نظام الملک آصف جاہ اول

ا صف جاہی دور کے بارے میں
(نظام الملک آصف جاہ سے رجوع مکرر)

میر قمر الدین خان صدیقی نظام الملک آصف جاہ اول مملکت آصفیہ کے بانی تھے جو 1724ء سے 1748ء تک ریاست حیدرآباد کے تخت پر متمکن رہے۔

نظام الملک آصف جاہ اول
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 اگست 1671ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 جون 1748ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برہانپور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن خلد آباد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاست حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد صلابت جنگ ،  علی خان آصف جاہ ثانی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان مملکت آصفیہ   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
نظام حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
31 جولا‎ئی 1724  – 1 جون 1748 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مغل مراٹھا جنگیں   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی حالات

ترمیم

نظام الملک کا اصل نام میر قمر الدین تھا اور یہ نام خود مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے رکھا تھا۔ نظام الملک کے اجداد کا تعلق ترکستان سے تھا۔ انھوں نے عالمگیر کی زیر نگرانی تربیت پائی تھی اور اپنی عادات و اطوار میں اور اپنی صلاحیتوں میں اس سے بہت ملتے جلتے تھے۔ نظام الملک میں وہ تمام صلاحیتں تھیں جو سلطنت مغلیہ کے زوال کو روک سکتی تھیں اور اگر ان کو موقع ملتا تو نظام الملک برصغیر میں وہی کردار ادا کرسکتے تھے جو سلطنت عثمانیہ میں سلیمان اعظم کے بعد وزیراعظم محمد صوقوللی اور محمد کوپریلی اور احمد کوپریلی نے ادا کیا۔ ان کو جب محمد شاہ کے دور میں 1722ء میں ہندوستان کا وزیر اعظم بنایا گیا تو انھوں نے زوال سلطنت کو روکنے کے لیے ضروری اصلاحات کرنا چاہیں اور جب بادشاہ اور ان کے نا اہل مصاحبین نے ان اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں تو نظام الملک بد دل ہو کر دکن چلے گئے جہاں کے چھ صوبوں کا ان کو صوبہ دار بنادیا گیا تھا۔ یہاں انھوں نے ایک خود مختار حکمران کی حیثیت سے حکومت کی، مگر وہ مغل بادشاہ کا اتنا لحاظ کرتے تھے کہ اس کے حکم پر دہلی پہنچ جاتے تھے، چنانچہ نادر شاہ کے حملے کے موقع پر انھوں نے دہلی جاکر مغل بادشاہ کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

وسیع ریاست

ترمیم

نظام الملک نے جو وسیع ریاست قائم کی وہ دریائے نربدا سے راس کماری تک پھیلی ہوئی تھی اور مہاراشٹر کے مغربی اور شمال مشرقی حصوں اور موجودہ کیرالا کے علاوہ یہ سارا علاقہ ان کے قبضے میں تھا۔ حیدر آباد، اورنگ آباد، احمد نگر، بیجا پور، ترچناپلی، تنجور اور مدورا مملکت آصف جاہی کے مشہور شہر تھے۔ مملکت کا رقبہ تین لاکھ مربع میل سے کم نہ تھا۔ نظام الملک نے مغلیہ سلطنت کے بہت بڑے حصے کو مرہٹوں کی تباہ کاریوں سے محفوظ کر دیا تھا اور ایک ایسے وقت میں جبکہ پورے بر صغیر میں انتشار پھیلا ہوا تھا انھوں نے دکن میں امن و امان کی فضا قائم کی۔

نظام الملک ایک دیانتدار، دیندار اور صاحب کردار حکمران تھے۔ ان کی انتظامی صلاحیت اور تدبر کا مورخین نے کھل کر اعتراف کیا ہے۔ دکن میں نظام آباد کا شہر انہی کا آباد کیا ہوا ہے۔ ان کی علمی اور ادبی سرپرستی کی وجہ سے دار الحکومت حیدرآباد علم و ادب کا مرکز بن گیا۔ بر صغیر کی اسلامی تاریخ میں اورنگ زیب کے بعد ہم جن تین حکمرانوں کو عظیم کہہ سکتے ہیں ان میں ایک نظام الملک ہیں اور باقی دو حیدر علی اور ٹیپو سلطان۔

انتقال

ترمیم

نظام الملک اول کا انتقال یکم جون 1748ء کو برہان پور میں ہوا۔ انھیں اورنگ آباد کے قریب خلد آباد میں شیخ برہان الدین غریب چشتی کے مزار کے نزدیک سپرد خاک کیا گیا۔

جانشیں

ترمیم

نظام الملک آصف جاہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹوں ناصر جنگ اور مظفر جنگ کی باہمی خانہ جنگی سے مملکت آصفیہ کو بڑا نقصان پہنچا۔ انھوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے انگریزوں اور فرانسیسیوں کا تعاون حاصل کیا اور اسی طرح انھوں نے پہلی مرتبہ یورپی قوموں کو بر صغیر کی سیاست میں مداخلت کرنے کا موقع فراہم کیا اور انگریزی اقتدار کے لیے راستہ ہموار کیا۔ اس خانہ جنگی سے دوسرا نقصان یہ ہوا کہ شمالی سر کار، کرناٹک اور جنوب کے کئی علاقے جن میں میسور بھی شامل تھا، نظام کے اقتدار سے باہر نکل گئے اور ریاست کے مشرقی اور شمالی حصوں پر مرہٹے قابض ہو گئے۔ اس طرح نظام الملک کے انتقال کے بعد 15 سال کے اندر ہی ریاست کی حدود نصف رہ گئیں۔

خطابات

ترمیم
  • یامین السلطنت
  • رکن السلطنت
  • جملات الملک
  • نظام الملک
  • نظام الدولہ
  • خانِ دوراں
  • نواب میر غازی الدین خان بہادر
  • فتح جنگ
  • سپہ سالار
  • نواب صوبہ دارِ دکن

عہدے

ترمیم
  • صوبیدارِ اودھ اور فوجدارِ گورکھ پور: از 9 دسمبر 1707ء تا 6 فروری 1711ء
  • صوبیدارِ دکن اور فوجدارِ کرناٹک: از 12 جنوری 1713ء تا اپریل 1715ء
  • فوجدارِ مراد آباد: از اپریل 1717ء تا 7 جنوری 1719ء
  • صوبیدارِ پٹنہ: از 7 فروری تا 15 مارچ 1719ء
  • صوبیدارِ مالوہ: از 15 مارچ 1719ء تا 1724ء
  • صوبیدارِ گجرات: 1722ء تا 1724ء
پیشرو:
کوئی نہیں
مملکت آصفیہ
31 جولائی 1724ءیکم جون 1748ء
جانشیں:
ناصر جنگ