الداعی

دار العلوم دیوبند سے شائع ہونے والا عربی رسالہ
(مجلہ الداعی سے رجوع مکرر)

الداعی (عربی: الداعي) دار العلوم دیوبند سے شائع ہونے والا ماہنامہ ہے، جسے مولانا وحید الزماں کیرانوی نے پندرہ رسالہ دعوۃ الحق کے بدل کے طور پر (جو 1965ء تا 1975ء شائع ہوتا رہا) 1396ھ بہ مطابق 1976ء سے شائع کرنا شروع کیا۔ پہلے یہ پندرہ روزہ تھا۔ یہ 1414ھ بہ مطابق 1993ء سے یہ ماہانہ شائع ہونے لگا۔ یہ رسالہ روز اول سے تسلسل کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ اس رسالہ کے پہلے رئیس التحریر کچھ دنوں تک وحید الزماں کیرانوی ریے، ان کے بعد بدر الحسن قاسمی رہے اور ان کے بعد 1403ھ بہ مطابق 1982ء کو نور عالم خلیل امینی اس کے مدیر بنائے گئے۔[1][2][3] 1442ھ بہ مطابق 2021ء میں نور عالم خلیل امینی کے انتقال کے بعد محمد عارف جمیل مبارکپوری مجلہ کے مدیر و ایڈیٹر بنائے گئے ہیں۔[4]

الداعی
دسمبر 2021ء کے شمارے کا سرورق
دسمبر 2021ء کے شمارے کا سرورق
دسمبر 2021ء کے شمارے کا سرورق
عنوان مختصر (آیزو 4)
الداعی
موضوع اسلام
زبان عربی
مدیر محمد عارف جمیل مبارکپوری
اشاعت
ناشر دار العلوم دیوبند (بھارت)
فہرست
آئی ایس ایس این (ISSN) 2347-8950
روابط
ویب سائٹ

دار العلوم دیوبند اور عربی صحافت

ترمیم

دار العلوم دیوبند سے سب سے پہلے عربی سہ ماہی رسالہ وحید الزماں کیرانوی کی ادارت میں شوال 1384ھ بہ مطابق جنوری 1965ء سے ربیع الثانی 1384ھ بہ مطابق اپریل 1975ء تک شائع ہوتا رہا، اس کے بعد اس رسالے کی اشاعت موقوف ہو گئی، پھر 10 جون 1976ء سے پندرہ روزہ مجلہ الداعی کا اجرا عمل میں آیا، 1397ھ تک یہ رسالہ وحید الزماں کیرانوی کی ادارت ہی میں شائع ہوتا رہا، پھر 1397ھ سے 1401ھ تک ناموافق اختلافِ دار العلوم تک بدر الحسن قاسمی دربھنگوی اس رسالے کے مدیر رہے، پھر یہ رسالہ ڈیڑھ سال تک موقوف رہا اور بدر الحسن قاسمی بھی دار العلوم دیوبند سے سبکدوش ہو گئے، پھر وحید الزماں کیرانوی کی نگرانی میں 17 محرم الحرام 1403ھ م 25 اکتوبر 1983ء میں نور عالم خلیل امینی کی ادارت میں دوبارہ اس کا پہلا شمارہ شائع ہوا، خلیل امینی نے اس وقت سے 1442ھ م 2021ء تک تقریباً 40 سال؛ اس کی ادارت کے فرائض انجام دہے اور انھیں کی ادارت میں اس رسالے نے اپنی جامعیت و جاذبیت اور اصحاب علم و فضل کے پر مغز و معلومات سے بھرپور مضامین کے پیش نظر، اطرافِ عالم میں اپنا رتبہ و مقام، اپنی شناخت و پہچان بنالی۔[5]

مقاصد رسالہ

ترمیم

اس میگزین کے مقاصد یوں تو کئی ہیں، ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:[6]

  • مسلمانوں کے دلوں میں اسلامی بیداری پیدا کرنا
  • عرب مسلمانوں کو عجمی مسلمانوں کے مسائل سے آگاہ کرنا
  • اسلامی ثقافت اور دعوت کو شکوک و شبہات سے منزہ انداز میں پیش کرنا
  • مسلم نوجوانوں کو دین میں افراط و تفریط سے بچانا[6]

تبصرے

ترمیم

بحرین کے ایک اسلامی اسکالر قاسم یوسف الشیخ نے رسالے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں آپ کے بہترین اسلامی مقالوں کے بعض شمارے پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے جہاں ہمیں اس کی روح ملی ہے۔ ہمیں اس وقت زیادہ خوشی ہوئی جب ہمیں محمد طیب قاسمی، اسلامی یونیورسٹی دیوبند کے سربراہ اور دیگر عظیم مصلحین کے بارے میں مضامین ملے۔"[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مساھمۃ دار العلوم بديوبند في الأدب العربي للأستاذ الدكتور زبير أحمد الفاروقي، ص: 64
  2. محمد اللہ خلیلی قاسمی۔ "دار العلوم دیوبند اور عربی صحافت"۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ (اکتوبر 2020ء ایڈیشن)۔ دار العلوم دیوبند: شیخ الہند اکیڈمی۔ ص 398
  3. حقانی القاسمی۔ "دیوبند کے مآثر و معارف"۔ دار العلوم دیوبند ادبی شناخت نامہ (مئی 2006ء ایڈیشن)۔ جامعہ نگر، نئی دہلی: آل انڈیا تنظیم علمائے حق۔ ج 1۔ ص 39
  4. "مولانا عارف جمیل مبارکپوری دارالعلوم دیوبند کے عربی مجلہ'الداعی' کے مدیر اعلیٰ بنائے گئے"۔ qindeelonline.com۔ قندیل نیوز ڈیسک۔ 6 اکتوبر 2016 ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2022 ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= و|date= (معاونت)
  5. نایاب حسن قاسمی۔ "دار العلوم دیوبند اور عربی صحافت"۔ دار العلوم دیوبند کا صحافتی منظرنامہ (2013ء ایڈیشن)۔ دیوبند: ادارہ تحقیق اسلامی۔ ص 126–129
  6. ^ ا ب مجلة الداعي، ج 17، العدد1، 1993.
  7. احمد، فرید الدین (جولائی 2019)۔ "Arabic Journalism in India: its growth and development" (PDF)۔ دی ایکو۔ ج 8 شمارہ 1: 312۔ ISSN:2278-5264 {{حوالہ رسالہ}}: الوسيط غير المعروف |trans_title= تم تجاهله يقترح استخدام |عنوان مترجم= (معاونت)

بیرونی روابط

ترمیم