاتر
ماقبل 
شیر بہادر
رئیسِ عملۂ جامع
1966 – 1969
مابعد 
سیاسی عہدے
ماقبل  مارشل لا ایڈمنسٹریٹر, زون بی (مشرقی پاکستان)
1969 – 1971
مابعد 
ماقبل  گورنر مشرقی پاکستان
1969
مابعد 
ماقبل  گورنر مشرقی پاکستان
1971
مابعد 
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان
1982 – 1991
مابعد 
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان (نگران)
1996 – 1997
مابعد 
سفارتی عہدے
ماقبل 
سلطان محمد خان
سفیر پاکستان برائے امریکا
1973 – 1979
مابعد 
سلطان محمد خان
  1. بنام: Sahabzada Yaqub Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022